Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 65

سورة الأنفال

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ عَلَی الۡقِتَالِ ؕ اِنۡ یَّکُنۡ مِّنۡکُمۡ عِشۡرُوۡنَ صٰبِرُوۡنَ یَغۡلِبُوۡا مِائَتَیۡنِ ۚ وَ اِنۡ یَّکُنۡ مِّنۡکُمۡ مِّائَۃٌ یَّغۡلِبُوۡۤا اَلۡفًا مِّنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاَنَّہُمۡ قَوۡمٌ لَّا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۶۵﴾

O Prophet, urge the believers to battle. If there are among you twenty [who are] steadfast, they will overcome two hundred. And if there are among you one hundred [who are] steadfast, they will overcome a thousand of those who have disbelieved because they are a people who do not understand.

اے نبی! ایمان والوں کو جہاد کا شوق دلاؤ اگر تم میں بیس بھی صبر کرنے والے ہونگے تو دو سو پر غالب رہیں گے ۔ اور اگر تم میں ایک سو ہونگے تو ایک ہزار کافروں پر غالب رہیں گے ، اس واسطے کہ وہ بے سمجھ لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّبِیُّ
نبی ﷺ
حَرِّضِ
رغبت دلائیے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
عَلَی الۡقِتَالِ
جنگ پر
اِنۡ
اگر
یَّکُنۡ
ہوں گے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
عِشۡرُوۡنَ
بیس
صٰبِرُوۡنَ
صبر کرنے والے
یَغۡلِبُوۡا
غالب آجائیں گے
مِائَتَیۡنِ
دوسو پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہوں گے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّائَۃٌ
ایک سو
یَّغۡلِبُوۡۤا
وہ غالب آجائیں گے
اَلۡفًا
ایک ہزار پر
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان میں سے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
قَوۡمٌ
ایسے لوگ ہیں
لَّایَفۡقَہُوۡنَ
جوسمجھ نہیں رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّبِیُّ
نبی
حَرِّضِ
آپ اُبھارو
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
عَلَی الۡقِتَالِ
جنگ پر
اِنۡ
اگر
یَّکُنۡ
ہوں گے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
عِشۡرُوۡنَ
بیس
صٰبِرُوۡنَ
صبر کرنے والے
یَغۡلِبُوۡا
وہ غالب آئیں گے
مِائَتَیۡنِ
دوسو پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہوں گے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّائَۃٌ
سو
یَّغۡلِبُوۡۤا
وہ غالب آئیں گے
اَلۡفًا
ہزار پر
مِّنَ الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں میں سے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ بے شک وہ
قَوۡمٌ
لوگ ہیں
لَّا
نہیں
یَفۡقَہُوۡنَ
وہ سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

O Prophet, urge the believers to battle. If there are among you twenty [who are] steadfast, they will overcome two hundred. And if there are among you one hundred [who are] steadfast, they will overcome a thousand of those who have disbelieved because they are a people who do not understand.

اے نبی! ایمان والوں کو جہاد کا شوق دلاؤ اگر تم میں بیس بھی صبر کرنے والے ہونگے تو دو سو پر غالب رہیں گے ۔ اور اگر تم میں ایک سو ہونگے تو ایک ہزار کافروں پر غالب رہیں گے ، اس واسطے کہ وہ بے سمجھ لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! مسلمانوں کو جہاد پر ابھاریئے اگر تم میں سے بیس صابر ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر ایک سو ہوں تو کافروں کے ایک ہزار آدمیوں پر غالب آئیں گے۔ کیونکہ کافر لوگ کچھ سمجھ نہیں رکھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے نبی!مومنوں کو جنگ پراُبھارو،اگرتم میں سے بیس آدمی صبرکرنے والے ہوں گے وہ دو سو پر غالب آئیں گے اوراگرتم میں سے سوآدمی ہوں گے وہ ہزارکافروں پر غالب آئیں گے کیونکہ بے شک وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O Prophet, rouse the believers to fight. If there are twenty among you, who are patient, they will overcome two hundred; and if there are one hundred among you, they will overcome one thousand of those who disbe¬lieve, for they are a people who do not understand.

