Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 53

سورة الأنفال

ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ لَمۡ یَکُ مُغَیِّرًا نِّعۡمَۃً اَنۡعَمَہَا عَلٰی قَوۡمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوۡا مَا بِاَنۡفُسِہِمۡ ۙ وَ اَنَّ اللّٰہَ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿ۙ۵۳﴾

That is because Allah would not change a favor which He had bestowed upon a people until they change what is within themselves. And indeed, Allah is Hearing and Knowing.

یہ اس لئے کہ اللہ تعالٰی ایسا نہیں کہ کسی قوم پر کوئی نعمت انعام فرما کر پھر بدل دے جب تک کہ وہ خود اپنی اس حالت کو نہ بدل دیں جو کہ ان کی اپنی تھی اور یہ کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَمۡ
نہیں
یَکُ
ہے وہ
مُغَیِّرًا
تبدیل کرنے والا
نِّعۡمَۃً
کسی نعمت کو
اَنۡعَمَہَا
اس نے انعام کیاہو جسے
عَلٰی قَوۡمٍ
کسی قوم پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُغَیِّرُوۡا
وہ تبدیل کردیں
مَا
اسے جو
بِاَنۡفُسِہِمۡ
ان کے نفسوں میں ہے
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس وجہ سے کہ یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَمۡ یَکُ
کبھی نہیں ہے
مُغَیِّرًا
تبدیل کرنے والا
نِّعۡمَۃً
کسی نعمت کو
اَنۡعَمَہَا
جو عطا کی اُس نے
عَلٰی قَوۡمٍ
کسی قوم پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُغَیِّرُوۡا
وہ بدل دیں
مَا
اس کوجو
بِاَنۡفُسِہِمۡ
اُن کے دلوں میں ہے
وَاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

That is because Allah would not change a favor which He had bestowed upon a people until they change what is within themselves. And indeed, Allah is Hearing and Knowing.

یہ اس لئے کہ اللہ تعالٰی ایسا نہیں کہ کسی قوم پر کوئی نعمت انعام فرما کر پھر بدل دے جب تک کہ وہ خود اپنی اس حالت کو نہ بدل دیں جو کہ ان کی اپنی تھی اور یہ کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ اگر اللہ کسی قوم کو نعمت سے نوازے تو وہ اس نعمت کو اس وقت تک ان سے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے طرزعمل کو بدل نہیں دیتی اور اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس وجہ سے ہواکہ اﷲ تعالیٰ کبھی کسی نعمت کوجواس نے کسی قوم کوعطاکی ہو،کبھی تبدیل کرنے والا نہیں ہے یہاں تک کہ جوان کے دلوں میں ہے وہ بدل دیں اور یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

All this because Allah is not to change a favour He has conferred on a people unless they change their own selves, and that Allah is All-Hearing, All-Knowing.

اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہرگز بدلنے والا نہیں اس نعمت کو جو دی تھی اس نے کسی قوم کو جب تک وہی نہ بدل ڈالیں اپنے جیوں کی بات اور یہ کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ اللہ کا یہ طریقہ نہیں کہ کوئی نعمت جو اس نے کسی قوم کو دی ہو اس میں تغیر کرے جب تک کہ وہ قوم اپنی اندرونی کیفیت کو متغیر نہ کر دے ) اور یہ کہ اللہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This happened because Allah is not one to change the favour which He has bestowed upon a people until they have changed their attitude., Surely Allah is All-Hearing, All-Knowing.

یہ اللہ کی اس سنت کے مطابق ہوا کہ وہ کسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے طرزِ عمل کو نہیں بدل دیتی ۔ 40 اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ اللہ کا دستور یہ ہے کہ اس نے جو نعمت کسی قوم کو دی ہو اسے اس وقت تک بدلنا گوارا نہیں کرتا جب تک وہ لوگ خود اپنی حالت تبدیل نہ کرلیں ( ٣٦ ) اور اللہ ہر بات سنتا ، سب کچھ جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ (جو عذاب ان لوگوں کو دیا گیا تو) اس لیے کہ اللہ تعالیٰ جو نعمت کسی قوم کو دیتا ہے (عزت یا حکومت یا دولت) تو پھر اس نہیں بدلتا جب تک وہی قوم اپنے دل کی حالت نہیں بدلتی 3 اور اس لیے کہ اللہ (سب کچھ) سنتا جانتا ہے 4 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے ہے کہ اللہ کسی ایسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو تب تک نہیں بدلتے جب تک کہ وہ لوگ اپنے اعمال نہیں بدل ڈالتے اور یہ کہ اللہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ جب کسی قوم کو اپنی کوئی نعمت دیتا ہے تو اس وقت تک اس کو ان سے نہیں چھینتا جب تک وہ اپنے طرز عمل کو نہ بدل ڈالیں۔ بیشک اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لیے کہ جو نعمت خدا کسی قوم کو دیا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدل ڈالیں خدا اسے نہیں بدلا کرتا۔ اور اس لیے کہ خدا سنتا جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This, because Allah is not one to change His favour wherewith He hath favoured a people until they have changed that which is in themselves; and verily Allah is Hearing, Knowing.

