Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 99

سورة التوبة

وَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ مَنۡ یُّؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ یَتَّخِذُ مَا یُنۡفِقُ قُرُبٰتٍ عِنۡدَ اللّٰہِ وَ صَلَوٰتِ الرَّسُوۡلِ ؕ اَلَاۤ اِنَّہَا قُرۡبَۃٌ لَّہُمۡ ؕ سَیُدۡخِلُہُمُ اللّٰہُ فِیۡ رَحۡمَتِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۹۹﴾  1

But among the bedouins are some who believe in Allah and the Last Day and consider what they spend as means of nearness to Allah and of [obtaining] invocations of the Messenger. Unquestionably, it is a means of nearness for them. Allah will admit them to His mercy. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اور بعض اہل دیہات میں ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو عند اللہ قرب حاصل ہونے کا ذریعہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ یاد رکھو کہ ان کا یہ خرچ کرنا بیشک ان کے لئے موجب قربت ہے ، ان کو اللہ تعالٰی ضرور اپنی رحمت میں داخل کرے گا اللہ تعالٰی بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ الۡاَعۡرَابِ
اور دیہاتیوں / بدویوں میں سے
مَنۡ
کوئی ہے جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان رکھتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَیَتَّخِذُ
اور وہ بنا لیتا ہے
مَا
اسے جو
یُنۡفِقُ
وہ خرچ کرتا ہے
قُرُبٰتٍ
قربتوں ( کا ذریعہ)
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
وَصَلَوٰتِ
اور دعاؤں کا
الرَّسُوۡلِ
رسول کی
اَلَاۤ
خبردار
اِنَّہَا
بیشک وہ
قُرۡبَۃٌ
قربت (کا ذریعہ )ہے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
سَیُدۡخِلُہُمُ
عنقریب داخل کرے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
فِیۡ رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت میں
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
غَفُوۡرٌ
بخشنے والا، مہربان ہے
رَّحِیۡمٌ
بہت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ الۡاَعۡرَابِ
اور دیہاتیوں میں سے کچھ ہیں
مَنۡ
جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان رکھتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخرت کے دن پر
وَیَتَّخِذُ
اور وہ سمجھتے ہیں
مَا
جو
یُنۡفِقُ
وہ خرچ کرتے ہیں
قُرُبٰتٍ
قربتوں کا ذریعہ
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک
وَصَلَوٰتِ
اور دعاؤں کا
الرَّسُوۡلِ
رسول کی
اَلَاۤ
ہاں
اِنَّہَا
یقیناً وہی(خرچ)
قُرۡبَۃٌ
قربت کا ذریعہ
لَّہُمۡ
ان کے لیے
سَیُدۡخِلُہُمُ
عنقریب داخل کرے گا ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فِیۡ رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت میں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بےحد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

But among the bedouins are some who believe in Allah and the Last Day and consider what they spend as means of nearness to Allah and of [obtaining] invocations of the Messenger. Unquestionably, it is a means of nearness for them. Allah will admit them to His mercy. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اور بعض اہل دیہات میں ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو عند اللہ قرب حاصل ہونے کا ذریعہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ یاد رکھو کہ ان کا یہ خرچ کرنا بیشک ان کے لئے موجب قربت ہے ، ان کو اللہ تعالٰی ضرور اپنی رحمت میں داخل کرے گا اللہ تعالٰی بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کچھ اعرابی ایسے بھی ہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کریں اسے قرب الٰہی اور دعائے رسول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ سن لو۔ یہ واقعی ان کے لئے قرب الٰہی کا ذریعہ ہے۔ جلد ہی اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ اللہ تعالیٰ یقینا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوردیہاتیوں میں سے کچھ وہ ہیں جواﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن پرایمان رکھتے ہیں اور جوبھی وہ خرچ کرتے ہیں اُسے اﷲ تعالیٰ کے نزدیک قربتوں اور رسول کی دُعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔سن لو!یقیناوہ ان کے لیے قرب کاذریعہ ہے عنقریب اﷲ تعالیٰ ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among the Bedouins there are others who believe in Allah and in the Last Day and take what they spend as a source of nearness to Allah and of prayers from the Messenger. It is indeed a source of nearness for them. Allah will admit them to His mercy. Surely, Allah is Most Forgiving, Very Merciful.

