Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 35

سورة التوبة

یَّوۡمَ یُحۡمٰی عَلَیۡہَا فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ فَتُکۡوٰی بِہَا جِبَاہُہُمۡ وَ جُنُوۡبُہُمۡ وَ ظُہُوۡرُہُمۡ ؕ ہٰذَا مَا کَنَزۡتُمۡ لِاَنۡفُسِکُمۡ فَذُوۡقُوۡا مَا کُنۡتُمۡ تَکۡنِزُوۡنَ ﴿۳۵﴾

The Day when it will be heated in the fire of Hell and seared therewith will be their foreheads, their flanks, and their backs, [it will be said], "This is what you hoarded for yourselves, so taste what you used to hoard."

جس دن اس خزانے کو آتش دوزخ میں تپایا جائے گا پھر اس دن ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی ( ان سے کہا جائے گا ) یہ ہے جسے تم نے اپنے لئے خزانہ بنا رکھا تھا ۔ پس اپنے خزانوں کا مزہ چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَّوۡمَ
جس دن
یُحۡمٰی
تپایا جائے گا
عَلَیۡہَا
اس (مال ) کو
فِیۡ نَارِ
آگ میں
جَہَنَّمَ
جہنم کی
فَتُکۡوٰی
پھر داغی جائیں گی
بِہَا
ساتھ اس کے
جِبَاہُہُمۡ
پیشانیاں ان کی
وَجُنُوۡبُہُمۡ
اور پہلو ان کے
وَظُہُوۡرُہُمۡ
اور پشتیں ان کی
ہٰذَا
یہ ہے
مَا
جو
کَنَزۡتُمۡ
جمع کیا تم نے
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنے نفسوں کے لیے
فَذُوۡقُوۡا
پس مزہ چکھو
مَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡنِزُوۡنَ
تم جمع کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَّوۡمَ
جس دن
یُحۡمٰی
تپا یا جائے گا
عَلَیۡہَا
اس ( مال ) کو
فِیۡ نَارِ
آگ میں
جَہَنَّمَ
جہنم کی
فَتُکۡوٰی
پھر داغا جائے گا
بِہَا
اس کے ساتھ
جِبَاہُہُمۡ
اُن کی پیشانیوں کو
وَجُنُوۡبُہُمۡ
اور اُ ن کے پہلوؤں کو
وَظُہُوۡرُہُمۡ
اور اُن کے پشتوں کو
ہٰذَا
یہی ہے
مَا
جو
کَنَزۡتُمۡ
خزانہ بنایاتھا تم نے
لِاَنۡفُسِکُمۡ
اپنی جانوں کے لیے
فَذُوۡقُوۡا
سو تم چکھو
مَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡنِزُوۡنَ
تم خزانہ بنا یا کرتے
Translated by

Juna Garhi

The Day when it will be heated in the fire of Hell and seared therewith will be their foreheads, their flanks, and their backs, [it will be said], "This is what you hoarded for yourselves, so taste what you used to hoard."

جس دن اس خزانے کو آتش دوزخ میں تپایا جائے گا پھر اس دن ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی ( ان سے کہا جائے گا ) یہ ہے جسے تم نے اپنے لئے خزانہ بنا رکھا تھا ۔ پس اپنے خزانوں کا مزہ چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن اس سونے اور چاندی کو جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا پھر اس سے ان کی پیشانیوں، پہلوؤں اور پشتوں کو داغا جائے گا (اور کہا جائے گا) یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لئے جمع کر رکھا تھا لہذا اب اپنی جمع شدہ دولت کا مزا چکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن اس مال کوجہنم کی آگ میں تپایاجائے گاپھراس کے ساتھ ان کی پیشانیوں اوران کے پہلوؤں اوران کی پشتوں کوداغا جائے گا۔یہی ہے جوتم نے اپنے لیے خزانہ بنایاتھا، سوچکھوجوتم خزانہ بنایاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

on the day it will be heated up in the fire of Jahannam, then their foreheads and their sides and their backs shall be branded with it: |"This is what you had accumulated for yourselves. So, taste what you have been accumulating.|"

جس دن کہ آگ دہکائیں گے اس مال پر دوزخ کی، پھر داغیں گے اس سے ان کے ماتھے اور کروٹیں اور پیٹھیں (کہا جائے گا) یہ ہے جو تم نے گاڑھ کر رکھا تھا اپنے واسطے اب مزہ چکھو اپنے گاڑہنے کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن ان (سونے اور چاندی) کو تپایا جائے گا جہنم کی آگ میں اور پھر داغا جائے گا ان سے ان کی پیشانیوں ان کے پہلوؤں اور ان کی پیٹھوں کو (اور ساتھ کہا جائے گا) یہ ہے جو تم نے اپنے لیے اکٹھا کیا تھا تو اب چکھو مزا اس کا جو کچھ تم جمع کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

۔ ایک دن آئے گا کہ اسی سونے چاندی پر جہنم کی آگ دہکائی جائے گی اور پھر اسی سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور پہلوؤں اور پیٹھوں کو داغا جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ، لو اب اپنی سمیٹی ہوئی دولت کا مزہ چکھو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن اس دولت کو جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا ، پھر اس سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور ان کی کروٹیں اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی ، ( اور کہا جائے گا کہ ) یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ، اب چکھو اس خزانے کا مزہ جو تم جوڑ جوڑ کر رکھا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن وہ دوزخ کی آگ میں گرم کیا جائے گا (اس چاندی سونے کو آگ سے تاپیں گے) پھر ان لوگوں کی پیشانیاں اور پسلیاں اور پیٹھوں کو اس سکے داغیں گے اور ان سے کہا جائے گا یہ ہے جو تم نے اپنے لیے دنیا میں) جمع کرکے رکھا تھا تو (آج) اپنے جمع کیے کا مزہ چکھو 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن وہ (سونا چاندی) دوزخ کی آگ میں گرم کیا جائے گا پھر اس سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور ان کے پہلوؤں اور ان کی پشتوں کو داغا جائے گا (اور کہا جائے گا) یہ ہے وہ جو تم نے اپنے لئے جمع کرکے رکھا تھا سو اپنے جمع کرنے کا مزہ چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس دن ہم ان (کے خزانے کو) جہنم کی آگ میں تپائیں گے پھر اس سے ان کی پیشانیوں ان کے پہلوئوں اور ان کی پیٹھ کو داغا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ تمہارا خزانہ جو تم نے اپنے لئے جمع کر کے رکھا ہوا تھا۔ پس تم نے جو کچھ جمع کر رکھا ہے اس کا مزا چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔ پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On a Day whereon they Shall be heated in Hell-Fire, and therewith shall be branded their foreheads and their sides and their backs: this is that which ye treasured up for yourselves, so taste now that which ye have been treasuring up.

(جو) اس روز (واقع ہوگا) جب کہ اس (سونے چاندی) کو دوزخ کی آگ میں تپایا جائے گا پھر اس سے ان کی پیشیانیوں کو اور ان کے پہلوؤں کو اور ان کی پشتوں کو داغا جائے گا یہی ہے وہ جسے تم اپنے واسطے جمع کرتے رہے تھے سو اب مزہ چکھو اپنے جمع کرنے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن ) جس دن دوزخ میں اس پر آگ دہکائی جائے گی ، پھر اس سے ان کی پیشانیاں ، ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی ۔ یہ ہے وہ جو تم نے اپنے لئے ذخیرہ کیا تو اب چکھو جو تم جمع کرتے رہے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! ( اہل کتاب کے ) بہت سارے علما ومشائخ لوگوں کے مال ناجائز طریقوں سے کھاتے ( حاصل کرتے ) ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ سے ( لوگوں کو ) روکتے ہیں اور جو لوگ سونے اور چاندی ( خزانے کے طور پر ) جمع کر کے رکھتے ہیں اور انہیں اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں خرچ نہیں کرتے پس آپ انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجئے ( واقع ہوگا یہ عذاب اس دن ) جس دن یہ سونا چاندی کا خزانہ تپایا جائے گا جہنم کی آگ میں پھر اس سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی کمریں داغی جائیں گی ( اور انہیں بتایا جائے گا ) یہ ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کر رکھا تھا پس جو تم جمع کیا کرتے تھے ( اس کی سزا ) چکھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں خوب گرم کیا جائے گا اور پھر اس سے (ان بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی اور کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے اب اس کا مزہ چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس دن تپایا جائے گا ان کو دوزخ کی آگ میں، پھر انکے ذریعے داغا جائے گا ان لوگوں کی پیشانیوں، پیٹھوں، اور پہلؤوں کو (اور ان سے کہا جائے گا کہ) یہ ہے وہ کچھ جو تم لوگ جوڑ جوڑ کر رکھا کرتے تھے اپنی جانوں کے لیے، سو اب چکھو مزہ تم لوگ اپنی اس دولت کا جو تم جوڑ جوڑ کر رکھا کرتے تھے۔

