Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 40

سورة التوبة

اِلَّا تَنۡصُرُوۡہُ فَقَدۡ نَصَرَہُ اللّٰہُ اِذۡ اَخۡرَجَہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ثَانِیَ اثۡنَیۡنِ اِذۡ ہُمَا فِی الۡغَارِ اِذۡ یَقُوۡلُ لِصَاحِبِہٖ لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا ۚ فَاَنۡزَلَ اللّٰہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلَیۡہِ وَ اَیَّدَہٗ بِجُنُوۡدٍ لَّمۡ تَرَوۡہَا وَ جَعَلَ کَلِمَۃَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوا السُّفۡلٰی ؕ وَ کَلِمَۃُ اللّٰہِ ہِیَ الۡعُلۡیَا ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۴۰﴾

If you do not aid the Prophet - Allah has already aided him when those who disbelieved had driven him out [of Makkah] as one of two, when they were in the cave and he said to his companion, "Do not grieve; indeed Allah is with us." And Allah sent down his tranquillity upon him and supported him with angels you did not see and made the word of those who disbelieved the lowest, while the word of Allah - that is the highest. And Allah is Exalted in Might and Wise.

اگر تم ان ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مدد نہ کرو تو اللہ ہی نے ان کی مدد کی اس وقت جبکہ انہیں کافروں نے ( دیس سے ) نکال دیا تھا دو میں سے دوسرا جبکہ وہ دونوں غار میں تھے جب یہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے پس جناب باری نے اپنی طرف سے تسکین اس پر نازل فرما کر ان لشکروں سے اس کی مدد کی جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں اس نے کافروں کی بات پست کردی اور بلند و عزیز تو اللہ کا کلمہ ہی ہے اللہ غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
اگر نہیں
تَنۡصُرُوۡہُ
تم مدد کرو گے اس کی
فَقَدۡ
تو تحقیق
نَصَرَہُ
مدد کی اس کی
اللّٰہُ
اللہ نے
اِذۡ
جب
اَخۡرَجَہُ
نکالا اسے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
ثَانِیَ
وہ دوسرا (تھا)
اثۡنَیۡنِ
دو میں
اِذۡہُمَا
جب وہ دونوں
فِی الۡغَارِ
غار میں تھے
اِذۡ
جب
یَقُوۡلُ
وہ کہہ رہا تھا
لِصَاحِبِہٖ
اپنے ساتھی سے
لَاتَحۡزَنۡ
نہ تم غم کرو
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
مَعَنَا
ہمارے ساتھ ہے
فَاَنۡزَلَ
تو اتاری
اللّٰہُ
اللہ نے
سَکِیۡنَتَہٗ
سکینت اپنی
عَلَیۡہِ
اس پر
وَاَیَّدَہٗ
اور اس نے تائید کی اس کی
بِجُنُوۡدٍ
ایسے لشکروں سے
لَّمۡ
نہیں
تَرَوۡہَا
تم نے دیکھا انہیں
وَجَعَلَ
اور کر دیا
کَلِمَۃَ
بات کو
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوا
کفر کیا
السُّفۡلٰی
پست
وَکَلِمَۃُ
اور بات
اللّٰہِ
اللہ کی
ہِیَ
وہی
الۡعُلۡیَا
بلند ہے
وَاللّٰہُ
اور ہے اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
اگر نہ
تَنۡصُرُوۡہُ
تم مدد کرو اس کی
فَقَدۡ
تو یقیناً
نَصَرَہُ
مدد کی اُ س کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اِذۡ
جب
اَخۡرَجَہُ
نکال دیا تھا اُ سے
الَّذِیۡنَ
ان لوگو ں نے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
ثَانِیَ
دوسرا تھا
اثۡنَیۡنِ
دو میں
اِذۡ
جب
ہُمَا
وہ دونو ں
فِی الۡغَارِ
غار میں تھے
اِذۡ
جب
یَقُوۡلُ
وہ کہہ رہا تھا
لِصَاحِبِہٖ
اپنے ساتھی کے لیے
لَاتَحۡزَنۡ
غم نہ کرو
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
مَعَنَا
ہمارے ساتھ ہے
فَاَنۡزَلَ
تو نازل کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