اگر ہو تم میں بیس شخص ثابت قدم رہنے والے تو غالب ہوں دو سو پر، اور اگر ہوں تم میں سو شخص تو غالب ہوں ہزار کافروں پر اس واسطے کہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ترغیب دلائیے اہل ایمان کو قتال کی اگر تم میں سے بیس افراد ہوں گے صبر کرنے والے اور اگر ہوں گے تم میں سے سو افراد تو وہ غالب آجائیں گے کفار کے ایک ہزار افراد پر (ثابت قدم) تو وہ دو سو افراد پر غالب آجائیں گے یہ اس لیے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet! Rouse the believers to fighting. If they be twenty of you who persevere they shall vanquish two hundred; and if there be of you a hundred, they shall vanquish a thousand of those who disbelieve, for they are a people who lack understanding.

اے نبی ، مومنوں کو جنگ پر ابھارو ۔ اگر تم میں سے بیس آدمی صابر ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر سو آدمی ایسے ہوں تو منکرین حق میں سے ہزار آدمیوں پر بھاری رہیں گے کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے ۔ 47

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! مومنوں کو جنگ پر ابھارو ۔ اگر تمہارے بیس آدمی ایسے ہوں گے جو ثابت قدم رہنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے ۔ اور اگر تمہارے سو آدمی ہوں گے تو وہ کافروں کے ایک ہزار پر غالب آجائیں گے ، کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے ۔ ( ٤٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر مسلمانوں کو کافروں سے لڑنے کا شوق دلا اگر تم (مسلمانوں) میں سے بیس صبر کرنے والے شخص ہوں تو دو سو کافروں پر غالب ہونا چاہیے 1 اور اگر تم (مسلمانوں) میں سے سو شخص ہوں تو ایک ہزار (کافروں) پر غالب ہونا چاہیے اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں جن کو (دین کی) سمجھ نہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ مومنین کو لڑائی کی ترغیب دیجئے۔ اگر آپ میں سے بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر آپ کے سو آدمی ہوں گے تو ایک ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے اس لئے کہ یہ (کافر) ایسے لوگ ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مومنوں کو جہاد کی ترغیب دیجئے (اور یقین دلا دیجئے کہ) اگر تم میں سے بیس آدمی صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے ایک سو مجاہد ہوں گے تو وہ ایک ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کافروں کی قوم ناسمجھ قوم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے نبی! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو۔ اور اگر تم بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب رہیں گے۔ اور اگر سو (ایسے) ہوں گے تو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

0 Prophet! urge the believers unto fighting. If there be twenty of you persevering, they will overcome two hundred, and if there be of you a hundred, they will overcome a thousand of those who disbelieve, for they are a people who understand not.

اے نبی مومنین کو قتال پر آمادہ کیجیے ۔ اگر تم میں سے بیس آدمی بھی ثابت قدم ہوں گے تو دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے ہوں گے تو ایک ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے نبی! مؤمنین کو جہاد پر ابھارو ۔ اگر تمہارے بیس آدمی ثابت ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تمہارے سو ہوں گے تو ہزار کافروں پر بھاری ہوں گے ۔ یہ اس وجہ سے کہ یہ لوگ بصیرت سے محروم ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) مؤمنین کو لڑائی پر ابھاریے اگر تم میں سے ثابت قدم رہنے والے ہوں تو دو سو پر غالب آجائیں گے ۔ اور اگر تم میں سے سو ہوں تو ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے اور اگر تم میں سے سو ہوں تو ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ بلاشبہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے نبی ! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو ، اگر تم میں بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کفار پر غالب رہیں گے اور اگر سو ایسے ہوں گے تو ہزار پر غالب رہیں گے اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے پیغمبر ! شوق دلاؤ ایمان والوں کو لڑائی کا (اور پرواہ نہ کرو کافروں کی کثرت تعداد کی کہ) اگر تم میں سے بیس ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو وہ غالب آجائیں گے دو سو پر، اور اگر تم میں سے ایک سو ہوں گے، تو وہ غالب آجائیں گے ایک ہزار کافروں پر، یہ اس لئے کہ یہ لوگ سمجھتے نہیں (حق اور حقیقت کو)

