Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 71

سورة الأنفال

وَ اِنۡ یُّرِیۡدُوۡا خِیَانَتَکَ فَقَدۡ خَانُوا اللّٰہَ مِنۡ قَبۡلُ فَاَمۡکَنَ مِنۡہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۷۱﴾

But if they intend to betray you - then they have already betrayed Allah before, and He empowered [you] over them. And Allah is Knowing and Wise.

اور اگر وہ تجھ سے خیانت کا خیال کریں گے تو یہ تو اس سے پہلے خود اللہ کی خیانت کر چکے ہیں آخر اس نے انہیں گرفتار کرا دیا اور اللہ علم و حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّرِیۡدُوۡا
وہ ارادہ کریں گے
خِیَانَتَکَ
آپ سے خیانت کا
فَقَدۡ
پس تحقیق
خَانُوا
انہوں نے خیانت کی
اللّٰہَ
اللہ سے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
فَاَمۡکَنَ
تو اس نے قابو میں دے دیا
مِنۡہُمۡ
انہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
بہت علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّرِیۡدُوۡا
وہ ارادہ کریں
خِیَانَتَکَ
آپ سے خیانت کا
فَقَدۡ
توبے شک
خَانُوااللّٰہَ
انہوں نے خیانت کی اللہ تعالیٰ سے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
فَاَمۡکَنَ
تو اس نے قابو دے دیا
مِنۡہُمۡ
اُن پر
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

But if they intend to betray you - then they have already betrayed Allah before, and He empowered [you] over them. And Allah is Knowing and Wise.

اور اگر وہ تجھ سے خیانت کا خیال کریں گے تو یہ تو اس سے پہلے خود اللہ کی خیانت کر چکے ہیں آخر اس نے انہیں گرفتار کرا دیا اور اللہ علم و حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر وہ آپ (لوگوں) سے خیانت کا ارادہ رکھتے ہوں تو اس سے پیشتر وہ اللہ سے بھی خیانت کرچکے ہیں (جس کی سزا انہیں یہ ملی کہ) وہ آپ کے قبضہ میں آگئے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ آپ سے خیانت کاارادہ کریں توبے شک پہلے اﷲ تعالیٰ سے بھی انہوں نے خیانت کی تو اُس نے ان پرقابودے دیااوراﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they intend to commit treachery against you, then, they have already committed treachery against Allah, so Allah has given (you) power over them. And Allah is All-Knowing, Wise.

اور اگر چاہیں گے تجھ سے دغا کرنی سو وہ دغا کرچکے ہیں اللہ سے اس سے پہلے پھر اس نے ان کو پکڑوا دیا، اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خیانت کرنا چاہیں تو اس سے پہلے یہ اللہ سے بھی خیانت کرتے رہے ہیں تو اللہ نے ان کو پکڑوا دیا۔ اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they seek to betray you, know that they had already betrayed Allah. Therefore He made you prevail over them. Allah is All-Knowing, All-Wise.

لیکن اگر وہ تیرے ساتھ خیانت کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس سے پہلے وہ اللہ کے ساتھ خیانت کر چکے ہیں ، چنانچہ اسی کی سزا اللہ نے انہیں دی کہ وہ تیرے قابو میں آگئے ، اللہ سب کچھ جانتا اور حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ان لوگوں نے ( اے نبی ) تم سے خیانت کرنے کا ارادہ کیا تو یہ اس سے پہلے اللہ کے ساتھ خیانت کرچکے ہیں ، جس کے نتیجے میں اللہ نے انہیں تمہارے قابو میں دے دیا اور اللہ کا علم بھی کامل ہے حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر یہ قیدی تیرے ساتھ دغا کرنا چاہیں گے 2 تو یہ تو پہلے ہی اللہ سے دغا کرچکے ہیں 2 (جب تو اس کے رسول سے لڑنے کو آئے تھے) پھر اللہ نے ان کو گھٹوا دیا (یا ان کو تیرے ہاتھ میں پکڑا دیا اور للہ ان کے دلوں کی بات جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ لوگ آپ سے خیانت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو (فکر نہ کریں) اس سے پہلے انہوں نے اللہ سے خیانت (بدعہدی) کی تھی تو اللہ نے ان کو گرفتار کرادیا اور اللہ خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ آپ سے بددیانتی (بد عہدی) کریں گے تو انہوں نے اس سے پہلے بھی خیانت کی ہے ( جس کی وجہ سے اللہ نے ) تمہیں ان پر قابوعطا کردیا ہے۔ اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں گے تو یہ پہلے ہی خدا سے دغا کرچکے ہیں تو اس نے ان کو (تمہارے) قبضے میں کر دیا۔ اور خدا دانا حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they seek defrauding thee, then they have defrauded Allah before, yet he gave thee power over them; and Allah is Knowing, Wise.