سَکِیۡنَتَہٗ
سکینت اپنی
عَلَیۡہِ
اُ س پر
وَاَیَّدَہٗ
اور قوت دی اُ س کو
بِجُنُوۡدٍ
ایسے لشکر وں کے ساتھ
لَّمۡ تَرَوۡہَا
نہیں تم نے دیکھا جن کو
وَجَعَلَ
اور اُس نے کر دی
کَلِمَۃَ
بات
الَّذِیۡنَ
اُن لوگو ں کی
کَفَرُوا
جنہوں نے کفر کیا
السُّفۡلٰی
نیچی
وَکَلِمَۃُ
اور بات
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
ہِیَ
وہی
الۡعُلۡیَا
سب سے اونچی ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کما ل حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

If you do not aid the Prophet - Allah has already aided him when those who disbelieved had driven him out [of Makkah] as one of two, when they were in the cave and he said to his companion, "Do not grieve; indeed Allah is with us." And Allah sent down his tranquillity upon him and supported him with angels you did not see and made the word of those who disbelieved the lowest, while the word of Allah - that is the highest. And Allah is Exalted in Might and Wise.

اگر تم ان ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مدد نہ کرو تو اللہ ہی نے ان کی مدد کی اس وقت جبکہ انہیں کافروں نے ( دیس سے ) نکال دیا تھا دو میں سے دوسرا جبکہ وہ دونوں غار میں تھے جب یہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے پس جناب باری نے اپنی طرف سے تسکین اس پر نازل فرما کر ان لشکروں سے اس کی مدد کی جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں اس نے کافروں کی بات پست کردی اور بلند و عزیز تو اللہ کا کلمہ ہی ہے اللہ غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم اس (نبی) کی مدد نہ کرو گے تو (اس سے پہلے) اللہ نے اس کی مدد کی جب کافروں نے اسے (مکہ سے) نکال دیا تھا۔ جبکہ وہ دونوں غار میں تھے اور وہ دو میں سے دوسرا تھا اور اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا : غم نہ کرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر اپنی طرف سے سکون قلب نازل کیا اور ایسے لشکروں سے اس کی مدد کی جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کے بول کو سرنگوں کردیا اور بول تو اللہ ہی کا بالا ہے اور اللہ ہر چیز پر غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر تم اس(پیغمبر)کی مددنہ کرو تویقیناًاﷲ تعالیٰ نے اس کی مددکی جب اُسے ان لوگوں نے نکال دیاتھاجنہوں نے کفرکیاجب کہ وہ دومیں سے دوسرا تھا، جب وہ دونوں غارمیں تھے، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا: ’’غم نہ کرو! یقیناًاﷲ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔‘‘تواﷲ تعالیٰ نے اس پر اپنی سکینت نازل کی اوراس کو ایسے لشکروں کے ساتھ قوت دی جن کوتم نے نہیں دیکھااوران لوگوں کی بات نیچی کردی جنہوں نے کفر کیااور اﷲ تعالیٰ کی بات ہی سب سے اونچی ہے اوراﷲ تعالیٰ سب پر غالب،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you do not help him, then, Allah has already helped him when the disbelievers expelled him, the second of the two, when they were in the cave, and he was saying to his companion, |"Do not grieve. Allah is surely with us.|" So, Allah sent down His tranquility on him and strengthened him with troops you did not see, and ren¬dered the word of the disbelievers low. And the word of Allah is the highest. And Allah is Mighty, Wise.

