Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 44

سورة التوبة

لَا یَسۡتَاۡذِنُکَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ اَنۡ یُّجَاہِدُوۡا بِاَمۡوَالِہِمۡ وَ اَنۡفُسِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۴۴﴾

Those who believe in Allah and the Last Day would not ask permission of you to be excused from striving with their wealth and their lives. And Allah is Knowing of those who fear Him.

اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان و یقین رکھنے والے مالی اور جانی جہاد سے رک رہنے کی کبھی بھی تجھ سے اجازت طلب نہیں کریں گے ، اور اللہ تعالٰی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَسۡتَاۡذِنُکَ
نہیں اجازت مانگتے آپ سے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان لاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
اَنۡ
کہ
یُّجَاہِدُوۡا
وہ جہاد کریں
بِاَمۡوَالِہِمۡ
ساتھ اپنے مالوں کے
وَاَنۡفُسِہِمۡ
اور اپنی جانوں کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِالۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَسۡتَاۡذِنُکَ
نہیں اجازت مانگتے آپ سے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخرت کے دن پر
اَنۡ
یہ کہ
یُّجَاہِدُوۡا
وہ جہاد کریں
بِاَمۡوَالِہِمۡ
ساتھ اپنے مالوں کے
وَاَنۡفُسِہِمۡ
اور اپنی جانوں کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِالۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کو
Translated by

Juna Garhi

Those who believe in Allah and the Last Day would not ask permission of you to be excused from striving with their wealth and their lives. And Allah is Knowing of those who fear Him.

اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان و یقین رکھنے والے مالی اور جانی جہاد سے رک رہنے کی کبھی بھی تجھ سے اجازت طلب نہیں کریں گے ، اور اللہ تعالٰی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ سے ایسی رخصت نہیں مانگتے کہ انہیں اپنے اموال اور جانوں سے جہاد کرنے سے معاف رکھا جائے۔ اور اللہ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جولوگ اﷲ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ سے اجازت نہیں مانگتے اس سے کہ وہ اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہادکریں اور اﷲ تعالیٰ متقیوں کوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who believe in Allah and in the Last Day do not ask you to be excused from jihad with their wealth and lives. And Allah is aware of the God-fearing.

نہیں رخصت مانگتے تجھ سے وہ لوگ جو ایمان لائے اللہ پر اور آخرت کے دن پر اس سے کہ لڑیں اپنے مال اور جان سے اور اللہ خوب جانتا ہے ڈر والوں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت کے طالب ہو ہی نہیں سکتے کہ وہ جہاد نہ کریں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ساتھ اور اللہ متقی بندوں سے خوب واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who believe in Allah and the Last Day will never ask your leave to be excused from striving (in the cause of Allah) with their belongings and their lives. Allah fully knows the God-fearing.

جو لوگ اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو کبھی تم سے یہ درخواست نہ کریں گے کہ انہیں اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کرنے سے معاف رکھا جائے ۔ اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، وہ اپنے مال و جان سے جہاد نہ کرنے کے لیے تم سے اجازت نہیں مانگتے ، اور اللہ متقی لوگوں کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) جو لوگ اللہ تعالیٰ پر اور پچھلے دن پر یقین رکھتے ہیں وہ تو تجھ سے جہاد میں اپنی جان و مال کے ساتھ شریک نہ ہونے کی اجازت نہیں مانگتے 5 اور الہ پرہیز گاروں کو خوب جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے کے بارے میں رخصت نہ مانگیں گے اور اللہ پرہیزگاروں کو خوب جانتے ہیں (سے واقف ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ پر اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کر رہے ہیں وہ آپ سے (کبھی) اجازت نہیں مانگیں گے اور اللہ اہل تقویٰ کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو تم سے اجازت نہیں مانگتے (کہ پیچھے رہ جائیں بلکہ چاہتے ہیں کہ) اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور خدا ڈرنے والوں سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who believe in Allah and the Last Day would not ask thy leave to be excused from striving hard with their riches and their lives; and Allah is Knower of the God-fearing.

