Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 103

سورة التوبة

خُذۡ مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمۡ وَ تُزَکِّیۡہِمۡ بِہَا وَ صَلِّ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۰۳﴾

Take, [O, Muhammad], from their wealth a charity by which you purify them and cause them increase, and invoke [ Allah 's blessings] upon them. Indeed, your invocations are reassurance for them. And Allah is Hearing and Knowing.

آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لیجئے جس کے ذریعہ سے آپ ان کو پاک صاف کر دیں اور ان کے لئے دعا کیجئے ، بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لئے موجب اطمینان ہے اور اللہ تعالٰی خوب سنتا ہے خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خُذۡ
لے لیجیے
مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ
ان کے مالوں میں سے
صَدَقَۃً
صدقہ
تُطَہِّرُہُمۡ
آپ پا ک کیجیے انہیں
وَتُزَکِّیۡہِمۡ
اور آپ تزکیہ کیجیے ان کا
بِہَا
ساتھ اس کے
وَصَلِّ
اور دعائے رحمت کیجیے
عَلَیۡہِمۡ
ان کے حق میں
اِنَّ
بیشک
صَلٰوتَکَ
دعا آپ کی
سَکَنٌ
سکون کا ذریعہ ہے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

خُذۡ
آپ لے لیں
مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ
ان کے اموال میں سے
صَدَقَۃً
صدقہ
تُطَہِّرُہُمۡ
آپ صاف کریں گے انہیں
وَتُزَکِّیۡہِمۡ
اور آپ پاک کریں گے ان کو
بِہَا
ساتھ اس کے
وَصَلِّ
اور آپ دعا کریں
عَلَیۡہِمۡ
ان کے لیے
اِنَّ
یقیناً
صَلٰوتَکَ
آپ کی دعا
سَکَنٌ
وجہ تسکین ہے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Take, [O, Muhammad], from their wealth a charity by which you purify them and cause them increase, and invoke [ Allah 's blessings] upon them. Indeed, your invocations are reassurance for them. And Allah is Hearing and Knowing.

آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لیجئے جس کے ذریعہ سے آپ ان کو پاک صاف کر دیں اور ان کے لئے دعا کیجئے ، بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لئے موجب اطمینان ہے اور اللہ تعالٰی خوب سنتا ہے خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ! آپ ان کے اموال سے صدقہ وصول کیجئے اور اس صدقہ کے ذریعہ ان (کے اموال) کو پاک کیجئے اور ان (کے نفوس) کا تزکیہ کیجئے، پھر ان کے لئے دعا بھی کیجئے۔ بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لئے تسکین کا باعث ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور دیکھنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان کے اموال میں سے صدقہ لے لیں اس کے ساتھ آپ انہیں صاف کریں گے اوران کو پاک کریں گے اورآپ ان کے لیے دُعا کریں، یقیناًآپ کی دُعاان کے لیے وجہ تسکین ہے اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Take out of their wealth a Sadaqah (obligatory alms) through which you may cleanse and purify them. Sure¬ly, your prayer is peace for them. And Allah is (All-) Hearing, (All-) Knowing.

