Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 25

سورة التوبة

لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللّٰہُ فِیۡ مَوَاطِنَ کَثِیۡرَۃٍ ۙ وَّ یَوۡمَ حُنَیۡنٍ ۙ اِذۡ اَعۡجَبَتۡکُمۡ کَثۡرَتُکُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنۡکُمۡ شَیۡئًا وَّ ضَاقَتۡ عَلَیۡکُمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ ثُمَّ وَلَّیۡتُمۡ مُّدۡبِرِیۡنَ ﴿ۚ۲۵﴾

Allah has already given you victory in many regions and [even] on the day of Hunayn, when your great number pleased you, but it did not avail you at all, and the earth was confining for you with its vastness; then you turned back, fleeing.

یقیناً اللہ تعالٰی نے بہت سے میدانوں میں تمہیں فتح دی ہے اور حنین کی لڑائی والے دن بھی جب کہ تمہیں اپنی کژت پر ناز ہو گیا تھا لیکن اس نے تمہیں کوئی فائدہ نہ دیا بلکہ زمین باوجود اپنی کشادگی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Outcome of Victory by Way of the Unseen Aid Allah says; لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنكُمْ شَيْيًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُم مُّدْبِرِينَ Truly, Allah has given you victory on many battlefields, and on the day of Hunayn (battle) when you rejoiced at your great number, but it availed you naught and the earth, vast as it is, was straitened for you, then you turned back in flight. Ibn Jurayj reported from Mujahid that; this was the first Ayah of Bara'ah in which Allah, the Exalted, reminds the believers how He favored and blessed them by giving them victory in many battles with His Messenger. Allah mentioned that victory comes from Him, by His aid and decree, not because of their numbers or adequate supplies, whether the triumphs are few or many. On the day of Hunayn, the Muslims were proud because of their large number, which did not avail them in the least; they retreated and fled from battle. Only a few of them remained with the Messenger of Allah Allah then sent down His aid and support to His Messenger and the believers who remained with him, so that they were aware that victory is from Allah alone and through His aid, even if the victorious were few. Many a small group overcame a larger opposition by Allah's leave, and Allah is ever with those who are patient. We will explain this subject in detail below, The Battle of Hunayn The battle of Hunayn occurred after the victory of Makkah, in the month of Shawwal of the eighth year of Hijrah. After the Prophet conquered Makkah and things settled, most of its people embraced Islam and he set them free. News came to the Messenger of Allah that the tribe of Hawazin were gathering their forces to fight him, under the command of Malik bin Awf An-Nadri, as well as, the entire tribe of Thaqif, the tribes of Banu Jusham, Banu Sa`d bin Bakr, a few people of Awza` from Banu Hilal and some people from Bani Amr bin Amir and Awf bin Amir. They brought their women, children, sheep and camels along, in addition to their armed forces and adequate supplies. The Messenger of Allah marched to meet them with the army that he brought to conquer Makkah, ten thousand from the Muhajirin, the Ansar and various Arab tribes. Along with them came the Tulaqa numbering two thousand men. The Messenger took them along to meet the enemy. The two armies met in Hunayn, a valley between Makkah and At-Ta'if. The battle started in the early part of the morning, when the Huwazin forces, who were lying in ambush, descended on the valley when the Muslims entered. Muslims were suddenly struck by the ambush, the arrows descended on them and the swords struck them. The Huwazin commander ordered them to descend and attack the Muslims as one block, and when they did that, the Muslims retreated in haste, just as Allah described them. The Messenger of Allah remained firm in his position while riding his mule, Ash-Shahba'. He was leading his mule towards the enemy, while his uncle Al-Abbas was holding its right-hand rope and (his cousin) Abu Sufyan bin Al-Harith bin Abdul-Muttalib was holding the left rope. They tried to hold the mule back so it would not run faster toward the enemy. Meanwhile, the Messenger of Allah was declaring his name aloud and saying, إِلَيَّ عِبَادَ اللهِ إِلَيَ أَنَا رَسُولُ الله O servants of Allah! Come back to me! I am the Messenger of Allah! He repeated these words, أَنَا النَّبِيُّ لاَكَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِالْمُطَّلِب I am the Prophet, not lying! I am the son of Abdul-Muttalib! There remained between a hundred and eighty Companions with the Prophet. These included Abu Bakr, Umar, Al-Abbas, Ali, Al-Fadl bin Abbas, Abu Sufyan bin Al-Harith, Ayman the son of Umm Ayman and Usamah bin Zayd. There were many other Companions, may Allah be pleased with them. The Prophet commanded his uncle Al-Abbas, whose voice was rather loud, to call at the top of his voice, "O Companions of the Samurah (tree)' referring to the Muhajirin and Ansar who gave their pledge under the tree during the pledge of Ridwan, not to run away and retreat. He also called, "O Companions of Surah Al-Baqarah." Upon hearing that, those heralded started saying, "Here we are! Here we are!" Muslims started returning in the direction of the Messenger of Allah. If the camel of one of them did not obey him (as the people were rushing to the other direction in flight) he would wear his shield and descend from his camel and rush to the side of the Messenger of Allah on foot. When a large crowd gathered around the Messenger of Allah, he commanded them to fight in sincerity and took a handful of sand and threw it in the faces of the disbelievers, after supplicating to Allah, أللّهُمَّ أَنْجِزْ لِي مَا وَعَدْتَنِي O Allah! Fulfill Your promise to me! Then he threw that handful of sand which entered the eyes and mouth of all the disbelievers, thus distracting them from fighting, and they retreated in defeat. The Muslims pursued the enemy, killing and capturing them. The rest of the Muslim army (returning to battle gradually) rejoined their positions and found many captured disbelieving soldiers kept tied before the Messenger of Allah. In the Two Sahihs, it is recorded that Shubah said that Abu Ishaq said that; Al-Bara bin Azib said to a man who asked him, "O Abu Amarah! Did you run away during Hunayn and leave the Messenger of Allah?" Al-Bara' said, "But the Messenger of Allah did not run away. Hawazin was a tribe proficient with their arrows. When we met them we attacked their forces and they ran away in defeat. The Muslims started to worry about collecting the spoils of war and the Hawazin started shooting arrows at us, then the Muslims fled. I saw the Messenger of Allah proclaiming, -- while Abu Sufyan was holding the bridle of his white mule, أَنَا النَّبِيُّ لاَكَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِالْمُطَّلِب I am the Prophet, not lying, I am the son of Abdul- Muttalib!" This shows the great courage on behalf of the Prophet in the midst of confusion, when his army ran away and left him behind. Yet, the Messenger remained on his mule, which is a slow animal, not suitable for fast battle moves or even escape. Yet, the Messenger of Allah was encouraging his mule to move forward towards the enemy announcing who he was, so that those among them who did not know who he was came to know him. May Allah's peace and blessings be on the Messenger until the Day of Resurrection. This indicates the tremendous trust in Allah and reliance upon Him, as well as, sure knowledge that He will give him victory, complete what He has sent him for and give prominence to his religion above all other religions. Allah said,

نصرت الٰہی کا ذکر مجاہد کہتے ہیں براۃ کی یہ پہلی آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بہت بڑا احسان مومنوں پر ذکر فرما رہا ہے کہ اس نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کی آپ امداد فرمائی انہیں دشمنوں پر غالب کر دیا اور ایک جگہ نہیں ہر جگہ اس کی مدد شامل حال رہی اسی وجہ سے فتح و ظفر نے کبھی ہم رکابی نہ چھوڑی ۔ یہ صرف تائید ربانی تھی نہ کہ مال اسباب اور ہتھیار کی فراوانی اور نہ تعداد کی زیادتی ۔ یاد کرلو حنین والے دن تمہیں ذرا اپنی تعداد کی کثرت پر ناز ہو گیا تو کیا حال ہوا ؟ پیٹھ دکھا کر بھاگ نکلے تھے ۔ معدودے چند ہی اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ٹھہرے اسی وقت اللہ کی مدد نازل ہوئی اس نے دلوں میں تسکین ڈال دی یہ اس لیے کہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ مدد اسی اللہ کی طرف سے ہے اس کی مدد سے چھوٹی چھوٹی جماعتوں نے بڑے بڑے گروہوں کے منہ پھیر دیئے ہیں ۔ اللہ کی امداد صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتی ہے ۔ یہ واقعہ ہم عنقریب تفصیل وار بیان کریں ، انشاء اللہ تعالیٰ ۔ مسند کی حدیث میں ہے بہترین ساتھی چار ہیں اور بہترین چھوٹا لشکر چار سو کا ہے اور بہترین بڑا لشکر چار ہزار کا ہے اور بارہ ہزار کی تعداد تو اپنی کمی کے باعث کبھی مغلوب نہیں ہو سکتی ۔ یہ حدیث ابو داؤد اور ترمذی میں بھی ہے امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اسے حسن غریب بتلاتے ہیں ۔ یہ روایت سوائے ایک راوی کے باقی سب راویوں نے مرسل بیان کی ہے ۔ ابن ماجہ اور بہیقی میں بھی یہ روایت اسی طرح مروی ہے ۔ واللہ اعلم ۔ سنہ ٨ ہجری میں فتح مکہ کے بعد ماہ شوال میں جنگ حقین ہوئی تھی ۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ سے فارغ ہوئے اور ابتدائی امور سب انجام دے چکے اور عموما مکی حضرات مسلمان ہو چکے اور انہیں آپ آزاد بھی کر چکے تو آپ کو خبر ملی کہ قبیلہ ہوازن جمع ہوا ہے اور آپ سے جنگ کرنے پر آمادہ ہے ۔ ان کا سردار مالک بن عوف نصری ہے ۔ ثقیف کا سارا قبیلہ ان کے ساتھ ہے اسی طرح بنو جشم بنو سعد بن بکر بھی ہیں اور بنو ہلال کے کچھ لوگ بھی ہیں اور کچھ لوگ بنو عمرو بن عامر کے اور عون بھی عامر کے بھی ہیں یہ سب لوگ مع اپنی عورتوں اور بچوں اور گھریلو مال کے میدان میں نکل کھڑے ہوئے ہیں ۔ یہاں تک کے اپنی بکریوں اور اونٹوں کو بھی انہوں نے ساتھ ہی رکھا ہے تو آپ نے اس لشکر کو لے کر جو اب آپ کے ساتھ مہاجرین اور انصار وغیرہ کا تھا ان کے مقابلے کے لیے چلے تقریباً دو ہزار نو مسلم مکی بھی آپ کے ساتھ ہو لیے ۔ مکہ اور طائف کے درمیان کی وادی میں دونوں لشکر مل گئے اس جگہ کا نام حنین تھا صبح سویرے منہ اندھیرے قبیلہ ہوازن جو کمین گاہ میں چپھے ہوئے تھے انہوں نے بےخبری میں مسلمانوں پر اچانک حملہ کر دیا بےپنا تیر باری کرتے ہوئے آگے بڑھے اور تلواریں چلانی شروع کر دیں یہاں مسلمانوں میں دفعتاً ابتری پھیل گی اور یہ منہ پھر کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف بڑھے آپ اس وقت سفید خچر پر سوار تھے حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے جانور کی دائیں جانب سے نکیل تھامے ہوئے تھے اور حضرت ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب بائیں طرف سے نکیل پکڑے ہوئے تھے جانور کی تیزی کو یہ لوگ روک رہے تھے آپ با آواز بلند اپنے تئیں پہنچوا رہے تھے مسلمانوں کو واپسی کا حکم فرما رہے تھے اور ندا کرتے جاتے تھے کہ اللہ کے بندو کہاں چلے ، میری طرف آؤ ۔ میں اللہ کا سچا رسول ہوں میں نبی ہوں ، جھوٹا نہیں ہوں ۔ میں اولاد عبد المطلب میں سے ہوں ۔ آپ کے ساتھ اس وقت صرف اسی یا سو کے قریب صحابہ رضی اللہ عنہ رہ گئے تھے ۔ حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، حضرت عباس رضی اللہ عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ حضرت ایمن بن ام ایمن ، حضرت اسامہ بن زید وغیرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی تھے پھر آپ نے اپنے چچا حضرت عباس کو بہت بلند آواز والے تھے حکم دیا کہ درخت کے نیچے بیعت کرنے والے میرے صحابیوں کو آواز دو کہ وہ نہ بھاگیں پس آپ نے یہ کہہ کر اے ببول کے درخت تلے بیعت کرنے والو اے سورہ بقرہ کے حاملو پس یہ آواز ان کے کانوں میں پہنچنی تھی کہ انہوں نے ہر طرف سے لبیک لبیک کہنا شروع کیا اور آواز کی جانب لپک پڑے اور اسی وقت لوٹ کر آپ کے آس پاس آکر کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ اگر کسی کا اونٹ اڑ گیا تو اس نے اپنی زرہ پہن لی اونٹ پر سے کود گیا اور پیدل سرکار نبوت میں حاضر ہو گیا جب کچھ جماعت آپ کے ارد گرد جمع ہو گئی آپ نے اللہ سے دعا مانگنی شروع کی کہ باری الٰہی جو وعدہ تیرا میرے ساتھ ہے اسے پورا فرما پھر آپ نے زمین سے مٹی کی ایک مٹھی بھرلی اور اسے کافروں کی طرف پھینکا جس سے ان کی آنکھوں اور ان کا منہ بھر گیا وہ لڑائی کے قابل نہ رہے ۔ ادھر مسلمانوں نے ان پر دھاوا بول دیا ان کے قدم اکھڑ گئے بھاگ نکلے ۔ مسلمانوں نے ان کا پیچھا کیا اور مسلمانوں کی باقی فوج حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچی اتنی دیر میں تو انہوں نے کفار کو قید کر کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ڈھیر کر دیا مسند احمد میں ہے حضرت عبد الرحمن فہری جن کا نام یزید بن اسید ہے یا یزید بن انیس ہے اور کرز بھی کہا گیا ہے فرماتے ہیں کہ میں اس معرکے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا دن سخت گرمی والا تھا دوپہر کو ہم درختوں کے سائے تلے ٹھہر گئے سورج ڈھلنے کے بعد میں نے اپنے ہتھیار لگا لیے اور اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے پہنچا سلام کے بعد میں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہوائیں ٹھنڈی ہو گئی ہیں آپ نے فرمایا ہاں ٹھیک ہے بلال اس وقت بلال ایک درخ کے سائے میں تھے حضور کی آواز سنتے ہی پرندے کی طرح گویا اڑ کر لبیک و سعد یک و انا فداوک کہتے ہوئے حاضر ہوئے ۔ آپ نے فرمایا میری سواری تیار کرو اسی وقت انہوں نے زین نکالی جس کے دونوں پلے کھجور کی رسی کے تھے جس میں کوئی فخر و غرور کی چیز نہ تھی جب کس چکے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے ہم نے صف بندی کر لی شام اور رات اسی طرح گذری پھر دونوں لشکروں کی مڈ بھیڑ ہو گئی تو مسلمان بھاگ کھڑے ہوئے جیسے قرآن نے فرمایا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دی کہ اے اللہ کے بندو میں اللہ کا بندہ اور رسول ہوں اے مہاجرین میں اللہ کا بندہ اور رسول ہوں پھر اپنے گھوڑے سے اتر پڑے مٹی کی ایک مٹھی بھرلی اور یہ فرما کر ان کے چہرے بگڑ جائیں کافروں کی طرف پھینک دی اسی سے اللہ نے انہیں شکست دے دی ۔ ان مشرکوں کا بیان ہے کہ ہم میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جس کی آنکھوں اور منہ میں یہ مٹی نہ آئی ہو اسی وقت ہمیں ایسا معلوم ہو نے لگا کہ گویا زمین و آسمان کے درمیان لوہا کسی لوہے کی کے طشت پر بج رہا ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ بھاگے ہوئے مسلمان جب ایک سو آپ کے پاس واپس پہنچ گئے آپ نے اسی وقت حملہ کا حکم دیدیا اول تو منادی انصار کی تھی پھر خزرج ہی پر رہ گئی یہ قبیلہ لڑائی کے وقت بڑا ہی صابر تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر سے میدان جنگ کا نظارہ دیکھا اور فرمایا اب لڑائی گرما گرمی سے ہو رہی ہے ۔ اس میں ہے کہ اللہ نے جس کافر کو چاہا قتل کرا دیا جسے چاہا قید کرا دیا ۔ اور ان کے مال اور اولادیں اپنے نبی کو فے میں دلا دیں ۔ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے کسی نے کہا اے ابو عمارہ کیا تم لوگ رسول اللہ علیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے حنین والے دن بھاگ نکلے تھے؟ آپ نے فرمایا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قدم پیچھے نہ ہٹا تھا بات یہ ہے کہ قبیلہ ہوازن کے لوگ تیر اندازی کے فن کے استاد تھے اللہ کے فضل سے ہم نے انہیں پہلے ہی حملے میں شکست دے دی لیکن جب لوگ مال غنیمت پر جھک پڑے انہوں نے موقع دیکھ کر پھر جو پوری مہارت کے ساتھ تیروں کی بار برسائی تو یہاں بھگڈر مچ گئی ۔ سبحان اللہ رسول اللہ رصلی اللہ علیہ وسلم کی کامل شجاعت اور پوری بہادری کا یہ موقع تھا ۔ لشکر بھاگ نکلا ہے اس وقت آپ کسی تیز سواری پر نہیں جو بھاگنے دوڑنے میں کام آئے بلکہ خچر پر سوار ہیں اور مشرکوں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اپنے تئیں چھپاتے نہیں بلکہ اپنا نام اپنی زبان سے پکار پکار کر بتا رہے ہیں کہ نہ پہنچاننے والے بھی پہنچا لیں ۔ خیال فرمائیے کہ کس قدر ذات واحد پر آپ کا توکل ہے اور کتنا کامل یقین ہے آپ کو اللہ کی مدد پر ۔ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ امر رسالت کو پورا کر کے ہی رہے گا اور آپ کے دین کو دنیا کے اور دینوں پر غالب کر کے ہی رہے گا فصلوات اللہ وسلامہ علیہ ابد ابدا ۔ اب اللہ تعالیٰ اپنے نبی پر اور مسلمانوں کے اوپر سکینت نازل فرماتا ہے اور اپنے فرشتوں کا لشکر بھیجتا ہے جنہیں کوئی نہ دیکھتا تھا ۔ ایک مشرک کا بیان ہے کہ حنین والے دن جب ہم مسلمانوں سے لڑنے لگے ایک بکری کا دودھ نکالا جائے اتنی دیر بھی ہم نے انہیں اپنے سامنے جمنے نہیں دیا فورا بھاگ کھڑے ہوئے اور ہم نے ان کا تعاقب شروع کیا یہاں تک کہ ہمیں ایک صاحب سفید خچر پر سوار نظر پڑے ہم نے دیکھا یہ کہ خوبصورت نورانی چہرے والے کچھ لوگ ان کے ارد گرد ہیں ان کی زبان سے نکلا کہ تمہارے چہرے بگڑ جائیں واپس لوٹ جاؤ بس یہ کہنا تھا کہ ہمیں شکست ہو گئی یہاں تک کہ مسلمان ہمارے کندھوں پر سوار ہوگئے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں بھی اس لشکر میں تھا آپ کے ساتھ صرف اسی مہاجر و انصار رہ گئے تھے ہم نے پیٹھ نہیں دکھائی تھی ہم پر اللہ نے اطمینان و سکون نازل فرما دیا تھا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سفید خچر پر سوار دشمنوں کی طرف بڑھ رہے تھے جانور نے ٹھوکر کھائی آپ زین پر سے نیچے کی طرف جھک گئے میں نے آواز دی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اونچے ہو جائیے اللہ آپ کو اونچا ہی رکھے آپ نے فرمایا ایک مٹھی مٹی کی تو بھر دو میں نے بھر دی آپ نے کافروں کی طرف پھینکی جس سے ان کی آنکھیں بھر گئیں پھر فرمایا مہاجر و انصار کہاں ہیں میں نے کہا یہیں ہیں فرمایا نہیں آواز دو میرا آواز دینا تھا کہ وہ تلواریں سونتے ہوئے لپک لپک کر آگئے اب تو مشرکین کی کچھ نہ چلی اور وہ بھاگ کھڑے ہوئے ۔ بیہیقی کی ایک روایت میں ہے شیبہ بن عثمان کہتے ہیں کہ حنین کے دن جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حالت میں دیکھا کہ لشکر شکست کھا کر بھاگ کھڑا ہوا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تنہا رہ گئے ہیں تو مجھے بدر والے دن اپنے باپ اور چچا کا مارا جانا یاد آیا کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حمزہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں مارے گئے ہیں ، میں نے اپنے جی میں کہا کہ ان کے انتقام لینے کا اس سے اچھا موقعہ اور کون سا ملے گا ؟ آؤ پیغمبر کو قتل کر دوں اس ارادے سے میں آپ کی دائیں جانب سے بڑھا لیکن وہاں میں نے عباس بن عبدالمطلب کو پایا سفید چاندی جیسی زرہ پہنے مستعد کھڑے ہیں میں نے سوچا کہ یہ چچا ہیں اپنے بھتیجے کی پوری حمایت کریں گے چلو بائیں جانب سے جا کر اپنا کام کروں اور ادھر سے آیا تو دیکھا ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب کھڑے ہیں میں نے کہا ان کے بھی چچا کے لڑکے بھائی ہیں اپنے بھائی کی ضرور حمایت کریں گے پھر میں رکاوٹ کاٹ کر پیھے کی طرف آیا آپ کے قریب پہنچ گیا اب یہی باقی رہ گیا تھا کہ تلوار سونت کر وار کر دوں کہ میں نے دیکھا ایک آگ کا کوڑا بجلی کی طرف چمک کر مجھ پر پڑا چاہتا ہے میں نے آنکھیں بند کرلیں اور پچھلے پاؤں پیچھے کی طرف ہٹا اسی وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میری جانب التفات کیا اور فرمایا شیبہ میرے پاس آیا ، اللہ اس کے شیطان کو دور کر دے ۔ اب میں نے آنکھ کھول کر جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا تو واللہ آپ مجھے میرے کانوں اور آنکھوں سے بھی زیادہ محبوب تھے آپ نے فرمایا شیبہ جا کافروں سے لڑ شیبہ کا بیان ہے کہ اس جنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں میں بھی تھا لیکن میں اسلام کی وجہ سے یا اسلام کی معرفت کی بناء پر نہیں نکلا تھا بلکہ میں نے کہا واہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ کہ ہوازن قریش پر غالب آ جائیں؟ میں آپ کے پاس ہی کھڑا ہوا تھا تو میں نے ابلق رنگ کے گھوڑے دیکھ کر کہا یا رسول اللہ میں تو ابلق رنگ کے گھوڑے دیکھ رہا ہوں آپ نے فرمایا شیبہ وہ تو سوا کافروں کے کسی کو نظر نہیں آتے ۔ پھر آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مار کر دعا کی یا اللہ شیبہ کو ہدایت کر پھر دوبارہ سہ بارہ یہی کیا اور یہی کہا واللہ آپ کا ہاتھ ہٹنے سے پہلے ہی ساری دنیا سے زیادہ آپ کی محبت میں اپنے دل میں پانے لگا ۔ حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں اس غزوے میں آپ کے ہم رکاب تھا میں نے دیکھا کہ کوئی چیز آسمان سے اتری رہی ہے چیونٹیوں کی طرح اس نے میدان گھیر لیا اور اسی وقت مشرکوں کے قدم اکھڑ گئے واللہ ہمیں کوئی شک نہیں کہ وہ آسمانی مدد تھی ۔ یزید بن عامر سوابی اپنے کفر کے زمانے میں جنگ حنین میں کافرں کے ساتھ تھا بعد میں یہ مسلمان ہوگئے تھے ان سے جب دریافت کیا جاتا کہ اس موقعہ پر تمہارے دلوں کا رعب و خوف سے کیا حال تھا ؟ تو وہ طشت میں کنکریاں رکھ کر بجا کر کہتے بس یہی آواز ہمیں ہمارے دل سے آ رہی تھی بےطرح کلیجہ اچھل رہا تھا اور دل دہل رہا تھا ۔ صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مجھے رعب سے مدد دی گئی ہے ۔ مجھے جامع کلمات دیئے گئے ہیں الغرض کفار کو اللہ نے یہ سزا دی اور یہ ان کے کفر کا بدلہ تھا ۔ باقی ہوازن پر اللہ نے مہربانی فرمائی انہیں توبہ نصیب ہوئی مسلمان ہو کر خدمت مخدوم میں حاضر ہوئے اس وقت آپ فتح مندی کے ساتھ لوٹتے ہوئے مکہ شریف جعرانہ کے قریب پہنچ چکے تھے ۔ جنگ کو بیس دن کے قریب گذر چکے تھے اس لئے آپ نے فرمایا کہ اب تم دو چیزوں میں سے ایک پسند کر لو یا تو قیدی یا مال؟ انہوں نے قیدیوں کا واپس لینا پسند کیا ان قیدیوں کی چھوٹوں بڑوں کی مرد عورت کی بالغ نابالغ کی تعداد چھ ہزار تھی ۔ آپ نے یہ سب انہیں لوٹا دیئے ان کا مال بطور غنیمت کے مسلمانوں میں تقسیم ہوا اور نو مسلم جو مکہ کے آزاد کردہ تھے انہیں بھی آپ نے اس مال میں سے دیا کہ ان کے دل اسلام کی طرف پورے مائل ہو جائیں ان میں سے ایک ایک کو سو سو اونٹ عطا فرمائے ۔ مالک بن عوف نصری کو بھی آپ نے سو اونٹ دیئے اور اسی کو اس کی قوم کا سردار بنا دیا جیسے کہ وہ تھا اسی کی تعریف میں اسی نے اپنے مشہور قصیدے میں کہا ہے کہ میں نے تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نہ کسی اور کو دیکھا نہ سنا ۔ دینے میں اور بخشش و عطا کرنے میں اور قصوروں سے درگزر کرنے میں دنیا میں آپ کا ثانی نہیں آپ کل قیامت کے دن ہونے والے تمام امور سے مطلع فرماتے رہتے ہیں یہی نہیں شجاعت اور بہادری میں بھی آپ بےمثل ہیں میدان جنگ میں گرجتے ہوئے شیر کی طرح آپ دشمنوں کی طرف بڑھتے ہیں ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٣] غزوہ حنین اور اس کے اسباب :۔ حنین مکہ اور طائف کے درمیان ایک مقام ہے جہاں فتح مکہ کے بعد شوال ٨ ھ میں حق و باطل کا ایک بہت بڑا معرکہ پیش آیا تھا۔ عرب کے اکثر بدوی قبائل اس انتظار میں تھے کہ اگر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قریش پر غالب آگئے اور مکہ فتح ہوگیا تو بلاشبہ وہ پیغمبر ہیں اور ان کی دعوت کو قبول کرلینا چاہیے۔ چناچہ مکہ کی فتح کے بعد بہت سے قبائل خودبخود آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام لے آئے لیکن ہوازن اور ثقیف کا معاملہ دوسرے قبائل کے بالکل برعکس تھا۔ یہ قبائل نہایت جنگجو اور فنون حرب و ضرب کے خوب ماہر تھے اور جوں جوں اسلام کو غلبہ حاصل ہوتا تھا یہ قبائل اس غلبہ کو اپنی ریاست و اقتدار کے لیے خطرہ سمجھ کر اور بھی زیادہ سیخ پا ہوجاتے تھے۔ مکہ کی فتح کے بعد ان دونوں قبائل نے باہمی اتفاق سے یہ پروگرام بنایا کہ اس وقت مسلمان مکہ میں جمع ہیں۔ اسی مقام پر ان پر ایک بھرپور حملہ کر کے ان کا زور توڑ دیا جائے۔ ان لوگوں کے جوش و خروش کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنی عورتیں اور بچے بھی ساتھ لے آئے تھے تاکہ کسی کو پسپائی کا خیال ہی پیدا نہ ہو۔ ایک تیس سالہ نوجوان مالک بن عوف ان کا سپہ سالار تھا۔ مسلمانوں کی پسپائی :۔ رسول اللہ مکہ میں ہی مقیم تھے کہ آپ کو ان حالات کا علم ہوا۔ فتح مکہ سے تو کچھ مال غنیمت وصول ہی نہ ہوا تھا۔ اب سوال یہ تھا کہ اس نئی جنگ کے لیے اخراجات کہاں سے آئیں ؟ آخر آپ نے عبداللہ بن ربیعہ سے تیس ہزار درہم قرض لیے اور اسلحہ جنگ کے طور پر سو زر ہیں اور اس کے لوازمات صفوان بن امیہ سے مستعار لیے اور ان قبائل سے مقابلہ کے لیے مکہ سے نکل کر ان کی طرف بڑھے اور حنین کے مقام پر دونوں لشکر آمنے سامنے آگئے۔ اس وقت اسلامی لشکر کی تعداد بارہ ہزار تھی جن میں نو مسلم بھی شامل تھے اور دشمن کی تعداد صرف چار ہزار تھی۔ مقابلہ ہوا تو ہوازن کے تیر اندازوں نے کمین گاہوں سے اس طرح تیروں کی بوچھاڑ کی اور اس قدر بےجگری سے لڑے کہ اسلامی لشکر کے جو آج اپنی کثرت تعداد پر نازاں ہونے کی وجہ سے کچھ بےخوف اور لاپروا سے ہو رہے تھے، چھکے چھوٹ گئے اور ان کے پاؤں اکھڑ گئے اور راہ فرار اختیار کی۔ حتیٰ کہ ایک وقت ایسا آیا جب آپ اکیلے دشمن کے سامنے کھڑے رہ گئے۔ اس وقت آپ نے جس قدر جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ اس کا اندازہ درج ذیل احادیث سے ہوتا ہے۔ نیز جنگ کے حالات پر بھی روشنی پڑتی ہے۔ آپ کی مثالی جرأت :۔ ١۔ سیدنا براء بن عازب کہتے ہیں کہ ہم مال غنیمت پر ٹوٹ پڑے اور دشمن نے ہم پر تیر برسانے شروع کردیئے۔ (بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب و یوم حنین۔ مسلم کتاب الجہاد۔ باب فی غزوۃ حنین ) ٢۔ سیدنا انس فرماتے ہیں کہ حنین کے دن آپ کے ساتھ دس ہزار مجاہدین کے علاوہ طلقاء (جنہیں فتح مکہ کے بعد معافی دی گئی تھی) بھی تھے۔ وہ سب آپ کو چھوڑ گئے تھے اور آپ اکیلے رہ گئے تھے۔ غزوہ طائف۔ بخاری کتاب المغازی۔ مسلم کتاب الجہاد والسیر باب اعطاء المؤلفۃ قلوبھم ) ٣۔ اصحاب شجرہ کا پکارنے پر آپ کے پاس پہنچنا :۔ سیدنا عباس فرماتے ہیں کہ حنین کی جنگ میں میں رسول اللہ کے ساتھ تھا۔ میں اور ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب دونوں رسول اللہ کے ساتھ رہے۔ ہم نے آپ کو نہیں چھوڑا۔ آپ اپنے سفید خچر پر سوار تھے جو آپ کو فروہ بن نغاثہ جذامی نے ہدیہ کیا تھا۔ جب کفار اور مسلمانوں کا مقابلہ ہوا تو مسلمان پیٹھ پھیر کر بھاگے۔ مگر رسول اللہ اپنے خچر پر کفار کی طرف جانے کے لیے ایڑ لگانے لگے۔ میں رسول اللہ کے خچر کی لگام پکڑے ہوئے تھا کہ کہیں وہ تیزی سے دشمن کی طرف نہ چلا جائے اور ابو سفیان رسول اللہ کے ساتھ ساتھ تھے۔ آپ نے مجھے فرمایا && عباس ! اصحاب شجرہ کو آواز دو (کیونکہ میں بلند بانگ تھا) میں نے بلند آواز سے پکارا : اصحاب شجرۃ کہاں ہیں ؟ آواز سنتے ہی وہ اس طرح لوٹ آئے جیسے گائے اپنے بچوں کے پاس آتی ہے۔ وہ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم حاضر ہیں۔ ہم حاضر ہیں۔ انصار کو یوں بلایا گیا۔ یا معشر الانصار ! یا معشر الانصار ! پھر بنو الحارث بن خزرج پر بلانا ختم ہوا۔ انہیں یوں بلا گیا۔ اے بنو الحارث بن خزرج۔ اے بنو الحارث بن خزرج ! رسول اللہ اپنے سفید خچر پر سوار تھے اور اونچے ہو ہو کر لڑائی دیکھ رہے تھے (مسلم۔ کتاب الجہادوالسیر۔ باب فی غزوۃ حنین) ٤۔ آپ کا اشعار پڑھنا :۔ سیدنا براء بن عازب فرماتے ہیں کہ && جب لوگوں کو ندا دی گئی اس وقت آپ یہ شعر پڑھ رہے تھے۔ انا النبی لاکذب۔۔ انا ابن عبدالمطلب اور فرما رہے تھے اے اللہ اپنی نصرت نازل فرما۔ اللہ کی قسم ! جب جنگ شدت اختیار کر جاتی تو ہم آپ کے ذریعے اپنا بچاؤ کرتے یعنی آپ کے پیچھے ہوجاتے تھے اور ہم میں بہادر وہ تھا جو آپ کے برابر کھڑا ہوتا۔ && (مسلم۔ کتاب الجہادوالسیہ۔ باب غزوہ حنین) پھر جب آپ کی پکار پر مہاجرین و انصار آپ کے گرد جمع ہوگئے تو اس وقت تک اپنی کثرت پر نازاں ہونے کی بو دماغوں سے نکل چکی تھی۔ پھر جم کر لڑے۔ اللہ کی مدد شامل حال ہوئی تو اللہ نے مسلمانوں کو فتح نصیب فرمائی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو بہت سا مال غنیمت بھی حاصل ہوا اور بہت سے لونڈی غلام بھی بنائے گئے کیونکہ یہ لوگ اپنے بیوی بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے۔ گویا جس چیز کو وہ حوصلہ افزائی کے لیے لائے تھے وہی چیز اللہ نے ان کے لیے وبال جان بنادی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِيْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَةٍ : بدر میں اپنے انعامات کے تذکرے، جہاد کی ترغیب، کفار سے دوستی ترک کرنے کی تلقین اور دنیا کی ہر چیز پر اللہ اور اس کے رسول اور جہاد فی سبیل اللہ کی ترجیح کے حکم کے بعد اب اللہ تعالیٰ نے اپنے کچھ مزید انعامات ذکر فرمائے، جن میں حنین کا خاص ذکر فرمایا، مگر حنین کا ذکر کرنے سے پہلے بہت سے گزشتہ مواقع میں (فِيْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَةٍ ) اپنی مدد کا ذکر فرمایا، ان میں ہجرت (فَقَدْ نَــصَرَهُ اللّٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا) [ التوبۃ : ٤٠ ] بدر (وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ ) [ آل عمران : ١٢٣ ] احد (وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗٓ اِذْ تَحُسُّوْنَھُمْ بِاِذْنِھٖ ) [ آل عمران : ١٥٢ ] خندق (يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ جَاۗءَتْكُمْ جُنُوْدٌ) [ الأحزاب : ٩ ] حدیبیہ (اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِيْنًا) [ الفتح : ١ ] فتح مکہ (اِذَا جَاۗءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ ) [ النصر : ١ ] یہودی قبائل (هُوَ الَّذِيْٓ اَخْرَجَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ ) [ الحشر : ٢ ] اور منافقین سے معاملات وغیرہ سب شامل ہیں اور سب کا ذکر قرآن و حدیث میں مختلف مقامات پر موجود ہے، مگر ان کو یہاں بطور تمہید ذکر فرما کر اصل تذکرہ حنین کے دن کیے جانے والے انعام کا فرمایا اور اس کی وجہ بھی بیان فرمائی۔ حنین مکہ معظمہ اور طائف کے درمیان ایک وادی ہے، وہاں فتح مکہ (رمضان ٨ ھ) کے ایک ماہ بعد شوال ٨ ھ میں مسلمانوں کی ہوازن، ثقیف، بنو جشم، بنو سعد اور بعض دوسرے قبائل سے جنگ ہوئی تھی۔ وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ دس ہزار کا لشکر تو ان مہاجرین و انصار کا تھا جو فتح مکہ کے لیے آپ کے ساتھ مدینہ سے آئے تھے اور دو ہزار آدمی آپ کے ساتھ اہل مکہ ( طلقاء) میں سے شامل ہوگئے تھے۔ اس طرح مسلمانوں کا کل لشکر بارہ ہزار لڑنے والوں پر مشتمل تھا، جبکہ اس کے مقابلے میں دشمنوں کی تعداد صرف چار ہزار کے قریب تھی، اس پر بہت سے مسلمانوں میں عجب (خود پسندی) اور ایک قسم کا غرور پیدا ہوگیا، حتیٰ کہ بعض نے کہا آج ہم قلت تعداد کی وجہ سے مغلوب نہیں ہوں گے۔ یہ کلمہ اللہ تعالیٰ کو پسند نہ آیا۔ (ابن کثیر) جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب ہم وادی حنین کی طرف چلے تو ہم تہامہ کی وادیوں میں سے ایک وادی میں اترے، وادی بڑی وسیع و عریض تھی، اس میں اوپر نیچے ٹیلے اور چھوٹی چھوٹی ڈھلوانی پہاڑیاں تھیں، ہم اوپر چڑھتے اور نیچے اترتے ہوئے آگے کی جانب بڑھتے اور لڑھکتے جا رہے تھے، ابھی صبح کا اندھیرا تھا، دشمن ہمارے لیے مختلف گھاٹیوں، کناروں اور تنگ گزر گاہوں میں پورے اتفاق اور مقابلے کی تیاری کے ساتھ چھپے بیٹھے تھے۔ اللہ کی قسم ! ہمیں اترتے اترتے پتا ہی نہ چلا کہ دشمن نے مل کر اس طرح حملہ کیا جیسے ایک آدمی کرتا ہے۔ (دوسری روایات میں ہے کہ وہ زبردست نشانہ باز تھے، انھوں نے تیروں کی بوچھاڑ کردی) لوگ شکست کھا کر واپس پلٹے، وہ بھاگے جاتے تھے اور کوئی کسی کو مڑ کر نہیں دیکھتا تھا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں طرف ایک جگہ ہوگئے، پھر فرمایا : ” لوگو ! میری طرف توجہ کرو، میری طرف آؤ، میں رسول اللہ ہوں، میں محمد بن عبداللہ ہوں۔ “ کہیں سے جواب نہیں آ رہا تھا، اونٹ ایک دوسرے پر گرتے پڑتے بھاگ رہے تھے، لوگ ادھر ادھر نکل گئے، سوائے مہاجرین و انصار کے ایک گروہ اور آپ کے خاندان کے لوگوں کے جو زیادہ نہ تھے۔ ابوبکر اور عمر (رض) آپ کے ساتھ ڈٹے رہے، آپ کے خاندان والوں میں سے علی بن ابو طالب، عباس بن عبدالمطلب، ان کے بیٹے فضل، ابو سفیان بن حارث اور ایمن بن عبید جو ام ایمن کے بیٹے تھے اور اسامہ بن زید (رض) ۔ [ أحمد : ٣؍٣٧٦، ح : ١٥٠٢٧، وحسنہ شعیب الأرنؤوط۔ ابن حبان : ٤٧٧٤ ] عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ میری آواز بڑی بلند تھی، اس وجہ سے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا : ” اے عباس ! کیکر ( کے درخت) والوں کو آواز دو ۔ “ چناچہ میں نے بلند آواز سے پکارا کہ کیکر ( تلے بیعت رضوان کرنے) والے کہاں ہیں ؟ اللہ کی قسم ! ان لوگوں نے جب میری آواز سنی تو وہ ” ہم حاضر ہیں، ہم حاضر ہیں “ کہتے ہوئے اس طرح دوڑے جس طرح گائے اپنے بچے کی طرف دوڑتی ہے۔ عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کنکر پکڑے اور دشمنوں کی طرف پھینکے، اس کے ساتھ ہی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” محمد کے رب کی قسم ! وہ شکست کھا گئے۔ “ [ مسلم، الجہاد، باب غزوۃ حنین : ١٧٧٥ ] یہ وہ وقت ہے جب مسلمان جم گئے اور فرشتے نازل ہوئے : (وَاَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا) ” اور اس نے ایسے لشکر اتارے جنھیں تم نے نہیں دیکھا۔ “ وَعَذَّبَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : اللہ تعالیٰ نے کفار کو یہ سزا دی کہ انھیں شکست فاش ہوئی، ان کے بچے اور عورتیں لونڈی و غلام اور ان کے اموال مسلمانوں کی غنیمت بنے، بہت سے بڑے بھی اسیر ہوئے اور دنیا میں کفار کی یہی جزا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary: Described in the verses cited about are events relating to the sce¬nario of defeat and victory at the battle of Hunain. Along with it, sev¬eral primary and subsidiary problems have also been resolved as a corollary. As the verse opens, Allah Ta` ala mentions His favour and grace which has descended upon Muslims on all occasions and under all con¬ditions. It was said: لَقَدْ نَصَرَ‌كُمُ اللَّـهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَ‌ةٍ (Allah has surely blessed you with His help on many battlefields). Particularly cited soon after this opener was: وَيَوْمَ حُنَيْن (and on the day of Hunain) that is, Muslims were blessed with the help of Allah on the day of the battle of Hunain as well. The battle of Hunain was specially mentioned because many events and circumstances unfolded unexpectedly and extraordinarily during the course of this encounter. If you were to think about these happenings, you would realize that they make one stronger in faith and bolder in deed. Therefore, before we take up a literal explanation of the verses under study, it is appropriate to describe the major events of this battle. They appear in authentic books of Hadith and history. We are describing them in a somewhat detailed manner so that it becomes easier to understand not only the verses mentioned above but also the lessons that these events teach. The major portion of these events has been taken from Tafsir Mazhari. Necessary refer¬ences to books of Hadith and history may be seen there. Hunain is the name of a place between Makkah al-Mukarramah and Ta&if. It is located at a distance of about ten miles from Makkah. When Makkah was conquered in Ramadan of Hijrah 8, the Quraysh of Makkah laid down their arms before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . This alarmed the tribe of Banu Thaqif from Ta&if who were a branch of the tribe of Hawazin known all over Arabia as big, brave, rich and warring. They got together and considered the challenge posed by the newly gained strength of Muslims after their conquest of Makkah. Once the Muslims settled