TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ut Tauba 9:116 – Translations

Every available translation of Surat ut Tauba, verse 116, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ؕ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۱۶﴾
Indeed, to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth; He gives life and causes death. And you have not besides Allah any protector or any helper.
بلا شبہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں وہی جلاتا اور مارتا ہے ، اور تمہارا اللہ کے سوا نہ کوئی یار ہے اور نہ کوئی مددگار ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَہٗ
اس کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
یُحۡیٖ
وہ زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
وَمَا
اور نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَہٗ
اس کے لیے
مُلۡکُ
بادشاہت ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
یُحۡیٖ
وہی زندگی دیتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اوروہی موت دیتا ہے
وَمَا
اور نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

Info

Indeed, to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth; He gives life and causes death. And you have not besides Allah any protector or any helper.

بلا شبہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں وہی جلاتا اور مارتا ہے ، اور تمہارا اللہ کے سوا نہ کوئی یار ہے اور نہ کوئی مددگار ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ ہی کے لئے ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست اور مددگار نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

یقیناًاﷲ تعالیٰ ہی کے لیے آسمانوں اورزمین کی بادشاہت ہے،وہی زندگی دیتاہے اوروہی موت دیتاہے اور اﷲ تعالیٰ کے سواتمہارانہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Surely, to Allah alone belongs the kingdom of the heavens and the earth. He gives life and brings death. And, other than Allah, you have neither a supporter, nor a helper

اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں جلاتا ہے اور مارتا ہے اور تمہارا کوئی نہیں اللہ کے سوا حمایتی اور نہ مددگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

یقیناً اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی۔ وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہیں ہے کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Indeed Allah's is the Kingdom of the heavens and the earth. He it is Who confers life and causes death. You have no protector or helper apart from Allah.

اور یہ بھی واقعہ ہے کہ اللہ ہی کے قبضے میں آسمان و زمین کی سلطنت ہے ، اسی کے اختیار میں زندگی و موت ہے ، اور تمہارا کوئی حامی و مددگار ایسا نہیں ہے جو تمہیں اس سے بچا سکے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

یقینا اللہ ہی ہے جس کے قبضے میں سارے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے ۔ وہ زندگی بھی دیتا ہے ، اور موت بھی ، اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی رکھوالا ہے نہ مددگار ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

بیشک آسمان اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے وہی جلاتا ہے اور وہی مارتا ہے اور (مسلمانو) اللہ کے سوا نہ کوئی تمہارا حمایتی ہے نہ مددگار 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

بیشک اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی ، وہی زندہ کرتے ہیں اور مارتے ہیں اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست اور مددگار نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

بیشک آسمانوں اور زمین کی سلطنت اسی کی ہے وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور مددگار نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

خدا ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگانی بخشتا ہے (وہی) موت دیتا ہے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Verily Allah! His is the dominion of the heavens and the earth. He giveth life and He causeth to die; and for you there is, besides Allah, no protector or helper.

بیشک وہ اللہ ہی ہے جس کی حکومت آسمانوں اور زمین میں ہے (وہی) جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی بھی یارو مددگار نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین پر بادشاہی ہے ۔ وہی جِلاتا اور مارتا ہے اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے نہ مددگار ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی بادشاہت آسمانوں اور زمین میں ہے وہی زندہ فرماتے ہیں اور موت دیتے ہیں اور تمہارے لیے اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی دوست اور مددگار نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اللہ ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگی بخشتا ہے، وہی موت دیتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی مددگار اور دوست نہیں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

بیشک اللہ ہی کی بادشاہی ہے آسمانوں میں بھی، اور زمین میں بھی، وہی زندگی بخشتا ہے، اور اسی کا کام ہے موت دینا، اور اس کے سوا تمہارا نہ کوئی یار ہے نہ مدد گار،

