Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 108

سورة التوبة

لَا تَقُمۡ فِیۡہِ اَبَدًا ؕ لَمَسۡجِدٌ اُسِّسَ عَلَی التَّقۡوٰی مِنۡ اَوَّلِ یَوۡمٍ اَحَقُّ اَنۡ تَقُوۡمَ فِیۡہِ ؕ فِیۡہِ رِجَالٌ یُّحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّتَطَہَّرُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الۡمُطَّہِّرِیۡنَ ﴿۱۰۸﴾

Do not stand [for prayer] within it - ever. A mosque founded on righteousness from the first day is more worthy for you to stand in. Within it are men who love to purify themselves; and Allah loves those who purify themselves.

آپ اس میں کبھی کھڑے نہ ہوں البتہ جس مسجد کی بنیاد اول دن سے تقوٰی پر رکھی گئی ہے وہ اس لائق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی خوب پاک ہونے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاتَقُمۡ
نہ آپ کھڑے ہوں
فِیۡہِ
اس میں
اَبَدًا
کبھی بھی
لَمَسۡجِدٌ
البتہ مسجد
اُسِّسَ
جس کی بنیاد رکھی گئی
عَلَی التَّقۡوٰی
تقوی پر
مِنۡ اَوَّلِ یَوۡمٍ
پہلے دن سے
اَحَقُّ
زیادہ حق دار ہے
اَنۡ
کہ
تَقُوۡمَ
آپ کھڑے ہوں
فِیۡہِ
اس میں
فِیۡہِ
اس میں
رِجَالٌ
کچھ لوگ ہیں
یُّحِبُّوۡنَ
جو پسند کرتے ہیں
اَنۡ
کہ
یَّتَطَہَّرُوۡا
وہ پاک صاف رہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُحِبُّ
وہ پسند کرتا ہے
الۡمُطَّہِّرِیۡنَ
پاک صاف رہنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاتَقُمۡ
نہ آپ کھڑے ہونا
فِیۡہِ
اس میں
اَبَدًا
کبھی بھی
لَمَسۡجِدٌ
یقیناً مسجد
اُسِّسَ
جس کی بنیاد رکھی گئی
عَلَی التَّقۡوٰی
تقویٰ پر
مِنۡ اَوَّلِ یَوۡمٍ
پہلے ہی دن سے
اَحَقُّ
وہی زیادہ حقدار ہے
اَنۡ
یہ کہ
تَقُوۡمَ
آپ کھڑے ہوں
فِیۡہِ
اس میں
فِیۡہِ
اس میں
رِجَالٌ
ایسے مرد ہیں
یُّحِبُّوۡنَ
وہ پسند کرتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَطَہَّرُوۡا
وہ بہت پاک رہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت کرتا ہے
الۡمُطَّہِّرِیۡنَ
بہت پاک رہنے والوں سے
Translated by

Juna Garhi

Do not stand [for prayer] within it - ever. A mosque founded on righteousness from the first day is more worthy for you to stand in. Within it are men who love to purify themselves; and Allah loves those who purify themselves.

آپ اس میں کبھی کھڑے نہ ہوں البتہ جس مسجد کی بنیاد اول دن سے تقوٰی پر رکھی گئی ہے وہ اس لائق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی خوب پاک ہونے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ) ! آپ اس (مسجد ضرار) میں کبھی بھی (نماز کے لئے) کھڑے نہ ہونا۔ وہ مسجد جس کی پہلے دن سے تقویٰ پر بنیاد رکھی گئی تھی زیادہ مستحق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ اس میں کبھی کھڑے نہ ہونا، یقیناًوہ مسجدجس کی بنیادپہلے ہی دن سے تقویٰ پررکھی گئی ہے وہی زیادہ حقدارہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں،اس میں ایسے مرد ہیں جو پسندکرتے ہیں کہ وہ بہت پاک رہیں،اور اﷲ تعالیٰ بہت پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do not ever stand there (in prayer). In fact, the mosque that was founded on Taqwa (piety) from the very first day is more-worthy that you stand there. In it there are people who like to observe purity; and Allah loves those observing purity.

