Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 3

سورة التوبة

وَ اَذَانٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖۤ اِلَی النَّاسِ یَوۡمَ الۡحَجِّ الۡاَکۡبَرِ اَنَّ اللّٰہَ بَرِیۡٓءٌ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ۬ ۙ وَ رَسُوۡلُہٗ ؕ فَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ۚ وَ اِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ غَیۡرُ مُعۡجِزِی اللّٰہِ ؕ وَ بَشِّرِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ۙ﴿۳﴾

And [it is] an announcement from Allah and His Messenger to the people on the day of the greater pilgrimage that Allah is disassociated from the disbelievers, and [so is] His Messenger. So if you repent, that is best for you; but if you turn away - then know that you will not cause failure to Allah . And give tidings to those who disbelieve of a painful punishment.

اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کو بڑے حج کے دن صاف اطلاع ہے کہ اللہ مشرکوں سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی ، اگر اب بھی تم توبہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم روگردانی کرو تو جان لو کہ تم اللہ کو ہرا نہیں سکتے اور کافروں کو دکھ کی مار کی خبر پہنچا دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَذَانٌ
اور اعلان ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَ رَسُوۡلِہٖۤ
اور اس کے رسول کی طرف سے
اِلَی النَّاسِ
طرف لوگوں کے
یَوۡمَ
دن
الۡحَجِّ الۡاَکۡبَرِ
حج اکبر کے
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بَرِیۡٓءٌ
بری الذمہ ہے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں سے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کارسول بھی
فَاِنۡ
پھر اگر
تُبۡتُمۡ
تو بہ کرلو تم
فَہُوَ
تو وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ پھیرا تم نے
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّکُمۡ
بےشک تم
غَیۡرُ
نہیں
مُعۡجِزِی
عاجز کرنے والے
اللّٰہِ
اللہ کو
وَبَشِّرِ
اور خوش خبری دے دیجیے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِعَذَابٍ
عذاب
اَلِیۡمٍ
دردناک کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَذَانٌ
اور صا ف اعلان ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے
وَ رَسُوۡلِہٖۤ
اور اُس کے رسول کی
اِلَی النَّاسِ
تمام لوگوں کی طرف
یَوۡمَ
دن
الۡحَجِّ الۡاَکۡبَرِ
حجِ اکبر کے
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بَرِیۡٓءٌ
بَری الذمہ ہے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں سے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اُ س کا رسول
فَاِنۡ
چنانچہ اگر
تُبۡتُمۡ
توبہ کر لوتم
فَہُوَ
تو وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ موڑو تم
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو تم جان لو
اَنَّکُمۡ
یقیناً تم
غَیۡرُ
نہیں ہو
مُعۡجِزِی
عاجز کرنے والے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کو
وَبَشِّرِ
اور آپ خوش خبر ی دے دیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جن لوگوں نے کفر کیا
بِعَذَابٍ
عذاب کی
اَلِیۡمٍ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And [it is] an announcement from Allah and His Messenger to the people on the day of the greater pilgrimage that Allah is disassociated from the disbelievers, and [so is] His Messenger. So if you repent, that is best for you; but if you turn away - then know that you will not cause failure to Allah . And give tidings to those who disbelieve of a painful punishment.

اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کو بڑے حج کے دن صاف اطلاع ہے کہ اللہ مشرکوں سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی ، اگر اب بھی تم توبہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم روگردانی کرو تو جان لو کہ تم اللہ کو ہرا نہیں سکتے اور کافروں کو دکھ کی مار کی خبر پہنچا دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حج اکبر کے دن تمام لوگوں کے لئے اعلان (کیا جاتا) ہے کہ : اللہ اور اس کا رسول مشرکوں سے برئ الذمہ ہیں۔ لہذا اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم اعراض کرو تو خوب جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ۔ اور (اے نبی) ان کافروں کو دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورصاف اعلان ہے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی جانب سے حجِ اکبرکے دن تمام لوگوں کی طرف کہ یقینااﷲ تعالیٰ مشرکوں سے بَری الذمہ ہے اوراس کا رسول بھی۔چنانچہ اگرتم توبہ کرلوتووہ تمہارے لیے بہترہے اوراگر منہ موڑو تم توجان لوکہ یقیناًتم اﷲ تعالیٰ کوعاجزکرنے والے نہیں ہواورجن لوگوں نے کفرکیاانہیں آپ دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And here is an announcement, from Allah and His Mes¬senger to the people on the day of the greater Hajj, that Allah is free from (any commitment to) the Mushriks, and so is His Messenger. Now, if your repent, it is good for you. And if you turn away, then be sure that you can never defeat Allah. And give those who disbelieve the ` good& news of a painful punishment.

