Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 68

سورة الأنفال

لَوۡ لَا کِتٰبٌ مِّنَ اللّٰہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمۡ فِیۡمَاۤ اَخَذۡتُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۶۸﴾

If not for a decree from Allah that preceded, you would have been touched for what you took by a great punishment.

اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡلَا
اگر نہ ہوتا
کِتٰبٌ
لکھا ہوا
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
سَبَقَ
جو گزرچکا
لَمَسَّکُمۡ
البتہ پہنچتا تمہیں
فِیۡمَاۤ
اس کے (بدلے )میں جو
اَخَذۡتُمۡ
لیا تم نے
عَذَابٌ
عذاب
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡلَاکِتٰبٌ
اگرنہ( ہوتی) لکھی ہوئی بات
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
سَبَقَ
پہلے طے ہو چکی
لَمَسَّکُمۡ
البتہ پہنچتا تمہیں
فِیۡمَاۤ
اس وجہ سے جو
اَخَذۡتُمۡ
لیا ہے تم نے
عَذَابٌ
عذاب
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

If not for a decree from Allah that preceded, you would have been touched for what you took by a great punishment.

اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر ایسا ہونا پہلے سے نہ لکھا جاچکا ہوتا تو جو کچھ تم نے (فدیہ) لیا ہے اس کی پاداش میں تمہیں بہت بڑی سزا دی جاتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے لکھی ہوئی بات نہ ہوتی، جوپہلے طے ہوچکی تھی تو اس کی وجہ سے جوتم نے لیاتمہیں بہت بڑاعذاب پہنچتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Had there not been a writ from Allah which came earlier, there would have reached you, for what you took, a great punishment.

اگر نہ ہوتی ایک بات جس کو لکھ چکا اللہ پہلے سے تو تم کو پہنچتا اس لینے میں بڑا عذاب۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر اللہ کی طرف سے بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی تو جو کچھ (فدیہ وغیرہ) تم نے لیا ہے اس کے باعث تم پر بڑا سخت عذاب آتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had there not been a previous decree from Allah, a stern punishment would have afflicted you for what you have taken.

اگر اللہ کا نوشتہ پہلے نہ لکھا جا چکا ہوتا تو جو کچھ تم لوگوں نے لیا ہے اس کی پاداش میں تم کو بڑی سزا دی جاتی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر اللہ کی طرف سے ایک لکھا ہوا حکم پہلے نہ آچکا ہوتا تو جو راستہ تم نے اختیار کیا ، اس کی وجہ سے تم پر کوئی بڑی سزا آجاتی ۔ ( ٤٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر اللہ تعالیٰ آگے سے ایک نہ لکھ چکا ہوتا تو تم نے جو (مال قیدیوں سے) لیا اس (قصور) میں تم پر بڑا عذاب اترتا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر اللہ کا لکھا پہلے نہ ہوچکا ہوتا تو جو (فدیہ) تم نے لیا اس کے بدلے تم پر بڑی سزا واقع ہوتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر اللہ کی طرف سے پہلے ہی سے لکھا ہوا نہ ہوتا تو اس کے بدلے میں ایک بہت بڑا عذاب تمہیں پہنچ جاتا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر خدا کا حکم پہلے نہ ہوچکا ہوتا تو جو (فدیہ) تم نے لیا ہے اس کے بدلے تم پر بڑا عذاب نازل ہوتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Were it not that a writ had already gone forth from Allah, there would surely have touched you a mighty torment for that which ye took

اگر اللہ ہی کا ایک قانون پہلے سے نہ ہوتا تو جو امر تم نے اختیار کیا اس کے بارے میں تم پر کوئی سخت سزا نازل ہوتی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر اللہ کا نوشتہ پہلے سے موجود نہ ہوتا تو جو روش تم نے اختیار کی ، اس کے باعث تم پر ایک عذابِ عظیم آ دھمکتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف سے اگر پہلے سے لکھا ہوا نہ ہوتا تو جو کچھ تم لوگوں نے لیا ہے اس کی سزا میں تمہیں ضرور بڑا عذاب ملتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر اللہ کا حکم پہلے نہ ہوچکا ہوتا تو جو فدیہ تم نے لیا ہے اس کے بدلے تم پر بڑا عذاب نازل ہوتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر اللہ کی طرف سے ایک نوشتہ طے نہ ہوچکا ہوتا تو یقینا پہنچ کر رہتا تم لوگوں کو ایک بڑا عذاب،

Translated by

Noor ul Amin

اگرایساہونا پہلے سے نہ لکھا جاچکا ہوتا تو تم نےجو مال قیدیوں سے لیا ہے اس کے لئے تمہیں بڑی سزادی جاتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر اللہ پہلے ایک بات لکھ نہ چکا ہوتا ( ف۱۲۷ ) تو اے مسلمانو! تم نے جو کافروں سے بدلے کا مال لے لیا اس میں تم پر بڑا عذاب آتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر اللہ کی طرف سے پہلے ہی ( معافی کا حکم ) لکھا ہوا نہ ہوتا تو یقیناً تم کو اس ( مال فدیہ کے بارے ) میں جو تم نے ( بدر کے قیدیوں سے ) حاصل کیا تھا بڑا عذاب پہنچتا

Translated by

Hussain Najfi

اگر خدا کی جانب سے پہلے ایک نوشتہ موجود نہ ہوتا ۔ تو تم نے جو کچھ کیا ہے اس کی پاداش میں ضرور تمہیں بڑا عذاب پہنچتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Had it not been for a previous ordainment from Allah, a severe penalty would have reached you for the (ransom) that ye took.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Had you taken captives) before being allowed by God's revelations, a great torment would have struck you for what you had done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Were it not a previous ordainment from Allah, a severe torment would have touched you for what you took.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Were it not for an ordinance from Allah that had already gone forth, surely there would have befallen you a great chastisement for what you had taken to.

Translated by

William Pickthall

Had it not been for an ordinance of Allah which had gone before, an awful doom had come upon you on account of what ye took.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर अल्लाह का लिखा हुआ पहले से मौजूद न होता तो जो तरीक़ा तुमने इख़्तियार किया है उसकी वजह से तुमको सख़्त अज़ाब पहुँच जाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر خدائے تعالیٰ کا ایک نوشتہ مقرر نہ ہوچکتا تو جو امر تم نے اختیار کیا ہے اس کے بارے میں تم پر کوئی بڑی سزا واقع ہوتی۔ (68)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر اللہ کی طرف سے لکھی ہوئی بات نہ ہوتی جو پہلے طے ہوچکی تھی تو تم نے جو کچھ لیا اس کی وجہ سے تمہیں بہت بڑا عذاب پہنچتا۔ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

گر اللہ کا نوشتہ پہلے نہ لکھا جا چکا ہوتا تو جو کچھ تم لوگوں نے لیا ہے اس کی پاداش میں تم کو بڑی سزا دی جاتی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر اللہ کا نوشتہ پہلے سے مقدر نہ ہوچکا ہوتا تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس کے بارے میں تم کو بڑا عذاب پہنچ جاتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر نہ ہوتی ایک بات جس کو لکھ چکا اللہ پہلے سے تو تم کو پہنچتا اس لینے میں بڑا عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر وہ بات مانع نہ ہوتی جو اللہ کی طرف سے پہلے ہی لکھی جاچکی تھی تو تم پر اس فدیہ کے بارے میں جو تم نے بدر کے قیدیوں سے لیا ہے کوئی بڑا عذاب نازل ہوجاتا