Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 51

سورة التوبة

قُلۡ لَّنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَنَا ۚ ہُوَ مَوۡلٰىنَا ۚ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۵۱﴾

Say, "Never will we be struck except by what Allah has decreed for us; He is our protector." And upon Allah let the believers rely.

آپ کہہ دیجئے کہ ہمیں سوائے اللہ کے ہمارے حق میں لکھے ہوئے کوئی چیز پہنچ ہی نہیں سکتی وہ ہمارا کارساز اور مولیٰ ہے ، مومنوں کوتواللہ تعالٰی کی ذات پاک پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یُّصِیۡبَنَاۤ
پہنچے گا ہمیں
اِلَّا
مگر (وہی)
مَا
جو
کَتَبَ
لکھ دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَنَا
ہمارے لیے
ہُوَ
وہ
مَوۡلٰىنَا
مولا ہے ہمارا
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ ہی پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس چاہیے کہ توکل کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّنۡ
ہرگز نہیں
یُّصِیۡبَنَاۤ
۔ (نقصان ) پہنچے گا ہمیں
اِلَّا
مگر
مَا
جو
کَتَبَ
لکھ دیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لَنَا
ہمارے لیے
ہُوَ
وہی
مَوۡلٰىنَا
مالک ہے ہمارا
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ ہی پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس لازم ہے کہ توکل کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Never will we be struck except by what Allah has decreed for us; He is our protector." And upon Allah let the believers rely.

آپ کہہ دیجئے کہ ہمیں سوائے اللہ کے ہمارے حق میں لکھے ہوئے کوئی چیز پہنچ ہی نہیں سکتی وہ ہمارا کارساز اور مولیٰ ہے ، مومنوں کوتواللہ تعالٰی کی ذات پاک پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے : ہمیں اگر کوئی مصیبت آئے گی تو وہی آئے گی جو اللہ نے ہمارے مقدر کر رکھی ہے، وہی ہمارا سرپرست ہے اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ ہمیں ہرگز کچھ نہیں پہنچے گامگرجواﷲ تعالیٰ نے ہمارے لیے لکھ دیا ، وہی ہمارا مالک ہے اور لازم ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہی پر ایمان لانے والے توکل کریں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Nothing can ever reach us except what Allah has written for us. He is our Master. And in Allah alone the believers must place their trust.|"

تو کہہ دے ہم کو ہرگز نہ پہنچے گا مگر وہی جو لکھ دیا اللہ نے ہمارے لئے وہی ہے کار ساز ہمارا، اور اللہ ہی پر چاہئے کہ بھروسہ کریں مسلمان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ ہم پر کوئی مصیبت نہیں آسکتی سوائے اس کے جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہو۔ وہی ہمارا مولا ہے اور اللہ پر ہی توکل کرنا چاہیے اہل ایمان کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہو ہمیں ہرگز کوئی ﴿برائی یا بھلائی﴾ نہیں پہنچتی مگر وہ جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے ۔ اللہ ہی ہمارا مولیٰ ہے ، اور اہل ایمان کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اللہ نے ہمارے مقدر میں جو تکلیف لکھ دی ہے ہمیں اس کے سوا کوئی اور تکلیف ہرگز نہیں پہنچ سکتی ۔ وہ ہمارا رکھوالا ہے ، اور اللہ ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے ہم کو کوئی مصیبت پیش نہیں آسکتی مگر جو اللہ نے ہماری قسمت میں لکھ دی ہے 13 وہی ہمارا مالک ہے 14 اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسا کرنا چاہیے 15

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ ہم پر ہرگز کوئی مصیبت نہیں آسکتی سوائے اس کے جو اللہ نے ہمارے لئے مقدر فرمادی ہے وہ ہمارا مالک ہے اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ ہمیں تو وہی پہنچتا ہے جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دیا ہے (مقرر کردیا ہے) وہ ہمارا مالک ہے اور ایمان والوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ ہم کو کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی بجز اس کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دی ہو وہی ہمارا کارساز ہے۔ اور مومنوں کو خدا ہی کا بھروسہ رکھنا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: naught shall ever befall us save that which Allah hath ordained for us; He is our patron, and on Allah let the believers rely.

آپ کہہ دیجیے ہم پر کچھ بھی پیش نہیں آسکتا مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دیا ہے وہ ہمارا مالک ہے اور اللہ ہی کا سہارا اہل ایمان کو رکھنا چاہیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو بتادو کہ ہمیں صرف وہی چیز پہنچے گی ، جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ رکھی ہے ۔ وہ ہمارا مولیٰ ہے اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان کیلئے بھروسہ کرنا زیبا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے ہمیں کوئی تکلیف ہرگز نہیں پہنچے گی سوائے اس کے جو اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمارے لیے لکھ دی ہے وہی ہمارے مالک ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرما دیں کہ ہمیں کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی سوائے اس کے جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہو۔ وہی ہمارا کارساز ہے اور مومنوں کو اللہ پر ہی بھروسہ رکھنا چاہیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان احمقوں سے) کہو کہ ہمیں ہرگز نہیں پہنچاتا مگر وہ کچھ جو کہ اللہ نے ہمارے لئے لکھ رکھا ہے، وہی ہمارا کار ساز ہے، اور اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے، سب ایمانداروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

ان سے کہیے کہ: ہمیں اگرکوئی مصیبت آئیگی تو وہی آئیگی جو اللہ نے ہمارے مقدر کر رکھی ہے وہ ہمارا سرپرست ہے اور مومنوں کو اللہ پر توکل کرناچاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ہمیں نہ پہنچے گا مگر جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا وہ ہمارا مولیٰ ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) آپ فرما دیجئے کہ ہمیں ہرگز ( کچھ ) نہیں پہنچے گا مگر وہی کچھ جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دیا ہے ، وہی ہمارا کارساز ہے اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) کہہ دیجیے! کہ ہمیں ہرگز کوئی ( بھلائی یا برائی ) نہیں پہنچتی مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دی ہے وہی ہمارا مولیٰ و سرپرست ہے ۔ اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان کو توکل ( بھروسہ ) کرنا چاہیے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Nothing will happen to us except what Allah has decreed for us: He is our protector": and on Allah let the Believers put their trust.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "Nothing will happen to us besides what God has decreed for us. He is our Guardian. In God alone do the believers trust."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Nothing shall ever happen to us except what Allah has ordained for us. He is our Mawla (protector)." And in Allah let the believers put their trust.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Nothing will afflict us save what Allah has ordained for us; He is our Patron; and on Allah let the believers rely.

Translated by

William Pickthall

Say: Naught befalleth us save that which Allah hath decreed for us. He is our Protecting Friend. In Allah let believers put their trust!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि हमें सिर्फ़ वही चीज़ पहुँचेगी जो अल्लाह ने हमारे लिए लिख दी है, वह हमारा कारसाज़ है और अहले-ईमान को अल्लाह ही पर भरोसा करना चाहिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئیے ہم پر کوئی حادثہ نہیں پڑسکتا مگر وہی جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے مقدر فرمایا ہے۔ وہ ہمارا مالک ہے۔ اور اللہ کے تو سب مسلمانوں کو اپنے سب کام سپرد رکھنے چاہئیں۔ (5) (51)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں ہمیں اس کے سواہرگز کوئی نقصان نہ پہنچے گا جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا وہی ہمارا مالک ہے اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے۔ “ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ہمیں ہرگز کوئی (برائی یا بھلائی) نہیں پہنچتی مگر وہ جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے ، اللہ ہی ہمرا مولی ہے اور اہل ایمان کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اس کے علاوہ ہمیں تکلیف نہ پہنچے گی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے وہ ہمارا کار ساز ہے اور ایمان والے اللہ ہی پر بھروسہ کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے ہم کو ہرگز نہ پہنچے گا مگر وہی جو لکھ دیا اللہ نے ہمارے لیے وہی ہے کارساز ہمارا، اور اللہ ہی پر چاہیے کہ بھروسہ کریں مسلمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ٓپ فرما دیجئے کہ ہم پر ہرگز کوئی مصیبت نہیں آسکتی مگر وہی واللہ نے ہمارے لئے لکھ دی ہے وہی ہمارا آقا و مولیٰ ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ صرف اللہ ہی پر بھروسہ کیا کریں۔