Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 1

سورة التوبة

بَرَآءَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖۤ اِلَی الَّذِیۡنَ عٰہَدۡتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ؕ﴿۱﴾

[This is a declaration of] disassociation, from Allah and His Messenger, to those with whom you had made a treaty among the polytheists.

اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے بیزاری کا اعلان ہے ان مشرکوں کے بارے میں جن سے تم نےعہد و پیمان کیا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَرَآءَۃٌ
اعلان) براءت ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَرَسُوۡلِہٖۤ
اور اس کے رسول (کی طرف سے)
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کے جن سے
عٰہَدۡتُّمۡ
معاہدہ کیا تم نے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَرَآءَۃٌ
بَری الذمہ ہونے کا اعلان ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے
وَرَسُوۡلِہٖۤ
اور اُ س کے رسول سے
اِلَی الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کی طرف جن سے
عٰہَدۡتُّمۡ
معا ہد ہ کیا تھا تم نے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

[This is a declaration of] disassociation, from Allah and His Messenger, to those with whom you had made a treaty among the polytheists.

اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے بیزاری کا اعلان ہے ان مشرکوں کے بارے میں جن سے تم نےعہد و پیمان کیا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن مشرکوں سے تم نے معاہدے کر رکھے تھے اب اللہ اور اس کا رسول ایسے معاہدوں سے دست بردار ہوتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بَری الذمہ ہونے کااعلان ہے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی جانب سے اُن مشرکوں کی طرف جن سے تم نے معاہدہ کیاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Here is a withdrawal (proclaimed) by Allah and His Messenger against the Mushriks* with whom you have a treaty.

صاف جواب ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے رسولوں کی، ان مشرکوں کو جن سے تمہارا عہد ہوا تھا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اعلان براءت ہے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ان لوگوں کی جانب جن سے (اے مسلمانو ! ) تم نے معاہدے کیے تھے مشرکین میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is a declaration of disavowal by Allah and His Messenger to those who associate others with Allah in His Divinity and with whom you have made treaties:

1 اعلان براٴت ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین کو جن سے تم نے معاہدے کیے تھے ۔ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے دستبرداری کا اعلان ہے ان تمام مشرکین کے خلاف جن سے تم نے معاہدہ کیا ہوا ہے ۔ ( ١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 3 (مسلمانو) جن مشرکوں سے تم نے (صلح کا) عہد کیا تھا اب اللہ ت عالیٰ اور اس کے رسول کی طرف سے ان کو یہ صاف ضواب (اور علیحدگی) ہے 4 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ اور اس کے پیغمبر کی طرف سے ان مشرکوں سے جن سے تم نے معاہدہ کررکھا تھا دست برداری ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اور اس کے رسول نے ان مشرکوں سے ہاتھ اٹھا لیا ہے جنہوں نے معاہدہ کرکے (اس کو توڑ دیا تھا)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے اہل اسلام اب) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Quittance is this from Allah and His aposle unto the associators with whom ye had covenanted.

سورة توبہ مدنی ہے : اس میں آیتیں ہیں : اور رکوع ہیں ) دست برداری ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین (کے عہد) سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان مشرکین سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ براءت ہے جن سے تم نے معاہدے کیے تھے!

Translated by

Mufti Naeem

جن مشرکین سے تم لوگوں نے معاہدہ کر رکھا تھا اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) کی طرف سے اس معاہدے سے علیحدگی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے اہل اسلام ! اب) اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری اور (جنگ کی تیاری ہے) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دست برداری کا اعلان ہے، اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے، ان مشرکوں کو، جن سے تم نے معاہدہ کر رکھا تھا،

Translated by

Noor ul Amin

جن مشرکوں نے تم سے معاہدے کررکھے تھے اب اللہ اور اس کے رسول ایسے سب معاہدوں سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیزاری کا حکم سنانا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکوں کو جن سے تمہارا معاہدہ تھا اور وہ قائم نہ رہے ( ف۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف سے بے زاری ( و دست برداری ) کا اعلان ہے ان مشرک لوگوں کی طرف جن سے تم نے ( صلح و امن کا ) معاہدہ کیا تھا ( اور وہ اپنے عہد پر قائم نہ رہے تھے )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ برأت ہے ان مشرکین سے جن سے تم نے ( صلح کا ) معاہدہ کیا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A (declaration) of immunity from Allah and His Messenger, to those of the Pagans with whom ye have contracted mutual alliances:-

Translated by

Muhammad Sarwar

God and His Messenger declare the abrogation of the peace treaty that existed between them and the pagans.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Freedom from (all) obligations (is declared) from Allah and His Messenger () to those of the Mushrikin (idolaters), with whom you made a treaty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(This is a declaration of) immunity by Allah and His Apostle towards those of the idolaters with whom you made an agreement.

Translated by

William Pickthall

Freedom from obligation (is proclaimed) from Allah and His messenger toward those of the idolaters with whom ye made a treaty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐलाने-बराअत है अल्लाह और उसके रसूल की तरफ़ से उन मुशरिकीन को जिनसे तुमने मुआहिदे किए थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ کی طرف سے (4) اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ان مشرکین (کے عہد) سے دست برداری ہے جن سے تم نے (بلاتعین مدت) عہد کر رکھا تھا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے مشرکوں سے بری الذمہ ہونے کا اعلان ہے جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا۔ (١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اعلان براءت ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین کو جن سے تم معاہدے کیے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکوں کی طرف برأت ہے جن سے تم نے عہد کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ف   صاف جواب ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی، ان مشرکوں کو جن سے تمہارا عہد ہوا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے ان مشرکوں سے بری الذمہ ہونا ہے جن سے تم نے عہد کررکھا تھا۔