Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 112

سورة التوبة

اَلتَّآئِبُوۡنَ الۡعٰبِدُوۡنَ الۡحٰمِدُوۡنَ السَّآئِحُوۡنَ الرّٰکِعُوۡنَ السّٰجِدُوۡنَ الۡاٰمِرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ النَّاہُوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ الۡحٰفِظُوۡنَ لِحُدُوۡدِ اللّٰہِ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۱۲﴾

[Such believers are] the repentant, the worshippers, the praisers [of Allah ], the travelers [for His cause], those who bow and prostrate [in prayer], those who enjoin what is right and forbid what is wrong, and those who observe the limits [set by] Allah . And give good tidings to the believers.

وہ ایسے ہیں جو توبہ کرنے والے عبادت کرنے والے ، حمد کرنے والے روزہ رکھنے والے ( یا راہ حق میں سفر کرنے والے ) رکوع اور سجدہ کرنے والے نیک باتوں کی تعلیم کرنے والے اور بری باتوں سے باز رکھنے والے اور اللہ کی حدوں کا خیال رکھنے والے اور ایسے مومنین کو آپ خوشخبری سنا دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلتَّآئِبُوۡنَ
جو توبہ کرنے والے
الۡعٰبِدُوۡنَ
عبادت کرنے والے
الۡحٰمِدُوۡنَ
حمد کرنے والے
السَّآئِحُوۡنَ
سیاحت کرنے والے
الرّٰکِعُوۡنَ
رکوع کرنے والے
السّٰجِدُوۡنَ
سجدہ کرنے والے
الۡاٰمِرُوۡنَ
حکم دینے والے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَالنَّاہُوۡنَ
اور روکنے والے
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَالۡحٰفِظُوۡنَ
اور حفاظت کرنے والے ہیں
لِحُدُوۡدِ اللّٰہِ
اللہ کی حدود کی
وَبَشِّرِ
اور خوشخبری دے دیجیے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلتَّآئِبُوۡنَ
توبہ کرنے والے
الۡعٰبِدُوۡنَ
عبادت کرنے والے
الۡحٰمِدُوۡنَ
حمد کرنے والے
السَّآئِحُوۡنَ
روزہ رکھنے والے
الرّٰکِعُوۡنَ
رکوع کرنے والے
السّٰجِدُوۡنَ
سجدہ کرنے والے
الۡاٰمِرُوۡنَ
حکم دینے والے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلائی کا
وَالنَّاہُوۡنَ
اور روکنے والے
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَالۡحٰفِظُوۡنَ
اور حفاظت کرنے والے
لِحُدُوۡدِ
حدود کی
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
وَبَشِّرِ
اور آپ خوش خبری دے دیں
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
Translated by

Juna Garhi

[Such believers are] the repentant, the worshippers, the praisers [of Allah ], the travelers [for His cause], those who bow and prostrate [in prayer], those who enjoin what is right and forbid what is wrong, and those who observe the limits [set by] Allah . And give good tidings to the believers.

وہ ایسے ہیں جو توبہ کرنے والے عبادت کرنے والے ، حمد کرنے والے روزہ رکھنے والے ( یا راہ حق میں سفر کرنے والے ) رکوع اور سجدہ کرنے والے نیک باتوں کی تعلیم کرنے والے اور بری باتوں سے باز رکھنے والے اور اللہ کی حدوں کا خیال رکھنے والے اور ایسے مومنین کو آپ خوشخبری سنا دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(وہ مومن) توبہ کرنے والے ، عبادت گزار، حمد کرنے والے، روزہ دار رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کام کا حکم دینے والے برے کام سے روکنے والے اور اللہ کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں (جو اللہ سے یہ سودا کرتے ہیں) اور ایسے مومنوں کو آپ خوشخبری دے دیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ توبہ کرنے والے ،عبادت کرنے والے ،اﷲ تعالیٰ کی حمدکرنے والے ، روزہ رکھنے والے ، رکوع کرنے والے ،سجدہ کرنے والے ، بھلائی کاحکم دینے والے ،بُرائی سے روکنے والے اور اﷲ تعالیٰ کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں اورمومنوں کوخوش خبری دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(They are) those who repent, those who worship, those who praise (Allah), those who journey, those who bow in ruk u`, those who prostrate in sajdah, those who bid the Fair and forbid the Unfair and those who preserve the limits prescribed by Allah. And give the good news to the believers.

