Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 125

سورة التوبة

وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ فَزَادَتۡہُمۡ رِجۡسًا اِلٰی رِجۡسِہِمۡ وَ مَا تُوۡا وَ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۱۲۵﴾

But as for those in whose hearts is disease, it has [only] increased them in evil [in addition] to their evil. And they will have died while they are disbelievers.

اور جن کے دلوں میں روگ ہے اس سورت نے ان میں ان کی گندگی کے ساتھ اور گندگی بڑھا دی اور وہ حالت کفر ہی میں مر گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
دلوں میں جن کے
مَّرَضٌ
مرض ہے
فَزَادَتۡہُمۡ
تو اس نے زیادہ کردیا انہیں
رِجۡسًا
نجاست میں
اِلٰی رِجۡسِہِمۡ
طرف ان کی نجاست کے
وَمَاتُوۡا
اور وہ مرگئے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کٰفِرُوۡنَ
کافر تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَمَّا
اور لیکن
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
بیماری ہے
فَزَادَتۡہُمۡ
تو زیادہ کر دیا اس نے ان کو
رِجۡسًا
گندگی میں
اِلٰی
طرف
رِجۡسِہِمۡ
ان کی گندگی کی
وَمَاتُوۡا
اور وہ مرے ہیں
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کٰفِرُوۡنَ
وہ کافر تھے
Translated by

Juna Garhi

But as for those in whose hearts is disease, it has [only] increased them in evil [in addition] to their evil. And they will have died while they are disbelievers.

اور جن کے دلوں میں روگ ہے اس سورت نے ان میں ان کی گندگی کے ساتھ اور گندگی بڑھا دی اور وہ حالت کفر ہی میں مر گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے تو اس سورت نے ان کی (پہلی) ناپاکی پر مزید ناپاکی کا اضافہ کردیا اور وہ مرتے دم تک کافر کے کافر ہی رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لیکن وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے تواس نے ان کوگندگی میں اورگندگی کے ساتھ زیادہ کردیااوروہ اس حال میں مرے کہ وہ کافرتھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But those who have malady in their hearts are in-creased by it in impurity in addition to their own im¬purity, and they die infidels.

اور جن کے دل میں مرض ہے سو ان کے لئے بڑھادی گندگی پر گندگی اور وہ مرنے تک کافر ہی رہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے تو وہ ان (کے اندر) کی گندگی پر مزید گندگی کا اضافہ کردیتی ہے اور وہ مرتے ہیں اسی حال میں کہ وہ کافر ہوتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But those whose hearts are affected with the disease (of hypocrisy), every new surah added a fresh abomination to their abomination. They remained unbelievers till their death.

البتہ جن لوگوں کے دلوں کو ﴿نفاق کا﴾ روگ لگا ہوا تھا اں کی سابق نجاست پر ﴿ہر نئی سورت نے﴾ ایک اور نجاست کا اضافہ کر دیا 124 ہے اور وہ مرتے دم تک کفر ہی میں مبتلا رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے تو اس سورت نے ان کی گندگی میں کچھ اور گندگی کا اضافہ کردیا ہے ، ( ١٠٣ ) اور ان کو موت بھی کفر ہی کی حالت میں آتی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں کے دل میں زنفاق اور کفر کی) بیماری ہے ان کی گندگی پر اور گندگی بڑھا دی 1 اور وہ کفر ہی میں مرے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن کے دلوں میں مرض (نفاق) ہے تو ان کی گندگی کے ساتھ اور گندی بڑھا دی اور وہ کافر ہی مرگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں کے دلوں میں (منافقت کا) مرض ہے ان کی گندگی میں گندگی کا اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ اس حال میں مرتے ہیں کہ وہ کافر ہی ہوتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن کے دلوں میں مرض ہے، ان کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر کے کافر

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for those in whose hearts is a disease, unto them it hath increased pollution to their pollution, and they die while they are infidels.

اور جن لوگوں کے دلوں میں روگ ہے سو اس (سورت) نے ان کی گندگی میں ایک اور گندگی بڑھا دی ۔ اور وہ مرگئے اس حال میں کہ وہ کافر ہی تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رہے وہ جن کے دلوں میں روگ ہے تو وہ ان کی نجاست پر ایک اور نجاست کا اضافہ کردیتی ہے اور وہ کفر ہی کی حالت میں مرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے تو اس سورۃ نے ان کی گندگی بڑھادی اور وہ اس حال میں مر گئے وہ کافر تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن کے دلوں میں مرض ہے اس سورت نے ان کے لیے گندگی پر گندگی بڑھا دی اور وہ مرے بھی تو کافر ہی مرے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رہ گئے وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے (نفاق کا) تو ان سے پلیدی میں اور پلیدی ہی کا اضافہ ہوتا ہے، اور وہ دم بھی توڑتے ہیں تو کفر ہی پر توڑتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے تواس سورۃ نے ان کی ( پہلی ) ناپاکی پر مزیدناپاکی کا اضافہ کردیا اور وہ مرتے دم تک کافر کے کافرہی رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جن کے دلوں میں آزار ہے ( ف۲۹۸ ) انہیں اور پلیدی پر پلیدی بڑھائی ( ف۲۹۹ ) اور وہ کفر ہی پر مر گئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے تو اس ( سورت ) نے ان کی خباثتِ ( کفر و نفاق ) پر مزید پلیدی ( اور خباثت ) بڑھا دی اور وہ اس حالت میں مرے کہ کافر ہی تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے تو یہ سورہ ان کی موجودہ نجاست و خباثت میں اور اضافہ کر دیتی ہے اور وہ کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those in whose hearts is a disease,- it will add doubt to their doubt, and they will die in a state of Unbelief.

Translated by

Muhammad Sarwar

But to those whose hearts are sick, it adds more filth to their hearts and they die as disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But as for those in whose hearts is a disease, it will add Rijs (doubt) to their Rijs (doubt); and they die while they are disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for those in whose hearts is a disease, it adds uncleanness to their uncleanness and they die while they are unbelievers.

Translated by

William Pickthall

But as for those in whose hearts is disease, it only addeth wickedness to their wickedness, and they die while they are disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों के दिलों में (निफ़ाक़ की) बीमारी है तो उसने बढ़ा दी उनकी गंदगी पर गंदगी और वे मरने तक काफ़िर ही रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن کے دلوں میں (نفاق کا) آزار ہے اس سورت نے ان میں ان کی (پہلی) گندگی کے ساتھ اور (نئی) گندگی بڑھا دی اور وہ حالت کفر ہی میں مر گئے۔ (5) (125)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے تو اس نے ان کی پلیدی میں مزید پلیدی کا اضافہ کردیا اور وہ اس حال میں مرے کہ کافر تھے۔ “ (١٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

البتہ جن لوگوں کے دلوں کو (نفاق) کا روگ لگا ہوا تھا ان کی سابق نجاست پر (ہر نئی سورت نے) ایک اور نجاست کا اضافہ کردیا اور وہ مرتے دم تک کفر ہی میں مبتلا رہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں کے دلوں میں مرض ہے سو اس سورت نے ان کی گندگی پر گندگی بڑھا دی۔ اور وہ اس حال میں مرگئے کہ وہ کافر ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جن کے دل میں مرض ہے سو ان کے لیے بڑھا دی گندگی پر گندگی اور وہ مرنے تک کافر ہی رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے تو اس سورت نے ان کی سابقہ گندگی پر اور ناپاکی کا اضافہ کردیا اور وہ مرتے دم تک کافر ہی رہے۔