Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 62

سورة الأنفال

وَ اِنۡ یُّرِیۡدُوۡۤا اَنۡ یَّخۡدَعُوۡکَ فَاِنَّ حَسۡبَکَ اللّٰہُ ؕ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَیَّدَکَ بِنَصۡرِہٖ وَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۙ۶۲﴾

But if they intend to deceive you - then sufficient for you is Allah . It is He who supported you with His help and with the believers

اگر وہ تجھ سے دغا بازی کرنا چاہیں گے تو اللہ تجھے کافی ہے اسی نے اپنی مدد سے اور مومنوں سے تیری تائید کی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّرِیۡدُوۡۤا
وہ چاہیں
اَنۡ
کہ
یَّخۡدَعُوۡکَ
کہ وہ دھوکہ دیں تجھ کو
فَاِنَّ
تو بےشک
حَسۡبَکَ
کافی ہے آپ لو
اللّٰہُ
اللہ تعالی
ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَیَّدَکَ
تائید کی آپ کی
بِنَصۡرِہٖ
ساتھ اپنی مدد کے
وَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور ساتھ مومنوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّرِیۡدُوۡۤا
وہ ارادہ کریں
اَنۡ
یہ کہ
یَّخۡدَعُوۡکَ
وہ دھوکہ دیں آپ کو
فَاِنَّ
تو بے شک
حَسۡبَکَ
کافی ہے آپ کے لیے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَیَّدَکَ
قوت دی آپ کو
بِنَصۡرِہٖ
ساتھ اپنی مدد کے
وَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومنوں کے ذریعے
Translated by

Juna Garhi

But if they intend to deceive you - then sufficient for you is Allah . It is He who supported you with His help and with the believers

اگر وہ تجھ سے دغا بازی کرنا چاہیں گے تو اللہ تجھے کافی ہے اسی نے اپنی مدد سے اور مومنوں سے تیری تائید کی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر وہ آپ کو دھوکا دینے کا ارادہ رکھتے ہوں تو آپ کے لئے اللہ کافی ہے۔ وہی تو ہے جس نے اپنی مدد سے اور مسلمانوں کے ذریعہ آپ کی تائید کی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ آپ کودھوکہ دینے کاارادہ کریں تو بے شک اﷲ تعالیٰ تمہارے لیے کافی ہے۔ وہی ہے جس نے اپنی مدداورمومنوں کے ذریعے آپ کوقوت دی

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they intend to deceive you, then, Allah is all-sufficient for you. He is the One who supported you with His help and with the believers

اور اگر وہ چاہیں کہ تجھ کو دغا دیں تو تجھ کو کافی ہے اللہ، اسی نے تجھ کو زور دیا اپنی مدد کا اور مسلمانوں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ ارادہ رکھتے ہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دھوکہ دینے کا تب بھی ( آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھبرایئے نہیں) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اللہ کافی ہے اور وہی تو ہے (اللہ) جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کی ہے اپنی نصرت سے اور اہل ایمان کے ذریعے سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And should they seek to deceive you, Allah is sufficient for you. He it is Who strengthened you with His succour and the believers

اور اگر وہ دھوکے کی نیت رکھتے ہوں تو تمہارے لیے اللہ کافی ہے ۔ 45 وہی تو ہے جس نے اپنی مدد سے اور مومنوں کے ذریعہ سے تمہاری تائید کی ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر وہ تمہیں دھوکا دینے کا ارادہ کریں گے تو اللہ تمہارے لیے کافی ہے ۔ وہی تو ہے جس نے اپنی مدد کے ذریعے اور مومنوں کے ذریعے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر وہ کافر (ظاہر میں صلح کر کے) تجھ سے دغا کرنا چاہیں تو (ان سے مت ڈر کیونکہ) اللہ تجھ کو بس ہے 8 اسی نے اپنی مدد سے اور مسلمانوں سے تجھ کو زور دیا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ لوگ آپ دھوکا دینا چاہیں تو یقینا آپ کے لئے اللہ کافی ہے۔ وہ وہی ہے جس نے آپ کو اپنی (غیبی) مدد سے اور مسلمانوں سے قوت دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ (اس صلح کے ذریعہ) آپ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں تو بیشک آپ کے لئے اللہ کافی ہے۔ وہی تو ہے جس نے آپ کو اپنی مدد سے قوت دی اور اہل ایمان کو (آپ کا مدگار بنا دیا) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ چاہیں کہ تم کو فریب دیں تو خدا تمہیں کفایت کرے گا۔ وہی تو ہے جس نے تم کو اپنی مدد سے اور مسلمانوں (کی جمعیت) سے تقویت بخشی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they seek to deceive thee, then verily Allah is sufficient unto thee. He it is who aided thee with His succour and with the believers.