لے ان کے مال میں سے زکوٰة کہ پاک کرے تو ان کو اور بابرکت کرے تو ان کو اس کی وجہ سے اور دعا دے ان کو بیشک تیری دعا ان کے لئے تسکین ہے اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے اموال میں سے صدقات قبول فرما لیجیے اس (صدقے) کے ذریعے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں پاک کریں گے اور ان کا تزکیہ کریں گے اور ان کے لیے دعا کیجئے یقیناً آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعا ان کے حق میں سکون بخش ہے اور اللہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے نبی ، تم ان کے اموال میں سے صدقہ لے کر انہیں پاک کرو اور ﴿نیکی کی راہ میں﴾ انہیں بڑھاؤ ، اور ان کے حق میں دعائے رحمت کرو کیونکہ تمہاری دعا ان کے لیے وجہ تسکین ہوگی ، اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان لوگوں کے اعمال میں سے صدقہ وصول کرلو جس کے ذریعے تم انہیں پاک کردو گے اور ان کے لیے باعث برکت بنو گے ، ( ٧٩ ) اور ان کے لیے دعا کرو ۔ یقینا تمہاری دعا ان کے لیے سراپا تسکین ہے ، اور اللہ ہر بات سنتا اور سب کچھ جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ان لوگوں کے مالوں میں سے 10 لے تو زکوۃ سے ان کو گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کے درجے بلند کرے گا اور ان کے لئے دعا کر اس لئے کہ تیری دعا سے ان کو تسلی ہوجاتی ہے 11 اور اللہ سنتا جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ (زکوٰۃ) قبول فرمالیں کہ آپ ان کو اس سے ظاہر میں بھی اور باطن میں بھی پاک کرتے ہیں۔ اور ان کے حق میں دعا فرمائیں کہ بیشک آپ کی دعا ان کے لئے تسکین (اطمینان قلب) کا سبب ہے اور اللہ سنتے ہیں ، جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ (زکوۃ) لے کر انہیں پاک اور صاف کردیجیے اور ان کے لئے دعا کیجیے۔ بیشک آپ کی دعا ان کے لئے باعث سکون ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے الا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے مال میں سے زکوٰة قبول کر لو کہ اس سے تم ان کو (ظاہر میں بھی) پاک اور (باطن میں بھی) پاکیزہ کرتے ہو اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو کہ تمہاری دعا ان کے لیے موجب تسکین ہے اور خدا سننے والا اور جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Take thou alms out of their riches; thereby thou wilt cleanse them and purify them; and pray thou for them. Verily thy prayer is a repose for them; and Allah is Hearing, Knowing.

آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیجیے اس کے ذریعہ سے آپ انہیں پاک صاف کردیں گے ۔ اور آپ ان کیلئے دعا کیجیے بلاشبہ آپ کی دعا ان کے حق میں (باعث) تسکین ہے اور اللہ خوب سننے والا ہے خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ان کے مالوں کا صدقہ قبول کرو ۔ اس سے تم ان کو پاکیزہ بناؤ گے اور ان کا تزکیہ کرو گے اور ان کیلئے دعا کرو ۔ بیشک تمہاری دعا ان کیلئے سرمایۂ تسکین ہے اور اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیجئے ان کے ذریعے آپ ( ﷺ ) انہیں پاک صاف فرما دیں گے اور ان کیلئے دعا فرمایئے بلاشبہ آپ ( ﷺ ) کی دعا ان کیلئے سکون پہنچانے والی ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) سننے والے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے مال میں سے زکوٰۃ قبول کرلو کہ اس صدقہ سے آپ ان کے ظاہر و باطن کو پاک کرتے ہیں اور ان (کے نفسوں) کا تزکیہ کرتے ہیں اور ان کے حق میں دعائے خیریں کرتے ہیں کیونکہ آپ کی دعا ان کے لیے تسکین کا باعث ہے۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ ان کے مالوں سے صدقہ لے کر پاک کریں ان کو، اور بابرکت بنادیں ان کو اسکے ذریعے، اور دعائے رحمت کریں ان کے حق میں، بیشک آپ کی دعائے رحمت ان کے لئے سکون (و اطمینان) کا باعث ہے، اور اللہ سنتا ہے (ہر کسی کی) جانتا ہے (سب کچھ)