یہ (سب) اس سبب سے ہے کہ اللہ کسی نعمت کو جس کا انعام وہ کسی قوم پر کرچکا ہونہی بدلتا جب تک کہ وہی لوگ اس کو نہ بدل دیں جو کچھ ان کے پاس ہے ۔ اور بیشک اللہ خوب سننے والا ہے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے ہوا کہ اللہ اس انعام کو جو وہ کسی قوم پر کرتا ہے ، اس وقت تک نہیں بدلتا ، جب تک وہ اس چیز کو نہ بدل ڈالے جس کا تعلق خود اس سے ہے اور بیشک اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( سب ) اس وجہ سے ہے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) نہیں بدلتے اس نعمت کو جو کسی قوم پر کی ہو ۔ یہاں تک کہ وہ خود اپنے آپ ہی کو بدل ڈالیں اور یقینا اﷲ ( تعالیٰ ) سننے والے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ جو نعمت اللہ کسی قوم کو دیا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدل ڈالیں اللہ اسے بدلا نہیں کرتا۔ اس لیے کہ اللہ سنتا جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس لئے کہ اللہ ایسا نہیں کہ بدل دے کسی ایسی نعمت کو جو اس نے عطا فرمائی ہو کسی قوم کو، یہاں تک کہ وہ لوگ (اپنی بدنصیبی سے) خود بدل نہ دیں ان حالات کو، جن کا تعلق خود ان کی اپنی ذاتوں سے ہے، بیشک اللہ سنتا (ہر کسی کی اور) جانتا ہے (سب کچھ) ،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کاطریقہ یہ ہے کہ اگراللہ کسی قوم کو نعمت سے نوازے تواس وقت تک ان سے چھینتا نہیں جب تک وہ قوم خوداپنے طرز عمل کو نہیں بدلتی اور اللہ سب سننے اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ اللہ کسی قوم سے جو نعمت انہیں دی تھی بدلتا نہیں جب تک وہ خود نہ بدل جائیں ( ف۱۰٤ ) اور بیشک اللہ سنتا جانتا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( عذاب ) اس وجہ سے ہے کہ اللہ کسی نعمت کو ہرگز بدلنے والا نہیں جو اس نے کسی قوم پر اَرزانی فرمائی ہو یہاں تک کہ وہ لوگ اَز خود اپنی حالتِ نعمت کو بدل دیں ( یعنی کفرانِ نعمت اور معصیت و نافرمانی کے مرتکب ہوں اور پھر ان میں احساسِ زیاں بھی باقی نہ رہے تب وہ قوم ہلاکت و بربادی کی زد میں آجاتی ہے ) ، بیشک اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس بنا پر ہے کہ اللہ کبھی اس نعمت کو تبدیل نہیں کرتا جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہے جب تک وہ خود اپنی حالت تبدیل نہ کر دیں اللہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Because Allah will never change the grace which He hath bestowed on a people until they change what is in their (own) souls: and verily Allah is He Who heareth and knoweth (all things)."

Translated by

Muhammad Sarwar

God does not change the favor that He has bestowed on a nation unless that nation changes what is in its soul. God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is so because Allah will never change a grace which He has bestowed on a people until they change what is in themselves. And verily, Allah is All-Hearer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is because Allah has never changed a favor which He has conferred upon a people until they change their own condition; and because Allah is Hearing, Knowing;

Translated by

William Pickthall

That is because Allah never changeth the grace He hath bestowed on any people until they first change that which is in their hearts, and (that is) because Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इस वजह से हुआ कि अल्लाह उस ईनाम को जो वह किसी क़ौम पर करता है उस वक़्त तक नहीं बदलता जब तक कि उसको ख़ुद न बदल दें जो उनके दिलों में है, और बेशक अल्लाह सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ بات اس سبب سے ہے (7) کہ اللہ تعالیٰ کسی ایسی نعمت کو جو کسی قوم کو عطا فرمائی ہو نہیں بدلتے جب تک کہ وہی لوگ اپنے ذاتی اعمال کو نہیں بدل ڈالتے (8) اور یہ امر ثابت ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ بڑے سننے والے بڑے جاننے والے ہیں۔ (53)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اس لیے کہ بیشک اللہ کبھی نعمت بدلنے والا نہیں جو اس نے کسی قوم پر کی ہو، یہاں تک کہ وہ خود بدل دیں جو ان کے دلوں میں ہے اور اس لیے کہ بیشک اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اللہ کی اس سنت کے مطابق ہوا کہ وہ کسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے طرز عمل کو نہیں بدل دیتی۔ اللہ سب کچھ سنے والا اور جاننے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ بلاشبہ اللہ کسی نعمت کا بدلنے والا نہیں جو کسی قوم کو دی ہو یہاں تک کہ وہ خود ہی اپنے ذاتی اعمال کو نہ بدل دیں اور بلاشبہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہرگز بدلنے والا نہیں اس نعمت کو جو دی تھی اس نے کسی قوم کو جب تک وہی نہ بدل ڈالیں اپنے جیوں کی بات، اور یہ کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ جب کسی قوم کو کوئی نعمت عطا کرتا ہے تو اس نعمت کو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ لوگ خود اپنی حالت کو نہ بدلیں اور یقیناً اللہ بڑا سننے والا جاننے والا ہے۔