Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 59

سورة التوبة

وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ ۙ وَ قَالُوۡا حَسۡبُنَا اللّٰہُ سَیُؤۡتِیۡنَا اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ وَ رَسُوۡلُہٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِلَی اللّٰہِ رٰغِبُوۡنَ ﴿٪۵۹﴾  13

If only they had been satisfied with what Allah and His Messenger gave them and said, "Sufficient for us is Allah ; Allah will give us of His bounty, and [so will] His Messenger; indeed, we are desirous toward Allah ," [it would have been better for them].

اگر یہ لوگ اللہ اور رسول کے دیئے ہوئے پر خوش رہتے اور کہہ دیتے کہ اللہ ہمیں کافی ہے اللہ ہمیں اپنے فضل سے دے گا اور اس کا رسول بھی ہم تو اللہ کی ذات سے ہی توقع رکھنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
اَنَّہُمۡ
یہ کہ وہ
رَضُوۡا
وہ راضی ہو جاتے
مَاۤ
اس پر جو
اٰتٰىہُمُ
دیا انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کے رسول نے
وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے
حَسۡبُنَا
کافی ہے ہمیں
اللّٰہُ
اللہ
سَیُؤۡتِیۡنَا
عنقریب دے گا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَرَسُوۡلُہٗۤ
اور اس کا رسول (بھی)
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کی
رٰغِبُوۡنَ
رغبت کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
اَنَّہُمۡ
واقعی وہ
رَضُوۡا
راضی ہو جاتے
مَاۤ
اس پر جو
اٰتٰىہُمُ
دیا ہے اُ نہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اُس کے رسول نے
وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے
حَسۡبُنَا
کافی ہے ہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
سَیُؤۡتِیۡنَا
عنقریب عطا کرے گا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَرَسُوۡلُہٗۤ
اور اُس کارسول
اِنَّاۤ
یقیناً ہم
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ تعالیٰ کی
رٰغِبُوۡنَ
رغبت رکھنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

If only they had been satisfied with what Allah and His Messenger gave them and said, "Sufficient for us is Allah ; Allah will give us of His bounty, and [so will] His Messenger; indeed, we are desirous toward Allah ," [it would have been better for them].

اگر یہ لوگ اللہ اور رسول کے دیئے ہوئے پر خوش رہتے اور کہہ دیتے کہ اللہ ہمیں کافی ہے اللہ ہمیں اپنے فضل سے دے گا اور اس کا رسول بھی ہم تو اللہ کی ذات سے ہی توقع رکھنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوجاتے جو اللہ اور اس کے رسول نے انہیں دیا تھا اور کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے۔ اللہ ہمیں اپنے فضل سے (بہت کچھ) دے گا اور اس کا رسول بھی۔ ہم اللہ ہی کی طرف رغبت رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکاش وہ واقعی راضی ہوجاتے اس پر جو اﷲ تعالیٰ نے اور اس کے رسول نے انہیں دیاہے اورکہتے کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے لیے کافی ہے،عنقریب اﷲ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں دے گااوراس کارسول بھی،یقیناًہم تو اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف رغبت رکھنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Only if they were happy with what Allah and His Mes¬senger had given to them, and had said, |"Allah is all-sufficient for us. Allah shall give us (more) of His grace, and His Messenger as well. Indeed, we crave for Allah alone.|"

اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ راضی ہوجاتے اسی پر جو دیا ان کو اللہ نے اور اس کے رسول نے اور کہتے کافی ہے ہم کو اللہ اور وہ دے گا ہم کو اپنے فضل سے اور اس کا رسول ہم کو تو اللہ ہی چاہئے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ راضی رہتے اس پر جو کچھ دیا انہیں اللہ نے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور وہ کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے عنقریب اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں (پھر بھی) اپنے فضل سے نوازتے رہیں گے یقیناً ہم اللہ کی طرف رغبت کرنے والے ہیں (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کیا اچھا ہوتا کہ اللہ اور رسول نے جو کچھ بھی انہیں دیا تھا اس پر وہ راضی رہتے 58 اور کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے ، وہ اپنے فضل سے ہمیں اور بہت کچھ دے گا اور اس کا رسول بھی ہم پر عنایت فرمائے گا ، 59 ہم اللہ ہی کی طرف نظر جمائے ہوئے ہیں ۔ 60 ؏ ۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کچھ بھی انہیں اللہ اور اس کے رسول نے دے دیا تھا ، کیا اچھا ہوتا کہ یہ اس پر راضی رہتے ، اور یہ کہتے کہ : اللہ ہمارے لیے کافی ہے ، آئندہ اللہ اپنے فضل سے ہمیں نوازے گا ، اور اس کا رسول بھی ۔ ہم تو اللہ ہی سے لو لگائے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے دئیے پر خوش رہتے اور کہتے اللہ تعالیٰ ہم کو بس کرتا ہے (اگر اب کے ہم کو نہیں ملا تو خیر) آگے چل کر ہم کو اپنے فضل سے اللہ دے گا اور اس کا رسول دے گا ہم تو اللہ تعالیٰ ہی سے لو لگائے بیٹھے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ اس پر خوش رہتے کہ جو اللہ اور اس کے پیغمبر نے ان کو عطا فرمادیا تھا اور کہتے ہمیں اللہ کافی ہیں عنقریب اللہ اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھ) دیدیں گے بیشک ہم اللہ ہی کی طرف رغبت کرنے والے ہیں (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کاش وہ اس پر راضی ہوجاتے جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو دیا ہے اور یہ کہتے کہ ہمیں اللہ (کی ذات ہی) کافی ہے۔ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بہت جلد ہمیں اپنے فضل و کرم سے بہت کچھ دے گا اور یہ کہتے کہ ہم اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر وہ اس پر خوش رہتے جو خدا اور اس کے رسول نے ان کو دیا تھا۔ اور کہتے کہ ہمیں خدا کافی ہے اور خدا اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھر) دیں گے۔ اور ہمیں تو خدا ہی کی خواہش ہے (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Would that they were pleased with that which Allah and His apostle had given them, and were to say: sufficient unto us is Allah, anon Allah will give us out of His grace and so will His apostle, verily unto Allah we lean.

کاش ! یہ اس پر راضی ہوتے جو کچھ انہیں اللہ اور اس کے رسول نے دیا تھا اور کہتے کہ ہم کو اللہ کافی ہے اللہ ہم کو اپنے فضل سے اور اس کے رسول (بھی اور) دے دیں گے ہم تو اللہ ہی کی طرف راغب ہیں ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ اس پر قانع رہتے جو ان کو اللہ اور اس کے رسول نے دیا اور کہتے کہ ہمارے لئے اللہ ہی بس ہے ، اللہ اپنے فضل سے ہمیں نوازے گا اور اس کا رسول بھی ، ہم تو اللہ ہی کے تمنائی ہیں ۔ ( تو یہ ان کیلئے بہتر ہوتا )

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کیلئے کیا ہی بہتر ہوتا کہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے انہیں جو کچھ دیا اس پر راضی ہو جاتے اور کہتے کہ ہمارے لیے اﷲ ( تعالیٰ ) کافی ہیں ۔ بہت جلد اﷲ ( تعالیٰ ) اپنے فضل سے عطا فرمائیں گے اور ان کے رسول ( ﷺ ) بھی ۔ بیشک ہم اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف رغبت کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر وہ اس پر خوش رہتے جو اللہ اور اسکے رسول نے ان کو دیا تھا اور کہتے کہ ہمیں اللہ کافی ہے اللہ اپنے فضل سے اور اسکے پیغمبر اپنی مہربانی سے ہمیں پھر دے دینگے اور ہم اللہ ہی کی طرف رغبت رکھتے ہیں ( تو ان کے حق میں بہتر ہوتا) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ راضی ہوجاتے اس پر جو ان کو عطا فرمایا تھا اللہ نے اور اس کے رسول نے، اور کہتے کہ کافی ہے ہم کو اللہ، عنقریب ہی اللہ ہمیں (اور بہت کچھ) دے گا اپنے فضل سے اور اس کا رسول بھی، بیشک ہم اللہ ہی کی طرف رغبت رکھنے والے ہیں (تو یہ خود انہی کے لئے بہتر ہوتا)