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی!مسلمانوں کو جہادکی رغبت دلایئے اگرتم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں تو وہ دوسوپرغالب آئیں گے اور اگرایک سوہوں توکافروں کے ایک ہزار آدمیوں پر غالب آئیں گے کیونکہ کافرلوگ کچھ سمجھ نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے غیب کی خبریں بتانے والے! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو اگر تم میں کے بیس صبر والے ہوں گے دو سو پر غالب ہوں گے اور اگر تم میں کے سو ہوں تو کافروں کے ہزار پر غالب آئیں گے اس لیے کہ وہ سمجھ نہیں رکھتے ، ( ف۱۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے نبئ ( مکرّم! ) آپ ایمان والوں کو جہاد کی ترغیب دیں ( یعنی حق کی خاطر لڑنے پر آمادہ کریں ) ، اگر تم میں سے ( جنگ میں ) بیس ( ) ثابت قدم رہنے والے ہوں تو وہ دو سو ( ) ( کفار ) پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ( ایک ) سو ( ثابت قدم ) ہوں گے تو کافروں میں سے ( ایک ) ہزار پر غالب آئیں گے اس وجہ سے کہ وہ ( آخرت اور اس کے اجرِ عظیم کی ) سمجھ نہیں رکھتے ( سو وہ اس قدر جذبہ و شوق سے نہیں لڑ سکتے جس قدر وہ مومن جو اپنی جانوں کا جنت اور اللہ کی رضا کے عوض سودا کر چکے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اے نبی ( ص ) ! اہلِ ایمان کو جنگ پر آمادہ کرو ۔ اگر تم میں سے بیس صابر ( ثابت قدم ) آدمی ہوئے تو وہ دو سو ( کافروں ) پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ایک سو ہوئے تو کافروں کے ایک ہزار پر غالب آجائیں گے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Prophet! rouse the Believers to the fight. If there are twenty amongst you, patient and persevering, they will vanquish two hundred: if a hundred, they will vanquish a thousand of the Unbelievers: for these are a people without understanding.

Translated by

Muhammad Sarwar

Prophet, mobilize the believers for the battle. It will take only twenty of your men who are steadfast (in prayer) to defeat two hundred unbelieving men. Your two hundred men would defeat their two thousand; the unbelievers have no understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Prophet! Urge the believers to fight. If there are twenty steadfast persons among you, they will overcome two hundred, and if there be a hundred steadfast persons they will overcome a thousand of those who disbelieve, because they (the disbelievers) are people who do not understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Prophet! urge the believers to war; if there are twenty patient ones of you they shall overcome two hundred, and if there are a hundred of you they shall overcome a thousand of those who disbelieve, because they are a people who do not understand.

Translated by

William Pickthall

O Prophet! Exhort the believers to fight. If there be of you twenty steadfast they shall overcome two hundred, and if there be of you a hundred (steadfast) they shall overcome a thousand of those who disbelieve, because they (the disbelievers) are a folk without intelligence.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ (प्यारे) नबी! मोमिनीन को लड़ाई पर उभारिए, अगर तुम में बीस आदमी साबित-क़दम होंगे तो दो सौ पर ग़ालिब आएंगे, और अगर तुम में सौ होंगे तो हज़ार मुनकिरों पर ग़ालिब आएंगे, इस वास्ते कि वे लोग समझ नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے پیغمبر آپ مومنین کو جہاد کی ترغیب دیجئیے۔ اگر تم میں کہ بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہونگے تو دو سو پر غالب آجاوینگے اور (اسی طرح) تم میں کے سو آدمی ہونگے تو ایک ہزار کفار پر غالب آجاوینگے (4) اس وجہ سے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو (دین کو) کچھ نہیں سمجھتے۔ (65)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی ! ایمان والوں کو لڑائی پر ابھارو، اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گئے اور اگر تم میں سے ایک سو ہوں تو وہ ہزار کفار پر غالب آئیں گئے یہ اس لیے کہ وہ لوگ سمجھتے نہیں۔ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! مومنوں کو جنگ پر ابھارو ، اگر تم میں سے بیس آدمی صابر ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر سو آدمی ایسے ہوں تو منکرین حق میں سے ہزار آدمیوں پر بھاری رہیں گے۔ کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے نبی آپ مومنین کو جہاد کی ترغیب دیجیے اگر تم میں سے بیس افراد ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب ہوجائیں گے، اور اگر تم میں سے سو افراد ہوں گے تو ہزار کافروں پر غالب ہوجائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے نبی شوق دلا مسلمانوں کو لڑائی کا اگر ہوں تم میں بیس شخص ثابت قدم رہنے والے تو غالب ہوں دو سو پر اور اگر ہوں تم میں سو شخص تو غالب ہوں ہزار کافروں پر اس واسطے کہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیمغبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مسلمانوں کو جہاد پر آمادہ کیجئے اگر تم مسلمانوں میں سے بیس آدمی بھی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر تم مسلمانوں میں سے ایک سو ہوں گے تو وہ ایک ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کافر ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے۔