اور اگر وہ لوگ آپ کو دھوکا دینا چاہیں تو اللہ آپ کیلئے کافی ہے وہ وہی ہے جس نے آپ کو اپنی نصرت اور مومنین کے ذریعہ سے قوت دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ تم کو دھوکا دینا چاہیں گے تو اللہ تمہارے لئے کافی ہے ۔ وہی ہے جس نے اپنی نصرت سے اور مؤمنین کے ذریعے تمہاری امداد کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ اگر آپ کو دھوکا دینا چاہیں تو بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) آپ کیلئے کافی ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) وہی ہیں جنہوں نے اپنی مدد کے ساتھ اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ آپ کو طاقت عطا فرمائی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ چاہیں کہ تم کو فریب دیں تو اللہ تمہاری مدد کرے گا۔ وہی تو ہے جس نے تم کو اپنی مدد سے اور مسلمانوں کی جمعیت سے تقویت بخشی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ لوگ دھوکہ دینا چاہیں آپ کو تو (اس کی پرواہ نہیں کرنا کہ) بیشک کافی ہے آپ کو اللہ (ان سب کے مقابلے میں) وہ وہی ہے، جس نے آپ کو قوت بخشی اپنی مدد سے، اور مسلمانوں کے ذریعے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگروہ آپ کو دھوکا دینے کا ارادہ رکھتے ہوں توآپ کے لئے اللہ کافی ہے وہی تو ہے جس نے اپنی مدد سے اور مسلمانوں کے ذریعہ آپ کی تائیدکی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ تمہیں فریب دیا چاہیں ( ف۱۱۹ ) تو بیشک اللہ تمہیں کافی ہے ، وہی ہے جس نے تمہیں زور دیا اپنی مدد کا اور مسلمانوں کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ چاہیں کہ آپ کو دھوکہ دیں تو بیشک آپ کے لئے اللہ کافی ہے ، وہی ہے جس نے آپ کو اپنی مدد کے ذریعے اور اہلِ ایمان کے ذریعے طاقت بخشی

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ان کا ارادہ یہ ہو کہ آپ کو دھوکہ دیں ۔ تو ( فکر نہ کریں ) اللہ تمہارے لئے کافی ہے وہ وہی ہے جس نے اپنی نصرت اور مؤمنین کی جماعت سے آپ کی تائید کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Should they intend to deceive thee,- verily Allah sufficeth thee: He it is That hath strengthened thee with His aid and with (the company of) the Believers;

Translated by

Muhammad Sarwar

If they want to deceive you, God is All-sufficient for you. It is God who supported you with His own help and with that of the believers,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they intend to deceive you, then verily, Allah is All-Sufficient for you. He it is Who has supported you with His help and with the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they intend to deceive you-- then surely Allah is sufficient for you; He it is Who strengthened you with His help and with the believers

Translated by

William Pickthall

And if they would deceive thee, then lo! Allah is Sufficient for thee. He it is Who supporteth thee with His help and with the believers,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर वे आपको धोखा देना चाहेंगे तो अल्लाह आपके लिए काफ़ी है, वही है जिसने अपनी मदद से और मोमिनीन के ज़रिए आपको क़ुव्वत दी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر وہ لوگ آپ کو دھوکا دینا چاہیں تو اللہ تعالیٰ آپ کے لیے کافی ہیں اور وہی ہے جس نے آپ کو اپنی (غیبی) امداد (ملائکہ) سے اور (ظاہری امداد) مسلمانوں سے قوت دی۔ (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر وہ ارادہ کریں کہ آپ کو دھوکا دیں تو بیشک آپ کو اللہ ہی کافی ہے وہی ہے جس نے آپ کو اپنی مدد اور ایمان والوں کے ساتھ قوت بخشی۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر وہ دھوکے کی نیت رکھتے ہوں تو تمہارے لیے اللہ کافی ہے۔ وہی تو ہے جس نے اپنی مدد سے اور مومنوں کے ذریعہ سے تمہاری تائید کی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، اور اگر وہ لوگ آپ کو دھوکہ دینے کا ارادہ کریں تو بیشک اللہ آپ کو کافی ہے، اللہ وہی ہے جس نے اپنی مدد کے ساتھ اور اہل ایمان کے ساتھ آپ کو قوت دی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ چاہیں کہ تجھ کو دغا دیں تو تجھ کو کافی ہے اللہ اسی نے تجھ کو زور دیا اپنی مدد کا اور مسلمانوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر وہ آپ کو دھوکہ دینے کا قصد کریں گے تو یقین کیجئے اللہ آپ کو کافی ہے وہ خدا وہ ہے جس نے آپ کو اپنی امداد سے اور مسلمانوں کی جماعت سے قوت عطا فرمائی