Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 109

سورة التوبة

اَفَمَنۡ اَسَّسَ بُنۡیَانَہٗ عَلٰی تَقۡوٰی مِنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانٍ خَیۡرٌ اَمۡ مَّنۡ اَسَّسَ بُنۡیَانَہٗ عَلٰی شَفَا جُرُفٍ ہَارٍ فَانۡہَارَ بِہٖ فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۰۹﴾

Then is one who laid the foundation of his building on righteousness [with fear] from Allah and [seeking] His approval better or one who laid the foundation of his building on the edge of a bank about to collapse, so it collapsed with him into the fire of Hell? And Allah does not guide the wrongdoing people.

پھر آیا ایسا شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ سے ڈرنے پر اور اللہ کی خوشنودی پر رکھی ہو یا وہ شخص کہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی گھاٹی کے کنارے پر جو کہ گرنے ہی کو ہو ، رکھی ہو پھر وہ اس کو لے کر آتش دوزخ میں گر پڑے اور اللہ تعالٰی ایسے ظالموں کو سمجھ ہی نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا بھلا جس نے
اَسَّسَ
بنیاد رکھی
بُنۡیَانَہٗ
اپنی عمارت کی
عَلٰی تَقۡوٰی
تقوی پر
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَرِضۡوَانٍ
اور رضا مندی پر
خَیۡرٌ
بہتر ہے
اَمۡ
یا
مَّنۡ
جس نے
اَسَّسَ
بنیاد رکھی
بُنۡیَانَہٗ
اپنی عمارت کی
عَلٰی شَفَا
ایک کنارے پر
جُرُفٍ
کھائی
ہَارٍ
گرنے والی کے
فَانۡہَارَ
پھر لے گری
بِہٖ
اسے
فِیۡ نَارِ
آگ میں
جَہَنَّمَ
جہنم کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
تو کیا جس نے
اَسَّسَ
بنیاد رکھی
بُنۡیَانَہٗ
اپنی عمارت کی
عَلٰی تَقۡوٰی
خوف پر
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
وَرِضۡوَانٍ
اور اس کی رضا پر
خَیۡرٌ
بہتر ہے
اَمۡ
یا
مَّنۡ
جس نے
اَسَّسَ
بنیاد رکھی
بُنۡیَانَہٗ
اپنی عمارت کی
عَلٰی
اوپر
شَفَا
کنارے کے
جُرُفٍ
کھوکھلے تودے کے
ہَارٍ
گرنے والا تھا
فَانۡہَارَ
چنانچہ گر گیا
بِہٖ
اسے لے کر
فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ
جہنم کی آگ میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

Then is one who laid the foundation of his building on righteousness [with fear] from Allah and [seeking] His approval better or one who laid the foundation of his building on the edge of a bank about to collapse, so it collapsed with him into the fire of Hell? And Allah does not guide the wrongdoing people.

پھر آیا ایسا شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ سے ڈرنے پر اور اللہ کی خوشنودی پر رکھی ہو یا وہ شخص کہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی گھاٹی کے کنارے پر جو کہ گرنے ہی کو ہو ، رکھی ہو پھر وہ اس کو لے کر آتش دوزخ میں گر پڑے اور اللہ تعالٰی ایسے ظالموں کو سمجھ ہی نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ذراسوچو) کیا وہ شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی رضا پر رکھی ہو یا وہ شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایک کھوکھلے گڑھے کے کنارے پر رکھی ہو جو اس کو بھی لے کر جہنم کی آگ میں جاگرے ؟ ایسے ظالم لوگوں کو اللہ کبھی سیدھی راہ نہیں دکھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ شخص بہترہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اﷲ تعالیٰ کے خوف پر اور اس کی رضاپررکھی ہویاوہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی کھوکھلے تودے کے کنارے پر رکھی جوگرنے والا تھاچنانچہ وہ اسے لے کرجہنم کی آگ میں گر گیا اور اﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is, then, a person who has founded his building on fear from Allah and His pleasure better or the one who has founded his building on the edge of an abyss about to collapse, so it did collapse with him into the fire of Ja¬hannam? And Allah does not give guidance to the un¬just people.

بھلا جس نے بنیاد رکھی اپنی عمارت کی اللہ سے ڈرنے پر اور اس کی رضا مندی پر وہ بہتر یا جس نے بنیاد رکھی اپنی عمارت کی کنارہ پر ایک کھائی کے جو گرنے کو ہے پھر اس کو لیکر ڈھے پڑا دوزخ کی آگ میں، اور اللہ راہ نہیں دیتا ظالم لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا بھلا جس نے اپنی عمارت کی بنیاد رکھی ہو اللہ کے تقویٰ اور اس کی رضا پر وہ بہتر ہے یا وہ کہ جس نے اپنی تعمیر کی بنیاد رکھی ایک ایسی کھائی کے کنارے پر جو گرا چاہتی ہے تو وہ اس کو لے کر گرگئی جہنم میں ؟ اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو راہ یاب نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Is he, then, who has erected his structure on the fear of Allah and His good pleasure better, or he who erects his structure on the brink of a crumbling bank, so that it crumbles down with him into the Hell-Fire? Allah does not bestow His Guidance on the wrong-doing folk.

پھر تمہارا کیا خیال ہے کہ بہتر انسان وہ ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضا کی طلب پر رکھی ہو یا وہ جس نے اپنی عمارت ایک وادی کی کھوکھلی بے ثبات کگر 103 پر اٹھائی اور وہ اسے لے کر سیدھی جہنم کی آگ میں جا گری؟ ایسے ظالم لوگوں کو اللہ کبھی سیدھی راہ نہیں دکھاتا ۔ 104

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا وہ شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی خوشنودی پر اٹھائی ہو ، یا وہ شخص جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایک ڈھانگ کے کسی گرتے ہوئے کنارے پر رکھی ہو ، ( ٨٤ ) پھر وہ اسے لے کر جہنم کی آگ میں جاگرے؟ اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا جو شخص اللہ کے ڈر سے اس کی رضا مندی کے لئے اپنی (عمارت کی) بنیاد رکھے وہ اچھا ہے یا جو ایک پھس پھس پھٹے ہوئے کگار کے کنارے پر اپنی (عمارت کی) بنیاد رکھے پھر وہ کگار (دہڑام سے) اس کو (یعنے عمارت کو) دوزخ کی آگ میں لے گرے 8 اور اللہ تو بےانصاف لوگوں کو راہ پر نہیں لگاتا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا پھر جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گرنے والی کھائی کے کنارے پہ رکھی پس وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری۔ اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ شخص جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی رضا و خوشنودی پر رکھی ہے وہ بہتر ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گرنیوالی کھائی کے کنارے پر رکھی ہے اور پھر وہ اس کے ساتھ جہنم کی آگ میں جا گرے۔ اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گر جانے والی کھائی کے کنارے پر رکھی کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری اور خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is he, then, who hath founded his building upon piety towards Allah and His good-will better, or he who hath founded his building on the brink of a crumbling bank, so that it crumbleth with him into the Hell-fire! And Allah guideth not the wrong-doing people.

سوآیا وہ شخص جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے تقوی اور رضامندی پر رکھی وہ بہتر ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی گھاٹی کے کنارہ پر رکھی جو گرنے ہی کو ہے ۔ پھر وہ (عمارت) اس کو لے کر آتش دوزخ میں گر پڑی اور اللہ ظالم لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ بہتر ہے جس نے اپنی تعمیر کی بنیاد اللہ کے تقویٰ اور اس کی خوشنودی پر رکھی یا وہ جس نے اپنی عمارت ایک کھوکھلی گرتی ہوئی کگر پر اٹھائی ، پس وہ اس کے سمیت دوزخ میں بیٹھ گئی؟ اور اللہ ظالموں کو راہ یاب نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو کیا جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرنے اور اس کی رضامندی پر رکھی ہو وہ بہتر ہے یا جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایسی کھائی کے کنارے پر رکھی ہو جو گر جانے والی ہو پھر وہ اسے لے کر جہنم کی آگ میں گر پڑے اور اﷲ ( تعالیٰ ) ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی ہو وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گر جانے والی کھائی کے کنارے پر رکھی ہو کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا جس نے اپنی عمارت کی بنیاد، خدا کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی ہو، وہ بہتر ہے یا وہ شخص کہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی ایسی کھائی کے گرتے کنارے پر رکھی ہو، جو اسے لے کر سیدھی جا گرے دوزخ کی آگ میں ؟ اور اللہ ہدایت (کی دولت) سے سرفراز نہیں فرماتا ایسے ظالم لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

( سوچو ) کیا وہ شخص بہترہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاداللہ کے خوف اور اس کی رضاپررکھی ہویاوہ شخص بہترہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایک کھوکھلے مٹی کے تودے کے کنارے پر رکھی ہوجوگرنے ہی والاتھا ، پس اسے لئے ہوئے جہنم کی آگ میں گرگیا ، ایسے ظالم لوگوں کو اللہ کبھی ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا جس نے اپنی بنیاد رکھی اللہ سے ڈر اور اس کی رضا پر ( ف۲۵۰ ) وہ بھلا یا وہ جس نے اپنی نیو چنی ایک گراؤ ( ٹوٹے ہوئے کناروں والے ) گڑھے کے کنارے ( ف۲۵۱ ) تو وہ اسے لے کر جہنم کی آگ میں ڈھے پڑا ( ف۲۵۲ ) اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا وہ شخص جس نے اپنی عمارت ( یعنی مسجد ) کی بنیاد اللہ سے ڈرنے او ر ( اس کی ) رضا و خوشنودی پر رکھی ، بہتر ہے یا وہ شخص جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایسے گڑھے کے کنارے پر رکھی جو گرنے والا ہے ۔ سو وہ ( عمارت ) اس معمار کے ساتھ ہی آتشِ دوزخ میں گر پڑی ، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