Translated by

Noor ul Amin

کیا ہی اچھاہوتاکہ اگروہ اس پر راضی ہوجاتےجو اللہ اور اس کے رسول نے انہیں دیاتھا اور کہتے ہیں :اللہ ہمارے لئے کافی ہے اللہ ہمیں اپنے فضل سے ( بہت کچھ ) دے گااوراس کا رسول بھی ہم اللہ کی طرف رغبت رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللہ و رسول نے ان کو دیا اور کہتے ہمیں اللہ کافی ہے اب دیتا ہے ہمیں اللہ اپنے فضل سے اور اللہ کا رسول ، ہمیں اللہ ہی کی طرف رغبت ہے ( ف۱۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ لوگ اس پر راضی ہو جاتے جو ان کو اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے عطا فرمایا تھا اور کہتے کہ ہمیں اللہ کافی ہے ۔ عنقریب ہمیں اللہ اپنے فضل سے اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزید ) عطا فرمائے گا ۔ بیشک ہم اللہ ہی کی طرف راغب ہیں ( اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی کا واسطہ اور وسیلہ ہے ، اس کا دینا بھی اللہ ہی کا دینا ہے ۔ اگر یہ عقیدہ رکھتے اور طعنہ زنی نہ کرتے تو یہ بہتر ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( کیا اچھا ہوتا ہے ) اگر وہ اس پر راضی رہتے جو کچھ اللہ اور اس کے رسول نے انہیں دیا تھا اور کہتے کہ اللہ ہمارے لئے کافی ہے ۔ وہ عنقریب ہمیں اپنے فضل و کرم سے عطا فرمائے گا اور اس کا رسول بھی ۔ ہم تو بس اللہ کی طرف ہی رغبت کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If only they had been content with what Allah and His Messenger gave them, and had said, "Sufficient unto us is Allah! Allah and His Messenger will soon give us of His bounty: to Allah do we turn our hopes!" (that would have been the right course).

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that they had been pleased with what God and His Messenger had given them and had said, "God is All-Sufficient for us. God and His Messenger will soon do us more favors and we have hope in God's mercy."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Would that they were content with what Allah and His Messenger gave them and had said: "Allah is sufficient for us. Allah will give us of His bounty, and so will His Messenger. We implore Allah (to enrich us)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they were content with what Allah and His Apostle gave them, and had said: Allah is sufficient for us; Allah will soon give us (more) out of His grace and His Apostle too; surely to Allah do we make our petition.

Translated by

William Pickthall

(How much more seemly) had they been content with that which Allah and His messenger had given them and had said: Allah sufficeth us. Allah will give us of His bounty, and (also) His messenger. Unto Allah we are suppliants.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या अच्छा होता कि अल्लाह और उसके रसूल ने उन्हें जो कुछ दिया था उस पर वे राज़ी रहते और कहते कि हमारे लिए अल्लाह काफ़ी है, अल्लाह अपने फ़ज़्ल से हमको और भी देगा और उसका रसूल भी, हमको तो अल्लाह ही चाहिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے لیے بہتر ہوتا اگر وہ لوگ اس پر راضی رہتے جو کچھ ان کو اللہ نے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیا تھا۔ اور یوں کہتے کہ ہم کو اللہ کافی ہے آیندہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہم کو اور دے گا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دینگے ہم (اول سے) اللہ ہی کی طرف راغب ہیں۔ (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کاش کہ واقعی وہ اس پر راضی ہوجاتے جو انہیں اللہ اور اس کے رسول نے دیا اور کہتے کہ اللہ کافی ہے جلدہی اللہ اور اس کا رسول ہمیں اپنے فضل سے دے گا۔ بیشک ہم اللہ ہی کی طرف رغبت کرنے والے ہیں۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا اچھا ہوتا کہ اللہ اور رسول نے جو کچھ بھی انہیں دیا تھا اس پر وہ راضی رہتے اور کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے ، وہ اپنے فضل سے ہمیں اور بہت کچھ دے گا اور اس کا رسول بھی ہم پر عنایت فرمائے گا ، ہم اللہ کی طرف نظر جمائے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے لیے یہ بہتر ہے کہ وہ اس پر راضی ہوں جو اللہ نے اور اس کے رسول نے انہیں دیا اور وہ یوں کہیں کہ اللہ ہمیں کافی ہے۔ عنقریب اللہ ہمیں اپنے فضل سے عطا فرمائے گا اور اس کا رسول بیشک ہم اللہ کی طرف رغبت کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ راضی ہوجاتے اسی پر جو دیا ان کو اللہ نے اور اس کے رسول نے اور کہتے کافی ہے ہم کو اللہ وہ دے گا ہم کو اپنے فضل سے اور اس کا رسول ہم کو تو اللہ ہی چاہیے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے حق میں کیا اچھا ہوتا اگر اللہ اور اس کے رسول نے جو ان کو دیا تھا اس پر وہ لوگ راضی رہتے اور یوں کہتے کہ ہم کو اللہ کافی ہے اللہ ہم کو اپنے فضل سے آئندہ دے گا اور اس کا رسول بھی ہم پر عنایت فرمائے گا بلاشبہ ہم تو اللہ ہی سے توقع رکھنے والے ہیں۔