وہ توبہ کرنے والے ہیں بندگی کرنیوالے شکر کرنیوالے بےتعلق رہنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے حکم کرنیوالے نیک بات کا اور منع کرنیوالے بری بات سے اور حفاظت کرنے والے ان حدود کی جو باندھی اللہ نے اور خوش خبری سنا دے ایمان والوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

توبہ کرنے والے (اللہ کی) بندگی کرنے والے (اللہ کی) حمد کرنے والے دُنیوی آسائشوں سے لاتعلق رہنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے نیکی کا حکم دینے والے بدی سے روکنے والے اللہ کی حدود کی حفاظت کرنے والے۔ اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ ان اہل ایمان کو بشارت دے دیجیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who constantly turn to Allah in repentance, who constantly worship Him, who celebrate His praise, who go about the world to serve His cause, who bow down to Him, who prostrate themselves before Him, who enjoin what is good and forbid what is evil, and who keep the limits set by Allah. Announce glad tidings to such believers.

اللہ کی طرف بار بار پلٹنے والے 108 ، اس کی بندگی بجا لانے والے ، اس کی تعریف کے گن گانے والے ، اس کی خاطر زمین میں گردش کرنے والے 109 ، اس کے آگے رکوع اور سجدے کرنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے ، بدی سے روکنے والے ، اور اللہ کے حدود کی حفاظت کرنے والے 110 ﴿ اس شان کے ہوتے ہیں وہ مومن جو اللہ سے خرید و فروخت کا یہ معاملہ طے کرتے ہیں﴾ اور اے نبی ان مومنوں کو خوشخبری دے دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( جنہوں نے یہ کامیاب سودا کیا ہے وہ کون ہیں؟ ) توبہ کرنے والے ! اللہ کی بندگی کرنے والے ! اس کی حمد کرنے والے ! روزے رکھنے والے ! ( ٨٦ ) رکوع میں جھکنے والے ! سجدے گذرنے والے ! نیکی کی تلقین کرنے والے ، اور برائی سے روکنے والے ، اور اللہ کی قائم کی ہوئی حدوں کی حفاظت کرنے والے ، ( ٨٧ ) ( اے پیغمبر ) ایسے مومنوں کو خوشخبری دے دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہی (یہ لوگ ایسے میں ہر ایک گناہ سے) توبہ کرنے والے اللہ کی عبادت اخلاص کے ساتھ کرنے والے اللہ کی طرف تعریف کرنے والے ہرحال میں شکر گزار روزہ رکھنے والے 3 رکوع کرنے والے سجدہ کرنیوالے (یعنی غازی) اچھی بات کا حکم دینے والے بری بات سے منع کرنے والے اور اللہ تعالیٰ نے جو حدیں باندھ دیں ان کو سنبھالنے والے 4 اور (اے پیغمبر) ایسے مسلمانوں کو جنت لو اللہ کی رضا مندی کی خوشخبری دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

توبہ کرنے والے ، عبادت کرنے والے ، حمد کرنے والے ، روزہ رکھنے والے ، رکوع کرنے والے ، سجدہ کرنے والے ، نیک باتوں کا امر کرنے والے ، اور بڑی باتوں سے منع کرنے والے ، اور اللہ کی حدود (احکام) کی حفاظت کرنے والے۔ اور آپ ایمان والوں کو خوشخبری سنادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(وہ مجاہد ایسے ہیں کہ) توبہ کرنے اولے عبادت کرنے والے اللہ کی حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے رکوع اور سجدے کرنیوالے، اچھی باتیں سکھانے والا برائیوں سے روکنے والے اور اللہ کی حدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ایمان والوں کو خوش خبری دیدیجیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کاموں کا امر کرنے والے، بری باتوں سے منع کرنے والے، خدا کی حدوں کی حفاظت کرنے والے، (یہی مومن لوگ ہیں) اور اے پیغمبر مومنوں کو (بہشت کی) خوش خبری سنادو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They are those who repent, who worship who praise, who fast constantly, woo bow down, who prostrate themselves, who command the reputable and restrain from the disreputable and who keep the ordinances of Allah; and bear thou glad tidings to the believers.

(وہ مجاہدین) توبہ کرتے رہنے والے ہیں عبادت کرتے رہنے والے ہیں حمد کرتے رہنے والے ہیں روز رکھنے والے ہیں رکوع کرتے رہنے والے ہیں سجدہ کرتے رہنے والے ہیں نیک باتوں کا حکم کرتے رہنے والے ہیں اور بری باتوں سے روکتے رہنے والے ہیں اور اللہ کی حدوں کا خیال رکھنے والے ہیں اور مومنین کو خوشخبری سنا دیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

توبہ کرتے رہنے والے ، عبادت گذار ، شکر گذار ، ریاض کرنے والے ، رکوع سجدہ کرتے رہنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے اور برائی سے روکنے والے اور اللہ کی حدود کی نگہداشت رکھنے والے ( اصلی مؤمن ) ہیں اور مؤمنوں کو خوشخبری سنادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ مجاہدین ) توبہ کرنے والے ، عبادت کرنے والے ، حمد بیان کرنے والے ، روزہ رکھنے والے ، رکوع کرنے والے ، سجدہ کرنے والے ، نیک باتوں کاھکم دینے والے اور بری باتوں سے رکونے والے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں اور آپ ( ﷺ ) مؤمنین کو خوشخبری سنا دیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کاموں کا حکم دینے والے، بری باتوں سے منع کرنے والے اور اللہ کی حدوں کی حفاظت کرنے والے یہی مومن لوگ ہیں اور (اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مؤمنوں کو بہشت کی خوشخبری سنا دو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ توبہ کرتے رہنے والے، عبادت گزار، حمد کرنے (اور شکر بجا لانے) والے، روزہ رکھنے والے، رکوع اور سجدہ کرنے والے، نیکی کی تلقین کرنے والے، اور برائی سے روکنے والے، اور حفاظت کرنے والے، اللہ کی (مقرر کردہ) حدود کی، اور خوشخبری سنا دو ایمان والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

( وہ مومن ) توبہ کرنے والے ، عبادت گزار ، حمد کرنے والے ، روزہ دار ، رکوع کرنے والے ، سجدہ کرنے والے ، نیک کام کاحکم دینے والے ، برے کام سے روکنے والے اور اللہ کی حدودکی حفاظت کرنے والے ہیں ( جویہ سوداکرتے ہیں ) اور ایسے مومنوں کو خوشخبری دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

توبہ والے ( ف۲۵۹ ) عبادت والے ( ف۲٦۰ ) سراہنے والے ( ف۲٦۱ ) روزے والے رکوع والے سجدہ والے ( ف۲٦۲ ) بھلائی کے بتانے والے اور برائی سے روکنے والے اور اللہ کی حدیں نگاہ رکھنے والے ( ف۲٦۳ ) اور خوشی سناؤ مسلمانوں ( ف۲٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ مومنین جنہوں نے اللہ سے اُخروی سودا کر لیا ہے ) توبہ کرنے والے ، عبادت گذار ، ( اللہ کی ) حمد و ثنا کرنے والے ، دنیوی لذتوں سے کنارہ کش روزہ دار ، ( خشوع و خضوع سے ) رکوع کرنے والے ، ( قربِ الٰہی کی خاطر ) سجود کرنے والے ، نیکی کاحکم کرنے والے اور برائی سے روکنے والے اور اللہ کی ( مقرر کردہ ) حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں ، اور ان اہلِ ایمان کو خوشخبری سنا دیجئے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان لوگوں کے اوصاف یہ ہیں کہ ) یہ توبہ کرنے والے ( اللہ کی عبادت کرنے والے ( اس کی ) حمد و ثنا کرنے والے ( اس کی راہ میں ) سیر و سیاحت کرنے والے ( یا روزہ رکھنے والے ) رکوع و سجود کرنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے ، برائی سے روکنے والے اور اللہ کی مقررہ حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں اور ( اے رسول ) مؤمنوں کو خوشخبری دے دو ( اور یہی وہ مؤمن ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those that turn (to Allah) in repentance; that serve Him, and praise Him; that wander in devotion to the cause of Allah,: that bow down and prostrate themselves in prayer; that enjoin good and forbid evil; and observe the limit set by Allah;- (These do rejoice). So proclaim the glad tidings to the Believers.

Translated by

Muhammad Sarwar

(The believers) who repent for their sins, worship God, praise Him, travel through the land (for pious purposes), kneel down and prostrate themselves in obedience to God, make others do good and prevent them from sins and abide by the laws of God, will receive a great reward. Let this be glad news for the believer.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who repent, who worship (Him), who praise (Him), who fast, who bow down, who prostrate themselves, who enjoin good and forbid evil, and who observe the limits set by Allah. And give glad tidings to the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They who turn (to Allah), who serve (Him), who praise (Him), who fast, who bow down, who prostrate themselves, who enjoin what is good and forbid what is evil, and who keep the limits of Allah; and give good news to the believers.

Translated by

William Pickthall

(Triumphant) are those who turn repentant (to Allah), those who serve (Him), those who praise (Him), those who fast, those who bow down, those who fall prostrate (in worship), those who enjoin the right and who forbid the wrong and those who keep the limits (ordained) of Allah - And give glad tidings to believers!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तौबा करने वाले हैं, इबादत करने वाले हैं, हम्द करने वाले हैं, अल्लाह की राह में फिरने वाले हैं, रुकूअ करने वाले हैं, सज्दा करने वाले हैं, भलाई का हुक्म करने वाले हैं, बुराई से रोकने वाले हैं, अल्लाह की हदों का ख़्याल रखने वाले हैं, और मोमिनों को ख़ुश-ख़बरी दे दीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسے ہیں جو گناہوں (سے) توبہ کرنے والے ہیں ( اور اللہ کی) عبادت کرنے والے ہیں ( اور) حمد کرنے والے روزہ رکھنے والے رکوع کرنے والے ( اور) سجدہ کرنے والے نیک باتوں کی تعلیم کرنے والے اور بری باتوں سے باز رکھنے والے اور اللہ کی حدوں کا (یعنی احکام کا) خیال رکھنے والے ہیں) اور ایسے مومنوں کو (جن میں جہاد اور یہ صفات ہوں) خوشخبری سنا دیجیئے۔ (6) (112)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

”(وہ مومن) توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیکی کا حکم دینے والے، برائی سے منع کرنے والے اور اللہ کی حدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں اور ایمان والوں کو خوش خبری دیجیے۔ “ (١١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی طرف بار بار پلٹنے والے ، اس کی بندگی بجالانے والے ، اس کی تعریف کے گن گانے والے ، اس کی خاطر زمین میں گردش کرنے والے ، اس کے آگے رکوع اور سجدے کرنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے ، بدی سے روکنے والے اور اللہ کی حدود کی حفاظت کرنے والے ، (اس کے شان کے ہوتے ہیں وہ مومن جو اللہ سے بیع کا یہ معاملہ طے کرتے ہیں) اور اے نبی ان مومنوں کو خوشخبری دے دو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ توبہ کرنے والے ہیں۔ عبادت کرنے والے ہیں، حمد کرنے والے ہیں۔ روزہ رکھنے والے ہیں، رکوع کرنے والے ہیں۔ سجدہ کرنے والے ہیں۔ نیک باتوں کی تعلیم دینے والے ہیں، اور بری باتوں سے روکنے والے ہیں اور اللہ کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور آپ مومنین کو خوشخبری سنا دیجیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ توبہ کرنے والے ہیں بندگی کرنے والے شکر کرنے والے بےتعلق رہنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے حکم کرنے والے نیک بات کا اور منع کرنے والے بری بات سے اور حفاظت کرنے والے ان حدود کے جو باندھی اللہ نے اور خوشخبری سنا دے ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان مسلمانوں سے بھی وعدہ ہے جو توبہ کرنے والے عبادت کرنے والے شکر بجالانے والے روزے رکھنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے اچھی باتوں کی تعلیم دینے والے اور برے کام سے منع کرنے والے اور اللہ کی مقررہ حدود کی نگہداشت کرنے والے ہیں اور آپ ایسے مسلمانوں کو خوش خبری سنا دیجئے