اور بعضے گنوار وہ ہیں کہ ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور شمار کرتے ہیں اپنے خرچ کرنے کو نزدیک ہونا اللہ سے اور دعا لینی رسول کی سنتا ہے وہ ان کے حق میں نزدیکی ہے، داخل کرے گا ان کو اللہ اپنی رحمت میں، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان بدوؤں میں وہ لوگ بھی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور یوم آخرت پر اور جو وہ خرچ کرتے ہیں (اللہ کی راہ میں) اس کو سمجھتے ہیں اللہ کے قرب اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعاؤں کا ذریعہ آگاہ ہوجاؤ یہ ( ان کا انفاق) واقعتا ان کے لیے باعث تقرب ہے عنقریب اللہ انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ یقیناً اللہ معاف فرمانے والا رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And among the bedouin Arabs are those who believe in Allah and the Last Day, and regard their spending (in the Way of Allah) as a means of drawing near to Allah and of deserving the prayers of the Messenger. Indeed, this shall be a means of drawing near to Allah. Allah will surely admit them to His mercy. Allah is All-Forgiving, Ever Merciful.

اور انہی بدویوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کے ہاں تقرّب کا اور رسول کی طرف سے رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ ہاں ! وہ ضرور ان کے لیے تقرب کا ذریعہ ہے اور اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ، یقیناً اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ ؏ ١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہی دیہاتیوں میں وہ بھی جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، اور جو کچھ ( اللہ کے نام پر ) خرچ کرتے ہیں اس کو اللہ کے پاس قرب کے درجے حاصل کرنے اور رسول کی دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ ہاں یہ ان کے لیے یقینا تقرب کا ذریعہ ہے ۔ اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ۔ بیشک اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بعضے گنوار ایسے بھی ہیں جو اللہ اور پچھلے دن قیامت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو خرچتے ہیں اپنے حق میں اللہ تعالیٰ کی نزدیکی اور پیغمبر کی دعا کا سبب 10 سمجھتے ہیں سن لوگ بیشک ان کا خرچنا ان کی نزدیکی ہے خدا ند کریم سے اللہ ان کو ضرور اپنی رحمت میں لے لے گا بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کچھ دیہاتی ایسے ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پ ر اور آخرت کے دن پر اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو اللہ کے قرب اور پیغمبر کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دیکھو ! بلا شبہ یہ ان کے لئے قربت (کا سبب) ہے۔ عنقریب اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل فرمائیں گے۔ بیشک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بعض دیہاتی وہ بھی ہیں جو اللہ پر یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو اللہ کا قرب حاصل کرنے اور رسول کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ سنو ! کہ بیشک وہ ان کے لئے اللہ کے قربت کا ذریعہ ہے بہت جلد اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا۔ بیشک اللہ مغفرت کرنے والا نہایت رحم والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو خدا کی قُربت اور پیغمبر کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دیکھو وہ بےشبہ ان کے لیے (موجب) قربت ہے خدا ان کو عنقریب اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of the dwellers of the desert is one who believeth in Allah and the Last Day, and taketh that which he expendeth as approaches unto Allah and the blessings of His apostle. Lo! verily these are an approach for them; anon Allah will enter them into His mercy. Verily Allah is Forgiving, Merciful.