down, they concluded, they would turn to them. Therefore, they decided, the wisest course for them was to launch a pre-emptive attack on Muslims much before they came upon them. To carry out this plan, the tribe of Hawazin brought all its branches spread out from Makkah to Ta&if together. Included there were all big and small units of this tribe - except a few individuals who were less than a hundred in number. The leader of this movement was Malik ibn ` Awf who became a Muslim later on and rose to be a major standard-bearer of Islam. However, at that particular time, his zeal to attack Muslims was the highest. Going along with him, the overwhelming majority of the tribe started preparing for war. Two small branches of this tribe, Banu Ka&b and Banu Kilab, did not approve of this action plan. Allah Ta` ala had blessed them with some foresight. They said: Even if the forces of the whole world from the East to the West came together against Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، he would still overcome all of them. We cannot fight the power of God (with him). As for the rest of them, they all gave their pledges to fight. Malik ibn ` Awf devised a plan to ensure that all of them abided by their commitment to the war. He proposed that all participants should take their families and valuables with them. The catch was that, in case they thought of bolting away from the battlefield, the love of wife, children and things of value with them would hold them back like shackles on their feet and they would be left with no freedom to desert the battlefield. As for their numbers, historians differ. Accord¬ing to the master of Hadith, ` Allamah ibn Hajar and some others, the weightier opinion is that they were twenty four or twenty eight thousand in number. Some others have given a number of four thousand. It is possible that, with the inclusion of women and children, the total number could be twenty four or twenty eight thousand while the actu¬al number of fighting men among them remained four thousand. Anyway, when the news of their dangerous intentions reached the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in Makkah al-Mukarramah, he decided to confront them. He appointed Sayyidna ` Attab ibn Asid (رض) as the Amir of Makkah al-Mukarramah, left Sayyidna Mu` adh ibn Jabal (رض) behind to teach people Islam, and asked the Quraysh of Makkah for weapons and other war supplies - of course, as a borrowing. The Quraysh chief, Safwan ibn Umaiyyah spoke out: ` Do you want to take this war materi¬al forcibly against our will?& He said: ` No, we would rather like to bor¬row it from you, a borrowing guaranteed to be returned.& After hearing that, he gave one hundred coats of mail and Nawfil ibn Harith offered three thousand spears likewise. According to a narration of Imam Zuhri, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was now ready to launch the Jihad with an army of fourteen thousand Companions (رض) which included twelve thousand Ansar of Madinah who had accompanied him for the conquest of Makkah. Then, there were two thousand Muslims who were residents of Makkah and its environs and who had embraced Islam at the time of its conquest. They are known as ` al-tulaqa.& It was on Saturday, the 6th of Shawwal that he marched out for this battle saying that the next day, insha&Allah, they shall be camping at the spot in Khaif bani Kinanah where the Quraysh of Makkah had assem¬bled to write down their pledge to excommunicate Muslims. As for the army of fourteen thousand Mujahidin, it did march out of the city for Jihad. But, there was another crowd of people - many men and women of the city of Makkah - who also came out of their homes as spectators. Their hearts were excited with conflicting emotions. Speaking generally, if Muslims were to be defeated on this occasion, they thought, they would have a good chance of taking their revenge against Muslims - and if they were to win, they consoled themselves that they were not going to lose anything after all. Shaibah ibn ` Uthman was one of these spectators. When he embraced Islam later on, he narrated what had happened to him: ` In the battle of Badr, my father was killed by Hamzah and my uncle by Sayy¬idna ` Ali. My heart was full of anger. I was bent on taking my revenge. I took advantage of this opportunity and started walking alongside the Muslim forces. The purpose was to find an opportunity and attack the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . I kept hanging with them always on the lookout for that opportunity until came the time during the initial stage of this Jihad when some Muslims had started losing their ground. When I found them running, I seized the opportunity and reached close to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) But, I saw that ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) was guarding him on the right and Abu Sufyan ibn Harith (رض) on the left. Therefore, I dashed towards the rear with the intention of attacking him with my sword all of a sudden. Right then, he happened to look at me and he called out to me: &Shaibah, come here.& He asked me to come closer. Then, he put his blessed hand on my chest and prayed: ` 0 Allah, remove the Shaytan away from him.& Now, when I raise my eyes, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) becomes in my heart dearer than my own eye and ear and life. He said to me: &Go and fight the disbelievers.& Now, there I was staking my life for him, fighting the enemy valiantly right to the end. When the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) returned from this Jihad, I presented myself before him. At that time, he told me about the thoughts I had when I started off from Makkah with a particular intention and how I was shadowing him in order to kill him. But, since Allah had intended that I must do something good, I did what I did.& Something similar happened to Nadr ibn Harith. He too had gone to Hunain with the same intention. However, when he reached there, Allah Ta` ala put in his heart the thought of the innocence of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and a feeling of love for him. This turned him into a valiant Mujahid who took no time in piercing through the enemy lines. During the course of this very expedition, yet another event took place. This concerns Abu Burdah ibn Niyar۔ When he reached the place known as Awtas, he saw that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was sitting under a tree and there was someone else with him. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) told Abu Burdah that he was sleeping when the man sitting with him came, grabbed his sword, positioned by the side of his head and said: ` O Muhammad, now tell me who can save you from me?& I said, ` Allah!& When he heard this, the sword fell down from his hands.& Abu Burdah said: ` O Messenger of Allah, please allow me to behead this enemy of Allah, he looks like a spy.& The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: ` Abu Burdah, say no more. Allah Ta` ala is my Protector until my religion prevails over all others.& After all that, he uttered not a single word of reproach for that person, in fact, let him go free. When Muslims camped after reaching Hunain, Sayyidna Suhail ibn Hanzalah (رض) came to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) with the news that one of their riders had brought a report that the entire tribe of Hawazin had arrived with an array of their war materials. Hearing this, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) smiled and said: ` Do not worry. All this material has come as war spoils for Muslims!& Once settled at the camping grounds, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) sent Sayyidna ` Abdullah ibn Haddad to gather intelligence from the area controlled by the enemy. He went there and stayed with them for two days watching all prevailing conditions closely. He saw the enemy leader and commander, Malik ibn ` Awf and heard him saying to his people: ` Muhammad has yet to face a nation of experienced warriors. That fight against the innocent Quraysh of Makkah has given him false notions. He has become proud of his power. Now, he will find out where he stands. Let all of you go in battle formation at the early hour of dawn in a manner that each warrior has his wife, children and arti¬cles of value behind him. Then, take your swords out of the sheaths, break the sheaths, and attack, all together in one go.& These people were really very experienced in warfare. They had deployed their forc¬es not only openly but secretly too. For example, they had hidden some units of their army in different mountain passes. This was a view of how the army of disbelievers was getting ready to fight. On the other side, this was the first Jihad of Muslims in which fourteen thousand fighters had come out to confront the enemy. The war material they had with them was much more than they ever had. Then, they had the experience of Badr and &Uhud where they had seen how a negligible number of three hundred and thirteen ill-equipped men had triumphed over a strong army of one thousand well-equipped fighters. Under these circumstances, when they came to think about their numbers and preparations on that day, some unfor¬tunate words - ` today, it is impossible that anyone can defeat us, for today, once the fighting starts, the enemy will run& - were uttered by some of them (as reported by Hakim and Bazzar). This attitude - that someone relies solely on one&s own power - was something disliked by the supreme Master of humans, jinns and angels. Hence, Muslims were taught a lesson for their lack of discretion. They got a taste of it when the tribe of Hawazin, following their battle plan, launched a surprise attack and their army units lurking in mountain passes encircled Muslims from all sides. The dust kicked up by their sudden tactical advance turned the day into night, the Com¬panions (رض) lost their foothold and started running. In contrast, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was the lone figure seen advancing on his mount, forward and not backwards. A counted few of his noble Companions (رض) - reportedly, three hundred, or even less than one hundred as said by others - did, however, stay with him, but they too wished that he would not continue advancing. Then, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) realized that the situation was grave. He asked Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) to call his Companions (رض) . These were his Companions (رض) who had given him a pledge to fight when they had assembled under the Tree. Then, he pointed out to those who had been mentioned in the Qur&an as well as to the Ansar of Madinah who had promised to stake their lives in this Jihad. He wanted all of them to come back and wanted them to know that the Messenger of Allah was present on the battlefield. The call given by Sayyidna ` Abdullah ibn ` Abbas (رض) ran through the battlefield like some power current. All deserters were smitten with remorse. They regrouped with fresh vigor and valor and fought against the enemy fully and decisively. First the enemy com¬mander, Malik ibn ` Awf ran away from the battlefield leaving his family and belongings behind and took refuge in the fort of Taif. After him, the rest of his people deserted the battlefield. Seventy of their chiefs were killed. Incidentally, when some children received wounds at the hands of Muslim soldiers, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) took immedi¬ate notice and prohibited them sternly against any such action in fu¬ture. Everything they left fell into Muslim hands. It included six thou-sand prisoners of war, twenty four thousand camels, forty thousand goats and four thousand &Uqiyah* of silver. * 1 &Uqiyah = 122.472 grams approximately. (اوزان شرعیّہ / Mufti Muhammad Shafi) The same subject has been taken up in the first (25) and second (26) verses. The gist of what was said there is: ` when you waxed proud of your numbers, it did not work for you and you found yourself all cor¬nered as if the earth was straitened for you despite its vastness. Then, you showed your backs and ran. Then, Allah Ta` ala sent down upon you His tranquility - sending forces of angels for His Messenger and the believers with him, something you did not see. Thus, the disbeliev¬ers were punished at your hands.&

خلاصہ تفسیر تم کو خدا تعالیٰ نے ( لڑائی کے) بہت موقعوں میں ( کفار پر) غلبہ دیا ( جیسے بدر وغیرہ) اور حنین کے دن بھی ( جس کا قصہ عجیب و غریب ہے تم کو غلبہ دیا) جبکہ ( یہ واقعہ ہوا تھا کہ) تم کو اپنے مجمع کی کثرت سے غرہ ہوگیا تھا، پھر وہ کثرت تمہارے کچھ کارآمد نہ ہوئی اور ( کفار کے تیر برسانے سے ایسی پریشانی ہوئی کہ) تم پر زمین باوجود اپنی ( اس) فراخی کے تنگی کرنے لگی پھر ( آخر) تم) بیٹھ دے کر بھاگ کھڑے ہوئے اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ( کے قلب) پر اور دوسرے مومنین ( کے قلوب) پر اپنی ( طرف سے) تسلی نازل فرمائی، اور ( مدد کے لئے) ایسے لشکر ( آسمان سے) نازل فرمائے جن کو تم نے نہیں دیکھا ( مراد فرشتے ہیں جس کے بعد تم پھر مستعد قتال ہوئے اور غالب آئے) اور ( اللہ تعالیٰ نے) کافروں کو سزا دی ( کہ ان پر ہزیمت اور قتل و قید واقع ہوئی) اور یہ کافروں کی ( دنیا میں) سزا ہے، پھر اللہ تعالیٰ ( ان کافروں میں سے) جسکو چاہیں توبہ نصیب کردیں (چنانچہ بہت سے مسلمان ہوگئے) اور اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت کرنے والے بڑی رحمت کرنیوالے ہیں، (کہ جو شخص ان میں مسلمان ہو اس کے سب پچھلے گناہ معاف کرکے مستحق جنت کا بنادیا ) ۔ معارف و مسائل آیات مذکورہ میں غزوہ حنین کے واقعات شکست و فتح کا اور ان کے ضمن میں بہت سے اصولی اور فروعی مسائل اور فوائد کا بیان ہے، جیسا کہ اس سے پہلی سورت میں فتح مکہ اور اس کے متعلقات کا ذکر تھا، شروع آیت میں حق تعالیٰ نے اپنے اس انعام و احسان کا ذکر فرمایا ہے، جو مسلمانوں پر ہر موقع اور ہر حالت میں مبذول رہا ہے، ارشاد فرمایا : (آیت) لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِيْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَةٍ ، یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہاری مدد فرمائی بہت سے مقامات میں “ اور اس تمہید کے بعد خصوصیت کے ساتھ فرمایا وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ ” یعنی غزوہ حنین کے دن بھی اللہ تعالیٰ کی مدد پہنچی “ غزوہ حنین کی خصوصیت اس وجہ سے فرمائی ہے کہ اس میں بہت سے واقعات اور حالات خلاف توقع عجیب انداز سے ظاہر ہوئے جن میں غور کرنے سے انسان کے ایمان میں قوت اور عمل میں ہمت پیدا ہوتی ہے، اس لئے آیات مذکورہ کی لفظی تفسیر سے پہلے اس غزوہ کے ضروری واقعات جو حدیث و تاریخ کی مستند کتابوں میں مذکورہ ہیں کسی قدر تفصیل سے بیان کردینا مناسب ہے تاکہ آیات مذکورہ کے سمجھنے میں آسانی ہو اور جن فوائد کے لئے یہ واقعات بیان فرمائے گئے ہیں وہ سامنے آجائیں، ان واقعات کا بیشتر حصہ تفسیر مظہری سے لیا گیا ہے، جس میں بحوالہ کتب حدیث و تاریخ واقعات کا ذکر ہے۔ حنین، مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان ایک مقام کا نام ہے، جو مکہ مکرمہ سے دس میل سے کچھ زیادہ فاصلہ پر واقع ہے، رمضان ٨ ہجری میں جب مکہ مکرمہ فتح ہوا اور قریش مکہ نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، تو عرب کا ایک بہت بڑا مشہور بہادر جنگجو اور مالدار قبیلہ ہوازن جس کی ایک شاخ طائف کے رہنے والے بنو ثقیف بھی تھے، ان میں ہلچل مچ گئی، انہوں نے جمع ہو کر یہ کہنا شروع کیا کہ مکہ فتح ہوجانے کے بعد مسلمانوں کو کافی قوت حاصل ہوگئی ہے، اس سے فارغ ہونے کے بعد لازمی ہے کہ ان کا رخ ہماری طرف ہوگا، اس لئے دانشمندی کی بات یہ ہے کہ ان کے حملہ آور ہونے سے پہلے ہم خود ان پر حملہ کردیں، اس کام کے لئے قبیلہ ہوازن نے اپنی سب شاخوں کو جو مکہ سے طائف تک پھیلی ہوئی تھیں جمع کرلیا، اس قبیلہ کے سب بڑے چھوٹے بجز معدودے چند افراد کے جن کی تعداسو (١٠٠) سے بھی کم تھی، سب ہی جمع ہوگئے۔ اس تحریک کے لیڈر مالک بن عوف تھے جو بعد میں مسلمان ہوگئے اور اسلام کے بڑے علمبردار ثابت نے ان کی رائے سے اتفاق کر کے جنگ کی تیاریاں شروع کردیں، اس قبیلہ کی چھوٹی چھوٹی دو شاخیں بنو کعب اور بنو کلاب اس رائے سے متفق نہیں ہوئی، اللہ تعالیٰ نے ان کو کچھ بصیرت دے دیتھی، انہوں نے کہا کہ اگر مشرق سے مغرب تک ساری دنیا بھی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف جمع ہوجائے گی تو وہ ان سب پر بھی غالب آئیں گے، ہم خدائی طاقت کے ساتھ جنگ نہیں کرسکتے، باقی سب کے سب نے معاہدے کئے اور مالک بن عوف نے ان سب کو پوری قوت سے جنگ پر قائم رہنے کی ایک تدبیر یہ کی کہ ہر شخص کے تمام اہل و عیال بھی ساتھ چلیں اور اپنا اپنا پورا مال بھی ساتھ لے کر نکلیں، جس کا مقصد یہ تھا کہ وہ میدان سے بھاگنے لگیں تو بیوی بچوں اور مال کی محبت ان کے پاؤں کی زنجیر بن جائے، میدان سے گریز کا ان کے لئے کوئی موقع نہ رہے ان کی تعداد کے بارے میں اہل تاریخ کے مختلف اقوال ہیں۔ حافظ حدیث علامہ ابن حجر وغیرہ نے راجح اس کو قرار دیا ہے کہ چوبیس یا اٹھائیس ہزار کا مجمع تھا، اور بعض حضرات نے چار ہزار کی تعداد بیان کی ہے، یہ ممکن ہے کہ سب اہل و عیال عورتوں بچوں سمیت تعداد چوبیس یا اٹھائیس ہزار ہو اور لڑنے والے جوان ان میں چار ہزار ہوں۔ بہرحال رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مکہ مکرمہ میں ان کے خطرناک عزائم کی اطلاع ملی تو آپ نے ان کے مقابلہ پر جانے کا عزم فرما لیا، مکہ مکرمہ پر حضرت عتاب بن اسید کو امیر بنایا، اور حضرت معاذ بن جبل کو ان کے ساتھ لوگوں کو اسلامی تعلیمات سکھانے کے لئے چھوڑا، اور قریش مکہ سے اسلحہ اور سامان جنگ عاریت کے طور پر مانگا، صفوان بن امیہ جو قریش کا سردار تھا بول اٹھا کہ کیا آپ یہ سامان جنگ ہم سے غصب کرکے لینا چاہتے ہیں، رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نہیں بلکہ عاریت کے طور پر لیتے ہیں، جس کی واپسی ہمارے ذمہ ہوگی، یہ سن کر اس نے سو زرہیں مستعار دیں اور نوفل بن حارث نے تین ہزار نیزے اسی طرح پیش کردیئے۔ امام زہری کی روایت کے مطابق آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چودہ ہزار صحابہ کا لشکر لے کر اس جہاد کی طرف متوجہ ہوئے جن میں بارہ ہزار انصار مد ینہ تھے، جو فتح مکہ کے لئے آپ کے ساتھ آئے تھے اور دو ہزار وہ مسلمان تھے جو مکہ اور اطراف مکہ کے لوگوں میں سے بوقت فتح مسلمان ہوگئے تھے جن کو طلقاء کہا جاتا ہے، شوال کی چھٹی تاریخ ہفتہ کے دن آپ اس غزوہ کے لئے نکلے اور فرمایا کہ کل انشاء اللہ ہمارا قیام خیف بنی کنانہ کے اس مقام پر ہوگا جہاں جمع ہو کر قریش مکہ نے مسلمانوں کے خلاف مقاطعہ کے لئے عہد نامہ لکھا تھا۔ یہ چودہ ہزار مجاہدین کا لشکر تو جہاد کے لئے نکلا ان کے ساتھ مکہ کے بیشمار لوگ مرد و عورت تماشائی بن کر نکلے، جن کے دلوں میں عموماً یہ تھا کہ اگر اس موقع پر مسلمانوں کو شکست ہو تو ہمیں بھی اپنا انتقام لینے کا موقع ملے گا، اور یہ کامیاب ہوں تو بھی ہمارا کوئی نقصان نہیں۔ اسی قسم کے لوگوں میں ایک شیبہ بن عثمان بھی تھے، جنہوں نے بعد میں مسلمان ہو کر خود اپنا واقعہ بیان کیا کہ غزوہ بدر میں میرا باپ حضرت حمزہ کے ہاتھ سے اور چچا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ہاتھ سے مارا گیا تھا جس کا جوش انتقام اور انتہائی غیظ میرے دل میں تھا، میں اس موقع کو غنیمت جان کر مسلمانوں کے ساتھ ہولیا کہ جب کہیں موقع پاؤں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حملہ کردوں، میں ان کے ساتھ ہو کر ہر وقت موقع کی تلاش میں رہا، یہاں تک کہ اس جہاد کے ابتدائی وقت میں جب کچھ مسلمانوں کے پاؤں اکھڑے اور وہ بھاگنے لگے تو میں موقع پاکر حضور کے قریب پہو نچا، مگر دیکھا کہ داہنی طرف حضرت عباس آپ کی حفاظت کر رہے ہیں اور بائیں طرف ابو سفیان ابن حارث، اس لئے میں پیچھے کی طرف پہنچ کر ارادہ ہی کررہا تھا کہ یکبارگی تلوار سے آپ پر حملہ کردوں کہ یکایک آپ کی نظر مجھ پر پڑی اور آپ نے مجھے آواز دی کہ شیبہ یہاں آؤ، اپنے قریب بلا کر دست مبارک میرے سینہ پر رکھ دیا، اور دعا کی یا اللہ اس سے شیطان کو دور کردے، اب جو میں نظر اٹھاتا ہوں تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے دل میں اپنے آنکھ کان اور جان سے بھی زیادہ محبوب ہوجاتے ہیں، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ جاؤ کفار کا مقابلہ کرو، اب میرا یہ حال تھا کہ میں اپنی جان آپ پر قربان کر رہا تھا اور بڑی بےجگری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جہاد سے واپس آئے تو میں خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے میرے دل کے تمام خیالات کی نشاندی کردی کہ تم مکہ سے اس نیت پر چلے تھے اور میرے گرد میرے قتل کے لئے گھوم رہے تھے، مگر اللہ تعالیٰ کا ارادہ تم سے نیک کام لینے کا تھا جو ہو کر رہا۔ اسی طرح کا واقعہ نضر بن حارث کو پیش آیا کہ وہ بھی اسی نیت سے حنین گئے تھے، وہاں پہنچ کر اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معصومیت اور محبت ڈال دی اور ایک مرد مجاہد بن کر دشمنوں کی صفوں سے ٹکرا گئے۔ اس سفر میں ابو بردہ بن نیار کو یہ واقعہ پیش آیا کہ مقام اوطاس پر پہنچ کر دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک درخت کے نیچے تشریف رکھتے ہیں اور ایک اور شخص آپ کے پاس بیٹھا ہے آپ نے ذکر فرمایا کہ میں سوگیا تھا، یہ شخص آیا اور میری تلوار اپنے قبضہ میں لے کر میرے سر پر کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا کہ اے محمد ! اب بتلاؤ تمہیں کون میرے ہاتھ سے بچا سکتا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ اللہ بچا سکتا ہے، یہ سن کر تلوار اس کے ہاتھ سے گرگئی، ابو بردہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اجازت دیجئے کہ میں اس دشمن خدا کی گردن مار دوں، یہ دشمن قوم کا جاسوس معلوم ہوتا ہے، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابو بردہ خاموش رہو اللہ تعالیٰ میری حفاظت کرنے والا ہے جب تک کہ میرا دین سارے دینوں پر غالب نہ آجائے، اور آپ نے اس شخص کو کوئی ملامت بھی نہ فرمائی اور آزاد چھوڑ دیا۔ مقام حنین پر پہنچ کر مسلمانوں نے پڑاؤ ڈالا تو حضرت سہیل بن حنظلہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں یہ خبر لے کر حاضر ہوئے کہ گھوڑے سوار آدمی ابھی دشمن کی طرف سے آیا ہے وہ بتلا رہا ہے کہ قبیلہ ہوازن پورا کا پورا مع اپنے سب سامان کے مقابلہ پر آگیا ہے، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ سن کر تبسم فرمایا اور کہا کہ پروا نہ کر یہ سارا سامان مسلمانوں کے لئے مال غنیمت بن کر ہاتھ آئے گا۔ اس جگہ ٹھہر کر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن حداد کو جاسوس بنا کر بھیجا کہ دشمن کے حالات کا پتہ چلائیں، وہ ان کی قوم میں جا کردو دن رہے، سب حالات دیکھتے سنتے رہے، ان کے لیڈر اور کمانڈر مالک بن عوف کو دیکھا کہ وہ اپنے لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ محمد کو اب تک کسی بہادر تجربہ کار قوم سے سابقہ نہیں پڑا، مکہ کے بھولے بھالے قریشیوں کا مقابلہ کرکے انھیں اپنی طاقت کا زعم ہوگیا، اب ان کو پتہ لگے گا، تم سب لوگ صبح ہوتے ہی اس طرح صف بندی کرو کہ ہر ایک کے پیچھے اس کے بیوی بچے اور مال ہو اور اپنی تلواروں کی میانوں کو توڑ ڈالو اور سب مل کر یکبارگی ہلہ بولو، یہ لوگ جنگ کے بڑے تجربہ کار تھے، اپنی فوج کے چند دستوں کو مختلف گھاٹیوں میں چھپا دیا تھا۔ اس طرح کفار کے لشکر کی یہ تیاریاں تھیں، دوسری طرف مسلمانوں کا یہ پہلا جہاد تھا، جس میں چودہ ہزار سپاہی مقابلہ کے لئے نکلے تھے اور سامان جنگ بھی ہمیشہ سے زیادہ تھا اور یہ لوگ بدر و احد کے میدانوں میں یہ دیکھ چکے تھے کہ صرف تین سو تیرہ بےسامان لوگوں نے ایک ہزار کے لشکر جرار پر فتح پائی، تو آج اپنی کثرت اور تیاری پر نظر کرکے حاکم اور بزار کی روایت کے مطابق ان میں سے بعض کی زبان سے ایسے کلمات نکل گئے کہ آج تو یہ ممکن نہیں کہ ہم کسی سے مغلوب ہوجائیں آج تو مقابلہ کی دیر ہے کہ دشمن فورًا بھاگے گا۔ مالک الملک و الملکوت کو یہی چیز ناپسند تھی کہ اپنی طاقت پر کوئی بھروسہ کیا جائے، چناچہ مسلمانوں کو اس کا سبق اس طرح ملا کہ جب قبیلہ ہوازن نے قرارداد کے مطابق یکبارگی ہلہ بولا اور گھاٹیوں میں چھپے ہوئے دستوں نے چار طرف سے گھیرا ڈال دیا، گرد و غبار نے دن کو رات بنادیا تو صحابہ کرام کے پاؤں اکھڑ گئے اور بھاگنے لگے، صرف رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر سوار پیچھے ہٹنے کے بجائے آگے بڑھ رہے تھے، اور بہت تھوڑے سے صحابہ کرام جن کی تعداد تین سو اور بعض نے ایک سو یا اس سے بھی کم بتلائی ہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمے رہے، وہ بھی یہ چاہتے تھے کہ آپ آگے نہ بڑھیں۔ یہ حالت دیکھ کر آپ نے حضرت عباس کو حکم دیا کہ بلند آواز سے صحابہ کو پکارو کہ وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے شجرہ کے نیچے جہاد کی بیعت کی تھی، اور سورة بقرہ والے حضرات کہاں ہیں، اور وہ انصار کہاں ہیں جنہوں نے جان کی بازی لگانے کا عہد کیا تھا، سب کو چاہئے کہ واپس آئیں، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہاں ہیں۔ حضرت عباس کی ایک آواز بجلی کی طرح دوڑ گئی، اور یکایک سب بھاگنے والوں کو پشیمانی ہوئی، اور بڑی دلیری کے ساتھ لوٹ کر دشمن کا پورا مقابلہ کیا، اسی حالت میں اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی مدد بھیج دی، ان کا کمانڈر مالک بن عوف اپنے اہل و عیال اور سب مال کو چھوڑ کر بھاگا اور طائف کے قلعہ میں جا چھپا، اور پھر باقی پوری قوم بھاگ کھڑی ہوئی، ان کے ستر سردار مارے گئے، بعض مسلمانوں کے ہاتھ سے کچھ بچے زخمی ہوگئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سختی سے منع فرمایا، ان کا سب مال مسلمانوں کے قبضہ میں آیا، چھ ہزار جنگی قیدی چوبیس ہزار اونٹ، چالیس ہزار بکریاں چار ہزار اوقیہ چاندی ہاتھ آئی۔ پہلی اور دوسری آیت میں اسی مضمون کا بیان ہے، ارشاد فرمایا کہ جب تم کو اپنے مجمع کی کثرت سے غرہ ہوگیا تھا پھر وہ کثرت تمہارے کچھ کارآمد نہ ہوئی اور زمین باوجود فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی، پھر تم پیٹھ دے کر بھاگ کھڑے ہوئے، پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی تسلی نازل فرمائی اپنے رسول پر اور مسلمانوں پر اور ایسے لشکر فرشتوں کے نازل کردیئے، جن کو تم نے نہیں دیکھا اور کافروں کو تمہارے ہاتھ سے سزا دلوا دی۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللہُ فِيْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَۃٍ۝ ٠ ۙ وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ۝ ٠ ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْــــًٔـا وَّضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُّدْبِرِيْنَ۝ ٢٥ ۚ ( قَدْ ) : حرف يختصّ بالفعل، والنّحويّون يقولون : هو للتّوقّع . وحقیقته أنه إذا دخل علی فعل ماض فإنما يدخل علی كلّ فعل متجدّد، نحو قوله : قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنا [يوسف/ 90] وإذا دخل ( قَدْ ) علی المستقبَل من الفعل فذلک الفعل يكون في حالة دون حالة . نحو : قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِواذاً [ النور/ 63] ، أي : قد يتسلّلون أحيانا فيما علم اللہ . و ( قَدْ ) و ( قط) يکونان اسما للفعل بمعنی حسب، يقال : قَدْنِي كذا، وقطني كذا، وحكي : قَدِي . وحكى الفرّاء : قَدْ زيدا، وجعل ذلک مقیسا علی ما سمع من قولهم : قدني وقدک، والصحیح أنّ ذلک لا يستعمل مع الظاهر، وإنما جاء عنهم في المضمر . ( قد ) یہ حرف تحقیق ہے اور فعل کے ساتھ مخصوص ہے علماء نحو کے نزدیک یہ حرف توقع ہے اور اصل میں جب یہ فعل ماضی پر آئے تو تجدد اور حدوث کے معنی دیتا ہے جیسے فرمایا : قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنا [يوسف/ 90] خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے اگر ، ، قد فعل مستقل پر داخل ہو تو تقلیل کا فائدہ دیتا ہے یعنی کبھی وہ فعل واقع ہوتا ہے اور کبھی واقع نہیں ہوتا اور آیت کریمہ : قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِواذاً [ النور/ 63] خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں ۔ کی تقدیریوں ہے قد یتسللون احیانا فیما علم اللہ ( تو یہ بہت آیت بھی ماسبق کی طرح موؤل ہوگی اور قد کا تعلق تسلل کے ساتھ ہوگا ۔ قدوقط یہ دونوں اسم فعل بمعنی حسب کے آتے ہیں جیسے محاورہ ہے قد فی کذا اوقطنی کذا اور قدی ( بدون نون وقایہ ا کا محاورہ بھی حکایت کیا گیا ہے فراء نے قدنی اور قدک پر قیاس کرکے قدر زید ا بھی حکایت کیا ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ قد ( قسم فعل اسم ظاہر کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا بلکہ صرف اسم مضمر کے ساتھ آتا ہے ۔ نصر النَّصْرُ والنُّصْرَةُ : العَوْنُ. قال تعالی: نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ [ الصف/ 13] وَما لَهُمْ فِي الْأَرْضِ مِنْ وَلِيٍّ وَلا نَصِيرٍ [ التوبة/ 74] ، وَكَفى بِاللَّهِ وَلِيًّا وَكَفى بِاللَّهِ نَصِيراً [ النساء/ 45] ، ما لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلا نَصِيرٍ [ التوبة/ 116] ( ن ص ر ) النصر والنصر کے معنی کسی کی مدد کرنے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ [ الصف/ 13] خدا کی طرف سے مدد نصیب ہوگی اور فتح عنقریب ہوگی إِذا جاءَ نَصْرُ اللَّهِ [ النصر/ 1] جب اللہ کی مدد آپہنچی الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . ( ا ل ہ ) اللہ (1) بعض کا قول ہے کہ اللہ کا لفظ اصل میں الہ ہے ہمزہ ( تخفیفا) حذف کردیا گیا ہے اور اس پر الف لام ( تعریف) لاکر باری تعالیٰ کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے اسی تخصیص کی بناء پر فرمایا :۔ { هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا } ( سورة مریم 65) کیا تمہیں اس کے کسی ہمنام کا علم ہے ۔ وطن ( مواطن) جمع موطن اسم مکان لفعل وطن يطن باب ضرب وزنه مفعل بفتح المیم وکسر العین لأنّ عينه في المضارع مکسورة، ووزن مواطن مفاعل . مواطن ۔ مواقع جنگ۔ لوگوں کے رہنے کی جگہ۔ موطین واحد وطن مصدر ( باب ضرب) جگہ پکڑنا۔ مقیم ہونا۔ ابطان ( باب افعال) توطین ( تفعیل) استیطان ( استفعال) تینوں ابواب سے بمعنی رہنے کہ جگہ اختیار کرنا۔ توطن ( تفعل) جگہ پکڑلینا۔ کسی چیز پر دل بستہ ہوجانا۔ مواطن۔ ظرف مکان فی حرف جاء کی وجہ سے ن مکسور ہونا چاہئے تھا ۔ لیکن ایسی جمع جو منتہی الجموع کے وزن پر ہو یعنی ایسی جمع جس کے پہلے دو حرف مفتوح اور تیسری جگہ الف ہو جیسے مساجد۔ مصابیح یہ جمع قائم مقام دو سببوں کے ہے۔ لہٰذا مواطن غیر منصرف ہے اور اس وجہ سے ن کے نیچے کسرہ نہیں آیا۔ مواطن کثیرۃ سے مراد یہاں وہ جنگیں ہیں جن میں باوجود دشمن کے مقابلہ میں قلت کی وجہ سے مسلمانوں کو خدا وند تعالیٰ نے فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔ مثلاً بدر۔ بنو قریظہ اور بنو نظیر کے خلاف جنگیں۔ حدیبیہ۔ خیبر۔ مکہ وغیرہ۔ كثر الْكِثْرَةَ والقلّة يستعملان في الكمّيّة المنفصلة كالأعداد قال تعالی: وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيراً [ المائدة/ 64] ( ک ث ر ) کثرت اور قلت کمیت منفصل یعنی اعداد میں استعمال ہوتے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيراً [ المائدة/ 64] اس سے ان میں سے اکثر کی سر کشی اور کفر اور بڑ ھیگا ۔ يوم اليَوْمُ يعبّر به عن وقت طلوع الشمس إلى غروبها . وقد يعبّر به عن مدّة من الزمان أيّ مدّة کانت، قال تعالی: إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعانِ [ آل عمران/ 155] ، ( ی و م ) الیوم ( ن ) ی طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کی مدت اور وقت پر بولا جاتا ہے اور عربی زبان میں مطلقا وقت اور زمانہ کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ خواہ وہ زمانہ ( ایک دن کا ہو یا ایک سال اور صدی کا یا ہزار سال کا ہو ) کتنا ہی دراز کیوں نہ ہو ۔ قرآن میں ہے :إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعانِ [ آل عمران/ 155] جو لوگ تم سے ( احد کے دن ) جب کہہ دوجماعتیں ایک دوسرے سے گتھ ہوگئیں ( جنگ سے بھاگ گئے ۔ ( حنین) ، اسم واد بين مكّة والطائف، وزنه فعیل بضمّ الفاء وفتح العین . عجب العَجَبُ والتَّعَجُّبُ : حالةٌ تعرض للإنسان عند الجهل بسبب الشیء، ولهذا قال بعض الحکماء : العَجَبُ ما لا يُعرف سببه، ولهذا قيل : لا يصحّ علی اللہ التَّعَجُّبُ ، إذ هو علّام الغیوب لا تخفی عليه خافية . يقال : عَجِبْتُ عَجَباً ، ويقال للشیء الذي يُتَعَجَّبُ منه : عَجَبٌ ، ولما لم يعهد مثله عَجِيبٌ. قال تعالی: أَكانَ لِلنَّاسِ عَجَباً أَنْ أَوْحَيْنا [يونس/ 2] ، تنبيها أنهم قد عهدوا مثل ذلک قبله، وقوله : بَلْ عَجِبُوا أَنْ جاءَهُمْ [ ق/ 2] ، وَإِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ [ الرعد/ 5] ، ( ع ج ب ) العجب اور التعجب اس حیرت کو کہتے ہیں جو کسی چیز کا سبب معلوم نہ ہونے کی وجہ سے انسان کو لاحق ہوجاتی ہے اسی بنا پر حکماء نے کہا ہے کہ عجب اس حیرت کو کہتے ہیں جس کا سبب معلوم نہ ہو اس لئے اللہ تعالیٰ پر تعجب کا اطلاق جائز نہیں ہے کیونکہ ذات باری تعالیٰ تو علام الغیوب ہے اس بنا پر کوئی چیز بھی مخفی نہیں ہے عجبت عجبا ( س ) میں نے تعجب کیا عجب ہر وہ بات جس سے تعجب پیدا ہوا اور جس جیسی چیز عام طور نہ دیکھی جاتی ہوا ہے عجیب کہا جاتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ أَكانَ لِلنَّاسِ عَجَباً أَنْ أَوْحَيْنا[يونس/ 2] کیا لوگوں کو اس بات پر حیرت ہے کہ ہم نے وحی بھیجی ۔ میں تنبیہ کی ہے کہ آنحضرت کی طرف وحی بھیجنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ پہلے سے سلسلہ وحی کو جانتے ہیں نیز فرمایا : ۔ بَلْ عَجِبُوا أَنْ جاءَهُمْ [ ق/ 2] بلکہ ان لوگوں نے تعجب کیا ہے کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا ۔ وَإِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ [ الرعد/ 5] اور اگر تم عجیب بات سننی چاہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے ۔ غنی( فایدة) أَغْنَانِي كذا، وأغْنَى عنه كذا : إذا کفاه . قال تعالی: ما أَغْنى عَنِّي مالِيَهْ [ الحاقة/ 28] ، ما أَغْنى عَنْهُ مالُهُ [ المسد/ 2] ، لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوالُهُمْ وَلا أَوْلادُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً [ آل عمران/ 10] ، ( غ ن ی ) الغنیٰ اور اغنانی کذا اور اغنی کذا عنہ کذا کسی چیز کا کا فی ہونا اور فائدہ بخشنا ۔ قر آں میں ہے : ما أَغْنى عَنِّي مالِيَهْ [ الحاقة/ 28] میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا ما أَغْنى عَنْهُ مالُهُ [ المسد/ 2] تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا ۔۔۔۔ لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوالُهُمْ وَلا أَوْلادُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً [ آل عمران/ 10] نہ تو ان کا مال ہی خدا کے عذاب سے انہیں بچا سکے گا اور نہ ان کی اولاد ہی کچھ کام آئیگی ضيق الضِّيقُ : ضدّ السّعة، ويقال : الضَّيْقُ أيضا، والضَّيْقَةُ يستعمل في الفقر والبخل والغمّ ونحو ذلك . قال تعالی: وَضاقَ بِهِمْ ذَرْعاً [هود/ 77] ، أي : عجز عنهم، وقال : وَضائِقٌ بِهِ صَدْرُكَ [هود/ 12] ( ض ی ق ) الضیق والضیق کتے معنی تنگی کے ہیں اور یہ سعتہ کی ضد ہے اور ضیقتہ کا لفظ فقر بخل غم اور اس قسم کے دوسرے معانی میں استعمال ہوتا ہے چناچہ آیت کریمہ :۔ وَضاقَ بِهِمْ ذَرْعاً [هود/ 77] کے معنی یہ ہیں کہ وہ انکے مقابلہ سے عاجز ہوگئے ۔ اور آیت ؛۔ وَضائِقٌ بِهِ صَدْرُكَ [هود/ 12] اور اس ( خیال سے سے تمہارا دل تنگ ہو ۔ رحب الرُّحْبُ : سعة المکان، ومنه : رَحَبَةُ المسجد، ورَحُبَتِ الدّار : اتّسعت، واستعیر للواسع الجوف، فقیل : رَحْبُ البطن، ولواسع الصدر، كما استعیر الضيّق لضدّه، قال تعالی: ضاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِما رَحُبَتْ [ التوبة/ 118] ، وفلان رَحِيبُ الفناء : لمن کثرت غاشیته . وقولهم : مَرْحَباً وأهلا، أي : وجدت مکانا رَحْباً. قال تعالی: لا مَرْحَباً بِهِمْ إِنَّهُمْ صالُوا النَّارِ قالُوا بَلْ أَنْتُمْ لا مَرْحَباً بِكُمْ [ ص/ 59- 60] . ر ح ب ) الرحب ( اسم ) جگہ کی وسعت کو کہتے ہیں ۔ اسی سے رحبۃ المسجد ہے جس کے معنی مسجد کے کھلے صحن کے ہیں اور رحبت الدار کے معنی گھر کے وسیع ہونے کے ۔ پھر یہ رحب کا لفظ استعارہ پیٹ یا سینہ کی وسعت کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے رحب البطن ( بسیارخور ) رحب الصدر ( فراخ سینہ ) عالی ظرف کو کہتے ہیں ۔ جیسا کہ اس کے برعکس ضیق الصدر کا لفظ مجازا تنگ سینہ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ ضاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِما رَحُبَتْ [ التوبة/ 118] اور زمین باوجود وسعت کے تم پر تنگ ہوگئی ۔ اور بطور استعارہ جس کے نوکر چاکر بہت زیادہ ہوں اسے رحیب الفناء کہا جاتا ہے ۔ مرحبا واھلا تو نے کشادہ جگہ پائی اور اپنے اہل میں آیا ( یہ لفظ خوش آمدید کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ) قرآن میں ہے :َ لا مَرْحَباً بِهِمْ إِنَّهُمْ صالُوا النَّارِ قالُوا بَلْ أَنْتُمْ لا مَرْحَباً بِكُمْ [ ص/ 59- 60] ان پر خدا کی مار بیشک یہ بھی دوزخ ہی میں آ رہے ہیں ( یہ سن کر وہ کہیں گے ) بلکہ تم پر خدا کی مار ۔ ولي وإذا عدّي ب ( عن) لفظا أو تقدیرا اقتضی معنی الإعراض وترک قربه . فمن الأوّل قوله : وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] ، وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] . ومن الثاني قوله : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] ، ( و ل ی ) الولاء والتوالی اور جب بذریعہ عن کے متعدی ہو تو خواہ وہ عن لفظوں میں مذکورہ ہو ایا مقدرو اس کے معنی اعراض اور دور ہونا کے ہوتے ہیں ۔ چناچہ تعد یہ بذاتہ کے متعلق فرمایا : ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] اور جو شخص تم میں ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر سے دوستی کرے گا ۔ اور تعدیہ بعن کے متعلق فرمایا : ۔ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] تو اگر یہ لوگ پھرجائیں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔ دبر ( پيٹھ) دُبُرُ الشّيء : خلاف القُبُل وكنّي بهما عن، العضوین المخصوصین، ويقال : دُبْرٌ ودُبُرٌ ، وجمعه أَدْبَار، قال تعالی: وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍدُبُرَهُ [ الأنفال/ 16] ، وقال : يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبارَهُمْ [ الأنفال/ 50] أي : قدّامهم وخلفهم، وقال : فَلا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبارَ [ الأنفال/ 15] ، وذلک نهي عن الانهزام، وقوله : وَأَدْبارَ السُّجُودِ [ ق/ 40] : أواخر الصلوات، وقرئ : وَإِدْبارَ النُّجُومِ ( وأَدْبَار النّجوم) فإدبار مصدر مجعول ظرفا، ( د ب ر ) دبر ۔ بشت ، مقعد یہ قبل کی ضد ہے اور یہ دونوں لفظ بطور کنایہ جائے مخصوص کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں اور اس میں دبر ا اور دبر دولغات ہیں اس کی جمع ادبار آتی ہے قرآن میں ہے :َ وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍدُبُرَهُ [ الأنفال/ 16] اور جو شخص جنگ کے روز ان سے پیٹھ پھیرے گا ۔ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبارَهُمْ [ الأنفال/ 50] ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر ( کوڑے و ہیتھوڑے وغیرہ ) مارتے ہیں ۔ فَلا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبارَ [ الأنفال/ 15] تو ان سے پیٹھ نہ پھیرنا ۔ یعنی ہزیمت خوردہ ہوکر مت بھاگو ۔ اور آیت کریمہ ؛۔ وَأَدْبارَ السُّجُودِ [ ق/ 40] اور نماز کے بعد ( بھی ) میں ادبار کے معنی نمازوں کے آخری حصے ( یا نمازوں کے بعد ) کے ہیں . وَإِدْبارَ النُّجُومِ«1»میں ایک قرات ادبارالنجوم بھی ہے ۔ اس صورت میں یہ مصدر بمعنی ظرف ہوگا یعنی ستاروں کے ڈوبنے کا وقت جیسا کہ مقدم الجام اور خفوق النجم میں ہے ۔ اور ادبار ( بفتح الحمزہ ) ہونے کی صورت میں جمع ہوگی ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٥) قتال کے وقت بہت سے غزوات میں تمہیں غلبہ دیا اور خاص طور پر حنین کے دن بھی جو کہ مکہ اور طائف کے درمیان ایک وادی ہے جب کہ تمہیں اپنی جماعت پر جو کہ دس ہزار تھی جس کی زیادتی پر تمہیں غرور ہوگیا تھا مگر یہ زیادتی شکست سے روک نہ سکی اور خوف سے زمین باوجود کشادہ ہونے کے تنگ ہوگئی اور پھر تم دشمن سے جس کی تعداد چار ہزار تھی شکست کھا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ شان نزول : (آیت) ” ویوم حنین “۔ (الخ) امام بیہقی (رح) نے دلائل میں ربیع بن انس (رض) سے روایت کیا ہے کہ حنین کے دن ایک شخص نے کہا کہ ہم کمی سے مغلوب نہیں ہوں گے اور صحابہ کرام (رض) تعداد میں بارہ ہزار تھے، رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات بری لگی اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ نازل فرمائی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٥ (لَقَدْ نَصَرَکُمُ اللّٰہُ فِیْ مَوَاطِنَ کَثِیْرَۃٍلا وَّیَوْمَ حُنَیْنٍلا) جیسا کہ قبل ازیں بیان ہوچکا ہے ‘ پہلے ‘ چوتھے اور پانچویں رکوع پر مشتمل یہ خطبہ ذوالقعدہ ٩ ہجری میں نازل ہوا تھا ‘ جبکہ اس سے پہلے غزوۂ حنین شوال ٨ ہجری میں وقوع پذیر ہوچکا تھا۔ (اِذْ اَعْجَبَتْکُمْ کَثْرَتُکُمْ ) معاملہ یوں نہیں تھا کہ لشکر میں شامل تمام مسلمانوں کو اپنی کثرت پر ناز اور فخر محسوس ہو رہا تھا۔ غزوۂ حنین میں مسلمانوں کی تعداد بارہ ہزار تھی ‘ جو اس سے پہلے کبھی کسی غزوہ میں اکٹھی نہیں ہوئی تھی۔ ان میں سے دس ہزار مسلمان تو وہ تھے جو فتح مکہ کے وقت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھے ‘ اور دو ہزار لوگ مکہ سے شامل ہوئے تھے۔ مکہ سے شامل ہونے والوں میں اکثر یت ان نو مسلموں کی تھی جو مکہ فتح ہوجانے کے بعد ایمان لائے تھے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان میں کچھ مشرک بھی ہوں جو اب مسلمانوں کی رعایا ہونے کے باعث معاونین اور خاد مین کی حیثیت سے لشکر میں شامل ہوگئے ہوں۔ مسلمانوں کی یہ لشکر کشی ہوازن اور ثقیف کے قبائل کے خلاف تھی جو طائف اور اس کے ارد گرد کی شاداب وادیوں میں آباد تھے۔ مسلمان اس سے قبل بارہا قلیل تعداد اور معمولی اسلحہ سے کفار کی بڑی بڑی فوجوں کو شکست دے چکے تھے۔ چناچہ بعض مسلمانوں کی زبان سے اپنی کثرت کے زعم میں یہ الفاظ نکل گئے کہ آج مسلمانوں پر کون غالب آسکتا ہے ! دوسری طرف ہوازن اور ثقیف کے قبائل نے پہلے سے اپنے تیرانداز دستے پہاڑیوں اور گھاٹیوں پر تعینات کر رکھے تھے اور موزوں مقامات پر صف آرائی کرلی تھی۔ یہ لوگ بڑے ماہر تیر انداز تھے۔ مسلمانوں کا لشکر جب وادئ حنین میں پہنچا تو پہاڑیوں پر موجود تیر اندازوں نے تیروں کی بوچھاڑ کردی۔ لشکر نشیب میں تھا ‘ تیر بلندی سے آ رہے تھے اور دونوں طرف سے آ رہے تھے۔ اس سے لشکر میں بھگدڑ مچ گئی اور بارہ ہزار کا لشکر جرار تتر بتر ہوگیا۔ جب ہراول دستے سے لوگ اضطراری کیفیت میں پلٹ کر بھاگے تو ریلے کی صورت میں بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی اپنے ساتھ دھکیلتے چلے گئے۔ بعض روایات میں آتا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف ٣٠ یا ٤٠ آدمی رہ گئے تھے۔ علامہ شبلی (رح) نے سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں یہی لکھا ہے کہ ٣٠ ‘ ٤٠ آدمی رہ گئے تھے ‘ لیکن سید سلیمان ندوی (رح) نے بعد میں اپنے استاد کی رائے پر اختلافی نوٹ لکھا کہ تین سو یا چار سو آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہ گئے تھے۔ لیکن بارہ ہزار کے لشکر میں سے تین یا چار سو آدمیوں کا رہ جانا بھی کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا۔ اس صورت حال میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری سے نیچے اترآئے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علم خود اپنے ہاتھ میں لیا اور بآواز بلند رجز پڑھا : اَنَا النَّبِیُّ لا کَذِب اَنَا ابْنُ عَبْدِ المُطَّلِبکہ میں نبی ہوں اس میں کوئی شک نہیں ! (یعنی میں یقیناً نبی ہوں ‘ چاہے یہ بارہ ہزار لوگ میرا ساتھ دیں تب بھی ‘ اور اگر کوئی بھی ساتھ نہ دے تب بھی) ۔ اور میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں ‘ یعنی میں عبدالمطلب کا پوتا میدان جنگ میں بنفس نفیس موجود ہوں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو پکارا : اِلَیَّ یَاعِبَاد اللّٰہِ ! اللہ کے بندو ‘ میری طرف آؤ ! اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریب ہی موجود اپنے چچا حضرت عباس (رض) کو ‘ جن کی آواز کافی بلند تھی ‘ حکم دیا کہ انصار و مہاجرین کو پکاریں۔ انہوں نے بلند آواز سے پکارا : اصحاب بدر کہاں ہو ؟ اصحاب شجرہ (بیعت رضوان والو) کہاں ہو ؟ اس پر لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف پلٹنا شروع ہوئے اور لشکر پھر سے اکٹھا ہوا۔ اس کے بعد ایک بھرپور جنگ لڑنے کے بعد مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی۔ آیت زیر نظر کا اشارہ اس پورے واقعہ کی طرف ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :23 جو لوگ اس بات سے ڈرتے تھے کہ اعلان براءت کی خطرناک پالیسی پر عمل کرنے سے تمام عرب کے گوشے گوشے میں جنگ کی آگ بھڑک اُٹھے گے اور اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا ، ان سے فرمایا جا رہا ہے کہ ان اندیشوں سے کیوں ڈرے جاتے ہو ، جو خدا اس سے بہت زیادہ سخت خطرات کے موقعوں پر تمہاری مدد کر چکا ہے وہ اب بھی تمہاری مدد کو موجود ہے ۔ اگر یہ کام تمہاری قوت پر منحصر ہوتا تو مکہ ہی سے آگے نہ بڑھتا ، ورنہ بدر میں تو ضرور ہی ختم ہو جاتا ۔ مگر اس کی پشت پر تو اللہ کی طاقت ہے اور پچھلے تجربات تم پر ثابت کر چکے ہیں کہ اللہ ہی کی طاقت اب تک اس کو فروغ دیتی رہی ہے ۔ لہٰذا یقین رکھو کہ آج بھی وہی اسے فروغ دے گا ۔ غزوہ حُنین جس کا یہاں ذکر کیا گیا ہے شوال سن ۸ ھجری میں ان آیات کے نزول سے صرف بارہ تیرہ مہینے پہلے مکے اور طائف کے درمیان وادی حنین میں پیش آیا تھا ۔ اس غزوہ میں مسلمانوں کی طرف سے ۱۲ ہزار فوج تھی جو اس سے پہلے کبھی کسی اسلامی غزوہ میں اکٹھی نہیں ہوئی تھی اور دوسری طرف کفار ان سے بہت کم تھے ۔ لیکن اس کے باوجود قبیلہ ہوازن کے تیر اندازوں نے ان کا منہ پھیر دیا اور لشکر اسلامی بری طرح تتر بتر ہو کر پسپا ہوا ۔ اس وقت صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور چند مٹھی بھر جانباز صحابہ تھے جن کے قدم اپنی جگہ جمے رہے اور انہی کی ثابت قدمی کو نتیجہ تھا کہ دوبارہ فوج کی ترتیب قائم ہو سکی اور بالآخر فتح مسلمانوں کے ہاتھ رہی ۔ ورنہ فتح مکہ سے جو کچھ حاصل ہوا تھا اس سے بہت زیادہ حنین میں کھو دینا پڑتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

19: حنین کی جنگ کا واقعہ مختصرا یہ ہے کہ جب آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے مکہ مکرَّمہ فتح کرلیا تو اآپ کو یہ اطلاع ملی کہ عرب کا ایک مشہور قبیلہ بنو ہوازن اپنے سردار مالک بن عوف کی سر کردگی میں آپ پر حملہ کرنے کے لئے ایک بڑا لشکر جمع کر رہا ہے۔ ہوازن ایک بڑا قبیلہ تھا جس کی کئی شاخیں تھیں، اور طائف کا قبیلہ ثقیف بھی اسی کا ایک حصہ تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے جاسوس بھیج کر خبر کی تصدیق فرمائی، اور معلوم ہوا کہ خبر صحیح ہے، اور وہ لوگ بڑے جوش و خروش سے تیاری میں مصروف ہیں۔ ہوازن کے لوگوں کی تعداد حافظ ابن حجر رحمۃ اﷲ علیہ کے بیان کے مطابق چوبیس ہزار سے اٹھائیس ہزار تک تھی، چنانچہ آپ چودہ ہزار صحابۂ کرامؓ پر مشتمل ایک لشکر لے کر روانہ ہوئے، اور یہ جنگ حنین کے مقام پر لڑی گئی، جو مکہ مکرَّمہ اور طائف کے درمیان مکہ مکرَّمہ سے تقریباً دس میل کے فاصلے پر واقع ایک دادی کا نام ہے۔ چونکہ مسلمانوں کی تعداد اس موقع پر چودہ ہزار تھی، جبکہ اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد کسی باقاعدہ جنگ میں نہیں ہوئی تھی، اور ہمیشہ مسلمان اپنی کم تعداد کے باوجود فتح پاتے آئے تھے، اس لئے بعض مسلمانوں کے منہ سے یہ نکل گیا کہ آج تو ہماری تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہم کسی سے مغلوب ہو ہی نہیں سکتے۔ اﷲ تعالیٰ کو یہ بات پسند نہیں اآئی کہ مسلمان اﷲ تعالیٰ کے بجائے اپنی تعداد پر اتنا بھروسہ کریں۔ چنانچہ اﷲ تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ جس وقت مسلمان ایک تنگ گھاٹی سے گذر رہے تھے، ہوازن کے تیر اندازوں نے اچانک ان پر اس زور کا حملہ کیا کہ بہت سے مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ گئے اور وہ میدان جنگ سے پیچھے ہٹ گئے۔ اس موقع پر حضرت رسول کریم (صلی اﷲ علیہ وسلم) اپنے چند جانباز صحابہ کے ساتھ ثابت قدم رہے، اور اآپ نے حضرت عباس رضی اﷲ عنہ کو حکم دیا کہ وہ پیچھے ہٹنے والوں کو آواز دے کر بلائیں۔ حضرت عباس رضی اﷲ عنہکی آواز بہت تیز تھی، وہ ایک بجلی کی طرح مسلمانوں کے لشکر میں پھیل گئی، اور جو لوگ میدان چھوڑ چکے تھے، وہ نئے ولولے کے ساتھ واپس اآئے اور کچھ ہی دیر میں جنگ کا پانسہ پلٹ گیا۔ ہوازن کے ستر سردار مارے گئے، مالک بن عورف اپنے اہل وعیال اور مال و دولت کو چھوڑ کر فرار ہوا، اور طائف کے قلعے میں جا کر پناہ لی۔ چھ ہزار افراد جنگی قیدی بنائے گئے اور بڑی تعداد میں مویشی اور چار ہزار اوقیہ چاندی مالِ غنیمت کے طور پر مسلمانوں کے ہاتھ لگی۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٢٥۔ فتح مکہ کے بعد قریب دو ہفتہ کے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ میں مقام کیا اسی اثنا میں آپ کو خبر پہنچی کہ حنین کے میدان میں ہوازن اور ثقیف قبیلہ کے چار ہزار آدمی اپنے اونٹ اور بکریاں لے کر مسلمانوں کا مال غنیمت ہوجاویگا مدینہ سے جب فتح مکہ کے وقت دوہزار کے قریب جو لوگ مسلمان ہوئے تھے وہ بھی ساتھ ہوگئے اسی واسطے مفسرین میں اختلاف ہے بعضے حنین کے وقت دس ہزار کا لشکر بتلاتے ہیں اور بعضے زیادہ لیکن اصل میں کچھ اختلاف نہیں ہے مدینہ کا آیا ہوا لشکر جنہوں نے معتبر رکھا انہوں نے دس ہزار کی تعداد قائم رکھی اور جنہوں نے مکہ کے لوگوں کو بھی گنتی میں لے لیا انہوں نے تعداد بڑھادی بعضے صحابہ کی زبان سے یہ کلمہ بھی نکل گیا تھا کہ آج ہمارا لشکر بہت ہے اس لئے ہم کسی سے اب مغلوب نہ ہوں گے اس لئے اول میں مسلمانوں کی فتح ہو کر جب مسلمان لوٹ کی طرف متوجہ ہوئے تو دشمنوں نے موقعہ پاکر ایسے تیر برسائے کہ مسلمانون کے پیر اکھڑ گئے اتنے میں آنحضرت نے حضرت عباس (رض) سے جو بہت بلند آواز تھے لوگوں کو آواز دی اور پھر صف بندی کر کے مقابلہ کیا اور بدر کی طرح خاک کی ایک مٹھی دشمنوں کی طرف پھینکی اور اللہ تعالیٰ سے فتح کی دعا کی آسمان سے کچھ فرشتے بھی تسکین کے لئے آئے اور اللہ نے فتح دی۔ دشمنوں کے تیر برسانے اور مسلمانوں کے پیر اکھڑ جانے کا ذکر تو صحیح بخاری ومسلم میں براء میں العازب (رض) کی روایت سے ہے اور خاک کی مٹھی کے دشمنوں پر پھینکنے کا ذکر مسند امام احمد اور صحیح مسلم میں سلمۃ بن الاکوع (رض) کی روایت سے ہے۔ اس لڑائی میں چھ ہزار لونڈی غلام چو بیس ٢٤ ہزار اونٹ اور چالیس ہزار بکریاں یہ لوٹ مسلمانوں کے ہاتھ لگی تھوڑے روز کے بعد ہوازن قبیلہ کے لوگ اسلام لائے اور اپنا مال انہوں نے آنحضرت سے واپس مانگا آپ نے ان کے اہل و عیال کی واپسی کا حکم تو دیا مگر مال مسلمانوں ہی کے پاس رہا اگرچہ بعضے مفسروں نے کہا ہے کہ حنین کی لڑائی میں بھی فرشتے لڑتے ہیں لیکن صحیح قول یہی ہے کہ سوا بدر کی لڑائی کے اور کسی لڑائی میں فرشتے نہیں لڑے اسی حنین کی لڑائی کے ذیل میں پھر اوطاس اور طائف کی لڑائی بھی ہوئی ہے لیکن اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فقط حنین کی لڑائی کا ہی ذکر فرمایا ہے۔ حاصل مطلب آیت کا یہ ہے کہ مثلا بدر کی لڑائی بنی قریظہ کی لڑائی مکہ کی چڑھائی ایسی لڑائی کے بہت سے میدانوں میں اللہ تعالیٰ نے لشکر اسلام کی طرح طرح سے مدد کی ہے اس حنین کی لڑائی میں اگرچہ سب شکست کے آثار مسلمانوں کے لشکر میں پھیل چکے تھے بارہ ہزار آدمیوں کا لشکر تھا اور پھر بھی اس طرح ان کے پیرا کھڑ گئے تھے کہ دشمنوں کے تیروں کی بھر مار سے بچنے کے لئے اتنا بڑا میدان جنگ ان کو تنگ نظر آتا تھا ایسی صورت میں یہ اللہ ہی کی مدد تھی جو بگڑی ہوئی لڑائی ایک دم میں پھر بن گئی اور جھٹ پٹ فتح کے آثار نمودار ہوگئے اس میں مسلمانوں کو یہ ہدایت ہے کہ اس عالم اسباب میں اسباب سے کام تو لینا چاہئے مگر اصل بھروسہ اللہ پر رکھنا چاہئے کہ وہی اسباب میں تاثیر کا پیدا کرنے والا ہے اسباب ظاہری میں اگر کچھ ذاتی تاثیر ہوتی تو بدر کی کچھ اوپر تین سو آدمیوں کی فتح اور اس لڑائی میں بارہ ہزار آدمیوں کے لشکر کی شکست کا کوئی موقع نہ تھا معتبر روایتوں میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے رزق کا سبب اپنے برچھے کو ٹھہرایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہتھیاروں کے سبب سے فتح ہو کر غنیمت کا مال ہاتھ آتا ہے جس سے رزق ملتا ہے اسی طرح معتبر روایتوں میں یہ بھی ہے کہ دشمن کے مقابلہ سے پہلے آپ اللہ تعالیٰ سے فتح کر دعا مانگا کرتے تھے ان سب روایتوں کو ملانے سے ظاہری اسباب کو کام میں لانے کا اور اصل بھروسہ اللہ کی ذات پر رکھنے کا مطلب اچھی طرح سمجھ میں آسکتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(9:25) مواطن۔ مواقع جنگ۔ لوگوں کے رہنے کی جگہ۔ موطین واحد وطن مصدر (باب ضرب) جگہ پکڑنا۔ مقیم ہونا۔ ابطان (باب افعال) توطین (تفعیل) استیطان (استفعال) تینوں ابواب سے بمعنی رہنے کہ جگہ اختیار کرنا۔ توطن (تفعل) جگہ پکڑلینا۔ کسی چیز پر دل بستہ ہوجانا۔ مواطن۔ ظرف مکان فی حرف جاء کی وجہ سے ن مکسور ہونا چاہیے تھا ۔ لیکن ایسی جمع جو منتہی الجموع کے وزن پر ہو یعنی ایسی جمع جس کے پہلے دو حرف مفتوح اور تیسری جگہ الف ہو جیسے مساجد۔ مصابیح یہ جمع قائم مقام دو سببوں کے ہے۔ لہٰذا مواطن غیر منصرف ہے اور اس وجہ سے ن کے نیچے کسرہ نہیں آیا۔ مواطن کثیرۃ سے مراد یہاں وہ جنگیں ہیں جن میں باوجود دشمن کے مقابلہ میں قلت کی وجہ سے مسلمانوں کو خدا وند تعالیٰ نے فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔ مثلاً بدر۔ بنو قریظہ اور بنو نظیر کے خلاف جنگیں۔ حدیبیہ۔ خیبر۔ مکہ وغیرہ۔ ویوم حنین کیا اس کا عطف مواطن کثیرۃ پر ہے تو اس صورت میں یوم مفتوح کیوں آیا ہے اس کی متعدد توضیحات دی گئی ہیں۔ لیکن بعض کے نزدیک یہ نیا جملہ ہے اور اس سے پہلے اذکروا مضمر ہے اور تقدیر کلام یوں ہے واذکروا یوم حنین۔ اور یاد کرو جنگ حنین کا واقعہ۔ لم تغن۔ تغن اصل میں تغنی تھا۔ لم کی وجہ سے ی حذف ہوگئی۔ وہ کام نہ آئی (یعنی کثرت) ۔ بما۔ میں ما مصدریہ ہے ب بمعنی مع کے ہے۔ رحبت۔ وہ کشادہ ہوئی۔ وہ فراخ ہوئی (باب کرم) رحب سے جس کے معنی فراخ ہونے کے ہے ماضی واحد مؤنث غائب۔ بما رحبت۔ باوجود کشادہ اور فراخ ہونے کے۔ باوجود اپنی وسعت کے اور کشادگی کے (نیز ملاحظہ ہو 9:7) ولیتم۔ تم پیٹھ دے کر بھاگ نکلے۔ ماضی جمع مذکر حاضر۔ تولیۃ سے۔ مدبرین۔ پیٹھ دکھانے والے۔ پیٹھ دکھا کر بھاگنے والے۔ دبر ہر چیز کے پچھلے حصہ کو کہتے ہیں۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 3 حنین، مکہ معظمہ اور طائف کے درمیان ایک واد ہے۔ وہاں فتح مکہ (رمضان 8 ھ) کے ایک مابعد شوال 8 ھ میں مسلمانوں کی ہوازن، ثقیف، بنو جشم، بنو سعد اور بعض دوسرے قبائل سے جنگ ہوئی تھی ) ( ابن کثیر وغیرہ)4 نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ دس ہزار مہاجرین (رض) اور انصار (رض) کا لشکر تھا جو فتح مکہ کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مدینہ سے آئے تھے اور دوہزار آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اہل مکہ ( طلقا) میں سے شامل ہوگئے تھے۔ اس طرح مسلمانوں کا کل لشکر بارہ ہزار لڑنے والوں پر مشتمل تھا جب کہ مقابلے میں دشمنوں کی تعداد صرف چار ہزار کے قریب تھی اس پر بہت سے مسلمانوں میں غرور کا جذبہ پیدا ہوگیا۔ حتی ٰ کہ بعض نے کہا آج ہم قلت تعداد کی وجہ سے مغلوب نہیں ہوں گے۔ یہ کلمہ اللہ تعالیٰ کو پسند نہ آیا۔ ( ابن کثیر۔ کبیر) فف 5 ہو یہ کہ ہوازن کے بہت سے لوگ کمین گوہوں میں چھپ گئے۔ جب دونوں فوجوں کا آمنا سامنا ہو اتو انہوں مسلمانوں پر پیچھے سے حملہ کردیا۔ یہ دیکھ کر مسلمان حواس باختہ ہوگئے اور ان میں سے اکثر بھاگ کھڑ ہوئے صرف 100 سو کے قریب مسلمان نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہ گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا عباس (رض) آپ کے خچر کی لاگا اور آپ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا زاد بھائی ابو سفیان (رض) بن حارث آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رکاب تھامے رہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز سے فرما رہے تھے الی عباد اللہ الی انا رسول اللہ۔ اللہ کے بندو ! میری طرف آؤ میں اللہ کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوں اور کبھی فرماتے انا النبی لا کذب انا بن عبد المطلب ( میں اللہ کا سچا نبی ہوں میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں) تب بھاگنے والے مسلمانو پلٹنا شروع ہوئے۔ ( ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات ٢٥ تا ٢٩ اسرار و معارف رہی بات نتائج کی تو اے مسلمانو ! اللہ نے تمہاری بیشمار مواقع پر مدد فرمائی ہے کہ قلت تعداد اور اسباب کی کمی کے باوجود تم فاتح اور غالب رہے یوم حنین ہی کو دیکھ لو ! واقعہ حنین غزوہ حنین بھی ٨ ھجری؁ میں فتح مکہ کے بعد وقوع پذیر ہوا اس کا سبب بنوہوازن کا حملہ آور ہونا بنا مقام حنین مکہ مکرمہ سے تقریبا دس میل کے فاصلہ پر طائف کی جانب ہے مکہ مکرمہ کے نواح میں طائف تک بنوہوازن کے مختلف قبائل بکھرے ہوئے تھے اور یہ لوگ جنگجو اور بہادر بھی تھے فتح مکہ کی خبرسن کر ان کے سردار جمع ہوئے اور یہ مشورہ کیا کہ قریش نے ہتھیارڈال دئیے اب مسلمان فوج کا رخ ہماری طرف ہوگا لہٰذ اپیشتر اس کے کہ وہ حملہ آور ہوں ہمیں مسلمانوں پہ حملہ کرکے انھیں کچل دینا چاہیے اس کے لئے انھوں نے اپنے تمام قبائل کو جو مکہ سے طائف تک پھیلے ہوئے تھے جمع کرلیا ۔ طائف بنوثقیف بھی انہی کا ایک قبیلہ تھا مالک بن عوف سردار چنے گئے جو بعد میں بہت مشہور مسلمان جرنیل ثابت ہوئے اس وقت اتنی ہی شدت سے اس طرف لگے ہوئے تھے بنوکعب اور بنوکلاب جو اسی قبیلہ کی شاخیں تھیں اس میں شامل نہ ہوئے ان کا قول تھا کہ اگر مشرق ومغرب بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف جمع ہوجائیں تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے بلکہ شکست کھائیں گے کہ ان کے ساتھ خدائی طاقت ہے ۔ مالک بن عوف نے اس جنگ میں نئی تدبیریہ اختیار کی کہ سب لوگوں کے بیوی بچے اور مال مویشی تک ساتھ رکھے اور میدان جنگ میں صفوں کے پیچھے رکھے تا کہ کوئی بھی چھوڑ کر بھاگ نہ سکے لشکر کی تعداد کے بارے مختلف آراء ہیں مگر زیادہ دورست بات مظہری کے مطابق بھی یہی نظر آتی ہے کہ چھبیس ٢٦٠٠٠ ہزار بچے بوڑھے ، خواتین اور چار ہزار جنگی جوان تھے یوں کل تعداتیس ٣٠٠٠٠٠ ہزار بنتی ہے۔ نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کے منصوبہ کا علم ہواتو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آگے بڑھ کر مقابلہ کرنے فیصلہ فرمایا بارہ ہزار کا لشکر فتح مکہ کے لئے ہمرکاب تھا ۔ دوہزار مجاہد مکہ اور نواح کے نو مسلموں سے مقا طعہ کا معاہدہ لکھا تھا ۔ گزشتہ مصیبت کو اقتدار میں یادرکھنا شکر ہے اقتدار اور فراوانی کے وقت گزشتہ مصیبت اور تنگی کے دنوں کو یاد رکھنا شکر ادا کرنے کا سبب بنتا ہے لہٰذا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہیں قیام کا ارشاد فرمایا ۔ اس لشکر کے ساتھ اہل مکہ بحیثیت تماشائی بھی تھے مرد بھی خواتین بھی کہ مسلمانوں کو شکست ہو تو وہ بھی اپنا جوش انتقام سرد کریں اور اگر فتح ہو تو انھیں کوئی نقصان نہ ہوگا ایسے لوگوں میں حضرت شیبہ بن عثمان (رض) بھی تھے جو خو دبیان فرماتے ہیں کہ میرا باپ اور چچا بدر میں مارے گئے تھے لہٰذ ا میں اس تا ک میں تھا کہ دوران جنگ موقع پاؤں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قتل کردوں۔ توجہ کا اثر جب گھمسان کارن پڑا اور لوگ بکھر نے لگے تو میں آگے بڑھا مگر دائیں بائیں حضرت عباس (رض) اور حضرت ابوسفیان ابن حارث (رض) بطور محافظ موجود تھے میں پیچھے چلا گیا اور حملے کا ارادہ کررہا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے آواز دی شیبہ ! یہاں آؤ جب قریب گیا تو وست مبارک میرے سینے پر رکھا اور فرمایا اے اللہ ! شیطان کو اس سے دورکردے یکایک میری حالت بدل گئی اور ہر رگ جان میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی محبت لہریں یارنے لگی فرمایا جاؤ کفار سے لڑو اور میں کفار پر ٹوٹ پڑا ایسے وقعات متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہیں ۔ درخت کے نیچے آرام کرنے کا واقعہ بھی اسی سفر مبارک کا ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آرام فرما تھے تو کسی کافر نے تلوارلے لی اور بیدار کرکے پوچھا اب میرے ہاتھ سے آپ کو کون بچا سکتا ہے ؟ فرمایا اللہ اس کے ہاتھ سے تلوار گرگئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تلوار لے لی اور معاف فرمادیا ۔ الغرض مسلمانوں نے مقام حنین پر پہنچ کر پڑاؤ کیا اور مخالف لشکر میں مخبر بھیجے جو ان کی تعداد اور ان کے طریق جنگ کی خبر لائے کہ دشمن صف بندی ہی اس طرح کررہا ہے کہ ہر ایک کے پیچھے اس کے بیوی بچے اور مال ہے کہ میدان سے بھاگ نہ سکے ۔ غلطی کی پاداش میں دنیا کا نقصان ضرور ہوتا ہے خواہ اخروی اعتبار سے معاف بھی ہوجائے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بدرواحد کا تجربہ بھی تھا فتح مکہ بھی ان کی نظر میں تھی تو بعض حضرات سے یہ کلمہ صادر ہوا کہ یہ لشکر تو ہمارے مقابل کوئی حیثیت نہیں رکھتا اور یہی بات اللہ کی بارگاہ میں ناپسند ٹھہری عجیب بات ہے کہ جس قدر بلند ی منازل نصیب ہو معاملہ اسی قدرنازک ہوجاتا ہے ۔ اگر چہ یہ بات عام سی تھی مگر ان کے مقام کے شایان نہ تھی کہنا یہ چاہیئے تھا کہ آج بھی اللہ فتح دینگے ! اس پر گرفت ہوئی اور دنیا کے اعتبار سے پریشان ہونا پڑا۔ بنوہوازن یکبار گی ٹوٹ پڑے اور اس قدرگھمسان کارن پڑا کہ دن غبار کے باعث رات نظرآتا تھا ْ ۔ نیز اونٹوں پر عورتیں اور بچے جو پیچھے تھے سب لشکر کا حصہ نظر آتے تھے کچھ سوار جو اطراف کی گھا ٹیوں میں پوشیدہ تھے وہ بھی ٹوٹ پڑے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بہت مشکل بنی اور لشکر اسلام تتربترہونے لگا۔ اسی وقت کا تذکرہ اس آیہ کریمہ میں ہے کہ زمین اپنی وسعتوں سمیت تم پر تنگ ہوگئی اس عالم میں بھی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھ جاں نثاروں کا ایک گروہ مسلسل آگے بڑھتے رہے ۔ صاحب مظہری نے حضرت انس (رض) کی روایت سے خلفاء اربعہ (رض) کے نام بطور خاص ذکر کئے ہیں علاوہ ازیں ہمرکاب رہ جانے والوں کی تعداد تین ٣٠٠ سو بیان کی گئی ہے اسی حال میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ رجز پڑھا۔ انا النبی لا کذب انا ابن عبد المطلب حضرت عباس (رض) کو ارشاد ہوا کہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بآواز بلند پکاریں کہ درخت کے نیچے بیعت کرنے والے کہاں ہیں ؟ اور کہاں ہیں سورة بقرہ والے ؟ انصار (رض) کے جانباز کیا ہوئے ؟ سب جمع ہوجاؤکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہاں ہیں پس اس آوازنے دلوں کی کا یا پلٹ دی اور سب نے لوٹ کر حملہ کردیا ۔ یہ سب پریشانی اس ایک جملہ کی وجہ سے تھی جو نہ جانے کس کی زبان سے نکلا کہ ارشاد ہوا اذاعجبتکم کثرتکم ۔ کہ اپنی کثرت پہ ناز تھا۔ کیفیا ت کا نزول جب پلٹے تو اللہ کریم نے سکینہ نازل فرمائی اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور مومنین پر ایک کیفیت جس سے قلوب جم گئے جو پہلے جمے ہوئے تھے وہ مزید جم گئے اور جن کے پاؤں اکھڑ رہے تھے وہ بھی جم گئے یہی کیفیات ہوتی ہیں جو اللہ کے راستے پر اور نیکی پر قدم جمانے کا باعث بن جاتی ہیں ۔ چناچہ جو دشمن کی قوت سے گھبرا رہے تھے ۔ انھیں فتح سامنے دکھائی دینے لگی اور ساتھ فرشتوں کے لشکر نازل فرمادیئے جنودالم تروھا سے مراد عام طور پر ہر کسی کا دیکھنا ہے ورنہ خاص لوگوں کا فرشتوں کے لشکر نازل فرمادیئے جنودالم ترو ھا سے مراد عام طور پر ہر کسی کا دیکھنا ہے ورنہ خاص لوگوں کا فرشتوں کو دیکھنا روایات میں موجود ہے ۔ مسلمانوں کو ثبات عطا فرما کر نیز ملام کہ کے لشکر اتارکفار کو سزادی اور وہ بال بچے اور مال بھی چھوڑ کر بھاگ نکلے حتی کہ خود مالک بن عوف اپنے بیوی بچے چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا یہ ذ(رح) لت آمیزشکست ان کے کفر کی سزا کے طور پر تھی ۔ دین داری دنیا کے مفادکا سبب بھی ہے اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اگر کفر اور گناہ دنیا میں ناکامی کا باعث بنتے ہیں تو دین داری اور خلوص دنیا کی کامیابی و کامرانی کا سبب بھی ہے چناچہ مسلمانوں کو چھ ہزار قیدی چوبیس ہزار کے قریب اونٹ اور چالیس ہزار سے زائد بکریاں اور تقریبا چار من چاندی غنیمت میں ہاتھ آئی ۔ بنوہواز ن نے شکست کے بعد کئی لڑنا چاہا مگر مسلسل شکست پہ شکست کھاتے طائف جا پہنچے اور قلعہ بند ہوگئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیس روز قلعہ کا محاصرہ رکھا اندر سے تیراندازی کرتے رہے مگر باہر نکل کر لڑنے کی ہمت نہ ہوئی ۔ جہاد کا مقصد اس مقام پر بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنوہوازن کی ہدایت کے لئے دعا فرمائی جس سے جہاد کا مقصد متعین ہوگیا کہ برائی کو مٹا کر انصاف کا قیام اور نیکی کا قیام مقصود ہے لوگوں کو تہہ تیغ کرنا رقبہ چھیننا یا مال و دولت حاصل کرنا جہاد کے مقاصد نہیں جبکہ جنگ میں یہی سب مقصود ہوتا ہے چناچہ جب واپسی ہوئی اور مقام جعرانہ پر پہنچ کر غنیمت تقسیم ہونے لگی تو ہوازن کے سرداروں کا ایک دفد پہنچ گیا جنہوں نے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان بھی کیا اور یہ درخواست بھی کی کہ یا رسول اللہ ! ہم بسلسلہ رضاعت آپ کے خویش بھی ہیں بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رضاعی چچا بھی انکے ساتھ تھے چناچہ آپ ہمارے حال پر رحم فرمائیں ۔ حقوق کی اہمیت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر سب میرے قبضے میں ہوتا تو فورا لوٹا دیتا مگر غنیمت پر تو مجاہدین کا حق ہے لہٰذا آپ قیدیوں اور مال میں سے ایک کا انتخاب کرلیں تو میں اس کے لئے لوگوں سے بات کروں انھوں نے عرض کیا ہمیں قیدی عطا ہوں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ ارشاد فرمایا اور سب لوگوں سے فرمایا کہ یہ تمہارے بھائی اسلام قبول کرتے ہیں جو صاحب خوشدلی سے اپنا حصہ چھوڑدیں وہ احسان کریں اور جو نہ کرنا چاہیں انھیں فے سے حصہ دے دیا جائے گا لہٰذا ان کے قیدی لوٹا دیئے جائیں ۔ سب نے عرض کیا درست ہے ۔ مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر سے سرداروں کو حکم دیا کہ ایک ایک سے الگ الگ پوچھیں یہ نہ ہو کہ کوئی محض روادار ی میں ما اجائے اور دل سے ایسانہ کرنا چاہتا ہو چناچہ ہر ایک کے حق کی اس سے اچازت لی گئی ۔ اور فرمایا اس کے بعد جسے چاہے ہدایت دے دے اور اس کی توبہ قبول فرمالے کہ اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ یہ وہ لوگ تھے جو مخلص تھے اور اسلام کی حقانیت اور نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کریمانہ سے واقف نہ تھے تو مخالف تھے ۔ جب بات واضح ہوئی تو تائب ہو کر حلقہ خدام میں داخل ہوگئے کہ اسلام کسی کو مٹانے کے لئے نہیں بلکہ خلق خدا کو راہ راست دکھانے کے لئے جہاد کا حکم دیتا ہے۔ گستا خ کو توفیق توبہ بھی نہیں ملتی لہٰذا وہ نتیجہ بھی حاصل ہوگیا مگر جن لوگوں نے گستاخی کی اور توہین کرکے خوش ہوتے تھے انھیں تو بہ کی توفیق بھی نہ ملی اور کفر ہی پہ خاتمہ ہوا ۔ یہی حال اہل اللہ سے برتا ؤکا ہے اگر ان سے استفادہ نہ کرے تو بھی ان کی توہین نہ کرے ورنہ دو طرح کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں اول تو یہ یقینی ہے کہ پھر ان سے فائدہ نصیب نہیں ہوتا دوم سو خاتمہ کا اندیشہ بھی ہے ۔ اگلاحکم یہ ارشاد ہے کہ اب جبکہ مسجد حرام اللہ نے مسلمانوں کو عطا کردی ہے اور انھوں نے اس کو بتوں کی نجاست سے پاک کرکے محض اللہ کی عبادت کے لئے مختص کردیا ہے تو اب مشرکین کو اس میں داخلہ کی اجازت ہرگز نہ دی جائے اور اس کی وجہ ان کی نجاست کو قراردیا ۔ اگر چہ نجاست کی مختلف اقسام ہیں مثلا ظاہری جیسے غسل جنابت وغیرہ نہ کیا ہو یا باطنی جیسے کفر اور عقائد فاسدہ یاقلبی جیسے اخلاق رذیلہ تو کافر میں یہ سب اقسام بیک وقت موجود ہوتی ہیں اگر صرف ظاہر ی مراد ہو تو مومن کو بھی حدث اکبر یعنی جنابت کی حالت میں یا عورت کو حیض وغیرہ کی حالت میں مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں ۔ لہٰذا یہاں مراد عقائد کی نجاست اور کافر انہ رسومات ہیں کہ ٩ ھجری؁ میں یہ اعلان فرمایا گیا اور ١٠؁ھ تک حد حرم سے نکل جانے کی اجازت تھی اس کے بعد قیامت تک کسی کافر کو حد حرم میں داخلے کی اجازت نہیں ۔ کافر کا مساجد میں داخلہ حد حرم میں خاص طور پر طور اور دنیا کی مساجد میں عموما کھار کے داخلے کی اجازت نہیں مگر حرم کے علاوہ مساجد میں خاص کام سے کافر داخل ہوسکتا ہے ، جیسے ثقیف کا دفد جو فتح مکہ کے بعد حاضر خدمت ہوا تھا اسے حضور ا کرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں ٹھہرایا تھا ۔ یہاں سے علما نے دلیل حاصل کی ہے کہ خاص امور کے لئے اور خاص مواقع پر مساجد میں داخل ہوسکتے ہیں مگر اپنی کافر انہ رسومات کے لئے کسی بھی مسجد کو استعمال نہیں کرسکتے ۔ کافر ممبراسمبلی امام شافعی (رح) کے مطابق یہ حکم مشرکین اور کفار ائل کتاب سب کے لئے عام ہے نیز مساجد ہی اہم امور کی مشادرت کے لئے بھی سب بہتر مقام ہیں لہٰذ اکفار کا داخلہ سیاسی طور پر بھی ممنوع ہے ایسے ہی کفار کو مشاورت میں شریک کرنا یا فوجی عہدے دنیا جائزنہ ہوگا اور نہ انھیں اسمبلیوں کے ممبربنانا جائز ہوگا بلکہ ان کے حقوق کی نگہداشت مسلم مشیروں کے فرائض میں داخل ہے ۔ حصول رزق اور دینی مصالح چونکہ کفار کا مکہ مکرمہ میں آنا جانا ایک ملکی تجارتی منڈی کے بنا نے کا باعث بھی تھا اور عربوں کے حصول رزق کا بہت بڑا ذریعہ تجارت تھا اب اگر ان کا آنا جانا روک دیا گیا تو ظاہر ہے حصول رزق کا بہت بڑاسبب بھی تو ہاتھ سے نکل جائے گا تو یہاں ایک قانون ارشاد فرمادیا کہ اگر حصول رزق کا سبب دینی امور میں خطرہ کا باعث بنتا ہوتودینی مصالح پر اسے قربان کردیا جائے گا اور رزق کو اللہ پہ بھروسہ کرکے دوسرے ذرائع سے جن میں یہ خطرہ نہ ہو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اللہ قادر ہے وہ اسباب کا محتاج نہیں بلکہ اسباب اور ان میں اثرات کو پیدا کرنے والا ہے ۔ لہٰذ وہ اپنے کرم سے رزق عطا کردے گا ۔ بلکہ چاہے تو ان اسباب ہی سے مستغنی کردے گا اور اپنے کرم سے رزق میں فراوانی عطافرمائے گا کہ سب کچھ جاننے والا بھی ہے اور حکیم ودانا تربھی ہے ۔ یہاں ان لوگوں کے لئے درس عبرت ہے جو محض چند ٹکوں کے لئے مغرب کو بھاگتے ہیں جہاں سارادین گنوابیٹھتے ہیں۔ اہمیت حدیث دوستی کہاں کی وہ کفار جو نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ آخرت پہ یقین اور نہ ہی دین حق کو قبول کرتے ہیں پھر جو چیزیں اللہ نے حرام کی ہیں اور جن چیزوں کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حرام قراردیا ہے ۔ انھیں حرام نہیں جانتے یہاں وہ حرمت جو کتاب اللہ میں بیان ہوئی اور وہ حرمت جو حدیث پاک میں ارشاد ہوئی دونوں کا درجہ ایک سا ارشاد فرمایا اس لئے کہ حدیث پاک کا حکم بھی اللہ ہی کا حکم ہے اور اس کے منکر سے بھی جہاد ہوگا ۔ اس میں اہل کتاب بھی بعض امور کے منکر ہو کر اسی صف میں شامل ہوگئے جن سے جہاد کیا جائے گا تا آنکہ وہ مسلم ریاست کے ماتحت رہنا قبول کریں اور جزیہ یعنی ریاست کو ٹیکس ادا کریں اور ان کی شوکت اسلام کے مقابلہ میں ٹوٹ جائے ۔ جہاد کے اسباب یہاں چاراسباب مذکور ہیں ، ایمان باللہ ایمان بالآ خرت حرام کو حرام اور حلال کو حلال جاننا اور دین حق کو بحیثیت دین قبول کرنا جہاں ان چاروں میں سے کوئی صفت نہ پائی جائے گی ۔ تو ایسے لوگ صرف ذمی بن کر اور ٹکیس ادا کرکے ماتحت ہو کر مسلم ریاست میں رہیں گے ورنہ ان سے جہاد کیا جائے گا اور ریاست کو ان فتنوں سے پاک کیا جائے گا۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن آیت نمبر 25 تا 27 مواطن (موطن) ، مقامات، موقعے اعجیب (پسند ہے) لم تغن (کام نہ آئی) ضافت (تنگ ہوگئی) رحبت (وسعت، پھیلائو، گنجائش) ولیم (تم نے منہ موڑا) مدبرین (پیٹھ پھیر کر بھاگنے والے) سکینۃ (سکون، اطمینان) جنود (جند) لشکر لم تروا (تم نے نہیں دیکھا) تشریح : آیت نمبر 25 تا 27 ان تین آیتوں میں جنگ حنین میں مسلمانوں کی شکست اور پھر فتح و نصرت کی نعمت کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ مکہ معظمہ سے پندرہ کلو میٹر دور طائف کے راستے میں ” حنین “ واقع ہے۔ فتح مکہ سے مشرکین کی کمر ٹوٹ چکی تھی لیکن ان کے ایک جنگ جو قبیلہ بنو ہوازن نے اسلام کے مقابلے میں ہزاروں کی فوج کو جمع کرل یا تھا۔ ان کے سردار قبیلہ مالک بن عوف نے (جنہوں نے بعد میں اسلام قبول کرلیا تھا) اپنی جنگی قوت پر خاص محنت کر کے اپنی پوری طاقت و قوت کو ” حنین “ کے مقام پر جمع کرلیا تھا۔ البتہ ان کی دو شاخیں بنو کعب اور بنو کلاب نے شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ مالک بن عوف نے حکم دیتا تھا کہ ہر سپاہی اپنے بال بچوں اور اپنے تمام مال و متاع کے ساتھ میدان جنگ میں آئے تاکہ میدان جنگ سے بھاگنے کا تصور بھی نہ رہے۔ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان حالات کا علم ہوا تو آپ نے بنو ہوازن کے حملے سے پہلے ہی چودہ ہزار کال شکر تیار کر کے ان پر حملے کی تیاری شروع کردی۔ غزوہ حنین سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے کبھی پیش قدمی نہیں کی تھی۔ اتنی بڑی تعداد اور اسلحہ کو دیکھ کر اہل ایمان میں یہ خیال پیدا ہوگیا کہ بنو ہوازن اتنے بڑے لشکر کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے ہم کامیاب ہو کر لوٹیں گے۔ اللہ کی ذات پر بھروسہ کرنے کے بجائے فوجوں اور اسلحہ پر ناز اور فخر اللہ کو پسند نہیں آیا۔ جب بنو ہوازن کو اتنے بڑے لشکر کی اچانک آمد کا علم ہوا تو وہ گھبرا گئے انہوں نے اس مقام سے جہاں سے مسلمانوں کی فوج کو گذرنا تھا پہاڑی کے دونوں ناکوں اور پہاڑوں پر اپنے بہترین تیر انداز مقرر کردیئے تھے۔ جیسے ہی مسلمان ان کے تیروں کی زد میں آئے بنو ہوازن نے ایک بھر پور حملہ کردیا۔ چاروں طرف سے تیروں کی بوچھاڑ ان کے لئے اتنی اچانک تھی کہ وہ اپنی صفوں کو برقرار نہ رکھ سکے اور صحابہ کرام ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ یہی وہ موقع تھا جہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جن کے چاروں طرف جاں نثار اپنی پیٹھ پر تیر کھا رہے تھے مسلمانوں میں حوصلہ پیدا کرنے کیلئے فرمایا کہ ” میں سچا نبی ہوں، میں جھوٹا نبی نہیں ہوں اور میں عبدالمطلب کی اولاد ہوں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ادھر ادھر بھاگنے والوں کو للکارا تو تمام صحابہ کرام آپ کے اردگرد جمع ہوگئے اللہ نے ان پر ” تسکین قلب “ کو نازل فرمایا اس کے بعد صحابہ کرام نیت مام حالات کا جائزہ لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے اچانک اتنا زور دار حملہ کیا کہ دشمن اپنے قدم نہ جما سکا ۔ کفار کا پورا لشکر اور اس کے سردار مالک بن عوف کو نہ صرف بدترین شکست ہوئی بلکہ وہ اپنے بال بچوں اور مال و اسباب کو چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کفار کے چھ ہزار جنگی قیدی چوبیس ہزار اونٹ، چالیس ہزار بکریاں اور چارہزار اوقیہ چاندی مال غنیمت ہاتھ آیا اللہ تعالیٰ نے اسی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے تم مسلمانوں کو کتنے ہی مقامات پر فتح و نصرت سے نوازا تھا لیکن جب تمہیں اپنی کثرت کا گھمنڈ ہوگیا تھا تو نہ صرف تمہیں شکستہ وئی بلکہ زمین اپنے پھیلائو اور فراخی کے باوجود تم پر ایسی تنگ ہوگئی تھی کہ اگر اللہ تمہارے اوپر ” سکینہ “ یعنی تسکین قلب نازل کر کے تمہاری فرشتوں سے مدد نہ کرتا تو تم اپنا وجود بھی سنبھال نہ سکتے۔ لیکن اللہ نے کافروں کو نہ صرف شکست سے دوچار کیا بلکہ ان کو ایسی سزا دی گئی جو تاریخ میں ایک یادگار ہے۔ پھر اس کے بعد اللہ نے کفر کی طاقت کو توڑ کر جس کو چاہا ہدایت کی توفیق عطا فرما دی وہ بڑا غفور رحیم ہے۔ اس واقعہ سے چند باتیں سامنے آتی ہیں جن سے سبق حاصل کیا جاسکتا ہے۔ (1) اہل ایمان کو اللہ پر بھروسہ کر کے زندگی کے ہر میدان میں فتح و کامرانی نصیب ہوگی لیکن جب بھی وہ اپنی طاقت و قوت پر بےجا فخر و غرور کریں گے اور اللہ کے بجائے اسباب پر بھروسہ کریں گے ان کو شکست سے کوئی بچا نہیں سکتا۔ (2) جب بھی اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ کر کے عاجزی و انکساری کا طریقہ اختیار کیا جائیگا تو اللہ اپنی مدد اور فرشتوں کو بھیج کر ان سے اہل ایمان کی حفاظت فرمائے گا۔ (3) کافروں کیلئے یہی بڑی سزا ہے کہ وہ میدان جنگ میں سخت ذلت و شکست کھائیں آخرت میں جو بھی عذاب ہے وہ تو بہت شدید ہے۔ (4) اگرچہ ان آیات میں اس کا ذکر نہیں ہے لیکن احادیث و روایات میں نقل کیا گیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بہت بڑی تعداد میں قیدیوں کو رہا کردیا تھا۔ بقیہ قیدی مجاہدین کے قبضے میں بطور مال غنیمت دیدیئے گئے تھے اور اب ان کی ملکیت تھی لیکن آپ نے مجاہدین سے خواہش ظاہر فرمائی تو مجاہدین نے انتہائی ایثار سے کام لیتے ہوئے خوش دلی سے یہ قیدی آپ کے حوالے کردیئے اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی مرضی زبردستی مسلط نہیں کی بلکہ خواہش کا اظہار فرمایا۔ صحابہ کرام کا یہ عظیم ایثار و قربانی کا جذبہ تھا کہ انہوں نے بغیر کسی لالچ کے اپنا سب کچھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے کردیا۔ دوسری بات جس کا ذکر ان آیات میں نہیں ہے وہ یہ ہے کہ اس جنگ کے لئے آپ نے مکہ والوں سے ہتھیار اور سامان ادھار لیا تھا۔ حالانکہ آپ زبردستی بھی لے سکتے تھے مگر آپ نے وہ مشرکین مکہ سے اسلحہ اور کچھ سامان بطور قرض لیا۔ فتح ہوجانے کے بعد آپ نے وہ ہتھیار اور سامان ان لوگوں کو واپس کردیئے اس سے آپ کی عظمت ، دیانت اور امانت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

6۔ حنین ایک مقام ہے مکہ اور طائف کے درمیان میں یہاں قبیلہ ہوازن اور ثقیف سے فتح مکہ کے دوہفتہ بعد لڑائی ہوئی تھی مسلمان بارہ ہزار تھے ارمشرکین چار ہزار بعض مسلمان اپنا مجمع دیکھ کر ایسے طور کہ اس سے پندرا مرشح ہوتا تھا کہنے لگے کہ ہم آج کسی طرح مغلوب نہیں ہوسکتے چناچہ اول مقابلہ میں کفار کو ہزیمت ہوئی بعض مسلمان غنیمت کو جمع کرنے لگے اس وقت کفار لوٹ پڑے اور وہ تیر انداز بڑے تھے مسلمانوں پر تیر برسانے شروع کیے اس گھبراہٹ میں مسلمانوں کے پاوں اکھڑ گئے صرف رسول اللہ مع چند صحابہ کے میدان میں رہ گئے آپ نے حضرت عباس کو آواز دلوائی پھر سب لوٹ کر دوبارہ کفار سے مقابل ہوئے اور آسمان سے فرشتوں کی مدد ہوئی آخر کفار بھاگے اور بہت سے قتل ہوئے پھر ان قبائل کے بہت سے آدمی آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر مشرف باسلام ہوئے اور آپ نے ان کے اہل و عیال جو پکڑے گئے تھے ان کو واپس کردیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اللہ تعالیٰ دین کی سربلندی کے لیے کسی کا محتاج نہیں اگر وہ چاہے تو غائبانہ اسباب سے اپنے دین کو سربلند رکھ سکتا ہے۔ جیسا کہ اس نے ہجرت کے وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حفاظت کا بندوبست فرمایا تھا۔ اس سے پہلے والدین، بیٹے، بھائی، بیویاں، رشتے دار اور سب چیزوں کو اللہ اور اس کے رسول اور جہاد فی سبیل اللہ کے مقابلہ میں ناچیز سمجھنے کا حکم دیا تھا۔ جس سے مسلمان ذہنی دباؤ میں آکر اپنے آپ کو تھوڑے اور کمزور سمجھنے لگے۔ اس فکری دباؤ کو ختم کرنے کے لیے مسلمانوں کو یاد دلایا گیا ہے کہ فکر مند ہونے کے بجائے وہ مواقع یاد کیجیے جب اللہ تعالیٰ نے تمہاری مدد فرمائی۔ حالانکہ تم افرادی قوت اور جنگی سازو سامان کے اعتبار سے کفار کے مقابلے میں تھوڑے تھے۔ اس لیے تمہیں بہر حال اللہ اور اس کے رسول اور جہاد فی سبیل اللہ کو تمام رشتوں اور ہر چیز سے مقدم رکھنا ہوگا۔ جہاں تک افرادی قوت اور کثرت کا تعلق ہے تم حنین میں پہلے غزوات سے زیادہ تھے۔ تمہاری تعداد ١٢٠٠٠ سے زیادہ تھی۔ اس کے باوجود دشمن کے مقابلے میں نہ ٹھہر سکے اور زمین وسعت و کشادگی کے باوجود تمہارے لیے تنگ ہوگئی تم پیٹھ پھیر کر بھاگنے لگے حالانکہ اس سے پہلے تمہیں اپنی عددی کثرت پر بڑا ناز تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اور مومنوں پر سکون اور اعتماد نازل فرماکر ملائکہ کی فوج بھیجی تاکہ کفار کو ٹھیک ٹھیک سزا دی جائے۔ تمہارے پیٹھ پھیر کر بھاگنے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے تم پر کرم فرمایا۔ اللہ تعالیٰ جس پر چاہتا ہے فضل و کرم فرماتا ہے اور اللہ معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔ فتح مکہ کے متصل بعد حنین کا معرکہ ہوا جس میں مسلمانوں کی تعداد اہل حنین سے زیادہ تھی۔ اس کے ساتھ ہی فتح مکہ کی وجہ سے مسلمانوں کا مورال نہایت ہی اعلیٰ درجے پر تھا جس کی وجہ سے نووارد مسلمانوں اور کچھ جوانوں نے ایک دوسرے سے اس بات کا اظہار کیا کہ آج ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ان جذبات کے ساتھ مسلمان حنین کی طرف پیش قدمی کرتے ہیں۔ لیکن ہوا یہ کہ اہل حنین نے راستے میں سحری کے وقت مسلمانوں پر شب خون مارا اور اس قدر اچانک اور یکبارگی حملہ کیا کہ مسلمانوں کے چھکے چھوٹ گئے جس کا جدھر منہ آیا بھاگنے لگے۔ یہاں تک کہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صرف چند صحابہ باقی رہ گئے۔ اس نازک اور اچانک صورتحال کے باوجود آپ نہایت ثابت قدمی اور زبردست دلیری کے ساتھ یہ اعلان کر رہے تھے۔ اَنَا النَّبِیُ لَا کَذَبْ اَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطْلِبْ کہ میں اللہ کا سچا نبی اور سردار عبدالمطلب کا بیٹا ہوں اس لیے میدان چھوڑ کر نہیں بھاگ سکتا۔ اس کے ساتھ ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چچا عباس (رض) کو فرمایا کہ بدر، احد اور بیعت رضوان میں شرکت کرنے والوں کو آواز دیجیے۔ حضرت عباس (رض) آواز پر آواز دینے لگے اِلَیَّ عِبَاد اللّٰہِ اِلَیَّ عِبَاد اللّٰہِ اے اللہ کے بندو کہاں بھاگے جا رہے ہو اللہ کے رسول تو اپنی جگہ پر کھڑے اور ڈٹے ہوئے ہیں۔ پلٹ آؤ پلٹ آؤ صحابہ واپس آئے تو اللہ کے رسول نے اس طرح صف بندی اور منصوبہ بندی فرمائی کہ اہل حنین کے چھ ہزار قیدی بنا لیے کہ چالیس ہزار کے قریب بھیڑ بکریاں اور چوبیس ہزار اونٹ ہاتھ آئے۔ قیدیوں کو اہل حنین اور آپ کی سوتیلی بہن شیما کی سفارش پر چھوڑ دیا گیا اور بھیڑ بکریاں اور اونٹ مجاہدین میں تقسیم کردیے گئے۔ تفصیل کے لیے سیرت کی مستند کتابوں کا مطالعہ فرمائیں۔ (عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ رَجُلٌ لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ (رض) أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَوْمَ حُنَیْنٍ قَالَ لَکِنَّ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لَمْ یَفِرَّ إِنَّ ہَوَازِنَ کَانُوا قَوْمًا رُمَاۃً وَإِنَّا لَمَّا لَقِینَاہُمْ حَمَلْنَا عَلَیْہِمْ فَانْہَزَمُوا فَأَقْبَلَ الْمُسْلِمُونَ عَلٰی الْغَنَاءِمِ وَاسْتَقْبَلُونَا بالسِّہَامِ فَأَمَّا رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فَلَمْ یَفِرَّ فَلَقَدْ رَأَیْتُہُ وَإِنَّہُ لَعَلٰی بَغْلَتِہِ الْبَیْضَاءِ وَإِنَّ أَبَا سُفْیَانَ اخِذٌ بِلِجَامِہَا وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ أَنَا النَّبِیُّ لَا کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ ) [ رواہ البخاری : کتاب الجہاد، باب من قاد دابۃ فی الحرب ] ” حضرت ابو اسحاق بیان کرتے ہیں ایک آدمی نے براء بن عازب (رض) سے پوچھا کیا تم لوگ حنین کے دن رسول مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ؟ انہوں نے کہا لیکن رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے تھے۔ ہوازن قبیلے کے لوگ تیر انداز تھے جب ہمارا اور ان کا آمنا سامنا ہوا تو ہم نے ان پر حملہ کیا اور انہیں شکست سے دوچار کیا۔ مسلمان مال غنیمت کی طرف متوجہ ہوئے اور ان لوگوں نے تیر اندازی شروع کردی مگر رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی جگہ نہیں چھوڑی تھی بلاشبہ میں نے انہیں دیکھا اور وہ اپنے سفید خچر پر تھے اور ابو سفیان اس کی لگام تھامے ہوئے تھے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے میں جھو ٹا نبی نہیں ہوں میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔ “ مسائل ١۔ اللہ کی مدد کے بغیر عددی کثرت اور حربی قوت کام نہیں دیتی۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ نے حنین کی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ نے حنین کے موقع پر اپنے رسول اور مومنوں پر سکون اور اعتماد نازل فرمایا۔ ٤۔ حنین میں مسلمانوں کی مدد کے لیے فرشتے نازل کیے گئے جن کو مسلمانوں نے نہیں دیکھا تھا۔ تفسیر بالقرآن کفار کی سزا : ١۔ اگر کفار تم سے لڑیں تم بھی ان سے لڑو کافروں کی یہی سزا ہے۔ (البقرۃ : ١٩١) ٢۔ اللہ اسی طرح سزا دیتا ہے کفار کو۔ (الفاطر : ٣٦) ٣۔ اللہ نے کفار کو ان کے کفر کی وجہ سے سزا دی۔ (السباء : ١٧) ٤۔ کفار کی سزا ہمیشہ کی آگ ہے۔ (فصلت : ١٩) ٥۔ اللہ کی آیات اور رسولوں کے ساتھ مذاق کی سزا جہنم ہے۔ (الکہف : ١٠٦) ٦۔ اللہ کفار کو ان کے چہروں کے بل اوندھا کرکے اٹھائے گا یہ کفار کی سزا ہے۔ (الاسراء : ٩٧ تا ٩٨) ٧۔ اے کفار آج عذر نہ کرو جو کچھ تم نے کیا تھا اس کی سزا تمہیں مل گئی۔ (التحریم : ٧) ٨۔ کفار صبر کریں یا نہ کریں ان کی سزا جہنم ہے۔ (الطور : ١٥ تا ١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

25 ۔ تا۔ 27: اب ذرا ماضی قریب کی یادوں کی ایک جھلکی ملاحظہ فرمائیں۔ مسلمان قریب ہی کے زمانے میں ان حالات ہو کر گزرے تھے۔ ان حالات میں اللہ کی خاص نصرت نے کرشمہ دکھایا تھا۔ یہ کرشمہ ان کی قوت اور تعداد کا نہ تھا۔ حنین کے دن تو وہ بڑی تعداد میں تھے اور بڑی قوت رکھتے تھے مگر شکست کھا گئے۔ بعد میں اللہ کی نصرت جب آئی تو حالات کا نقشہ بدل گیا۔ اس دن فتح مکہ کے دو ہزار طلقاء اسلامی لشکر میں گھل مل گئے تھے۔ چند لمحے مسلمانوں پر ایسے آگئے تھے جب وہ قوت اور کثرت کے نشے غافل ہوگئے تھے۔ محض تعداد اور سازوسامان کی وجہ سے۔ یہ سبق تھا اہل ایمان کے لیے کہ خلوص اور للہ فی اللہ جہاد کے کیا معنی ہوتے ہیں کہ جب اللہ سے رابطے ہوں تو قلت تعداد میں بھی فتح ہے لیکن اگر اعتماد سازوسامان اور غیر مخلص بڑی تعداد پر کرلیا جائے تو میدان مارنا مشکل ہوگا۔ ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے بیشمار مقامات و ایام میں مسلمانوں کی نصرت کی تھی اور ان ایام کی یادیں ان کے ذہن میں تازہ تھیں۔ حنین کی جنگ شوال آٹھ ہجری میں فتح مکہ کے بعد پیش آئی جب حضور فتح مکہ کے معاملات سے فارغ ہوئے اور فتح مکہ کے امور درست ہوگئے اور عام اہل مکہ مسلمان ہوگئے۔ اور حضور نے ان کو معاف کردیا اور اس طرح وہ " طلقاء " کے نام سے مشہور ہوگئے۔ اس موقعہ پر اپ کو یہ اطلاع ملی کہ قبائل ہوازن آپ کے خلاف جنگی کاروائی کرنے والے ہیں اور ان کے امیر مالک ابن عوف نضری قبائل ثقیف بن جثم و بنو سعد ابن بکر اور کچھ لوگ بنی بلالا اور کچھ ہبنی عمر ابن عامر اور عوف ابن عامر کے ، اس کی تائید میں ہیں۔ یہ لوگ عورتوں اور بچوں اور مال مویشی کو بھی ساتھ لائے ہیں اور سب کے سب اس لشکر میں نکل آئے۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے لشکر کو لے کر ان کے مقابلے میں نکلے۔ یہ لشکر دس ہزار انصار و مہاجرین پر مشتمل تھا۔ اور کئی عرب قبائل اس میں شریک تھے۔ اور ان لوگوں میں وہ لوگ بھی تھے جو کل ہی مکہ میں مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔ جنہیں طلقاء کہا جاتا تھا اور ان کی تعداد دو ہزار تھی۔ اس لشکر کو لے کر حضور دشمن کی طرف نکلے۔ مکہ اور طائف کے درمیان ایک وادی میں ان دونوں لشکوں کا آمنا سامنا ہوا۔ اس وادی کو وادی حنین کہا جاتا تھا۔ یہ مڈ بھیڑ دن کے آغاز ہی میں صبح کی ساہی میں ہوگئی۔ مسلمان جب سے وادی میں اترے تو آگے ہوازن کمین گاہوں میں چھپے ہوئے تھے۔ جب مسلمان وادی میں اترے تو انہیں پتہ چلا کہ ہوازن حملہ آور ہوگئے۔ انہوں نے تیروں کی بارش کردی اور تلواریں سونت لیں اور اس طرح حملہ کیا جس طرح ایک انسان حملہ کرتا ہے۔ یہ یکبارگی حملہ تھا اور اس کی پلاننگ ان کے بادشاہ نے کی تھی۔ پہلے حملے میں مسلمان بھاگ گئے جیسا کہ اللہ نے نص میں فرمایا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شہبا خچر پر سوار تھے۔ آپ اپنی جگہ سے نہ ہلے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خچر کا دایاں لگام حضرت عباس نے پکڑا ہوا تھا اور بائیں جانب سے ابو سفیان لگام کو تھامے ہوئے تھے۔ یہ لوگ اس خچر کو روک رہے تھے کہ وہ جلدی دشمن کے درمیان تک نہ پہنچ جائے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا نام لے کر لوگوں کو کو پکارا اور دعوت دی کہ لوٹ آؤ۔ " اے لوگو میری طرف آؤ میں رسول اللہ ہوں " اور ایسے ہی حالات میں آپ نے رجز پڑھا انا النبی لا کذب انا ابن عبدالمطلب۔ تقریباً سو افراد آپ کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ اسی افراد تھے۔ ان میں سے حضرت ابوبکر ، حضرت عمر ، عباس ، علی ، فضل ابن عباس ، ابو سفیان ابن الحارث ، ایمن ابن ام ایمن ، اسامہ بن زید وغیرہ (رض) اس کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عباس سے کہا ، یہ بہت بلند آواز تھے کہ بلند آواز سے پکاریں۔ اے درخت کے نیچے بیعت رضوان کرنے والو ! اس درخت کے نیچے مسلمانوں نے بیعت کی تھی کہ وہ جنگ میں فرار اختیار نہ کریں گے۔ اس طرح اس نام سے بھی ان کو پکارا گیا ، اے اصحاب سمرہ ، اے اصحاب سورت بقرہ ، اس طرح لوگ سنتے اور یا لبیک یا لبیک کہتے ہوئے لوٹتے۔ چناچہ سب لوگ واپس ہوئے اور رسولا للہ کے پاس جمع ہوگئے۔ لوگ اس طرح لوٹے کہ اگر کسی کا اونٹ واپس نہ ہوتا تو وہ اپنی زرہ پہن کر کود پڑتا اور اونٹ کو چھوڑ دیتا۔ اور اپنی ذات کو رسول اللہ تک پہنچاتا۔ جن لوگوں کی ایک تعداد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جمع ہوگئی تو آپ نے ان کو سچائی کے ساتھ لڑنے کا حکم دیا۔ چناچہ کفار کو شکست ہوئی اور وہ بھاگنے لگے۔ مسلمانوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان کو قتل کیا اور گرفتار کیا اور لوگ تب واپس ہوئے کہ رسول اللہ کے سامنے قیدیوں کی ایک فوج جم گئی۔ یہ تھی وہ جنگ جس میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کے پاس 12 ہزار کی ایک عظیم تعداد جمع ہوگئی تھی۔ یہ تعداد انہیں ناقابل شکست نظر آئی۔ وہ پہلی فتح یابیوں کی وجہ سے غافل ہوگئے۔ اللہ نے اس معرکے کے آغاز میں ان کو شکست سے دوچار کردیا۔ اس طرح ان کی غفلت دور ہوئی اور اس کے بعد جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک نسبتاً قلیل تعداد جمع ہوئی تو اللہ نے کامیابی عطا کی کیونکہ یہ تعداد حضور کے ساتھ جم گئی تھی۔ آیت میں اس معرکے کے بعض مناظر کو دہرایا گیا ہے اور اس کے شعوری تاثرات یہاں نقل کیے ہیں۔ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِيْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَةٍ ۙ وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْــــًٔـا وَّضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُّدْبِرِيْنَ : " اللہ اس سے پہلے بہت سے مواقع پر تمہاری مدد کرچکا ہے۔ ابھی غزوہ حنین کے روز (اس کی دستگیری کی شان تم دیکھ چکے ہو) سا روز تمہیں اپنی کثرت تعداد کا غرہ تھا مگر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہوگئی اور تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے " پہلا تاثر یہ کہ ہم بہت زیادہ ہیں۔ پھر روحانی شکست کہ جب انسان پر عرصہ زمین تنگ محسوس ہونے لگتا ہے۔ پھر وہ مشکل وقت کہ جس میں انسان یہ محسوس کرتا ہے کہ اس پر ہمہ جہت دباؤ ہے۔ پھر حسی شکست کہ لوگ بھاگ کھڑے ہوئے ان تمام تاثرات کے بعد یہ تاثر ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِيْنَتَهٗ عَلٰي رَسُوْلِهٖ وَعَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ : "" پھر اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنین پر نازل فرمائی "۔ گویا سکینہ ایک چادر ہے جو آسمان سے اتری۔ اس نے دلوں کو مضبوط کردیا اور اس نے ان عارضی تاثرات کو ٹھنڈا کردیا۔ وَاَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا : " اور وہ لشکر اتارے جو تم کو نظر نہ آتے تھے " یہ کیسے لشکر تھے ، ان کی ماہیت اور طبیعت سے ہم واقف نہیں اور اللہ کی قوتوں اور افواج کو اللہ ہی جانتا ہے۔ وَعَذَّبَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا " اور منکرین حق کو سزا دی " ان کو قتل ہونے ، لٹنے اور شکست کے ذریعے سزا دی گئی۔ و ذلک جزاء الکفرین کہ یہی بدلہ ہے ان لوگوں کے لیے جو حق کا انکار کریں " ثُمَّ يَتُوْبُ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ: پھر (تم یہ بھی دیکھ چکے ہو کہ) اس طرح سزا دینے کے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے ، اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔ کیونکہ مغفرت کا دروازہ اللہ کے ہاں ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور خطا کار جس وقت چاہیں توبہ کرکے واپس آسکتے ہیں۔ یہاں غزوہ حنین کی اس جھلکی کو اس لیے پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ بتایا جائے کہ جو لوگ اللہ سے غافل ہوجاتے ہیں ، اور اللہ کے بجائے دوسری قوتوں پر اعتماد کرنے لگتے ہیں اس کے نتائج کیا ہوتے ہیں۔ لیکن اس واقعہ سے ہمارے سامنے ایک دوسری ضمنی حقیقت بھی آجاتی ہے۔ اور یہ دوسری حقیقت ہی ہے کہ وہ کون سی قوت ہے جس جس پر کوئی نظریہ اعتماد کرسکتا ہے۔ نظریاتی تحریکات میں تعدادی کثرت کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی بلکہ ثابت قدم اور نظریات کے جاننے والے مخلص لوگوں کی ایک چھوٹی تعداد ہی اہمیت رکھتی ہے۔ بعض اوقات بڑی تعداد ہزیمت کا سبب بنتی ہے کیونکہ بعض وقتی قسم کے لوگ اس میں داخل ہوجاتے ہیں اور انہوں نے نظریہ حیات کو اچھی طرح سمجھا ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ حالات کے دھارے میں بہہ نکلے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر جب مشکل حالات آتے ہیں تو ان کے قدم متزلزل ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگ نظریاتی صفوں میں اضطراب پیدا کردیتے ہیں اور ہزیمت اور شکست کا باعث بنتے ہیں پھر ایک بھیڑ قیادت کے لیے بھی دھوکے کا سبب بمنتی ہے۔ اور بھیڑ میں لوگوں کا باہم مضبط روابط اور تعلقات نہیں ہوتے نہ وہ اللہ کے ساتھ مضبوط تعلق رکھتے ہیں اور یوں قیادت کو دھوکہ ہوتا ہے کہ نصرت اور کامیابی تعداد کی وجہ سے ہے ، حالانکہ راز یہ ہے کہ فتح و نصرت ، اخلاص اور تربیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ہمیشہ یوں ہوا ہے کہ مخلصین کی ایک چھوٹی سی پاکیزہ تعداد کسی نظریہ کو لے کر اٹھتی ہے۔ عوام کی بھیڑ جو پانی پر جھاگ کی طرح ہوتی ہے کسی نظریہ کی حامل نہیں ہوسکتی اور گھاس اور کوڑا کرکٹ مشکلات کی مشکلات کی آندھیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ جب بات یہاں تک آپہنچتی ہے اور مسلمانوں کے شعور میں تاریخی واقعات بٹھا دیے جاتے ہیں تو اب مشرکین کے بارے میں فائنل پالیسی کو آخری الفاظ دیے جاتے ہیں جو پالیسی قیامت تک رہے گی۔ (دیکھیے آیت 28)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

غزوۂ حنین میں مسلمانوں کو کثرت پر گھمنڈ ہونا اور اس کی وجہ سے اولاً شکست کھا کر بھاگنا پھر اللہ تعالیٰ کا مدد فرمانا ان آیات میں اول تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو خطاب کر کے یہ فرمایا کہ اللہ نے بہت سے مواقع میں تمہاری مدد فرمائی۔ پھر خصوصیت کے ساتھ غزوۂ حنین میں مدد فرمانے کا واقعہ یاد دلایا۔ حنین مکہ معظمہ اور طائف کے درمیان ایک جگہ ہے۔ مکہ فتح ہونے کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی ہوازن کی طرف تشریف لے گئے۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بہت بڑی جماعت تھی، بعض صحابہ کے منہ سے نکل گیا کہ آج ہم کمی کی وجہ سے مغلوب نہیں ہوسکتے۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ مسلمانوں کو اول شکست ہوئی اور بہت زیادہ پریشانی ہوئی اور چند افراد کے علاوہ سب لوگ بھاگ کھڑے ہوئے۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے فتح نصیب فرمائی۔ غزوۂ حنین کا مفصل واقعہ : اس واقعہ کی تفصیل اس طرح سے ہے کہ جب قبیلہ ہوازن کو یہ معلوم ہوا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ فتح کرلیا ہے تو مالک بن عوف نصری نے جو ان کا سردار تھا بنی ہوازن کو جمع کیا ان کے ساتھ بنو ثقیف بنو نصر بنو جشم بنو سعد بن بکر اور کچھ بنی ہلال میں سے جمع ہوگئے ان لوگوں کا ارادہ تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قتال کریں، ان کے ارادوں کی خبر ملنے پر جب آپ نے ان کی طرف تشریف لے جانے کا ارادہ کیا تو مالک بن عوف نے اپنی جمعیت اور اپنے اموال اور عورتوں اور بچوں کو مقام حنین میں جمع کردیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن ابی حدرد أسلمی (رض) کو ان کی خبر لینے کے لیے بھیجا اور فرمایا کہ تم ان کے اندر جا کر رہو اور صحیح حال معلوم کر کے ان کی خبر لے آؤ۔ حضرت عبداللہ بن أبی حدرد (رض) تشریف لے گئے اور ان میں داخل ہو کر ان کی خبریں لیں اور حالات معلوم کیے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صورت حال سے باخبر کیا اور بتایا کہ ان لوگوں کی نیت جنگ کرنے کی ہے۔ آپ نے مکہ معظمہ سے جب ان کے مقابلہ کے لیے سفر شروع فرمایا تھا تو آپ کے ساتھ دس ہزار افراد تو وہ تھے جو فتح مکہ کے لیے مدینہ منورہ سے ہمراہ آئے تھے اور دو ہزار آدمی مزید اہل مکہ میں سے ساتھ ہوگئے تھے۔ حضرت سہل بن حنظلیہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چل رہے تھے اسی اثناء میں نماز ظہر کا وقت آگیا اس وقت ایک گھوڑ سوار آدمی آیا اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں آپ کے آگے چلا گیا تھا میں فلاں فلاں پہاڑ پر چڑھ گیا تو میں نے دیکھا کہ بنی ہوازن سب کے سب اپنی عورتوں اور اپنے اموال اور اپنے بکریوں کو لے کر حنین میں جمع ہوگئے ہیں آپ نے مسکرا کر فرمایا انشاء اللہ کل کو یہ سب مسلمانوں کے لیے مال غنیمت ہوں گے۔ آنے والی رات میں حضرت أنس ابن أبی مرثد چوکیداری کرتے رہے اور ادھر ادھر مختلف گھاٹیوں پر گھوڑے پر سوار ہو کر پھرتے رہے تاکہ دشمن کی خبر رکھیں۔ جب صبح ہوئی تو مسلمانوں کے لشکر اور بنی ہوازن کی جمعیت کا مقابلہ شروع ہوا۔ یہ پہلے لکھا جا چکا ہے کہ بعض مسلمانوں کی زبان سے یہ بات نکل گئی تھی کہ اس وقت ہماری تعداد بہت ہے افراد کی کمی کی وجہ سے آج شکست نہیں کھائیں گے۔ بنی ہوازن کے لوگ تیر اندازی میں بہت ماہر تھے۔ انہوں نے تیر اندازی شروع کی تو مسلمان پشت پھیر کر بھاگ لیے۔ دشمن کے مقابلہ میں صرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھ چند افراد رہ گئے تھے جن میں حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت علی، حضرت عباس (رض) بھی تھے۔ آپ برابر پکارتے رہے۔ اَیُّھَا النَّاسُ ھَلُمُّوٓا اِلَیَّ اَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ اَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ (اے لوگو ! میری طرف آجاؤ۔ میں رسول اللہ ہوں، میں محمد بن عبداللہ ہوں) اس موقعہ پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفید خچر پر سوار تھے اور بطور رجزیہ پڑھ رہے تھے۔ اَنَاَ النَّبِیُ لَا کَذِبْ اَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ (میں نبی ہوں اس میں کوئی جھوٹ نہیں۔۔ میں عبدالمطلب کی اولاد ہوں) اس موقعہ پر آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی اور عرض کیا : اَللّٰھُمَّ نَزِّلْ نَصْرَکَ (اے اللہ اپنی مدد نازل فرما) آپ نے حضرت عباس (رض) سے فرمایا کہ لوگوں کو پکارو کہ اے انصار کی جماعت ادھر آؤ اے اصحاب شجرہ (جنہوں نے حدیبیہ میں درخت کے نیچے بیعت کی تھی) ادھر آؤ یہ حضرات آواز سن کر لبیک لبیک کہتے رہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کنکریوں کی ایک مٹھی بھر کر مشرکین کی طرف پھینک دی اور فرمایا شاھت الوجوہ۔ ١ ؂ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ یہ کنکریاں دشمنوں کی آنکھوں میں پڑگئیں اور ان میں سے ایسا کوئی بھی باقی نہ رہا جس کی آنکھ میں مٹی نہ پڑی ہو۔ تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ بنی ہوازن اور ان کے ساتھ جمع ہونے والے قبائل کو شکست ہوگئی۔ ان میں بہت سے مقتول ہوئے اور بڑی تعداد میں قید کر کے خدمت عالی میں حاضر کیے گئے جن کی مشکیں بندھی ہوئی تھیں۔ ان لوگوں کے اموال اور عورتیں اور آل اولاد سب مسلمانوں کو بطور غنیمت مل گئے۔ (جیسا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ ان کے اموال انشاء اللہ کل کو مسلمانوں کے لیے مال غنیمت ہوں گے) ۔ ١ ؂ ان کی صورتیں بگڑ جائیں۔ ١٢ جن لوگوں نے فتح مکہ کے بعد اسلام قبول نہیں کیا تھا یوں ہی ساتھ چلے آئے تھے انہوں نے جب اللہ کی مدد دیکھی تو اس موقعہ پر اسلام قبول کرلیا۔ جب اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فتح یابی نصیب فرمائی تو آپ نے مال غنیمت کو جس میں اونٹ، بکریاں اور غلام باندیاں سبھی تھے۔ مقام جعرانہ پر لے جانے کا حکم فرمایا اور فرمایا کہ وہاں لے جا کر سب جمع کردیئے جائیں اور حضرت مسعود بن عمرو انصاری کو ان اموال کو لے جانے کا ذمہ دار بنا دیا۔ مقام اوطاس میں مشرکین سے مقابلہ اور ان کی شکست : اس کے بعد میدان سے بھاگنے والے دشمنوں کی ایک جماعت نے مقام اوطاس پر پڑاؤ ڈالا، اندازہ تھا کہ یہ لوگ جنگ کریں گے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے مقابلہ کے لیے حضرت ابو عامر (رض) کو بھیجا، ان سے جنگ ہوئی تو ان پر غلبہ پا لیا۔ لیکن حضرت ابو عامر (رض) وہیں شہید ہوگئے ان کے بعد ان کے چچا زاد بھائی حضرت ابو موسیٰ (رض) نے جھنڈا سنبھالا اور قتال کیا اللہ تعالیٰ نے فتح یابی نصیب فرمائی اور انہی کے ہاتھوں وہ شخص مقتول ہوا جس نے حضرت ابو عامر کو شہید کیا تھا۔ جنگ اوطاس کے موقعہ پر بھی مال غنیمت ملا جن میں مشرکین کی بہت سی عورتیں بھی تھیں۔ طائف کا محاصرہ پھر وہاں سے واپسی : غزوہ حنین سے فارغ ہو کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طائف کی طرف روانہ ہوئے وہاں مالک بن عوف بنی ہوازن کا سردار اور اس کے ساتھی اور دوسرے لوگ قلعہ بند ہوگئے تھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چوبیس دن اور ایک روایت کے مطابق سترہ دن ان کا محاصرہ کیا قلعہ کے اندر رہتے ہوئے وہ لوگ تیر پھینکتے رہے اور باہر نہ آئے۔ مسلمانوں میں بہت سے لوگ زخمی ہوگئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منجنیق استعمال فرمائی اور اس کے ذریعہ قلعہ کے اندر پتھر پھینکے (یہ اس زمانہ میں پتھر پھینکنے کا ایک آلہ تھا، دور حاضر کی توپ اس کی ترقی یافتہ ایک شکل ہے) واقدی کا بیان ہے کہ حضرت سلمان فارسی (رض) نے اپنے ہاتھ سے منجنیق بنائی تھی اور استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ جب فتح یابی کی کوئی صورت نہ بنی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہم کل واپس ہوجائیں گے۔ چناچہ آپ اگلے دن وہاں سے واپس ہوگئے اور چلتے وقت یوں دعا کی۔ (اے اللہ ! ان کو ہدایت دے اور ہمارے لیے تو ہی کافی ہوجا (تاکہ ہمیں ان سے نبٹنا نہ پڑے) اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول فرمائی اور بنی ثقیف کا وفد (جو طائف کے رہنے والے تھے) آئندہ سال رمضان المبارک میں مدینہ منورہ حاضر ہوا اور اسلام قبول کیا اور پورا قبیلہ مسلمان ہوگیا (یاد رہے کہ طائف والے وہی تھے جنہوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زخمی کیا تھا۔ پھر بھی آپ انہیں ہدایت کی دعا دے کر تشریف لے آئے) ۔ جعرانہ میں تقسیم غنائم : آپ طائف سے واپس ہوئے تو مقام جعرانہ میں پہنچے آپ کے ساتھ مسلمانوں کا لشکر عظیم تھا۔ وہاں پہلے سے غنیمت کے اموال بھیج دیئے تھے۔ جن میں بنی ہوازن کے قیدی بھی تھے۔ ان قیدیوں کی تعداد چھ ہزار تھی جن میں بچے اور عورتیں بھی تھیں اور بہت بڑی بھاری تعداد میں اونٹ بھی تھے اور بکریاں بھی تھیں۔ آپ نے ان کو اپنے لشکر میں تقسیم فرما دیا۔ پھر ان کی درخواست پر غانمین سے اجازت لے کر ان کے قیدی واپس کردیئے کیونکہ بنی ہوازن نے اسلام قبول کر کے اس کی درخواست کی تھی۔ جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا مالک بن عوف جو بنی ہوازن کا سردار تھا وہ طائف میں قلعہ بند ہوگیا تھا۔ آپ نے اس کو خبر بھیجی کہ اگر اسلام قبول کر کے میرے پاس آجائے تو اس کے کنبہ کے لوگ اور اس کا مال واپس کر دوں گا اور اس کو سو اونٹ بھی دے دوں گا جب مالک بن عوف کو یہ بات پہنچی تو اس نے اسلام قبول کرلیا اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے وعدہ کے مطابق اس کے اہل و عیال واپس کردیئے اور سو اونٹ بھی عنایت فرما دیئے۔ اس کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جعرانہ سے عمرہ کا احرام باندھا اور مکہ معظمہ پہنچ کر عمرہ ادا کیا پھر مدنیہ منورہ عافیت اور سلامتی کے ساتھ تشریف لے آئے۔ (من البدایۃ و النہایۃ للحافظ ابن کثیر ص ٣٢٢ تا ص ٣٦٨ مختصر اً وملتقطا)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

20: خطاب ایمان والوں سے ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے مومنین پر اپنے اعنامِ نصرت کا اظہار فرمایا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے بہت سے مواقع پر دشمن کے مقابلے میں تمہاری مدد کی اور تمہیں فتح عطا فرمائی اس لیے تم کسی وقت بھی مشرکین سے قتال کرنے سے ہمت مت ہارو اللہ تمہارا حامی و مددگار ہے۔ “ خطاب للمومنین خاصة وامتنان علیھم بالنصرة علی الاعدء التی یترک لھا الیغیور احب الاشیاء الیه ” (روح ج 10 ص 72) ۔ حنین مکہ اور طائف کے درمیان مکہ سے تین میل کے فاصلہ پر واقع ایک وادی کا نام ہے۔ یہاں فتح مکہ کے بعد ہوازن، ثقیف وغیرہ قبائل مشرکین سے مسلمانوں کی جنگ ہوئی تھی۔ مشرکین چار ہزار تھے اور مسلمان بارہ ہزار۔ بعض مسلمانوں نے اپنی کثرت تعداد سے خوش ہو کر کہہ دیا کہ آج ہم قلت عدد کی وجہ سے تو مغلوب نہیں ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ ایک مسلمان کثرت عدد پر ناز کرے اور ایک لمحہ کے لیے بھی اللہ پر اعتماد و توکل کی گرفت اس کے دل و دماغ پر سے ڈھیلی ہوجائے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے محض تنبیہہ کے طور پر مسلمانوں کی فتح کو شکست سے بدل دیا۔ حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں کہ پہلے کفار کو شکست ہوئی اور بہت سا مال اور ساز و سامان چھوڑ کر پسپا ہوگئے۔ یہ دیکھ کر مسلمان سپاہی اموال غنیمت جمع کرنے لگ گئے۔ اس موقع پر ہوازن کا تیز انداز دستہ جو پہاڑیوں میں گھات لگائے بیٹھا تھا یکایک وہاں سے نکلا اور مسلمانوں پر دھاوا بول دیا اور چاروں طرف سے اس قدر تیر برسائے کہ مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ گئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مع چند رفقاء دشمن کے مقابلہ میں باقی رہ گئے۔ حضرت ابو بکر، عمر، علی عباس، ابو سفیان بن حارث عبداللہ بن مسعود، جعفر بن ابی سفیان، ربیعہ بن حارث، فضل ابن عباس، اسامہ بن زید، ایمن بن عبید (رض) تقریبا سو یا اسی نفر ثابت قدم رہے جو پہاڑوں سے زیادہ مضبوط اور مستحکم نظر آتے تھے۔ مولانا عثمانی فرماتے ہیں “ یہ خاص موقع تھا جبکہ دنیا نے پیغمبرانہ صداقت و توکل اور معجزانہ شجاعت کا ایک محیر العقول نظارہ ان ظاہری آنکھوں سے دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفید خچر پر سوار تھے۔ حضرت عباس ایک رکاب اور ابوسفیان ابن الحارث دوسری رکاب تھامے ہوئے ہیں۔ چار ہزار کا مسلح لشکر پورے جوش انتقام میں ٹوٹا پڑتا ہے۔ ہر چہار طرف سے تیروں کا مینہ برس رہا ہے۔ ساتھی منتشر ہوچکے ہیں مگر رفیق اعلیٰ آپ کے ساتھ ہے۔ ربانی تائید اور آسمانی سکینہ کی غیر مرئی بارش آپ پر اور آپ کے گنے چنے رفیقوں پر ہو رہی ہے جس کا اثر آخر کار بھاگنے والوں تک پہنچتا ہے۔ جدھر سے ہوازن اور ثقیف کا سیلاب بڑھ رہا ہے آپ کی سواری کا منہ اس وقت بھی اسی طرف ہے اور ادھر ہی آگے بڑھنے کے لیے خچر کو مہمیز کر رہے ہیں۔ دل سے خدا کی طرف لو لگی ہے اور زبان پر نہایت استغناء و اطمینان کے ساتھ “ انا النبی لا کذب۔ انا ابن عبد المطب ” جاری ہے۔ یعنی بیشک میں سچا نبی ہوں اور عبدالمطلب کی اولاد ہوں۔ اسی حالت میں آپ نے صحابہ کو آواز دی “ اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ الیّ انا رسول اللہ ” خدا کے بندوں ادھر آؤ۔ یہاں آؤ کہ میں خدا کا رسول ہوں (تفسیر عثمانی) اس کے بعدحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہدایت پر حضرت عباس (رض) نے صحابہ کو آواز دی جسے اللہ نے ہر ایک کے کان تک پہنچا دیا پھر کیا تھا تمام صحابہ فوراً میدان کی طرف واپس لوٹ پڑے اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی کمک نازل فرما دی اور مسلمانوں کے دلوں خوف وہراس کو محو کر کے انہیں سکون و اطمینان عطا فرمایا ان کی تقویت اور ہمت افزائی فرمائی اور مسلمانوں نے پلٹ کر مشرکین کے لشکر پر ایسا بھرپور حملہ کیا کہ آن واحد میں وہ مغلوب و مقہور ہوگئے۔ کچھ مقتول ہوئے کچھ اسیر ہوئے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی امداد فرمائی۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

25 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے لڑائی کے اکثر مواقع پر تمہاری مدد فرمائی اور بہت سے میدانوں میں تم کو دشمنوں پر غالب کیا ہے اور خاص کر حنین کی لڑائی کے دن بھی جب کہ تم اپنی تعداد کی کثرت پر اترا گئے تھے اور خوشی کے مارے پھول گئے تھے پھر وہ تعداد کی کثرت تمہارے کچھ کام نہ آئی اور تم پر زمین باوجود اپنی فراخی اور وسعت کے تنگ ہوگئی پھر تم کافروں کو پیٹھ دکھاکر پیچھے ہٹے اور بھاگ کھڑے ہوئے۔ یعنی شروع میں مسلمانوں کے پائوں اکھڑ گئے تھے یہ لڑائی فتح مکہ کے تقریباً دو ہفتے بعد ہوئی تھی۔