تو نہ کھڑا ہو اس میں کبھی البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد دھری گئی پرہیزگاری پر اول دن سے وہ لائق ہے کہ تو کھڑا ہو اس میں ایسے لوگ ہیں جو دوست رکھتے ہیں پاک رہنے کو، اور اللہ دوست رکھتا ہے پاک رہنے والوں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ اس میں کبھی کھڑے نہ ہوں اس میں وہ لوگ ہیں جو پسند کرتے ہیں کہ وہ بہت پاک رہیں۔ اور اللہ ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہے جو بہت زیادہ پاک رہتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Never stand therein. Surely a mosque founded from the first day on piety is more worthy that you should stand in it for Prayer. In it are people who love to purify themselves, and Allah loves those that purify themselves.

تم ہرگز اس عمارت میں کھڑے نہ ہونا ۔ جو مسجد اول روز سے تقوٰی پر قائم کی گئی تھی وہی اس کے لیے زیادہ موزوں ہے کہ تم اس میں ﴿عبادت کے لیے﴾ کھڑے ہو ، اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ کو پاکیزگی اختیار کرنے والے ہی پسند ہیں ۔ 102

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) تم اس ( نام نہاد مسجد ) میں کبھی ( نماز کے لیے ) کھڑے مت ہونا ۔ البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقوی پر رکھی گئی ہے وہ اس بات کی زیادہ حق دار ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو ۔ ( ٨٣ ) اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک صاف ہونے کو پسند کرتے ہیں ، اور اللہ پاک صاف لوگوں کو پسند کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تو اس مسجد میں کبھی کھڑا (تک بھی) نہ ہو وہاں وہ مسجد جس کی شروع دن سے بنیادی پرہیز گاری پر ہوئی ہے (اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے لئے وہ اس لائق ہے کہ تو اس میں کھڑا ہوا اور نماز پڑجائے) 5 اس میں وہ لوگ ہیں جو خوب پاکی کرنا پسند کرتے ہیں اور اللہ خوب پاکی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ اس میں کبھی کھڑے بھی نہ ہوں البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے اس بات کی زیادہ حقدار ہے کہ آپ اس میں (نماز کے لئے) کھڑے ہوں۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک رہنے والوں کو پسند فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اس میں کبھی کھڑے نہ ہوں البتہ وہ مسجد (قبا) جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے وہ اس بات کے زیادہ لائق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس میں ایسے لوگ ہیں جو اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ وہ صاف ستھرے رہیں اور بلاشبہ اللہ پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم اس (مسجد) میں کبھی (جاکر) کھڑے بھی نہ ہونا۔ البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس میں جایا (اور نماز پڑھایا) کرو۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو کہ پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں۔ اور خدا پاک رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou Shalt never stand therein. Surely a mosque founded from the first day on piety is wortheir that thou shouldst stand therein. In it are men who love to cleanse themselves: and Allah approveth the clean.

آپ اس میں کبھی بھی نہ کھڑے ہوں ۔ (البتہ جس) مسجد کی بنیاد تقوی پر اول روز سے پڑی ہے وہ (واقعی) اس لائق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں ۔ اس میں (ایسے) آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ خوب پاک ہونے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم اس میں کبھی کھڑے نہ ہوجیو ۔ وہ مسجد جس کی بنیاد روزِ اوّل سے تقویٰ پر پڑی ہے حقدار ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو ۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاکیزگی کو عزیز رکھتے ہیں اور اللہ پاکیزگی کو عزیز رکھنے والوں ہی کو عزیز رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) اسی مسجد میں کبھی بھی نہ کھڑے ہوں البتہ جس مسجد کی بنیاد پہلے دن ہی سے پرہیزگاری پر رکھی گئی ہو وہ ہی سب سے زیادہ حقدار ہے کہ آپ ( ﷺ ) ( عبادت کیلئے ) اس میں کھڑے ہوں ۔ اس میں ایسے لوگ ہیںجو خوب پاک صاف رہنے کے پسند کرتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) پاک صاف رہنے والوں کو پسند فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم اس مسجد میں جاکر کبھی کھڑے بھی نہ ہونا، البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے (اس قابل ہے کہ اس میں جایا کرو اور نماز پڑھایا کرو۔ ) اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ اس (نام نہاد مسجد) میں کبھی کھڑے بھی نہ ہوں، البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقوی پر رکھی گئی ہے، وہ اس کی زیادہ حقدار ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں، اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں، اور اللہ پسند کرتا ہے پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو، ف

