Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 31

سورة التوبة

اِتَّخَذُوۡۤا اَحۡبَارَہُمۡ وَ رُہۡبَانَہُمۡ اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ الۡمَسِیۡحَ ابۡنَ مَرۡیَمَ ۚ وَ مَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡۤا اِلٰـہًا وَّاحِدًا ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ سُبۡحٰنَہٗ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۳۱﴾

They have taken their scholars and monks as lords besides Allah , and [also] the Messiah, the son of Mary. And they were not commanded except to worship one God; there is no deity except Him. Exalted is He above whatever they associate with Him.

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنایا ہے اور مریم کے بیٹے مسیح کو حالانکہ انہیں صرف ایک اکیلے اللہ ہی کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ پاک ہے ان کے شریک مقرر کرنے سے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِتَّخَذُوۡۤا
انہوں نے بنالیا
اَحۡبَارَہُمۡ
اپنے علماء کو
وَ رُہۡبَانَہُمۡ
اور اپنے راہبوں کو
اَرۡبَابًا
مختلف )رب
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَالۡمَسِیۡحَ ابۡنَ مَرۡیَمَ
اور مسیح ابن مریم
وَمَاۤ
حالانکہ نہیں
اُمِرُوۡۤا
وہ حکم دیے گئے
اِلَّا
مگر
لِیَعۡبُدُوۡۤا
یہ کہ وہ عبادت کریں
اِلٰـہًا
الہ ٰکی
وَّاحِدًا
ایک ہی
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الہٰ (بر حق)
اِلَّا
نہیں
ہُوَ
وہی
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِتَّخَذُوۡۤا
اُنہوں نے بنا لیا
اَحۡبَارَہُمۡ
اپنے علما ء کو
وَ رُہۡبَانَہُمۡ
اور اپنے درویشوں کو
اَرۡبَابًا
رب
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَالۡمَسِیۡحَ
اور مسیح
ابۡنَ مَرۡیَمَ
ابن ِ مر یم کو
وَمَاۤ
حالانکہ نہیں
اُمِرُوۡۤا
اُ نہیں حکم دیا گیا
اِلَّا
سوائے
لِیَعۡبُدُوۡۤا
اس کے کہ وہ عبادت کریں
اِلٰـہًا
معبود کی
وَّاحِدًا
ایک ہی
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
عَمَّا
اُ س سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک بناتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They have taken their scholars and monks as lords besides Allah , and [also] the Messiah, the son of Mary. And they were not commanded except to worship one God; there is no deity except Him. Exalted is He above whatever they associate with Him.

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنایا ہے اور مریم کے بیٹے مسیح کو حالانکہ انہیں صرف ایک اکیلے اللہ ہی کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ پاک ہے ان کے شریک مقرر کرنے سے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا اور مسیح ابن مریم کو بھی۔ حالانکہ انہیں حکم یہ دیا گیا تھا کہ ایک اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ ان چیزوں سے پاک ہے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے اپنے علماء اوردرویشوں کواﷲ تعالیٰ کے سوااپنارب بنالیا ہے اورمسیح ابن مریم کوبھی حالانکہ انہیں اس کے سواحکم نہیں دیاگیاتھاکہ وہ ایک ہی معبودکی عبادت کریں کہ اُس کے سواکوئی معبود نہیں مگروہی،وہ اس سے پاک ہے جووہ شریک بناتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They have taken their rabbis and their monks as gods beside Allah, and also (they have taken) Masih the son of Maryam (as god). And they were not commanded but to worship only One God. There is no god but He. Pure is He from what they associate with Him.

ٹھہرا لیا انہوں نے اپنے عالموں اور درویشوں کو خدا اللہ کو چھوڑ کر اور مسیح مریم کے بیٹے کو بھی اور ان کو حکم یہی ہوا تھا کہ بندگی کریں ایک معبود کی کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا وہ پاک ہے ان کے شریک بتلانے سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے اپنے احبارو رہبان کو رب بنا لیا اللہ کے سوا اور مسیح ( علیہ السلام) ابن مریم کو بھی انہیں نہیں حکم دیا گیا تھا مگر اسی بات کا کہ وہ پوجیں صرف ایک الٰہ کو نہیں ہے کوئی معبود اس کے سوا۔ وہ پاک ہے اس سے جو شرک یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They take their rabbis and their monks for their lords apart from Allah, and also the Messiah, son of Mary, whereas they were commanded to worship none but the One True God. There is no god but He. Exalted be He above those whom they associate with Him in His Divinity.

انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا ربّ بنا لیا ہے 31 اور اسی طرح مسیح اِبنِ مریم کو بھی ، حالانکہ ان کو ایک معبود کے سوا کسی کی بندگی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا ، وہ جس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں ، پاک ہے وہ ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے اللہ کی بجائے اپنے احبار ( یعنی یہودی علماء ) اور راہبوں ( یعنی عیسائی درویشوں ) کو خدا بنا لیا ہے ۔ ( ٣٠ ) اور مسیح ابن مریم کو بھی ، حالانکہ ان کو ایک خدا کے سوا کسی کی عبادت کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا ۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ وہ ان کی مشرکانہ باتوں سے بالکل پاک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان لوگوں نے اپنے مولویوں اور درویشوں (عالموں اور مشائخین) کو اور مسیح مریم کے بیٹے کو اللہ کے سوا (جو اکیلا خدا ہے) خدا بنا لیا 11 حالانکہ ان کو (خدا کے پاس سے) اور کچھ نہیں یہی حکم ملا تاھ کہ ایک (اکیلے سچے) خدا کی پرستش کریں اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں (سب جھوٹے معبود ہیں) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء اور مشائخ کو اپنا پروردگار بنارکھا ہے اور مسیح ابن مریم (علیہما السلام) کو بھی حالانکہ ان کو یہ حکم کیا گیا تھا کہ فقط ایک معبود (برحق اللہ) کی عبادت کریں جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں وہ ان کے شرک سے پاک ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء اور درویشوں کو اپنا معبود بنا لیا ہے اور (اس طرح) انہوں نے مسیح ابن مریم کو بھی (اپنا معبود) بنا لیا ہے۔ حالانکہ اللہ جو کہ ایک ہے اس کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے سے انہیں منع کیا گیا تھا۔ وہ اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ وہ ان تمام باتوں سے پاک ہے جن کو یہ اس کے ساتھ شریک کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسیح ابن مریم کو الله کے سوا خدا بنا لیا حالانکہ اُن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ خدائے واحد کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They have taken their priests and their monks for their Lords besides God, and also the Masih son of Maryam; whereas they Were commanded not but to worship the One God: no god is there but he. Hallowed be He from that which they associate'.

انہوں نے اللہ کے ہوتے ہوئے اپنے علماء اور اپنے مشائخ کو (بھی) اپنا پروردگار بنارکھا ہے ۔ اور مسیح ابن مریم (علیہ السلام) کو (بھی) ۔ حالانکہ انہیں حکم صرف یہ دیا گیا تھا کہ ایک ہی معبود (برحق) کی عبادت کریں ۔ کوئی معبود نہیں اس کے سوا وہ اس سے پاک ہے جو یہ (اس کے ساتھ) شریک کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے اللہ کے سوا اپنے فقیہوں اور راہبوں کو رب بنا ڈالا اور مسیح ابن مریم کو بھی ، حالانکہ انہیں صرف ایک ہی معبود کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ پاک ہے ان چیزوں سے جن کو یہ شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے اﷲتعالیٰ کے علاوہ مسیح ابن مریم اور اپنے علما ومشایخ کو اپنا رب بنا رکھا ہے اور انہیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ صرف ایک معبود ( برحق ) ہی کی عبادت کریں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ پاک ہے اس سے جسے وہ اس کا شریک بناتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے اپنے مشائخ اور مسیح ابن مریم کو اللہ کے سوا رب بنا لیا ہے، حالانکہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اللہ واحد کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ ان لوگوں کے شریک بنانے سے پاک ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں اپنے عالموں اور اپنے پیروں کو اپنا رب بنادیا اللہ کے سوا اور مسیح ابن مریم کو بھی، حالانکہ ان کو حکم نہیں ہوا تھا مگر اس بات کا کہ یہ لوگ بندگی کریں ایک ہی معبود کی (جو کہ برحق ہے) کوئی بھی معبود نہیں سوائے اس (وحدہ لاشریک) کے، پاک ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑکراپنے علماء اور درویشوں کو رب بنالیا ہے اور مسیح ابن مریم کو بھی حالانکہ انہیں حکم یہ دیا گیاتھاکہ ایک اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کریں جن کے سواکوئی معبودنہیں اللہ تعالیٰ ان چیزوں سے پاک ہےجو وہ شریک ٹھہراتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہوں نے اپنے پادریوں اور جوگیوں کو اللہ کے سوا خدا بنالیا ( ف٦۸ ) اور مسیح بن مریم کو ( ف٦۹ ) اور انہیں حکم نہ تھا ( ف۷۰ ) مگر یہ کہ ایک اللہ کو پوجیں اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں ، اسے پاکی ہے ان کے شرک سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے اللہ کے سوا اپنے عالموں اور زاہدوں کو رب بنا لیا تھا اور مریم کے بیٹے مسیح ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) حالانکہ انہیں بجز اس کے ( کوئی ) حکم نہیں دیا گیا تھا کہ وہ اکیلے ایک ( ہی ) معبود کی عبادت کریں ، جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ ان سے پاک ہے جنہیں یہ شریک ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور راہبوں ( علماء و مشائخ ) کو پروردگار بنا لیا ہے ، اور مریم کے فرزند مسیح کو بھی ۔ حالانکہ ان کو صرف یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ ایک ہی معبودِ برحق کی عبادت کریں ۔ اللہ کے سوا اور کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ وہ پاک ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They take their priests and their anchorites to be their lords in derogation of Allah, and (they take as their Lord) Christ the son of Mary; yet they were commanded to worship but One Allah: there is no god but He. Praise and glory to Him: (Far is He) from having the partners they associate (with Him).