اور سنا دینا ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی، لوگوں کو دن بڑے حج کے کہ اللہ الگ ہے مشرکوں سے، اور اس کا رسول، سو اگر تم توبہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے، اور اگر نہ مانو تو جان لو کہ تم ہرگز نہ تھکا سکو گے اللہ کو، اور خوش خبری سنا دے کافروں کو عذاب دردناک کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اعلان عام ہے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے لوگوں کے لیے حج اکبر کے دن کہ اللہ بری ہے مشرکین سے اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی تو اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم روگردانی کرو گے تو سن رکھو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) بشارت دے دیجیے ان کافروں کو دردناک عذاب کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اطلاعِ عام ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حجِ اکبر کے دن4 تمام لوگوں کے لیے کہ اللہ مشرکین سے بری الذمّہ ہے اور اس کا رسول بھی ۔ اب اگر تم لوگ توبہ کر لو تو تمہارے ہی لیے بہتر ہے اور جو منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو ۔ اور اے نبی ، انکار کرنے والوں کو سخت عذاب کی خوشخبری سنا دو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حج اکبر کے دن ( ٢ ) اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمام انسانوں کے لیے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اللہ بھی مشرکین سے دست بردار ہوچکا ہے ، اور اس کا رسول بھی ۔ اب ( اے مشرکو ) اگر تم توبہ کرلو تو یہ تمہارے حق میں بہت بہتر ہوگا ، اور اگر تم نے ( اب بھی ) منہ موڑے رکھا تو یاد رکھو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ، اور تمام کافروں کو ایک دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بڑے حج کے دن 6 اللہ اور اس کے رسول ی طرف سے منادی کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول (دونوں) مشرکوں سے بےتعلق (جدا اور علیحدہ) ہیں 7 پھر اگر (اے مشرکو) تم (کفر سے) توبہ کرو تو یہ تمہارے بہتر ہے اور اگر نہ مانو (اور کفر پر جمے رہو) تو یہ جان رکھو کہ تم اللہ تعالیٰ کو تھکا اور (اے پیغمبر) تو کافروں کو تکلیف کے عذاب کی خوشخبری سنا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ اور اس کے پیغمبر کی طرف سے بڑے حج کے دن لوگوں کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ اللہ مشرکین سے بیزار ہیں اور اس کا پیغمبر بھی۔ پھر اگر تم توبہ کرلو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم نہ مانو (اسلام سے پھر جاؤ) تو جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور کافروں کو درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے حج اکبر کے دن اعلان عام کیا جاتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشرکوں سے دست بردار ہوچکے ہیں۔ پھر اگر تم توبہ کرتے ہو تمہارے حق میں یہی بہتر ہے اور اگر تم سے نے کفر کی روش کو قائم رکھا تو یاد رکھو تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا ہے درد ناک عذاب کی خوش خبری دے دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور حج اکبر کے دن خدا اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خدا مشرکوں سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی (ان سے دستبردار ہے) ۔ پس اگر تم توبہ کرلو تو تمھارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر نہ مانو (اور خدا سے مقابلہ کرو) تو جان رکھو کہ تم خدا کو ہرا نہیں سکو گے اور (اے پیغمبر) کافروں کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And a proclamation is this from Allah and His apostle unto the mankind on the day of the greater pilgrimage that Allah is quit of the associators, and so is His apostle. Wherefore if ye repent, it shall be better for you, but if ye turn away, then know that ye cannot escape Allah. And announce thou unto those who disbelieve a torment afflictive.