آیا وہ شخص بہتر ہے جو اپنی عمارت کی بنیاد خوفِ خدا اور اس کی خوشنودی پر رکھے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد ایک کھائی کے گرتے ہوئے کنارے پر رکھی اور پھر وہ اسے لے کر دوزخ کی آگ میں جاگری اور اللہ ظالموں کو منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Which then is best? - he that layeth his foundation on piety to Allah and His good pleasure? - or he that layeth his foundation on an undermined sand-cliff ready to crumble to pieces? and it doth crumble to pieces with him, into the fire of Hell. And Allah guideth not people that do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Which is better, the mosque that is founded for pious purposes and for achieving God's pleasure or that which is based on the brink of a crumbling bank and which may crumble into hell at any moment? God does not guide the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is it then he who laid the foundation of his building on Taqwa to Allah and His good pleasure better, or he who laid the foundation of his building on the brink of an undetermined precipice ready to crumble down, so that it crumbled to pieces with him into the fire of Hell. And Allah guides not the people who are the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is he, therefore, better who lays his foundation on fear of Allah and (His) good pleasure, or he who lays his foundation on the edge of a cracking hollowed bank, so it broke down with him into the fire of hell; and Allah does not guide the unjust people.

Translated by

William Pickthall

Is he who founded his building upon duty to Allah and His good pleasure better; or he who founded his building on the brink of a crumbling, overhanging precipice so that it toppled with him into the fire of hell? Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वह शख़्स बेहतर है जिसने अपनी इमारत की बुनियाद अल्लाह के डर और अल्लाह की ख़ुशनूदी पर रखी या वह शख़्स बेहतर है जिसने अपनी इमारत की बुनियाद एक खाई के किनारे पर रखी जो गिरने को है फिर वह इमारत उसको लेकर जहन्नम की आग में गिर पड़ी, और अल्लाह ज़ालिम लोगों को राह नहीं दिखाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر آیا ایسا شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت (یعنی مسجد) کی بنیاد خدا سے ڈرنے پر اور خدا کی خوشنودی پر رکھی ہو یا وہ شخص جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی گھاٹی (یعنی غار) کے کنارہ پر جو کہ گرنے ہی کو ہو رکھی ہو (1) پھر وہ (عمارت) اس (بانی) کو لے کر آتش دوزخ میں گر پڑے اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو (دین کی) سمجھ ہی نہیں دیتا۔ (109)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا وہ شخص، جس نے اس عمارت کی بنیاد اللہ کے خوف اور اس کی رضا مندی پر رکھی، بہتر ہے، یا وہ جس نے اس عمارت کی بنیاد نیچے سے کھوکھلے تو دے کے کنارے پر رکھی، جو گرنے ہی والا تھا ؟ پس وہ اسے لے کر جہنم کی آگ میں گرگیا اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ “ (١٠٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر تمہارا کیا خیال ہے کہ بہتر انسان وہ ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اس کی رضا کی طلب پر رکھی ہو یا وہ جس نے اپنی عمارت ایک وادی کی کھوکھلی بےثبات کگر پر اٹھائی اور وہ اسے لے کر سیدھی جہنم کی آگ میں جاگری ؟ اور ایسے ظالم لوگوں کو اللہ کبھی سیدھی راہ نہیں دکھاتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا جس کی بنیاد اللہ کے ڈر اور خوشنودی پر رکھی گئی وہ بہتر ہے یا وہ بہتر ہے جس کی بنیاد کسی گھاٹی کے کنارے پر رکھی گئی ہو جو گرنے والی ہے پھر وہ اسے لے کر دوزخ کی آگ میں گرپڑے، اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا جس نے بنیاد رکھی اپنی عمارت کی اللہ سے ڈرنے پر اور اس کی رضامندی پر وہ بہتر یا جس نے بنیاد رکھی اپنی عمارت کی کنارہ پر ایک کھائی کے جو گرنے کو ہے پھر اس کو لے کر ڈھے پڑا دوزخ کی آگ میں اور اللہ راہ نہیں دیتا ظالم لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا وہ شخص جو اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور خدا کی خوشنودی پر رکھے وہ بہتر ہے یا وہ بہتر ہے جو اپنی عمارت کی بنیاد کسی کھائی کے ایسے کڑاڑے کے کنارے پر رکھے جو گراہی چاہتاہو پھر وہ کڑاڑا اس پانی کو لیکر دوزخ کی آگ میں گرپڑے اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