Translated by

Muhammad Sarwar

They (unconditionally) obeyed the rabbis and the monks and worshipped the Messiah, son of Mary, as they should have obeyed God. They were commanded to worship no one besides God who is the only God and who is too exalted to be considered equal to any idols.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They (Jews and Christians) took their rabbis and their monks to be their lords besides Allah, and (they also took as their Lord) the Messiah, son of Maryam, while they were commanded to worship none but One God, none has the right to be worshipped but He. Praise and hallowed be He above what they associate (with Him)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They have taken their doctors of law and their monks for lords besides Allah, and (also) the Messiah son of Marium and they were enjoined that they should serve one Allah only, there is no god but He; far from His glory be what they set up (with Him).

Translated by

William Pickthall

They have taken as lords beside Allah their rabbis and their monks and the Messiah son of Mary, when they were bidden to worship only One Allah. There is no Allah save Him. Be He Glorified from all that they ascribe as partner (unto Him)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने अल्लाह के सिवा अपने उलमा और मशाइख़ को रब बना डाला और मसीह बिन मरियम को भी; हालाँकि उनको सिर्फ़ यह हुक्म था कि वे एक माबूद की इबादत करें, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह पाक है उस शिर्क से जो वे करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے خدا کو چھوڑ کر اپنے علماء اور مشائخ کو (باعتبار طاعت کے) رب بنا رکھا ہے (4) اور مسیح (علیہ السلام) بن مریم (علیہ السلام) کو بھی حالانکہ ان کو صرف یہ حکم کیا گیا ہے کہ فقط ایک معبود (برحق) کی عبادت کریں۔ جس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں۔ وہ ان کے شرک سے پاک ہے۔ (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے اپنے عالموں اور اپنے درویشوں کو اللہ کے سوا رب بنالیا اور مسیح ابن مریم کو بھی، حالانکہ انہیں صرف یہ حکم تھا کہ ایک الٰہ کی عبادت کریں اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اس سے پاک ہے جو وہ شریک بناتے ہیں۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا ہے اور اسی طرح مسیح ابن مریم کو بھی۔ حالانکہ ان کو ایک معبود کے سوا کسی کی بندگی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا ، وہ جس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں ، پاک ہے وہ ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں کو اور درویشوں کو رب بنا لیا اور مسیح ابن مریم کو بھی۔ اور حالانکہ ان کو یہی حکم ہوا تھا کہ صرف ایک معبود کی عبادت کریں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اس چیز سے پاک ہے جو وہ شریک بناتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ٹھہرا لیا اپنے عالموں اور درویشوں کو خدا اللہ کو چھوڑ کر اور مسیح مریم کے بیٹے کو بھی اور ان کو حکم یہی ہوا تھا کہ بندگی کریں ایک معبود کی کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، وہ پاک ہے ان کے شریک بتلانے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء کو اور اپنے زاہدوں کو رب بنا رکھا ہے اور مسیح ابن مریم (علیہ السلام) کو بھی حالانکہ ان کو صرف ایک ہی معبود کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا اس کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے وہ ان کے شرک سے پاک ہے۔