اور اعلان (کیا جاتا ہے) اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کے سامنے بڑے حج کے دن کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں سے دست بردار ہیں ۔ پھر بھی اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے حق میں بہتر ہے ۔ اور اگر تم روگردانی کئے رہے تو جانے رہو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ۔ اور کافروں کو عذاب دردناک کی خوش خبری سنا دیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بڑے حج کے دن لوگوں میں منادی کردی جائے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں سے بری الذمہ ہیں ، تو اگر تم توبہ کرو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر روگردانی کرو گے تو جان رکھو کہ تم اللہ سے بھاگ نہیں سکتے اور کافروں کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری پہنچادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) کی طرف سے لوگوں کیلئے اعلان عام ہے کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور ان کے رسول ( ﷺ ) مشرکین سے بری ہیں ۔ پس اگر تم لوگ توبہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم منہ پھیرے رہو تو جان لو کہ یقینا تم لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کو عاجز کرنے والے نہیں ہو اور کافروں کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور حج اکبر کے دن اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اللہ مشرکوں سے بالکل الگ ہے اور اس کا رسول بھی۔ پس اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اگر نہ مانو اور ( اللہ سے) مقابلہ چاہو تو جان لو کہ تم اللہ کو تھکا نہ سکو گے اور (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کفار کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور صاف اعلان ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے سب لوگوں کے لئے حج اکبر کے دن، کہ بیشک اللہ بریء الذمہ ہے مشرکوں سے، اور اس کا رسول بھی، پس اگر تم لوگوں نے توبہ کرلی تو یہ بہتر ہوگا خود تمہارے لئے، اور اگر تم (پہلے کی طرح اب بھی) پھرے ہی رہے، تو یقین جان لو کہ تم ایسے نہیں ہو کہ عاجز کردو اللہ کو، اور خوشخبری سنادو کافروں کو ایک بڑے ہی دردناک عذاب کی،

Translated by

Noor ul Amin

یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف حج اکبر ( دس ذوالحجہ ) کے دن تمام لوگوں کے لئے ( اعلان کیا جاتا ) ہے کہ:اللہ اور اس کارسول مشرکوں سے بری الذمہ ہیں لہٰذااگرتم توبہ کرلوتوتمہارے حق میں بہترہے اور اگرتم نے اسلام سے روگردانی کی توخوب جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور ( اے نبی ) ان کافروں کو دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور منادی پکار دیتا اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے سب لوگوں میں بڑے حج کے دن ( ف۵ ) کہ اللہ بیزار ہے ، مشرکوں سے اور اس کا رسول تو اگر تم توبہ کرو ( ف٦ ) تو تمہارا بھلا ہے اور اگر منہ پھیرو ( ف۷ ) تو جان لو کہ اللہ کو نہ تھکا سکو گے ( ف۸ ) اور کافروں کو خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ آیات ) اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی جانب سے تمام لوگوں کی طرف حجِ اکبر کے دن اعلانِ ( عام ) ہے کہ اللہ مشرکوں سے بے زار ہے اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھی ( ان سے بری الذمّہ ہے ) ، پس ( اے مشرکو! ) اگر تم توبہ کر لو تو وہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم نے روگردانی کی تو جان لو کہ تم ہرگز اللہ کو عاجز نہ کر سکو گے ، اور ( اے حبیب! ) آپ کافروں کو دردناک عذاب کی خبر سنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمام لوگوں کو حجِ اکبر والے دن اعلانِ عام ہے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے بری و بیزار ہیں ۔ اب اگر تم ( کفر و شرارت سے ) توبہ کرلو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم نے اس سے روگردانی کی تو پھر جان لو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور ( اے نبی ) کافروں کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And an announcement from Allah and His Messenger, to the people (assembled) on the day of the Great Pilgrimage,- that Allah and His Messenger dissolve (treaty) obligations with the Pagans. If then, ye repent, it were best for you; but if ye turn away, know ye that ye cannot frustrate Allah. And proclaim a grievous penalty to those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