اگر تم مدد نہ کرو گے رسول کی تو اس کی مدد کی ہے اللہ نے جس وقت اس کو نکالا تھا کافروں نے کہ وہ دوسرا تھا دو میں کا جب وہ دونوں تھے غار میں جب وہ کہہ رہا تھا اپنے رفیق سے تو غم نہ کھا، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ نے اتاری اپنی طرف سے اس پر تسکین اور اس کی مدد کو وہ فوجیں بھیجیں کہ تم نے نہیں دیکھیں، اور نیچے ڈالی بات کافروں کی، اور اللہ کی بات ہمیشہ اوپر ہے، اور اللہ زبردست ہے حکمت والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم ان (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مدد نہیں کرو گے تو (کچھ پروا نہیں) اللہ نے تو اس وقت ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کی تھی جب کافروں نے ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (مکہ سے) نکال دیا تھا (اس حال میں کہ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو میں کے دوسرے تھے جب کہ وہ دونوں غار میں تھے جبکہ وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے تو اللہ نے اپنی سکینت نازل فرمائی ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور ان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد فرمائی ان لشکروں سے جنہیں تم نہیں دیکھتے اور کافروں کی بات کو پست کردیا اور اللہ ہی کا کلمہ سب سے اونچا ہے اور اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تم نے اگر نبی کی مدد نہ کی تو کچھ پروا نہیں ، اللہ اس کی مدد اس وقت کر چکا ہے جب کافروں نے اسے نکال دیا تھا ، جب وہ صرف دو میں کا دوسرا تھا ، جب وہ دونوں غار میں تھے ، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر ، اللہ ہمارے ساتھ ہے 42 ۔ اس وقت اللہ نے اس پر اپنی طرف سے سکون ِقلب نازل کیا اور اس کی مدد ایسے لشکروں سے کی جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور کافروں کا بول نیچا کر دیا ۔ اور اللہ کا بول تو اونچا ہی ہے ، اللہ زبر دست اور دانا و بینا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم ان کی ( یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ) مدد نہیں کرو گے تو ( ان کا کچھ نقصان نہیں ، کیونکہ ) اللہ ان کی مدد اس وقت کرچکا ہے جب ان کو کافر لوگوں نے ایسے وقت ( مکہ سے ) نکالا تھا جب وہ دو آدمیوں میں سے دوسرے تھے ، جب وہ دونوں غار میں تھے ، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ : غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔ ( ٣٧ ) چنانچہ اللہ نے ان پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی ، اور ان کی ایسے لشکروں سے مدد کی جو تمہیں نظر نہیں آئے ، اور کافر لوگوں کا بول نیچا کردکھایا ، اور بول تو اللہ ہی کا بالا ہے ، اور اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو (تو اللہ تعالیٰ کو کچھ پرواہ نہیں) اللہ پہلے بھی اکیلا اس کی مدد کرچکا ہے جب (مکہ کے) کافروں نے اس کو نکال دیا صرد دو دم (ایک آنحضرت دوسرے ابوبکر صدیق) 7 جب دونوں غار (ثور) میں (چھپے ہوئے) تھے جب پیغمبر اپنے ساتھی (ابوبکر) 8 سے کہہ رہا تھا غم مت کھا بیشک اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے 9 آخر اللہ تعالیٰ نے اپنی تسلی پیغمبر پر (یا ابوبکر پر) اتاری اور (اپنے) پیغمبر کی ایسی فوجوں سے مدد کی جن کو تم نے نہیں دیکھا 10 اور کافروں کی بات (شرک) کو ہیٹا کردیا اور اللہ کا سدا بول بالا ہے (اسی کی بات باور رہے گی سچا دین ہمیشہ غالب ہوگا) اور اللہ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم ان (حضور اکرم) کی مددنہ کرو گے تو یقینا اللہ نے ان کی مدد فرمائی جب کافروں نے ان کو جلاوطن کردیا تھا جب دو میں ایک آپ تھے جس وقت کہ دونوں غار میں تھے جب وہ اپنے دوست (ساتھی) سے فرماتے تھے کہ (میرا) غم نہ کرو یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہیں سو اللہ نے آپ پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ان کی ایسے لشکروں سے مدد فرمائی جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور کافروں کی بات کو نیچا کردیا (وہ ناکام رہے) اور اللہ ہی کا بول بالا رہا اور اللہ زبردست حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم نے اس (نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد نہ کی تو (یاد کرو) اللہ ان کی اس وقت بھی مدد کرچکا ہے جب کہ کافروں نے ان کو (مکہ سے ) نکالا تھا وہ دو میں دوسرے تھے جب کہ وہ دونوں غار میں تھے جب کہ کافروں نے ان کو (مکہ سے) نکالا تھا ۔ وہ دو میں دوسرے تھے جب کہ وہ دونوں غار مں د تھے جب انہوں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ پھر اللہ نے ان پر کسی نہ (تکسین قلب) کو نازل کیا اور ان کی مدد ایسے لشکر سے کی جس کو تم دیکھ نہیں سکتے تھے اور (اس طرح) اللہ نے کافروں کی بات کو نیچا اور اللہ کی بات کو اونچا کر دکھایا اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو گے تو خدا اُن کا مددگار ہے (وہ وقت تم کو یاد ہوگا) جب ان کو کافروں نے گھر سے نکال دیا۔ (اس وقت) دو (ہی ایسے شخص تھے جن) میں (ایک ابوبکرؓ تھے) اور دوسرے (خود رسول الله) جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تو خدا نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مدد دی جو تم کو نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کی بات کو پست کر دیا۔ اور بات تو خدا ہی کی بلند ہے۔ اور خدا زبردست (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye succour him not, then surely Allah hath succoured him when these who disbelieved drave him: the second of the two When the twain were in a cave, and when he Said unto his companion. grieve not, verily Allah is with Us. Then Allah sent down His calm upon him and aided him with hosts whom ye saw not, and made the word of those who disbelieved nethermost, and the word of Allah! that is the upper most. And Allah is Mighty, wise,

اگر تم لوگ ان کی (یعنی رسول اللہ کی) مدد نہ کرو گے تو ان کی مدد تو (خو د) اللہ کرچکا ہے جب کہ ان کو کافروں نے (وطن سے) نکال دیا تھا ۔ جب کہ دو میں سے ایک وہ تھے دونوں غار میں (موجود) تھے جب کہ وہ اپنے رفیق سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کرو بیشک اللہ ہم لوگوں کے ساتھ ہے ۔ سو اللہ نے اپنی تسلی ان (رسول) کے اوپر نازل کی اور ان کی تائید ایسے لشکروں سے کی جنہیں تم لوگوں نے نہ دیکھا ۔ اور اللہ نے کافروں کی بات نیچی کردی اور اللہ کی بات اونچی رہی اور اللہ بڑا قوت والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم اس کی مدد نہ کرو گے ( تو کچھ پروا نہیں ) ۔ اس کی مدد تو اللہ نے اس وقت فرمائی جب کافروں نے اس کو اس حال میں نکالا کہ وہ صرف دو کا دوسرا تھا جبکہ وہ دونوں غار میں تھے ۔ جبکہ وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ تم غم نہ کرو ، اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔ تو اللہ نے اس پر اپنی سکینت نازل فرمائی اور اس کی مدد ایسی فوجوں کے ذریعے سے کی ، جو تمہیں نظر نہیں آئیں اور اس نے کافروں کی بات پست کی اور اللہ ہی کا کلمہ بلند رہا اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