جو لوگ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ (کبھی) آپ سے اجازت نہ مانگیں گے کہ اپنے مال وجان سے جہاد نہ کریں اور اللہ پرہیزگاروں سے خوف واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو اللہ اور روزِ آخرت پر سچا ایمان رکھتے ہیں ، وہ کبھی مال وجان سے جہاد نہ کرنے کی تم سے رخصت مانگنے نہیں آئیں گے اور اللہ اپنے متقی بندوں سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ اپنے مالوں اور جانوں کے ذریعے جہاد کے بارے میں آپ ( ﷺ ) سے رخصت کی درخواست نہیں چاہیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) خوب جانتے ہیں پرہیزگاروں کو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو آپ سے اجازت نہیں مانگتے کہ پیچھے رہ جائیں بلکہ چاہتے ہیں کہ اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کریں اور اللہ پرہیزگاروں سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ لوگ تو آپ سے اجازت مانگتے ہی نہیں جو (صدق دل سے) ایمان رکھتے ہیں، اللہ پر اور قیامت کے دن پر، اس سے کہ وہ جہاد کریں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے، اور اللہ خوب جانتا ہے پرہیزگاروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ سے ایسی رخصت نہیں مانگتے کہ انہیں اپنے مال ودولت اور جانوں سے جہاد کرنے سے معاف کیا جائے اور اللہ متقین کو خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم سے چھٹی نہ مانگیں گے اس سے کہ اپنے مال اور جان سے جہاد کریں ، اور اللہ خوب جا نتا ہے پرہیزگاروں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ لوگ جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں آپ سے ( اس بات کی ) رخصت طلب نہیں کریں گے کہ وہ اپنے مال و جان سے جہاد ( نہ ) کریں ، اور اللہ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ کبھی آپ سے اجازت طلب نہیں کریں گے کہ وہ اپنے مال و جان سے ( اللہ کی راہ میں ) جہاد کریں ۔ اور اللہ پرہیز گاروں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe in Allah and the Last Day ask thee for no exemption from fighting with their goods and persons. And Allah knoweth well those who do their duty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who believe in God and the Day of Judgment do not ask you whether they should fight for the cause of God with their property and in person, or not. God knows all about the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who believe in Allah and the Last Day, would not ask your leave to be exempted from fighting with their properties and their lives; and Allah is the All-Knower of those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They do not ask leave of you who believe in Allah and the latter day (to stay away) from striving hard with their property and their persons, and Allah knows those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

Those who believe in Allah and the Last Day ask no leave of thee lest they should strive with their wealth and their lives. Allah is Aware of those who keep their duty (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अल्लाह और आख़िरत के दिन पर ईमान रखते हैं वे अपने माल और जान से जिहाद न करने के लिए आपसे इजाज़त नहीं माँगते, और अल्लाह परहेज़गारों को ख़ूब जानता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے کے بارے میں آپ سے رخصت نہ مانگیں گے (بلکہ وہ حکم کے ساتھ دوڑ پڑینگے) اور اللہ تعالیٰ ان متقیوں کو خوب جانتا ہے۔ (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ لوگ آپ سے اجازت نہیں مانگیں گے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں کہ اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کریں اور اللہ متقی لوگوں کو خوب جاننے والا ہے۔ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو کبھی تم سے یہ درخواست نہ کریں گے کہ انہیں اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کرنے سے معاف رکھا جائے۔ اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ سے وہ لوگ اجازت نہیں مانگتے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کریں۔ اور اللہ متقیوں کو جانتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں رخصت مانگتے تجھ سے وہ لوگ جو ایمان لائے اللہ پر اور آخرت کے دن پر اس سے کہ لڑیں اپنے مال اور جان سے اور اللہ خوب جانتا ہے ڈر والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جو لوگ اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرنے سے بچنے کے لئے آپ سے رخصت طلب نہیں کیا کرتے اور اللہ تعالیٰ ان متقیوں کو خوب جانتا ہے۔