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ اس ( مسجدضرار ) میں کبھی بھی ( نماز کے لئے ) کھڑے نہ ہوناوہ مسجد ( نبوی ) جسکی پہلے دن سے تقوی پر بنیادرکھی گئی تھی زیادہ مستحق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس میں ایسے لوگ ہیںجو پاک رہناپسندکرتے ہیں اور ا للہ پاک رہنے والوں کو پسندکرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس مسجد میں تم کبھی کھڑے نہ ہونا ، ( ف۲٤۷ ) بیشک وہ مسجد کہ پہلے ہی دن سے جس کی بنیاد پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے ( ف۲٤۸ ) وہ اس قابل ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو ، اس میں وہ لوگ ہیں کہ خوب ستھرا ہونا چاہتے ہیں ( ف۲٤۹ ) اور ستھرے اللہ کو پیارے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) آپ اس ( مسجد کے نام پر بنائی گئی عمارت ) میں کبھی بھی کھڑے نہ ہوں ۔ البتہ وہ مسجد ، جس کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقوٰی پر رکھی گئی ہے ، حق دار ہے کہ آپ اس میں قیام فرما ہوں ۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو ( ظاہراً و باطناً ) پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں ، اور اﷲ طہارت شعار لوگوں سے محبت فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) تم ہرگز اس عمارت میں کھڑے نہ ہونا ۔ بے شک وہ مسجد جس کی اول دن سے تقویٰ و پرہیزگاری پر بنیاد رکھی گئی ہے ۔ اس کی زیادہ مستحق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں ( مسجد قبا و مسجد نبوی ) اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک و صاف رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک و صاف رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Never stand thou forth therein. There is a mosque whose foundation was laid from the first day on piety; it is more worthy of the standing forth (for prayer) therein. In it are men who love to be purified; and Allah loveth those who make themselves pure.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), never stay in that mosque. The mosque which was established for a pious purpose and before all other mosques is more virtuous for your prayer. In this mosque, there are people who love to be purified. God loves those who purify themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Never stand you therein. Verily, the Masjid whose foundation was laid from the first day on Taqwa is more worthy that you stand therein (to pray). In it are men who love to clean and purify themselves. And Allah loves those who make themselves clean and pure.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Never stand in it; certainly a masjid founded on piety from the very first day is more deserving that you should stand in it; in it are men who love that they should be purified; and Allah loves those who purify themselves.

Translated by

William Pickthall

Never stand (to pray) there. A place of worship which was found upon duty (to Allah) from the first day is more worthy that thou shouldst stand (to pray) therein, wherein are men who love to purify themselves. Allah loveth the purifiers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप उस इमारत में कभी खड़े न होना, अलबत्ता जिस मस्जिद की बुनियाद पहले दिन से तक़वे पर पड़ी है वह इस लायक़ है कि आप उसमें खड़े हों, उसमें ऐसे लोग हैं जो ख़ूब पाक रहने को पसंद करते हैं और अल्लाह ख़ूब पाक रहने वालों को पसंद करता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ اس میں کبھی (نماز کے لیے) کھڑے نہ ہوں البتہ جس مسجد کی بنیاد اول دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے (مراد مسجد قبا) وہ (واقعی) اس لائق ہے کہ آپ اس میں (نماز کے لیے) کھڑے ہوں اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خوب پاک ہونے والوں کو پسند کرتا ہے۔ (108)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ اس میں کبھی کھڑے نہ ہوں۔ یقیناً وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی زیادہ حق رکھتی ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں۔ اس میں ایسے آدمی ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ “ (١٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم ہرگز اس عمارت میں کھڑے نہ ہونا۔ جو مسجد اول روز سے تقویٰ پر قائم کی تھی وہی اس کے لئے زیادہ موزوں ہے کہ تم اس میں (عبادت کے لئے) کھڑے ہو ، اور اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ کو پاکیزگی اختیار کرنے والے ہی پسند ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ اس مسجد میں کبھی بھی کھڑے نہ ہوں۔ البتہ جس مسجد کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہو وہ اس لائق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ خوب پاک ہونے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نہ کھڑا ہو اس میں کبھی البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد دھری گئی پرہیز گاری پر اول دن سے وہ لائق ہے کہ تو کھڑا ہو اس میں اس میں ایسے لوگ ہیں جو دوست رکھتے ہیں پاک رہنے کو اور اللہ دوست رکھتا ہے پاک رہنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ اس مسجد میں کبھی جاکر کھڑے نہ ہوں البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد اول روز سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے وہ مسجد اس کی مستحق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس مسجد میں ایسے لوگ ہیں جو خوب صاف ستھرے رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاکیزگی اختیار کرنے والوں ہی کو پسند کرتا ہے