This Announcement from God and His Messenger is to be made to the people on the day of the great Pilgrimage; God and His Messenger have declared no amnesty for the pagans. If you (pagans) repent, it would be better for you, but if you turn away (from God), know that you cannot make God helpless. (Muhammad) tell the unbelievers that a painful punishment has been prepared for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a declaration from Allah and His Messenger to mankind on the greatest day of Hajj that Allah is free from obligations to the Mushrikin and so is His Messenger. So if you repent, it is better for you, but if you turn away, then know that you cannot escape Allah. And give tidings of a painful torment for those who disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And an announcement from Allah and His Apostle to the people on the day of the greater pilgrimage that Allah and His Apostle are free from liability to the idolaters; therefore if you repent, it will be better for you, and if you turn back, then know that you will not weaken Allah; and announce painful punishment to those who disbelieve.

Translated by

William Pickthall

And a proclamation from Allah and His messenger to all men on the day of the Greater Pilgrimage that Allah is free from obligation to the idolaters, and (so is) His messenger. So, if ye repent, it will be better for you; but if ye are averse, then know that ye cannot escape Allah. Give tidings (O Muhammad) of a painful doom to those who disbelieve,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐलान है अल्लाह और उसके रसूल की तरफ़ से बड़े हज के दिन लोगों के लिए कि अल्लाह और उसका रसूल मुशरिकों से बरी है, अब अगर तुम लोग तौबा करो तो यह तुम्हारे हक़ में बेहतर है, और अगर तुम मुँह फेरोगे तो जान लो कि तुम अल्लाह को आजिज़ करने वाले नहीं हो, और इनकार करने वालों को सख़्त अज़ाब की ख़ुश-ख़बरी दे दो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے بڑے حج کی تاریخوں میں عام لوگوں کے سامنے اعلان کیا جاتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں دست بردار ہوتے ہیں ان مشرکین (کو امن دینے) سے۔ پھر اگر تم (کفر سے) توبہ کرلو تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم نے (اسلام سے) اعراض کیا تو یہ سمجھ رکھو کہ تم خدا کو عاجز نہیں کرسکو گے اور ان کافروں کو ایک دردناک سزا کی خبر سنادیجئیے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے حج اکبر کے دن تمام لوگوں کی طرف صاف اعلان ہے کہ اللہ مشرکوں سے بری الذمہ ہے اور اس کا رسول بھی۔ پس اگر تم توبہ کرلو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر منہ موڑو تو جان لو کہ یقیناً تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں اور جنہوں نے کفر کیا انہیں دردناک عذاب کی بشارت دیجئے۔ “ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اطلاع عام ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حج اکبر کے دن تمام لوگوں کے لیے کہ اللہ مشرکین سے بری الذمہ ہے اور اس کا رسول بھی۔ اب اگر تم لوگ توبہ کرلو تو تمہارے ہی لیے بہتر ہے اور جو منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو۔ اور اے نبی انکار کرنے والوں کو سخت عذاب کی خوشخبری سنا دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور حج اکبر کے دن اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کے لیے اعلان ہے کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے بری ہے۔ سو اگر تم توبہ کرلو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ اور اگر تم اعراض کرو تو یہ جان لو کہ بلاشبہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو۔ اور کافروں کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سنا دینا ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی لوگوں کو دن بڑے حج کے کہ اللہ الگ ہے مشرکوں سے اور اس کا رسول سو اگر تم توبہ کرو تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر نہ مانو تو جان لو کہ تم ہرگز نہ تھکا سکو گے اللہ کو اور خوشخبری سنا دے کافروں کو عذاب دردناک کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور حج اکبر کی تاریخوں میں اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے سب لوگوں کے روبرو یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اللہ مشرکوں سے بری الذمہ ہے اور اس کا رسول بھی پھر اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر اب بھی تم نے توبہ سے روگردانی کی تو اس بات کا یقین کرو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکوگے۔ اور اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان منکرینِ حق کو ایک درد ناک عذاب کی خبر دیدیجئے۔