Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 110

سورة التوبة

لَا یَزَالُ بُنۡیَانُہُمُ الَّذِیۡ بَنَوۡا رِیۡبَۃً فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ اِلَّاۤ اَنۡ تَقَطَّعَ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۱۱۰﴾٪  2

Their building which they built will not cease to be a [cause of] skepticism in their hearts until their hearts are stopped. And Allah is Knowing and Wise.

ان کی یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں شک کی بنیاد پر ( کانٹا بن کر ) کھٹکتی رہے گی ہاں مگر ان کے دل ہی اگر پاش پاش ہوجائیں تو خیر اور اللہ تعالٰی بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَزَالُ
ہمیشہ رہے گی
بُنۡیَانُہُمُ
عمارت ان کی
الَّذِیۡ
وہ جو
بَنَوۡا
انہوں نے بنائی
رِیۡبَۃً
شک کا سبب
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَقَطَّعَ
ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَزَالُ
ہمیشہ رہے گی
بُنۡیَانُہُمُ
عمارت ان کی
الَّذِیۡ
جو
بَنَوۡا
انہوں نے بنائی
رِیۡبَۃً
بے چینی کا باعث
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں میں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَقَطَّعَ
ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Their building which they built will not cease to be a [cause of] skepticism in their hearts until their hearts are stopped. And Allah is Knowing and Wise.

ان کی یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں شک کی بنیاد پر ( کانٹا بن کر ) کھٹکتی رہے گی ہاں مگر ان کے دل ہی اگر پاش پاش ہوجائیں تو خیر اور اللہ تعالٰی بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ عمارت (مسجد ضرار) جو ان لوگوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی، الا یہ کہ ان کے دل ہی پارہ پارہ ہوجائیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان کی عمارت جو انہوں نے بنائی ان کے دلوں میں ہمیشہ بے چینی کا باعث بنی رہے گی مگر یہ کہ ان کے دل ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The building they have made shall always remain a source of doubt in their hearts unless their hearts are cut into pieces. And Allah is All-Knowing, Wise.

ہمیشہ رہے گا اس عمارت سے جو انہوں نے بنائی تھی شبہ ان کے دلوں میں مگر جب ٹکڑے ہوجائیں ان کے دل اور اللہ ہی سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ان کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کیے رکھے گی اِلایہ کہ ان کے دلوں کے ٹکڑے کردیے جائیں۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the structure which they have erected will ever inspire their hearts with doubts unless it be that their very hearts are cut into pieces. Allah is All-Knowing, All-Wise.

یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ، ہمیشہ ان کے دلوں میں بے یقینی کی جڑ بنی رہے گی﴿ جس کے نکلنے کی اب کوئی صورت نہیں﴾ بجز اس کے کہ ان کے دل ہی پارہ پارہ ہو جائیں ۔ 105 اللہ نہایت باخبر اور حکیم و دانا ہے ۔ ؏ ١۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو عمارت ان لوگوں نے بنائی تھی ، وہ ان کے دلوں میں اس وقت تک برابر شک پید اکرتی رہے گی جب تک ان کے دل ہی ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہوجاتے ۔ ( ٨٥ ) اور اللہ کامل علم والا بھی ہے ، کامل حکمت والا بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان لوگوں نے جو عمارت بنائی اس کی وجہ سے ہمیشہ (مرے تک) ان کے دلوں میں نفاق رہے گا مگر 1 جب ان کے دل ہی کٹ جائیں (لینے مرجائیں) اور اللہ ان کے دلوں کا حال جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کی (یہ) عمارت جو انہوں نے بنائی ہمیشہ کانٹا بن کر ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی میر یہ کہ ان کے دل پاش پاش ہوجائیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کی یہ عمارت جس کو انہوں نے بتایا ہے ہمشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی سوائے اس کے کہ ان کے دل ہی فنا ہوجائیں (تو اور بات ہے) اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں (موجب) خلجان رہے گی (اور ان کو متردد رکھے گی) مگر یہ کہ ان کے دل پاش پاش ہو جائیں اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And their building which they have builded will not cease to be a cause of doubt in their hearts unless it be that their hearts are cut asunder; and Allah is Knowing, Wise.

ہمیشہ ان کی یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی سوا اس کے کہ ان کے دل ہی فنا ہوجائیں ۔ اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کی یہ عمارت ، جو انہوں نے بنائی ، ان کے دلوں میں شک کی بنیاد بن کر جمی رہے گی ، الاآنکہ ان کے دل ہی پاش پاش ہوجائیں اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے جو عمارت بنائی ہے وہ ہمیشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی جب تک کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں بےچینی کا سبب بنی رہے گی اور ان کو پریشان رکھے گی۔ مگر یہ کہ ان کے دل پاش پاش ہوجائیں اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کی یہ عمارت جو انہوں نے (اس قدر چاہ سے) بنائی تھی ہمیشہ کے لئے (کانٹا بن کر) کھٹکتی رہے گے ان کے دلوں میں، الا یہ کہ ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں ان کے دل، اور اللہ سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ عمارت ( مسجدضرار ) جوان لوگوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں نفاق بن کر پر ورش پاتی رہے گی ، یہاں تک کہ ان کے دل ہی پارہ پارہ ہو جائیں ( یعنی انہیں موت آجائے ) اور اللہ سب جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ تعمیر جو چنی ( کی ) ہمیشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی ( ف۲۵۳ ) مگر یہ کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں ( ف۲۵٤ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کی عمارت جسے انہوں نے ( مسجد کے نام پر ) بنا رکھا ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں ( شک اور نفاق کے باعث ) کھٹکتی رہے گی سوائے اس کے کہ ان کے دل ( مسلسل خراش کی وجہ سے ) پارہ پارہ ہو جائیں ، اور اﷲ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ عمارت جو ان لوگوں نے بنائی ہے ( مسجدِ ضرار ) یہ ہمیشہ ان کے دلوں کو مضطرب رکھے گی مگر یہ کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں بلاشبہ خدا بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The foundation of those who so build is never free from suspicion and shakiness in their hearts, until their hearts are cut to pieces. And Allah is All-Knowing, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The building (mosque) which they have built always motivates mischief in their hearts until their hearts are cut into pieces. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The building which they built will never cease to be a cause of hypocrisy and doubt in their hearts unless their hearts are cut to pieces. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The building which they have built will ever continue to be a source of disquiet in their hearts, except that their hearts get cut into pieces; and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

The building which they built will never cease to be a misgiving in their hearts unless their hearts be torn to pieces. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह इमारत जो उन्होंने बनाई हमेशा उनके दिलों में शक की बुनियाद बनी रहेगी सिवाए इसके कि उनके दिल ही टुकड़े हो जाएं, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کی یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں (کانٹا سا) کھٹکتی رہے گی ہاں مگر ان کے (وہ) دل ہی اگر فنا ہوجاویں تو خیر (2) اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں۔ (3) (110)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انھوں نے جو عمارت بنائی ہے، ہمیشہ ان کے دلوں میں بےچینی کا باعث بنی رہے گی مگر اس صورت میں کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور اللہ خوب جاننے والا، خوب حکمت والا ہے۔ “ (١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ، ہمیشہ ان کے دلوں میں بےیقینی کی جڑ بنی رہے گی (جس کے نکلنے کی اب کوئی صورت نہیں) بجز اس کے کہ ان کے دل ہی پارہ پارہ ہوجائیں۔ اللہ نہایت باخبر اور حکیم ودانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہوں نے جو عمارت بنائی وہ ہمیشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی۔ اِلاّ یہ کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہمیشہ رہے گا اس عمارت سے جو انہوں نے بنائی تھی شبہ ان کے دلوں میں مگر جب ٹکڑے ہوجائیں ان کے دل کے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کی عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ان کے دلوں میں ہمیشہ موجب شک و نفاق رہے گی یہاں تک کہ ان کے قلوب ہی پارا پارا ہوجائیں اور اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا بڑی حکمت والا ہے ۔