اور اگر یہ آپ سے خیانت کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو یہ اس کے قبل اللہ سے بھی خیانت کرچکے ہیں پھر اس نے انہیں گرفتار کرادیا ۔ اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر یہ تم دے بد عہدی کریں گے تو اس سے پہلے انہوں نے خدا سے بد عہدی کی تو خدا نے تم کو ان پر قابو دے دیا اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر وہ آپ سے دھوکا کرنا چاہیں تو وہ اس سے پہلے اﷲ ( تعالیٰ ) سے دھوکا کر چکے ہیں پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان پر قابو دے دیا اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے ، حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں گے تو یہ پہلے ہی الل ہے دغا کرچکے ہیں، تو اس نے ان کو تمہارے قبضہ میں کردیا اور اللہ دانا حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر انہوں نے آپ کو دھوکہ دینا چاہا تو (یہ کوئی نئی بات نہیں کہ) یہ لوگ تو اس سے پہلے بھی اللہ سے دھوکہ بازی کرچکے ہیں، مگر اللہ نے ان کو (آپ کے ہاتھوں) گرفتار کرادیا، اور اللہ بڑا ہی علم والا، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگروہ آپ سے خیانت کرناچاہتے ہوں تواس کے قبل وہ ا للہ سے بھی خیا نت کرچکے ہیں ( پھر ) وہ آپ کے قبضہ میں آگئے اور اللہ جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب اگر وہ ( ف۱۳۳ ) تم سے دغا چاہیں گے ( ف۱۳٤ ) تو اس سے پہلے اللہ ہی کی خیانت کرچکے ہیں جس پر اس نے اتنے تمہارے قابو میں دے دیے ( ف۱۳۵ ) اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے محبوب! ) اگر وہ آپ سے خیانت کرنا چاہیں تو یقیناً وہ اس سے قبل ( بھی ) اللہ سے خیانت کر چکے ہیں سو ( اسی وجہ سے ) اس نے ان میں سے بعض کو ( آپ کی ) قدرت میں دے دیا ، اور اللہ خوب جاننے والا حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر انہوں نے آپ کو فریب دینا چاہا ۔ تو وہ اس سے پہلے خدا کو فریب دے چکے ہیں اور ( اس کی پاداش میں ) اللہ نے ( آپ کو ) ان پر قابو دے دیا کیونکہ خدا بڑا علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they have treacherous designs against thee, (O Messenger!), they have already been in treason against Allah, and so hath He given (thee) power over them. And Allah so He Who hath (full) knowledge and wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be surprised that they want to be dishonest with you; they have always been dishonest with God. However, He has power over them. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they intend to betray you, they indeed betrayed Allah before. So He gave (you) power over them. And Allah is All-Knower, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they intend to act unfaithfully towards you, so indeed they acted unfaithfully towards Allah before, but He gave (you) mastery over them; and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

And if they would betray thee, they betrayed Allah before, and He gave (thee) power over them. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर ये आपसे बद-अहदी करेंगे तो इससे पहले उन्होंने अल्लाह से बद-अहदी की तो अल्लाह ने (तुमको) उन पर क़ाबू दे दिया, और अल्लाह इल्म वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر (بالفرض) یہ لوگ آپ کے ساتھ خیانت (نقض عہد) کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو (کچھ فکر نہ کیجئیے) تو اس سے پہلے انہوں نے اللہ کے ساتھ خیانت کی تھی پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو گرفتار کرادیا۔ اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والے ہیں بڑی حکمت والے ہیں۔ (2) (71)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر وہ آپ سے خیانت کا ارادہ کریں تو بیشک وہ اس سے پہلے اللہ سے خیانت کرچکے ہیں اللہ نے انہیں گرفتار کروایا اللہ سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر وہ تیرے ساتھ خیانت کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس سے پہلے وہ اللہ کے ساتھ خیانت کرچکے ہیں ، چناچہ اسی کی سزا اللہ نے انہیں دی کہ وہ تیرے قابو میں آگئے ، اللہ سب کچھ جانتا اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ لوگ آپ کی خیانت کا ارادہ کریں سو وہ اس سے پہلے اللہ کی خیانت کرچکے ہیں پھر اللہ نے ان پر قابو دے دیا۔ اور اللہ جاننے والا ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر چاہیں گے تجھ سے دغا کرنی سو وہ دغا کرچکے ہیں اللہ سے اس سے پہلے پھر اس نے ان کو پکڑوا دیا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ آپ سے عہد شکنی کا ارادہ کریں گے تو یہ پہلے اللہ سے بھی خیانت کرچکے ہیں پھر آپ کو خدا نے ان پر قابو یافتہ کردیا اور اللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے