Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 18

سورة التوبة

اِنَّمَا یَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰہِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ وَ لَمۡ یَخۡشَ اِلَّا اللّٰہَ فَعَسٰۤی اُولٰٓئِکَ اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُہۡتَدِیۡنَ ﴿۱۸﴾

The mosques of Allah are only to be maintained by those who believe in Allah and the Last Day and establish prayer and give zakah and do not fear except Allah , for it is expected that those will be of the [rightly] guided.

اللہ کی مسجدوں کی رونق و آبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں نمازوں کے پابند ہوں زکٰوۃ دیتے ہوں ، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں توقع ہے کہ یہی لوگ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
یَعۡمُرُ
آباد کرتا ہے
مَسٰجِدَ
مسجدیں
اللّٰہِ
اللہ کی
مَنۡ
وہ جو
اٰمَنَ
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَاَقَامَ
اور وہ قائم کرے
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَی
اور وہ ادا کرے
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَلَمۡ
اور نہ
یَخۡشَ
وہ ڈرے
اِلَّا
سوائے
اللّٰہَ
اللہ کے
فَعَسٰۤی
تو امید ہے
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
اَنۡ
کہ
یَّکُوۡنُوۡا
وہ ہوں گے
مِنَ الۡمُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت پانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
یَعۡمُرُ
آباد کرتا ہے
مَسٰجِدَ
مسجدوں کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
مَنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخرت کے دن پر
وَاَقَامَ
اور اس نے قا ئم کی
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَی
اور ا س نے ادا کی
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَلَمۡ یَخۡشَ
اور نہ وہ ڈرا
اِلَّا
سوائے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کے
فَعَسٰۤی
تو اُمید ہے
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
اَنۡ
یہ کہ
یَّکُوۡنُوۡا
وہ ہوں گے
مِنَ الۡمُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت پانے والو ں میں سے
Translated by

Juna Garhi

The mosques of Allah are only to be maintained by those who believe in Allah and the Last Day and establish prayer and give zakah and do not fear except Allah , for it is expected that those will be of the [rightly] guided.

اللہ کی مسجدوں کی رونق و آبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں نمازوں کے پابند ہوں زکٰوۃ دیتے ہوں ، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں توقع ہے کہ یہی لوگ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کی مساجد کو آباد کرنا تو اس کا کام ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے، نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرے، امید ہے کہ ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتاہے جو اﷲ تعالیٰ اور آخرت کے دن پرایمان لایا اورنمازقائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اﷲ تعالیٰ کے سواکسی سے نہ ڈراتواُمیدہے کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں سے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In fact, the mosques of Allah are built-up only by those who believe in Allah and the Last Day and those who establish salah and pay zakat and who fear none but Al¬lah. So, it is in all likelihood that they are to be among those on the right path.

وہی آباد کرتا ہے مسجدیں اللہ کی جو یقین لایا اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور قائم کیا نماز کو اور دیتا رہا زکوٰة اور نہ ڈرا سوائے اللہ کے کسی سے سو امیدوار ہیں وہ لوگ کہ ہو ویں ہدایت والوں میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو ایمان لائیں اللہ پر اور یوم آخرت پر نماز قائم کریں زکوٰۃ ادا کریں اور نہ ڈریں کسی سے سوائے اللہ کے تو امید ہے کہ یہی لوگ راہ یاب ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It only becomes those who believe in Allah and the Last Day and establish Prayer and pay Zakah and fear none but Allah to visit and tend the mosques of Allah. These are likely to be guided aright.

اللہ کی مسجدوں کے آباد کار ﴿مجاور و خادم﴾ تو وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو اللہ اور روز آخر کو مانیں اور نماز قائم کریں ، زکوٰة دیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں ۔ انہی سے یہ توقع ہے کہ سیدھی راہ چلیں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کی مسجدوں کو تو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے ہوں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں ۔ ایسے ہی لوگوں سے یہ توقع ہوسکتی ہے کہ وہ صحیح راستہ اختیار کرنے والوں میں شامل ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کی آبادی انہی لوگوں سے ہوتی ہے 3 جو اللہ تعالیٰ پر اور پچھلے دن پر یقین رکھتے ہیں اور نماز کو درستی سے ادا کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور خدا کے سوا اور کسی سے نہیں ڈرتے تو ایسے لوگوں کو راہ پانے امید ہوسکتی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اللہ کی مسجدوں کو آباد کرنا اسی کا کام ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور نماز کی پابندی کی اور زکوٰۃ دیتا رہا اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرا سو امید ہے کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کی مسجدیں تو وہ آباد کرتا ہے جو اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے، نماز قائم کرتا اور زکوۃ دیتا ہے اور اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں رکھتا۔ توقع ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت حاصل کرنے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے ہیں اور نماز پڑھتے اور زکواة دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ یہی لوگ امید ہے کہ ہدایت یافتہ لوگوں میں (داخل) ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They only shall tend Allah's mosques who believe in Allah and the Last Day and establish prayer and give the poor rate and fear none save Allah. Belike those will be of the guided ones.

اللہ کی مسجدوں کا آباد کرنا تو بس ان لوگوں کا کام ہے جو ایمان رکھتے ہوں اللہ اور روز آخرت پر اور پابندی کرتے ہوں نماز کی اور زکوٰۃ دیتے رہتے ہوں اور بجز اللہ کے کسی سے نہ ڈریں پس ایسے لوگ امید ہے کہ راہ یاب ہوجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مساجدِ الہٰی کے انتظام کرنے والے تو بس وہی لوگ ہوسکتے ہیں ، جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہوں ، نماز کا اہتمام کرتے ہوں ، زکوٰۃ دیتے ہوں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں ۔ یہ لوگ توقع ہے کہ راہ یاب ہونے والے بنیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) کی مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور جنہوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی سے نہ ڈرے پس امید کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے امید ہے یہی لوگ ہدایت پانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کی مسجدوں کو تو وہی لوگ آباد کرسکتے ہیں، جو ایمان رکھتے ہوں اللہ پر، اور قیامت کے دن پر، جو قائم رکھتے ہوں نماز کو اور ادا کرتے ہوں زکوٰۃ، اور وہ کسی سے نہ ڈرتے ہوں سوائے اللہ کے، سو ایسے لوگوں کے بارے میں امید ہے کہ وہ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی مسجدوں کو توآبادکرنااس کاکام ہےجو اللہ پر اورآخرت کے دن پر ایمان لائے ، نماز قائم کرے ، زکوۃ اداکرے اور اللہ کے سواکسی سے نہ ڈرے امیدہے کہ ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں ( ف٤۱ ) اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ( ف٤۲ ) تو قریب ہے کہ یہ لوگ ہدایت والوں میں ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ کی مسجدیں صرف وہی آباد کر سکتا ہے جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لایا اور اس نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ کے سوا ( کسی سے ) نہ ڈرا ۔ سو امید ہے کہ یہی لوگ ہدایت پانے والوں میں ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

درحقیقت مسجدوں کو آباد وہ کرتا ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، نماز قائم کرتا ہے اور زکوٰۃ ادا کرتا ہے اور اللہ کے سوا اور کسی سے نہیں ڈرتا ۔ انہی کے متعلق یہ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The mosques of Allah shall be visited and maintained by such as believe in Allah and the Last Day, establish regular prayers, and practise regular charity, and fear none (at all) except Allah. It is they who are expected to be on true guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

Only those who believe in God, the Day of Judgment, perform their prayers, pay the religious tax, and have fear of God alone have the right to establish and patronize the mosque of God so that perhaps they will have the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Masjids of Allah shall be maintained only by those who believe in Allah and the Last Day; perform the Salah, and give Zakah and fear none but Allah. It is they who are on true guidance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Only he shall visit the mosques of Allah who believes in Allah and the latter day, and keeps up prayer and pays the poor-rate and fears none but Allah; so (as for) these, it may be that they are of the followers of the right course.

Translated by

William Pickthall

He only shall tend Allah's sanctuaries who believeth in Allah and the Last Day and observeth proper worship and payeth the poor-due and feareth none save Allah. For such (only) is it possible that they can be of the rightly guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह की मस्जिदों को तो वह आबाद करता है जो अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान लाए और नमाज़ क़ायम करे और ज़कात अदा करे और अल्लाह के सिवा किसी से न डरे, ऐसे लोग उम्मीद है कि हिदायत पाने वालों में से बनें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں اللہ کی مسجدوں کو آباد کرنا ان ہی لوگوں کا کام ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لاویں اور نماز کی پابندی کریں اور زکوٰة دیں اور بجز اللہ کے کسی سے نہ ڈریں سو ایسے لوگوں کی نسبت توقع (یعنی وعدہ) ہے کہ اپنے مقصود تک پہنچ جاوینگے۔ (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ کی مسجدیں تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرا۔ امید ہے یہ لوگ ہدایت پانے والوں سے ہوں گے۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی مسجدوں کے آباد کار (مجاور و خاد) تو وہی لوگ ہوسکتے ہیں جو اللہ اور روز آخر کو مانیں ، اور نماز قائم کریں ، زکوۃ دیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔ انہی سے یہ توقع ہے کہ سیدھی راہ چلیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے۔ اور جنہوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرے۔ سو توقع ہے کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں سے ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی آباد کرتا ہے مسجدیں اللہ کی جو یقین لایا اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور قائم کیا نماز کو اور دیتا رہا زکوٰۃ اور نہ ڈرا سوائے اللہ کے کسی سے، سو امیدوار ہیں وہ لوگ کہ ہو ویں ہدایت والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ کی مسجدوں کو تو صرف وہی لوگ آباد کرسکتے ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائیں اور نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور سوائے اللہ کے کسی اور سے نہ ڈریں سو انہی لوگوں کی نسبت خدا سے امید ہے کہ یہی لوگ راہ یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے