Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 124

سورة التوبة

وَ اِذَا مَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَۃٌ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّقُوۡلُ اَیُّکُمۡ زَادَتۡہُ ہٰذِہٖۤ اِیۡمَانًا ۚ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَزَادَتۡہُمۡ اِیۡمَانًا وَّ ہُمۡ یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ ﴿۱۲۴﴾

And whenever a surah is revealed, there are among the hypocrites those who say, "Which of you has this increased faith?" As for those who believed, it has increased them in faith, while they are rejoicing.

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان کو زیادہ کیا سو جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کے ایمان کو زیادہ کیا ہے اور وہ خوش ہو رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَامَاۤ
اور جب بھی
اُنۡزِلَتۡ
نازل کی جاتی ہے
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتا ہے
اَیُّکُمۡ
کون ہے تم میں
زَادَتۡہُ
زیادہ کیا اس کو
ہٰذِہٖۤ
اس (سورت) نے
اِیۡمَانًا
ایمان میں
فَاَمَّا
تو رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فَزَادَتۡہُمۡ
تو اس نے زیادہ کردیا انہیں
اِیۡمَانًا
ایمان میں
وَّہُمۡ
اور وہ
یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
خوش ہوتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَامَاۤ
اور جب
اُنۡزِلَتۡ
نازل کی جاتی ہے
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے کچھ لوگ ہیں
مَّنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتے ہیں
اَیُّکُمۡ
تم میں سے کس کو
زَادَتۡہُ
زیادہ کیا اس کو
ہٰذِہٖۤ
اس نے
اِیۡمَانًا
ایمان میں
فَاَمَّا
چنانچہ
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
فَزَادَتۡہُمۡ
سو زیادہ کیا اس نے ان کو
اِیۡمَانًا
ایمان میں
وَّہُمۡ
اور وہ
یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
بہت خوش ہوتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And whenever a surah is revealed, there are among the hypocrites those who say, "Which of you has this increased faith?" As for those who believed, it has increased them in faith, while they are rejoicing.

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان کو زیادہ کیا سو جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کے ایمان کو زیادہ کیا ہے اور وہ خوش ہو رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب کوئی (نئی) سورت نازل ہوتی ہے تو منافقوں میں چھ لوگ ایسے ہیں جو (مسلمانوں سے) کہتے ہیں کہ : اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا ؟ تو (اس کا جواب یہ ہے کہ) جو لوگ ایمان لائے ہیں، اس سورت نے فی الواقع ان کے ایمان میں اضافہ کیا ہے اور وہی (اس سورت کے نازل ہونے پر) خوش ہوتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب بھی کوئی سورت نازل کی جاتی ہے توان میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تم میں سے کس کو ایمان میں اس نے زیادہ کیا؟ چنانچہ جولوگ ایمان لائے،سوان کو ایمان میں اس نے زیادہ کیاہے اوروہ اس سے بہت خوش ہوتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when a Surah is sent down, some of them say, |"Who among you has been increased in faith by it?|" As for those who believe, they have been increased in faith by it, and they are quite happy.

اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت تو بعضے ان میں کہتے ہیں کس کا تم میں سے زیادہ کردیا اس سورت نے ایمان سو جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ان کا زیادہ کردیا اس سورت نے ایمان اور وہ خوش وقت ہوتے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض (منافقین آپس میں) کہتے ہیں کہ اس نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا ؟ تو جو لوگ واقعی ایمان والے ہیں وہ ان کے ایمان میں تو یقیناً اضافہ کرتی ہے اور وہ خوشیاں مناتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب کوئی نئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض لوگ ﴿مذاق کے طور پر مسلمانوں سے﴾ پوچھتے ہیں کہ کہو ، تم میں سے کس کے ایمان میں اس سے اضافہ ہوا ؟ ﴿اس کا جواب یہ ہے کہ﴾ جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے ایمان میں تو فی الواقع ﴿ہر نازل ہونے والی سورت نے﴾ اضافہ ہی کیا ہے اور وہ اس سے دلشاد ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کبھی کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو انہی ( منافقین ) میں وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ : اس ( سورت ) نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا ہے ؟ ( ١٠٢ ) اب جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو ( واقعی ) ایمان لائے ہیں ، ان کے ایمان میں تو اس سورت نے واقعی اضافہ کیا ہے ، اور وہ ( اس پر ) خوش ہوتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب کوئی سورت قرآن کی اترتی ہے تو ان منافقوں میں سے بعضے بعضوں کو یا مسلمانوں کو ہنسی ٹھٹھے سے یوں کہتے ہیں تم میں سے کس کے ایمان کو اس سورت نے بڑھا دیا بات یہ یہ کہ جو ایمان والے ہیں انہی کے ایمان کو اس سورت نے بڑھا دیا اور اللہ کے نئے حکم اترنے کی) وہی خوشی مناتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کوئی سورة نازل کی جاتی ہے تو ان (منافقین) میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں (تمسخر کرتے ہوئے) اس (سورت) نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا سو جو ایمان لائے ہیں ان کا تو ایمان زیادہ کیا اور وہ (اس سے) خوش ہو رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب کوئی (نئی ) سورت نازل کی جاتی ہے تو ان میں سے بعض (منافق) لوگ کہتے ہیں کہ اس سے تمہارے ایمان میں کچھ اضافہ ہوا ؟ بہرحال وہ لوگ جو ایمان لے آئے ہیں اس سے ان کے ایمان میں ترقی ہوتی ہے اور وہ خوشیاں مناتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو بعض منافق (استہزاء کرتے اور) پوچھتے کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے۔ سو جو ایمان والے ہیں ان کا ایمان تو زیادہ کیا اور وہ خوش ہوتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whenever a Surah s sent down, there are some of them who say which of You hath this increased in faith! As for those who believe, it hath increased them in faith, and they rejoice.

اور جب کوئی ٹکڑا قرآن کا نازل ہوتا ہے تو ان (منافقین) میں سے بعض کہتے ہیں کہ اس نے تم میں سے کس کے ایمان میں ترقی دی ؟ سو جو لوگ ایمان والے ہیں اس نے ان کے ایمان میں ترقی دی اور وہ خوش ہو رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب کوئی سورہ اترتی ہے تو ان میں سے بعض وہ بھی ہیں جو پوچھتے ہیں کہ اس نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا؟ سو جو سچ مچ ایمان لائے ہیں وہ ان کیلئے ایمان میں اضافہ کرتی ہے اور وہ اس سے بشارت حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب کوئی سورۃ نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض ( منافقین ) یہ کہتے ہیں کہ تم میں سے اس سورۃ نے کس کے ایمان کو بڑھایا ۔ پس جو ایمان والے ہیں ان کے ایمان کو اس سورۃ نے بڑھادیا اور وہ خوشیاں مناتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو بعض منافق مذاقاً کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کردیا ہے ؟ سو جو ایمان والے ہیں ان کا تو ایمان زیادہ ہوا اور وہ خوش ہوتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب اتاری جاتی ہے کوئی سورت، تو ان میں سے بعض (ازراہ تمسخر دوسروں سے) کہتے ہیں کہ (کہئے صاحب ! ) اس سے تم میں سے کس کے ایمان میں ترقی ہوئی ؟ سو ایمان والوں کے ایمان میں تو واقعی ہر صورت سے ترقی ہوتی ہے، اور وہ اس سے خوش ہوتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب کوئی نئی سورۃنازل ہوتی ہے تومنافقین میں سے کچھ ایسے ہیںجو کہتے ہیں کہ اس سورۃ نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا ؟تو ( اس کاجواب یہ ہے کہ ) جوایمان لائے ہیں اس نے ان کے ایمان میں اضافہ کیا ہے اور وہ ( اس سورۃ کے نزول پر ) خوش ہوتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کوئی سورت اترتی ہے تو ان میں کوئی کہنے لگتا ہے کہ اس نے تم میں کس کے ایمان کو ترقی دی ( ف۲۹۷ ) تو وہ جو ایمان والے ہیں ان کے ایمان کو ترقی دی اور وہ خوشیاں منا رہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب بھی کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو ان ( منافقوں ) میں سے بعض ( شرارتاً ) یہ کہتے ہیں کہ تم میں سے کون ہے جسے اس ( سورت ) نے ایمان میں زیادتی بخشی ہے ، پس جو لوگ ایمان لے آئے ہیں سو اس ( سورت ) نے ان کے ایمان کو زیادہ کردیا اور وہ ( اس کیفیتِ ایمانی پر ) خوشیاں مناتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب کوئی سورہ نازل ہوتی ہے تو ان ( منافقوں ) میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو ( طنزیہ طور پر کہتے ہیں ) کہ اس نے تم لوگوں میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے؟ ( اس کا جواب یہ ہے ) کہ جو لوگ ایمان والے ہیں اس نے ان کا ایمان تو زیادہ کر دیا ہے اور وہ خوش ہو رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whenever there cometh down a sura, some of them say: "Which of you has had His faith increased by it?" Yea, those who believe,- their faith is increased and they do rejoice.

Translated by

Muhammad Sarwar

When a chapter (of the Quran) is revealed, some people ask others, "Whose faith among you people has received strength from this (revelation)?" It (the revelation) certainly strengthens the faith of the believers and they consider it to be a glad news.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whenever there comes down a Surah, some of them (hypocrites) say: "Which of you has had his faith increased by it" As for those who believe, it has increased their faith, and they rejoice.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whenever a chapter is revealed, there are some of them who say: Which of you has it strengthened in faith? Then as for those who believe, it strengthens them in faith and they rejoice.

Translated by

William Pickthall

And whenever a surah is revealed there are some of them who say: Which one of you hath thus increased in faith? As for those who believe, it hath increased them in faith and they rejoice (therefor).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब कोई सूरत उतरती है तो उनमें से बअज़ कहते हैं कि इसने तुम में से किस का ईमान बढ़ा दिया है पस जो ईमान वाले हैं उनका इसने ईमान बढ़ा दिया है और वे ख़ुश हो रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کوئی سورت (جدید) نازل کی جاتی ہے تو بعض منافقین (غربأ مسلمین سے بطور تمسخر) کہتے ہیں کہ (کہو) اس سورت میں تم میں سے کس کے ایمان میں ترقی دی سو (سنو) جو لوگ ایماندار ہیں اس سورت نے ان کے (تو) ایمان میں ترقی دی ہے اور وہ (اس ترقی کے ادراک سے) خوش ہو رہے ہیں۔ (124)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب بھی کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اس نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا ہے ؟ پس جو لوگ ایمان لائے، ان کے ایمان میں تو اس نے اضافہ کیا ہے اور وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔ “ (١٢٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب کوئی نئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض لوگ (مذاق کے طور پر مسلمانوں سے) کہ کہو ، تم میں سے کس کے ایمان میں اس سے اضافہ ہوا ؟ جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے ایمان میں تو فی الواقع (ہر نازل ہونے والی سورت نے) اضافہ ہی کیا ہے اور وہ اس سے دلشاد ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس نے تم میں سے کس کے ایمان کو بڑھایا، سو جو لوگ اہل ایمان ہیں اس سورت نے ان کے ایمان کو بڑھا دیا اور وہ خوش ہوتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت تو بعضے ان میں کہتے ہیں کس کا تم میں سے زیادہ کردیا اس سورت نے ایمان سو جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ان کا زیادہ کردیا اس سورت نے ایمان، اور وہ خوش وقت ہوتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو ان منافقوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو یوں کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان کو بڑھایا سو جو لوگ اہل ایمان ہیں ان کے ایمان کو اس سورت نے ترقی دی ہے اور وہ اس ترقی پر خوش ہورہے ہیں