اور دیہاتیوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کے ہاں قرب کا ذریعہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعائیں (لینے) کا ذریعہ بناتے ہیں سو بیشک یہ (خرچ کرنا) ان کے حق میں قرب ہی کا ذریعہ ہے ضرور ان کو اللہ اپنی رحمت میں داخل کرے گا یقیناً اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان دیہاتیوں میں وہ بھی ہیں جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں ، اس کو اور رسول کی دعاؤں کو حصولِ قربِ الہٰی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ سو بیشک یہ ان کیلئے واسطۂ قربت ہی ہے ۔ اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور دیہاتیوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ ( اﷲتعالیٰ کی راہ میں ) خرچ کرتے ہیں اسے اﷲ ( تعالیٰ ) کے قرب اور رسول ( ﷺ ) سے دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ سو یقینایہ ان کیلئے قرب ہی کا ذریعہ ہے اﷲ ( تعالیٰ ) عنقریب انہیں اپنی رحمت سے داخل فرمائیں گے ۔ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) بخشنے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو اللہ کی قربت اور پیغمبر کی دعائوں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ سنو ! بیشک یہ ان کے لیے نزدیکی کا ذریعہ ہے اللہ ان کو عنقریب اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ دیہاتی ایسے بھی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر، اور جو کچھ وہ خرچ کرتے ہیں اس کو وہ اللہ کے یہاں قرب کا اور رسول کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں، آگاہ رہو کہ بیشک ان کا خرچ کرنا ان کے لئے قرب کا ذریعہ ہے، اللہ ضرور داخل فرمائے گا ان کو اپنی رحمت میں، بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور بعض دیہاتی ایسے بھی ہیںجو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اورجو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ سے قربت اور رسول کی نیک دعائوں کا ذریعہ سمجھتے ہیں ہاں یقینایہ ان کے لئے قربت الہٰی کاذریعہ ہے جلد ہی اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گااللہ یقینامعاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کچھ گاؤں والے وہ ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں ( ف۲۲٤ ) اور جو خرچ کریں اسے اللہ کی نزدیکیوں اور رسول سے دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھیں ( ف۲۲۵ ) ہاں ہاں وہ ان کے لیے باعث قرب ہے اللہ جلد انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بادیہ نشینوں میں ( ہی ) وہ شخص ( بھی ) ہے جو اﷲ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور جو کچھ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتاہے اسے اﷲ کے حضور تقرب اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی ( رحمت بھری ) دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھتا ہے ، سن لو! بیشک وہ ان کے لئے باعثِ قربِ الٰہی ہے ، جلد ہی اﷲ انہیں اپنی رحمت میں داخل فرما دے گا ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور انہی بدوؤں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتے ہیں ۔ اسے اللہ کے تقرب اور رسول کی دعاؤں کا وسیلہ سمجھتے ہیں ۔ بے شک وہ ( خرچ کرنا ) ان کے لیے تقرب کا ذریعہ ہے ۔ اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ۔ بے شک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But some of the desert Arabs believe in Allah and the Last Day, and look on their payments as pious gifts bringing them nearer to Allah and obtaining the prayers of the Messenger. Aye, indeed they bring them nearer (to Him): soon will Allah admit them to His Mercy: for Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the desert dwelling Arabs believe in God and the Day of Judgment. Whatever they spend for the cause of God they consider it as a means of getting nearer to God and have the prayers of the Messenger in their favor. This, certainly is a means to get nearer to God. God will admit them into His mercy. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of the bedouins there are some who believe in Allah and the Last Day, and look upon what they spend (in Allah's cause) as means of nearness to Allah, and a cause of receiving the Messenger's invocations. Indeed these (expenditures) are a means of nearness for them. Allah will admit them to His mercy. Certainly Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And of the dwellers of the desert are those who believe in Allah and the latter day and take what they spend to be (means of) the nearness of Allah and the Apostle's prayers; surely it shall be means of nearness for them; Allah will make them enter into His mercy; surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And of the wandering Arabs there is he who believeth in Allah and the Last Day, and taketh that which he expendeth and also the prayers of the messenger as acceptable offerings in the sight of Allah. Lo! verily it is an acceptable offering for them. Allah will bring them into His mercy. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और देहातियों में से कुछ वे भी हैं जो अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान रखते हैं और जो कुछ ख़र्च करते हैं उसको अल्लाह के यहाँ क़ुर्ब का और रसूल की दुआएं लेने का ज़रिया बनाते हैं, हाँ बेशक वह उनके लिए क़ुर्ब का ज़रिया है। अल्लाह उनको अपनी रहमत में दाख़िल करेगा, यक़ीनन अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعض اہل دیہات ایسے بھی ہیں جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر (پورا پورا) ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو عندالله قرب حاصل ہونے کا ذریعہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعاؤں کا ذریعہ بناتے ہیں (3) یاد رکھو کہ ان کا یہ خرچ کرنا بیشک ان کے لیے موجب قربت ہے ضرور ان کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں داخل کرلیں گے اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت والے بڑی رحمت والے ہیں۔ (99)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کچھ دیہاتی وہ ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ وہ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کی قربتوں اور رسول کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ آگاہ رہو ! یقیناً صدقہ ان کے لیے قربت کا ذریعہ ہے، عنقریب انھیں اللہ اپنی رحمت میں لے گا۔ بیشک اللہ بہت بخشنے، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (٩٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور انہی بدویوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کے ہاں تقرب کا اور رسول کی طرف سے رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ ہاں ! وہ ضرور ان کے لئے تقرب کا ذریعہ ہے اور اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ، یقینا اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دیہاتیوں میں وہ لوگ بھی ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کی نزدیکی کا اور رسول کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ خبر دار یہ ان کے لیے نزدیکی کا سبب ہے۔ اللہ عنقریب انہیں اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا۔ بلاشبہ اللہ غفور ہے، رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے گنوار وہ ہیں کہ ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور شمار کرتے ہیں اپنے خرچ کرنے کو نزدیک ہونا اللہ سے اور دعا لینی رسول کی سنتا ہے وہ ان کے حق میں نزدیکی ہے داخل کرے گا ان کو اللہ اپنی رحمت میں بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور انہی دیہائیوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ پر اور یوم آخرت پر پوری طرح یقین رکھتے ہیں اور جو کچھ خیرات کرتے ہیں اس کو اللہ کی قربت اور پیغمبر کی دعائیں حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں یاد رکھو کہ ان کی خیرات واقعی ان کے لئے تقرب کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ ضرور ان لوگوں کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ بیشک اللہ بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا ہے۔