Translated by

Noor ul Amin

جس دن اس سونے اور چاندی کو جہنم کی آگ میں تپایاجائے گاپھراس سے ان کی پیشانیوں ، پہلوئوں اور پشتوں کو داغاجائے گا اور کہاجائے گایہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لئے جمع کررکھا تھا لہٰذا اب اپنی جمع شدہ دولت کامزاچکھو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن تپایا جائے گا جہنم کی آگ میں ( ف۷۸ ) پھر اس سے داغیں گے ان کی پیشانیاں اور کروٹیں اور پیٹھیں ( ف۷۹ ) یہ ہے وہ جو تم نے اپنے لیے جوڑ کر رکھا تھا اب چکھو مزا اس جوڑنے کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن اس ( سونے ، چاندی اور مال ) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس ( تپے ہوئے مال ) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی ، ( اور ان سے کہا جائے گا ) کہ یہ وہی ( مال ) ہے جو تم نے اپنی جانوں ( کے مفاد ) کے لئے جمع کیا تھا سو تم ( اس مال کا ) مزہ چکھو جسے تم جمع کرتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ( واقعہ ) اس دن ہوگا جب کہ اس ( سونے چاندی ) کو دوزخ کی آگ میں تپایا جائے گا اور پھر اس سے ان کی پیشانیوں ، پہلوؤں اور پشتوں کو داغا جائے گا ( اور انہیں بتایا جائے گا کہ ) یہ ہے وہ جو تم نے اپنے لئے جمع کرکے رکھا تھا تو اب مزا چکھو اس کا جو تم نے جمع کرکے رکھا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On the Day when heat will be produced out of that (wealth) in the fire of Hell, and with it will be branded their foreheads, their flanks, and their backs, their flanks, and their backs.- "This is the (treasure) which ye buried for yourselves: taste ye, then, the (treasures) ye buried!"

Translated by

Muhammad Sarwar

on the Day of Judgment and that their treasures will be heated by the fire of hell and pressed against their foreheads, sides and back with this remark, "These are your own treasures which you hoarded for yourselves. See for yourselves what they feel like."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when that will be heated in the fire of Hell and with it will be branded their foreheads, their flanks, and their backs, (and it will be said unto them:) "This is the treasure which you hoarded for yourselves. Now taste of what you used to hoard."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when it shall be heated in the fire of hell, then their foreheads and their sides and their backs shall be branded with it; this is what you hoarded up for yourselves, therefore taste what you hoarded.

Translated by

William Pickthall

On the day when it will (all) be heated in the fire of hell, and their foreheads and their flanks and their backs will be branded therewith (and it will be said unto them): Here is that which ye hoarded for yourselves. Now taste of what ye used to hoard.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस दिन उस माल पर दोज़ख़ की आग दहकाई जाएगी फिर उससे उनकी पेशानियाँ और उनके पहलू और उनकी पीठें दाग़ी जाएंगी, यही है वह जिसको तुमने अपने वास्ते जमा किया था, पस अब चखो जो तुम जमा करते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہ اس روز واقع ہوگی کہ ان کو دوزخ کی آگ میں (اول) تپایا جاوے گا پھر ان سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور ان کی کروٹوں اور ان کی پشتوں کو داغ دیا جاوے گا۔ یہ وہ ہے جس کو تم نے اپنے واسطے جمع کرکے رکھا تھا سو اب اپنے جمع کرنے کا مزہ چکھو۔ (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن اسے جہنم کی آگ میں تپایاجائے گا پھر اس کے ساتھ ان کی پیشانیوں اور ان کے پہلوؤں اور ان کی پشتوں کو داغا جائے گا یہ ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سوچکھو جو تم جمع کرتے تھے۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کو جو سونے اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں۔ اور انہیں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ ایک دن آئے گا کہ اسی سونے چاندی پر جہنم کی آگ دہکائی جائے گی اور پھر اسی سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور پہلوؤں اور پیٹھوں کو داغا جائے گا۔ یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ، لو اب اپنی سمیٹی ہوئی دولت کا مزہ چکھو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس روز ان کو دوزخ کی آگ میں تپایا جائے گا۔ پھر ان کی پیشانیوں اور کروٹوں اور پشتوں کو داغ دیا جائے گا۔ یہ وہ ہے جس کو تم نے اپنی جانوں کے لیے جمع کیا تھا سو اب اسے تم چکھ لو جسے تم جمع کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن کہ آگ دہکائیں گے اس مال پر دوزخ کی پھر داغیں گے اس سے ان کے ماتھے اور کروٹیں اور پیٹھیں (کہا جائے گا) یہ ہے جو تم نے گاڑھ کر رکھا تھا اپنے واسطے اب مزہ چکھو اپنے گاڑھنے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس دن اس سونے چاندی کو دوزخ کی آگ میں رکھ کر تپایا جائے گا پھر اس تپے ہوئے سونے چاندی سے ان کی پیشانیوں کو اور ان کے پہلوئوں کو اور ان کی پیٹھوں کو داغا جائے گا اور کہا جائے گا یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لئے جمع کرکے رکھا تھا تو اس اپنے جمع کرنے کا مزہ چکھو۔