Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 121

سورة التوبة

وَ لَا یُنۡفِقُوۡنَ نَفَقَۃً صَغِیۡرَۃً وَّ لَا کَبِیۡرَۃً وَّ لَا یَقۡطَعُوۡنَ وَادِیًا اِلَّا کُتِبَ لَہُمۡ لِیَجۡزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحۡسَنَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۲۱﴾

Nor do they spend an expenditure, small or large, or cross a valley but that it is registered for them that Allah may reward them for the best of what they were doing.

اور جو کچھ چھوٹا بڑا انہوں نے خرچ کیا اور جتنے میدان ان کو طے کرنے پڑے ، یہ سب بھی ان کے نام لکھا گیا تاکہ اللہ تعالٰی ان کے کاموں کا اچھے سے اچھا بدلہ دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے
نَفَقَۃً
کوئی خرچ کرنا
صَغِیۡرَۃً
چھوٹا
وَّلَا
اور نہ
کَبِیۡرَۃً
بڑا
وَّلَا
اور نہیں
یَقۡطَعُوۡنَ
وہ طے کرتے
وَادِیًا
کوئی وادی
اِلَّا
مگر
کُتِبَ
مگر لکھا جاتا ہے (اجر)
لَہُمۡ
ان کے لیے
لِیَجۡزِیَہُمُ
تاکہ وہ بدلہ دے انہیں
اللّٰہُ
اللہ
اَحۡسَنَ
بہت اچھا
مَا
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا یُنۡفِقُوۡنَ
اور نہ وہ خرچ کرتے ہیں
نَفَقَۃً
کوئی خرچ
صَغِیۡرَۃً
کوئی چھوٹا
وَّلَا کَبِیۡرَۃً
اور نہ کوئی بڑا
وَّلَا یَقۡطَعُوۡنَ
اور نہ وہ طے کرتے ہیں
وَادِیًا
کوئی وادی
اِلَّا
مگر
کُتِبَ
لکھ لیا جاتا ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
لِیَجۡزِیَہُمُ
تاکہ بدلہ دے انہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَحۡسَنَ
بہترین
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

Nor do they spend an expenditure, small or large, or cross a valley but that it is registered for them that Allah may reward them for the best of what they were doing.

اور جو کچھ چھوٹا بڑا انہوں نے خرچ کیا اور جتنے میدان ان کو طے کرنے پڑے ، یہ سب بھی ان کے نام لکھا گیا تاکہ اللہ تعالٰی ان کے کاموں کا اچھے سے اچھا بدلہ دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز (یہ مجاہدین) جو بھی تھوڑا یا زیادہ خرچ کرتے ہیں یا کوئی وادی طے کرتے ہیں تو یہ چیزیں ان کے حق میں لکھ دی جاتی ہیں تاکہ اللہ انہیں ان کے اعمال کا بہتر صلہ عطا کرے جو وہ کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنہ وہ کوئی چھوٹاخرچ کرتے ہیں اورنہ کوئی بڑا،اورنہ کوئی وادی وہ طے کرتے ہیں مگروہ ان کے لیے لکھ دیاجاتاہے تاکہ اﷲ تعالیٰ انہیں بہترین جزادے جووہ عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whatever they spend, be it less or more, and whenever they cross a valley, is all written down for them, so that Allah may give them the best reward for what they used to do.

اور نہ خرچ کرتے ہیں کوئی خرچ چھوٹا اور نہ بڑا، اور نہ طے کرتے ہیں کوئی میدان مگر لکھ لیا جاتا ہے ان کے واسطے تاکہ بدلہ دے ان کو اللہ بہتر اس کام کا جو کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو بھی وہ خرچ کرتے ہیں کوئی نفقہ چھوٹا ہو یا بڑا اور طے کرتے ہیں کوئی وادی تو (ان کا ایک ایک عمل) ان کے لیے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ اللہ بدلہ دے انہیں بہت ہی عمدہ اس کا جو عمل وہ کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Likewise, each amount they spend, be it small or large, and each journey they undertake, shall be recorded in their favour so that Allah may bestow upon them reward for their good deeds.

اسی طرح یہ بھی کبھی نہ ہوگا کہ ﴿راہِ خدا میں﴾ تھوڑا یا بہت کوئی خرچ وہ اٹھائیں اور ﴿ سعیِ جہاد میں﴾ کوئی وادی وہ پار کریں اور ان کے حق میں اسے لکھ نہ لیا جائے تاکہ اللہ ان کے اس اچھے کارنامے کا صلہ انہیں عطا کرے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نیز وہ جو کچھ ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کرتے ہیں ، چاہے وہ خرچ چھوٹا ہو یا بڑا ، اور جس کسی وادی کو وہ پار کرتے ہیں ، اس سب کو ( ان کے اعمال نامے میں نیکی کے طور پر ) لکھا جاتا ہے ، تاکہ اللہ انہیں ( ہر ایسے عمل پر ) وہ جزا دے جو ان کے بہترین اعمال کے لیے مقرر ہے ۔ ( ٩٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اسی طرح) جو کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کریں تھوڑا ہو یا بہت جو میدان چلیں جس سر زمین کو طے کریں ان کے لئے لکھا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کاموں کا بہت اچھا بدلہ ان کو دے یا انکے بہت اچھے کام 4 یعنے جہاد کا بدلہ ان کو دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا جتنے میدان ان کو طے کرنا پڑے تو یہ سب ان کے لئے (نیک عمل) لکھ لیا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کو سب کاموں کا اچھے سے اچھا بدلہ دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو کم اور زیادہ (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں یا وہ جو (جہاد کے لئے) کسی وادی کو طے کرتے ہیں ان کے لئے اس کو لکھ لیا جاتا ہے تاکہ ان کو کئے ہوئے کاموں کا زیادہ بہتر اجرمل سکے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اسی طرح) جو وہ خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا کوئی میدان طے کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان کے لیے (اعمال صالحہ) میں لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they expend not an expending, small or great, or transverse a vale, but it is written down unto them, so that Allah may recompense them with the best for that which they have been working.

اور جو کچھ چھوٹا بڑا خرچ انہوں نے کیا اور جو میدان انہوں نے طے کئے یہ سب ان کے نام لکھا گیا تاکہ اللہ انہیں ان کے کاموں کا اچھے سے اچھا بدلہ دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو کوئی چھوٹا اور بڑا انفاق وہ کرتے ہیں اور جو وادی بھی وہ قطع کرتے ہیں ، سب ان کیلئے لکھا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کو ان کے عمل کا اچھے سے اچھا بدلہ دے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( مجاہدین ) جو کچھ چھوٹا بڑا خرچہ کرتے ہیں اور جس کسی میدان کو طے کرتی ہیں تو یہ ( تمام کام ) ان کیلئے لکھ لیے جاتے ہیں تاکہ جو کچھ انہوں نے کیا اﷲ ( تعالیٰ ) اس کا اچھے سے اچھا بدلہ انہیں عطا فرمائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح وہ جو خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا کوئی میدان طے کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان کے لیے اعمال صالحہ میں لکھ لیا جاتا ہے۔ تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی طرح) یہ لوگ جو بھی کچھ خرچ کرتے ہیں، خواہ وہ تھوڑا ہو یا بہت، اور جو بھی کوئی وادی یہ طے کرتے ہیں، (اللہ کی راہ میں) وہ سب ان کیلئے لکھ دیا جاتا ہے، تاکہ اللہ انہیں بہتر بدلہ دے ان کے ان کاموں کا جو یہ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نیز ( یہ مجاہدین ) جو بھی تھوڑایازیادہ خرچ کرتے ہیں یاکوئی وادی طے کرتے ہیں تویہ چیزیں ان کے حق میں لکھ دی جاتی ہیں تاکہ اللہ انہیں ان کے اعمال کابہترصلہ عطاکرےجو وہ کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں چھوٹا ( ف۲۸۸ ) یا بڑا ( ف۲۸۹ ) اور جو نالا طے کرتے ہیں سب ان کے لیے لکھا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کے سب سے بہتر کاموں کا انہیں صلہ دے ( ف۲۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ یہ کہ وہ ( مجاہدین ) تھوڑا خرچہ کرتے ہیں اور نہ بڑا اور نہ ( ہی ) کسی میدان کو ( راہِ خدا میں ) طے کرتے ہیں مگر ان کے لئے ( یہ سب صرف و سفر ) لکھ دیا جاتا ہے تاکہ اللہ انہیں ( ہر اس عمل کی ) بہتر جزا دے جو وہ کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اسی طرح وہ راہِ خدا میں کوئی تھوڑا یا بہت مال خرچ نہیں کرتے اور نہ کوئی وادی ( میدان ) طئے کرتے ہیں مگر یہ کہ ان کے لئے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کی کار گزاریوں کا اچھے سے اچھا بدلہ دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor could they spend anything (for the cause) - small or great- nor cut across a valley, but the deed is inscribed to their credit: that Allah may requite their deed with the best (possible reward).

Translated by

Muhammad Sarwar

Also, they would not have spent anything, great or small, for the cause of God or travel through a valley without God decreeing a reward for them far better than whatever they had done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Neither do they spend any contribution -- small or great -- nor cross a valley, but is written to their credit that Allah may recompense them with the best of what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nor do they spend anything that may be spent, small or great, nor do they traverse a valley, but it is written down to their credit, that Allah may reward them with the best of what they have done.

Translated by

William Pickthall

Nor spend they any spending, small or great, nor do they cross a valley, but it is recorded for them, that Allah may repay them the best of what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो छोटा या बड़ा ख़र्च उन्होंने किया और जो मैदान उन्होंने तय किए वे सब उनके लिए लिखा गया; ताकि अल्लाह उनके अमल का अच्छे से अच्छा बदला दे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (نیز) جو کچھ چھوٹا بڑا انہوں نے خرچ کیا اور جتنے میدان ان کو طے کرنے پڑے یہ سب بھی ان کے نام (نیکیوں میں) لکھا گیا تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کے) ان سب) کاموں کا اچھے سے اچھابدلہ دے۔ (1) (121)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور نہ وہ خرچ کرتے ہیں کوئی چھوٹا اور نہ کوئی بڑا اور نہ کوئی وادی طے کرتے ہیں مگر وہ ان کے لیے لکھ لیا جاتا ہے، تاکہ اللہ انھیں اس عمل کی بہترین جزا دے جو وہ کیا کرتے تھے۔ “ (١٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی طرح یہ کبھی بھی نہ ہوگا کہ وہ (راہ خدا میں) تھوڑا یا بہت کوئی خرچ اٹھائیں اور (سعی جہاد میں) کوئی وادی وہ پار کریں اور ان کے حق میں اسے لکھ نہ لیا جائے تاکہ اللہ ان کے اس اچھے کارنامے کا صلہ انہیں عطاکرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ جو بھی کوئی چھوٹا بڑا خرچہ کرتے ہیں اور جس کسی میدان کو قطع کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ اللہ ان کو ان کے عمل کا اچھے سے اچھا بدلہ عطا فرمائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ خرچ کرتے ہیں کوئی خرچ چھوٹا اور نہ بڑا اور نہ طے کرتے ہیں کوئی میدان مگر لکھ لیا جاتا ہے ان کے واسطے تاکہ بدلا دے ان کو اللہ بہتر اس کام کا جو کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح وہ مجاہدین جو کچھ خرچ کرتے ہیں خواہ وہ تھوڑا ہو یا بہت اور سفر میں جو میدان قطع کرتے ہیں اس سب کا ثواب بھی ان کے لئے لکھوا دیا جاتا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کے اعمال کا بہتر سے بہتر بدلہ دے۔