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ ان لوگوں کے مال ودولت سے صدقہ لیجئے اور ان ( کے مال و دولت ) کو پاک کیجئے اور ان کا تزکیہ کیجئے پھران کے لئے دعا کیجئے بلاشبہ آپ کی دعاان کے لئے باعث تسکین ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! ان کے مال میں سے زکوٰة تحصیل کرو جس سے تم انھیں ستھرا اور پاکیزہ کردو اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو ( ف۲۳۸ ) بیشک تمہاری دعا ان کے دلوں کا چین ہے ، اور اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ان کے اموال میں سے صدقہ ( زکوٰۃ ) وصول کیجئے کہ آپ اس ( صدقہ ) کے باعث انہیں ( گناہوں سے ) پاک فرما دیں اور انہیں ( ایمان و مال کی پاکیزگی سے ) برکت بخش دیں اور ان کے حق میں دعا فرمائیں ، بیشک آپ کی دعا ان کے لئے ( باعثِ ) تسکین ہے ، اور اﷲ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول! ان لوگوں کے مال سے صدقہ ( زکوٰۃ ) لیں اور اس کے ذریعہ سے انہیں پاک و پاکیزہ کریں ۔ اور ( برکت دے کر ) انہیں بڑھائیں نیز ان کے لیے دعائے خیر کریں کیونکہ آپ کی دعا ان کے لیے تسکین کا باعث ہے اور خدا بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of their goods, take alms, that so thou mightest purify and sanctify them; and pray on their behalf. Verily thy prayers are a source of security for them: And Allah is One Who heareth and knoweth.

Translated by

Muhammad Sarwar

Collect religious tax (zakat) from them to purify and cleanse them and pray for them; your prayers give them comfort. God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Take Sadaqah from their wealth in order to purify them and sanctify them with it, and Salli for them. Verily, your Salat are a Sakan for them; and Allah is All-Hearer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Take alms out of their property, you would cleanse them and purify them thereby, and pray for them; surely your prayer is a relief to them; and Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

Take alms of their wealth, wherewith thou mayst purify them and mayst make them grow, and pray for them. Lo! thy prayer is an assuagement for them. Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप उनके मालों में से सदक़ा लीजिए जिससे आप उनको पाक करोगे और उसके ज़रिए उनका तज़किया करोगे, और आप उनके लिए दुआ कीजिए बेशक आपकी दुआ उनके लिए तस्कीन का सबब होगी, और अल्लाह सब कुछ सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ (جس کو یہ لائے ہیں) لیجیئے جسکے (لینے کے) ذریعہ سے آپ ان کو (گناہ کے آثار سے) پاک کردینگے (2) اور ان کے لیے دعا کیجیئے بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لیے موجب اطمینان (قلب) ہے اور اللہ تعالیٰ خوب سنتے ہیں خوب جانتے ہیں۔ (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان کے مالوں سے صدقہ وصول کیجیے، اس کے ساتھ انھیں پاک، صاف کیجیے اور ان کے لیے دعا کیجیے، بیشک آپ کی دعا ان کے لیے باعث سکون ہے اور اللہ خوب سننے، خوب جاننے والا ہے۔ “ (١٠٣) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی تم ان کے اموال میں سے صدقہ لے کر انہیں پاک کرو اور (نیکی کی راہ میں) انہیں بڑھاؤ اور ان کے حق میں دعائے رحمت کرو ، کیوں کہ تمہاری دعا ان کے لئے وجہ تسکین ہوگی ، اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے اموال سے صدقہ لے لیجیے جو انہیں پاک کرے گا اور ان کا تزکیہ کرے گا۔ اور ان کو دعا دیجیے۔ بیشک آپ کی دعا ان کے لیے باعث تسکین ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لے ان کے مال میں سے زکوٰۃ کہ پاک کرے تو ان کو اور بابرکت کرے تو ان کو اس کی وجہ سے اور دعا دے ان کو بیشک تیری دعا ان کے لیے تسکین ہے اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیجئے تاکہ آپ اس صدقہ کی وجہ سے ان کو خوب پاک اور صاف کردیں اور ان کو خیرو برکت کی دعادیجئے بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لئے موجب راحت و تسکین ہے اور اللہ سب سنتا جانتا ہے۔