نبی ( ﷺ ) کی اگر تم مدد نہیں کرو گے تو بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) خود ان کی مدد فرما چکے ہیں جبکہ کافروں نے انہیں نکال دیا تھا ۔ آپ در میں سے دوسرے تھے جبکہ وہ دونوں غار ( ثور ) میںتھے جب وہ اپنے ساتھی سے فرمارہے تھے کہ غم نہ کریں اﷲ ( تعالیٰ ) ہمارے ساتھ ہیں پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے آپ ( ﷺ ) پر اپنی ( خصوصی ) تسلی نازل فرمائی اور آپ ( ﷺ ) کی مدد ایسے لشکروں سے فرمائی جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے کافروں کی بات نیچی فرما دی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی بات اونچی ہی ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) عزت والے ، حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو گے تو اللہ ان کا مددگار ہے۔ وہ وقت تم کو یاد ہوگا جب ان کو کفار نے گھر سے نکال دیا تھا اس وقت دو ہی لوگ تھے (سیدنا ابوبکر (رض) اور دوسرے خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں غارِ (ثور) میں تھے اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ تو اللہ نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مدد دی جو تم کو نظر نہ آتے تھے کفار کی بات کو پست کردیا اور بات تو اصل میں اللہ ہی کی بلند ہے اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تم لوگوں نے پیغمبر کی مدد نہ کی تو اللہ (خود ہی ان کی مدد کو کافی ہے سو وہ) اس وقت بھی ان کی مدد کرچکا ہے جب کہ ان کو نکال دیا تھا کافروں نے (ان کے گھر بار سے) جب کہ وہ دو میں کے دوسرے تھے، جب کہ وہ دونوں غار میں تھے، جب کہ وہ فرما رہے تھے اپنے ساتھی سے، کہ غم نہ کرو، یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے، پھر اللہ نے اتاردی ان پر اپنی سکینت اور ان کی مدد فرمائی ایسے لشکروں کے ذریعے جو تم کو نظر نہیں آرہے تھے، اور اس نے کردیا کافروں کے بول کو نیچا، اور اللہ کا بول تو ہے ہی اونچا، اور اللہ سب پر غالب، بڑا ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم اس ( نبی ) کی مدد نہ کروگے تو ( اس سے پہلے ) اللہ نے اس کی مدد کی جب کافروں نے اسے ( مکہ سے ) نکال دیاتھا جبکہ وہ دونوں ( محمداورابوبکر ) غارمیں تھے اور وہ دومیں سے دوسراتھااور ( محمد ) اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا:غم نہ کرواللہ ہمارے ساتھ ہے پھراللہ تعالیٰ نے اس پر اپنی طرف سے سکون قلب نازل کیا اور ایسے لشکروں سے اس کی مدد کی جو تمہیں نظرنہیں آتے اور کافروں کے قول کو سرنگوں کردیا اور بول تواللہ ہی کابالا ہے اور اللہ ہر چیز پر غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تم محبوب کی مدد نہ کرو تو بیشک اللہ نے ان کی مدد فرمائی جب کافروں کی شرارت سے انہیں باہر تشریف لے جانا ہوا ( ف۹۲ ) صرف دو جان سے جب وہ دونوں ( ف۹۳ ) غار میں تھے جب اپنے یار سے ( ف۹٤ ) فرماتے تھے غم نہ کھا بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے تو اللہ نے اس پر اپنا سکینہ اتارا ( ف۹۵ ) اور ان فوجوں سے اس کی مدد کی جو تم نے نہ دیکھیں ( ف۹٦ ) اور کافروں کی بات نیچے ڈالی ( ف۹۷ ) اللہ ہی کا بول بالا ہے اور اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تم ان کی ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلبۂ اسلام کی جد و جہد میں ) مدد نہ کرو گے ( تو کیا ہوا ) سو بیشک اللہ نے ان کو ( اس وقت بھی ) مدد سے نوازا تھا جب کافروں نے انہیں ( وطنِ مکہ سے ) نکال دیا تھا درآنحالیکہ وہ دو ( ہجرت کرنے والوں ) میں سے دوسرے تھے جبکہ دونوں ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) غارِ ( ثور ) میں تھے جب وہ اپنے ساتھی ( ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے فرما رہے تھے: غمزدہ نہ ہو بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے ، پس اللہ نے ان پر اپنی تسکین نازل فرما دی اور انہیں ( فرشتوں کے ) ایسے لشکروں کے ذریعہ قوت بخشی جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے کافروں کی بات کو پست و فروتر کر دیا ، اور اللہ کا فرمان تو ( ہمیشہ ) بلند و بالا ہی ہے ، اور اللہ غالب ، حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم ان ( رسول ( ص ) ) کی نصرت نہیں کروگے ( تو نہ کرو ) اللہ نے ان کی اس وقت نصرت کی جب کافروں نے ان کو ( وطن سے ) نکال دیا تھا ۔ اور آپ دو میں سے دوسرے تھے ۔ جب دونوں غار میں تھے اس وقت وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ غمگین نہ ہو یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔ سو اللہ نے ان ( رسول ( ص ) ) پر اپنی تسکین نازل کی اور ان کی ایسے لشکروں سے مدد کی جن کو تم نے نہیں دیکھا ۔ اور اللہ نے کافروں کے بول کو نیچا کر دیا اور اللہ کا بول ہی بالا ہے ۔ اور اللہ زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye help not (your leader), (it is no matter): for Allah did indeed help him, when the Unbelievers drove him out: he had no more than one companion; they two were in the cave, and he said to his companion, "Have no fear, for Allah is with us": then Allah sent down His peace upon him, and strengthened him with forces which ye saw not, and humbled to the depths the word of the Unbelievers. But the word of Allah is exalted to the heights: for Allah is Exalted in might, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you do not help him, (Muhammad), God has already helped him. When the unbelievers expelled him and he was one of the two people in the cave telling his friend, "Do not worry; God is with us," then God gave him confidence and supported him with an army which you did not see and He defeated the cause of the disbelievers and made His own cause stand supreme. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you help him (Muhammad) not (it does not matter), for Allah did indeed help him when the disbelievers drove him out, the second of the two; when they were both in the cave, he said to his companion: "Be not sad (or afraid), surely, Allah is with us." Then Allah sent down His Sakinah (calmness, tranquillity, peace) upon him, and strengthened him with forces (angels) which you saw not, and made the word of those who disbelieved the lowermost, while the Word of Allah that became the uppermost; and Allah is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you will not aid him, Allah certainly aided him when those who disbelieved expelled him, he being the second of the two, when they were both in the cave, when he said to his companion: Grieve not, surely Allah is with us. So Allah sent down His tranquillity upon him and strengthened him with hosts which you did not see, and made lowest the word of those who disbelieved; and the word of Allah, that is the highest; and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

If ye help him not, still Allah helped him when those who disbelieve drove him forth, the second of two; when they two were in the cave, when he said unto his comrade: Grieve not. Lo! Allah is with us. Then Allah caused His peace of reassurance to descend upon him and supported him with hosts ye cannot see, and made the word of those who disbelieved the nethermost, while Allah's Word it was that became the uppermost. Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम रसूल की मदद न करोगे तो अल्लाह ख़ुद उसकी मदद कर चुका है जबकि काफ़िरों ने उसको निकाल दिया था, वह सिर्फ़ दो में का दूसरा था जब वे दोनों ग़ार में थे, जब वह अपने साथी से कह रहा था कि ग़म न करो बेशक अल्लाह हमारे साथ है, पस अल्लाह ने उस पर अपनी सकीनत नाज़िल फ़रमाई और उसकी मदद ऐसे लश्करों से की जो तुमको नज़र न आते थे और अल्लाह ने काफ़िरों की बात नीची कर दी, और अल्लाह की बात तो ऊँची है, और अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد نہ کروگے تو اللہ تعالیٰ آپ کی مدد اس وقت کرچکا ہے جبکہ آپ کو کافروں نے جلاوطن کردیا تھا جبکہ دو آدمیوں میں ایک آپ تھے جس وقت کہ دونوں غار میں تھے جب کہ آپ اپنے ہمراہی سے فرما رہے تھے کہ تم (کچھ) غم نہ کرو۔ یقینا اللہ تعالیٰ ہمارے ہمراہ ہے سو اللہ تعالیٰ نے آپ (کے قلب) پر اپنی تسلی نازل فرمائی اور آپ کو ایسے لشکروں سے قوت دی جن کو تم لوگوں نے نہیں دیکھا اور اللہ تعالیٰ نے کافروں کی بات ( اور تدبیر) نیچی کردی (کہ وہ ناکام رہے) اور اللہ ہی کا بول بالا رہا۔ اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔ (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر تم اس کی مدد نہ کرو تو بلاشبہ اللہ نے اس کی مدد کی جب اسے کفار نے نکال دیا، جب وہ دو میں دوسرا تھا، جب وہ دونوں غار میں تھے جب وہ اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے غم نہ کرو، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ اللہ نے اس پر اپنی سکینت اتاردی اور انہیں ایسے لشکروں کے ساتھ قوت دی جو تم نے نہیں دیکھے اور ان لوگوں کی بات نیچی کردی جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی بات ہی سب سے اونچی ہے اور اللہ سب پر غالب خوب حکمت والا ہے۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے اگر نبی کی مدد نہ کی تو کچھ پروا نہیں ، اللہ اس کی مدد اس وقت کرچکا ہے جب کافروں نے اسے نکال دیا تھا ، جب وہ صرف دو میں کا دوسرا تھا ، جب وہ دونوں غار میں تھے ، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ ، اللہ ہمارے ساتھ ہے اس وقت اللہ نے اس پر اپنی طرف سے سکون قلب نازل کیا اور اس کی مدد ایسے لشکروں سے کی جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور کافروں کو بول نیچا کردیا اور اللہ کا بول تو اونچا ہی ہے ، اللہ زبردست اور دانا و بینا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم اس کے رسول کی مدد نہ کرو تو اللہ نے ان کی مدد کی ہے جب کہ ان کافروں نے نکال دیا تھا۔ جب کہ وہ دو آدمیوں میں سے ایک تھے۔ جب کہ وہ دونوں غار میں تھے۔ جب کہ وہ اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے کہ غم نہ کرو بلاشبہ اللہ ہمارے ساتھ ہے، پھر اللہ نے آپ پر اپنا سکینہ نازل فرمایا اور ایسے لشکروں کے ذریعہ آپ کی مدد فرمائی جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور اس نے ان لوگوں کی بات نیچی کردی جو کفر اختیار کیے ہوئے تھے اور اللہ کی بات اونچی ہی ہے اور اللہ عزت والا ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم نہ مدد کرو گے رسول کی تو اس کی مدد کی ہے اللہ نے جس وقت اس کو نکالا تھا کافروں نے کہ وہ دوسرا تھا دو میں کا جب وہ دونوں تھے غار میں جب وہ کہہ رہا تھا اپنے رفیق سے تو غم نہ کھا بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ نے اتاری اپنی طرف سے اس پر تسکین اور اس کی مدد کو وہ فوجیں بھیجیں کہ تم نے نہیں دیکھیں اور نیچے ڈالی بات کافروں کی اور اللہ کی بات ہمیشہ اوپر ہے اور اللہ زبردست ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم لوگ پیغمبر کی مدد نہ کروگے تو یاد رکھو کہ اللہ ان کی اس نازک وقت میں مدد کرچکا ہے جب کافروں نے ان کو اس حال میں جلا وطن کیا تھا کہ دو شخصوں میں سے وہ ایک تھے جس وقت یہ دونوں غارثور میں تھے اس وقت یہ پیغمبر اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے کہ کچھ غم نہ کر یقیناً اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ نے اپنے پیغمبر پر تسکین نازل فرمائی اور اپنے پیغمبر کی مدد ایسے لشکروں سے فرمائی جن کو تم نے نہیں دیکھا اور اللہ نے کافروں کی بات نیچی کردی اور سدا اللہ ہی کی بات بلند رہتی ہے اور اللہ کمال قوت اور کمال علم کا مالک ہے۔