Translated by

Noor ul Amin

Info

آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ ہی کے لئے ہے وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور ا للہ کے سوا تمہاراکوئی یارومددگارنہیں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بیشک اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ، جِلاتا ہے اور مارتا ہے ، اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی والی اور نہ مددگار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بیشک اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کی ساری بادشاہی ہے ، ( وہی ) جِلاتا اور مارتا ہے ، اور تمہارے لئے اﷲ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار ( جو اَمرِ الہٰی کے خلاف تمہاری حمایت کر سکے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی حکومت ہے اور وہی حیات و موت کا دینے والا ہے اس کے علاوہ تمہارا نہ کوئی سرپرست ہے نہ مددگار ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Unto Allah belongeth the dominion of the heavens and the earth. He giveth life and He taketh it. Except for Him ye have no protector nor helper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

To God belongs the Kingdom of the heavens and the earth. He grants life and causes death. God is your only Guardian and Helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Indeed to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth, He gives life and He causes death. And besides Allah you have neither any protector nor any helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Surely Allah's is the kingdom of the heavens and the earth; He brings to life and causes to die; and there is not for you besides Allah any Guardian or Helper.

Translated by

William Pickthall

Info

Lo! Allah! Unto Him belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth. He quickeneth and He giveth death. And ye have, instead of Allah, no protecting friend nor helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

बेशक अल्लाह ही की सल्तनत है आसमानों में और ज़मीन में, वही ज़िंदा करता है और वही मारता है, और अल्लाह के सिवा न तुम्हारा कोई दोस्त है और न कोई मददगार।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

( اور) بلا شبہ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے اور تمہارا اللہ کے سوا نہ کوئی یاد رہے نہ مددگار ہے (116)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

بیشک اللہ ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، وہی زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار۔ “ (١١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور یہ بھی واقعہ ہے کہ اللہ ہی کے قبضہ میں زمین و آسمان کی سلطنت ہے ، اسی کے اختیار میں زندگی وموت ہے اور تمہارا کوئی حامی و مددگار ایسا نہیں ہے کہ جو تمہیں اس سے بچا سکے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

بیشک اللہ ہی کے لیے ہے ملک آسمانوں کا اور زمین کا، وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی یار اور مددگار نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں جلاتا ہے اور مارتا ہے اور تمہارا کوئی نہیں اللہ کے سوا حمایتی اور نہ مدگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

بلاشبہ آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی ہے اور نہ مددگار۔

Related Verses

428
Surat ul Baqara
2:107
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۰۷﴾
Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and [that] you have not besides Allah any protector or any helper?
کیا تجھے علم نہیں کہ زمین اور آسمان کا ملک اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی ولی اور مددگار نہیں ۔
Surat ul Aeyraaf
7:158
قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ اِلَیۡکُمۡ جَمِیۡعَۨا الَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۪ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الَّذِیۡ یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ کَلِمٰتِہٖ وَ اتَّبِعُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾
Say, [O Muhammad], "O mankind, indeed I am the Messenger of Allah to you all, [from Him] to whom belongs the dominion of the heavens and the earth. There is no deity except Him; He gives life and causes death." So believe in Allah and His Messenger, the unlettered prophet, who believes in Allah and His words, and follow him that you may be guided.
آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف سے اس اللہ تعا لٰی کا بھیجا ہوا ہوں ، جس کی بادشاہی تمام آسمانوں اور زمین میں ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو اللہ تعالٰی پر ایمان لاؤ اور اس کے نبی امی پر جو کہ اللہ تعالٰی پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کا اتباع کرو تاکہ تم راہ پر آجاؤ
Surat ul Hadeed
57:2
لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲﴾
His is the dominion of the heavens and earth. He gives life and causes death, and He is over all things competent.
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے وہی زندگی دیتا ہے اور موت بھی وہ ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat ul Baqara
2:33
قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنۡۢبِئۡہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ۚ فَلَمَّاۤ اَنۡۢبَاَہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ۙ قَالَ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّکُمۡ اِنِّیۡۤ اَعۡلَمُ غَیۡبَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۙ وَ اَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَ مَا کُنۡتُمۡ تَکۡتُمُوۡنَ ﴿۳۳﴾
He said, "O Adam, inform them of their names." And when he had informed them of their names, He said, "Did I not tell you that I know the unseen [aspects] of the heavens and the earth? And I know what you reveal and what you have concealed."
اللہ تعالٰی نے ( حضرت ) آدم ( علیہ السلام ) سے فرمایا تم ان کے نام بتا دو ۔ جب انہوں نے بتا دئیے تو فرمایا کہ کیا میں نے تمہیں ( پہلے ہی ) نہ کہا تھا زمین اور آسمانوں کا غیب میں ہی جانتا ہوں اور میرے علم میں ہے جو تم ظاہر کر رہے ہو اور جو تم چھپاتے تھے ۔
Surat ul Baqara
2:116
وَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰہُ وَلَدًا ۙ سُبۡحٰنَہٗ ؕ بَلۡ لَّہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ کُلٌّ لَّہٗ قٰنِتُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾
They say, " Allah has taken a son." Exalted is He! Rather, to Him belongs whatever is in the heavens and the earth. All are devoutly obedient to Him,
یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کی اولاد ہے ، ( نہیں بلکہ ) وہ پاک ہے زمین اور آسمان کی تمام مخلوق اس کی ملکیت میں ہے اور ہر ایک اس کا فرما نبردار ہے ۔
Surat ul Baqara
2:117
بَدِیۡعُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِذَا قَضٰۤی اَمۡرًا فَاِنَّمَا یَقُوۡلُ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿۱۱۷﴾
Originator of the heavens and the earth. When He decrees a matter, He only says to it, "Be," and it is.
وہ زمین اور آسمانوں کو پیدا کرنے والا ہے ، وہ جس کام کو کرنا چاہے کہہ دیتا ہے کہ ہو جا ، بس وہی ہو جاتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:164
اِنَّ فِیۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ اخۡتِلَافِ الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ وَ الۡفُلۡکِ الَّتِیۡ تَجۡرِیۡ فِی الۡبَحۡرِ بِمَا یَنۡفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ مَّآءٍ فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا وَ بَثَّ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ دَآبَّۃٍ ۪ وَّ تَصۡرِیۡفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الۡمُسَخَّرِ بَیۡنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۶۴﴾
Indeed, in the creation of the heavens and earth, and the alternation of the night and the day, and the [great] ships which sail through the sea with that which benefits people, and what Allah has sent down from the heavens of rain, giving life thereby to the earth after its lifelessness and dispersing therein every [kind of] moving creature, and [His] directing of the winds and the clouds controlled between the heaven and the earth are signs for a people who use reason.
آسمانوں اور زمین کی پیدائش ، رات دن کا ہیر پھیر ، کشتیوں کا لوگوں کونفع دینے والی چیزوں کو لئے ہوئے سمندروں میں چلنا آسمان سے پانی اتار کر ، مردہ زمین کو زندہ کر دینا اس میں ہر قسم کے جانوروں کو پھیلا دینا ، ہواؤں کے رخ بدلنا ، اور بادل ، جو آسمان اور زمین کے درمیان مسخر ہیں ، ان میں عقلمندوں کے لئے قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں ۔
Surat ul Baqara
2:255
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾
Allah - there is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of [all] existence. Neither drowsiness overtakes Him nor sleep. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Who is it that can intercede with Him except by His permission? He knows what is [presently] before them and what will be after them, and they encompass not a thing of His knowledge except for what He wills. His Kursi extends over the heavens and the earth, and their preservation tires Him not. And He is the Most High, the Most Great.
اللہ تعالٰی ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے ، جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند ، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں ۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے ، وہ جانتا ہے جو اس کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے ، اس کی کرسی کی وُسعت نے زمین اور آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالٰی ان کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے اور نہ اُکتاتا ہے وہ تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے
Surat ul Baqara
2:284
لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِنۡ تُبۡدُوۡا مَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ اَوۡ تُخۡفُوۡہُ یُحَاسِبۡکُمۡ بِہِ اللّٰہُ ؕ فَیَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۸۴﴾
To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. Whether you show what is within yourselves or conceal it, Allah will bring you to account for it. Then He will forgive whom He wills and punish whom He wills, and Allah is over all things competent.
آسمانوں اور زمین کی ہرچیز اللہ تعالٰی ہی کی ملکیت ہے ۔ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ ، اللہ تعالٰی اس کا حساب تم سے لے گا پھر جسے چاہے بخشے جسے چاہے سزا دے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