Surat ul Lail

Surah: 92

Verse: 11

سورة الليل

وَ مَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُ مَا لُہٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ﴿ؕ۱۱﴾

And what will his wealth avail him when he falls?

اس کا مال اسے ( اوندھا ) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یُغۡنِیۡ
کام آئے گا
عَنۡہُ
اسے
مَالُہٗۤ
مال اس کا
اِذَا
جب
تَرَدّٰی
وہ (جہنم میں) گرے گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا یُغۡنِیۡ
اور نہ کام آئے گا 
عَنۡہُ
اس کے 
مَالُہٗۤ
مال اس کا
اِذَا
جب
تَرَدّٰی
وہ( جہنم میں  )گرے گا
Translated by

Juna Garhi

And what will his wealth avail him when he falls?

اس کا مال اسے ( اوندھا ) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب وہ (جہنم کے) گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کسی کام نہ آئے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُس کامال اُس کے کام نہ آئے گاجب وہ(جہنم میں)گرے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And his wealth will not help him when he will fall down (into Hell).

اور کام نہ آئے گا اور اس کے مال اس کا جب گڑھے میں گرے گا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آئے گا جب وہ (جہنم کے) گڑھے میں گرے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and his wealth shall be of no avail to him when he perishes.

اور اس کا مال آخر اس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے6؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ایسا شخص تباہی کے گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آئے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب وہ دوزخ میں جا کر گریگا یا اس پر تباہی آئیگی تو اس کا مال کچھ اس کے کام نہ آئیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ (دوزخ میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ ہلاک اور برباد ہونے لگے گا تو اس کا مال اس کے کام نہ آسکے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And his substance will avail him not when he perisheth.

اور اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا جب وہ برباد ہونے لگے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کے کیا کام آئے گا اس کا مال جب وہ کھڈ میں گرے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جس وقت وہ ہلاکت ( کے گڑھے ) میں گرے گا اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ کام نہیں آسکے گا اس کو اس کا مال جب وہ ہلاکت کے گڑھے میں گرے گا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب وہ ( جہنم کے ) گڑھے میں گرے گاتواس کا مال اس کے کسی کام نہ آئیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۱ ) اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت ( کے گڑھے ) میں گرے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ دے گا جب وہ ( ہلاکت کے ) گڑھے میں گرے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor will his wealth profit him when he falls headlong (into the Pit).

Translated by

Muhammad Sarwar

and their wealth will be of no benefit to them when they face destruction.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And what will his wealth avail him when he goes down (in destruction)

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And his wealth will not avail him when he perishes.

Translated by

William Pickthall

His riches will not save him when he perisheth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस का माल उस के कुछ काम न आएगा, जब वह (सिर के बल) खड्ड में गिरेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آوے گا جب وہ برباد ہونے لگے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب وہ ہلاک ہوگا تو اس کا مال اسے فائدہ نہیں دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس کا مال آخر اس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہوجائے گا ؟ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا جب وہ برباد ہونے لگے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کام نہ آئے گا اس کے مال اس کا جب گڑھے میں گرے گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب وہ ہلاک ہونے لگے گا تو اس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا۔