Surat ul Qadar

Surah: 97

Verse: 5

سورة القدر

سَلٰم ٌ ۟ ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ ٪﴿۵﴾  22 الثلٰثۃ

Peace it is until the emergence of dawn.

یہ رات سراسرسلامتی کی ہوتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے تک ( رہتی ہے ) ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

There is peace until the appearance of dawn. Sa`id bin Mansur said, "Hushaym narrated to us on the authority of Abu Ishaq, who narrated that Ash-Sha`bi said concerning Allah's statement, تَنَزَّلُ الْمَلَـيِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ سَلَـمٌ هِىَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ Therein descend the angels and the Ruh by their Lord's permission with every matter, there is a peace until the appearance of dawn. `The angels giving the greetings of peace during the Night of Al-Qadr to the people in the Masjids until the coming of Fajr (dawn)."' Qatadah and Ibn Zayd both said concerning Allah's statement, سَلَـمٌ هِىَ (There is peace), "This means all of it is good and there is no evil in it until the coming of Fajr (dawn)." Specifying the Night of Decree and its Signs This is supported by what Imam Ahmad recorded from Ubadah bin As-Samit that the Messenger of Allah said, لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْبَوَاقِي مَنْ قَامَهُنَّ ابْتِغَاءَ حِسْبَتِهِنَّ فَإِنَّ اللهَ يَغْفِرُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ وَهِيَ لَيْلَةُ وِتْرٍ تِسْعٍ أَوْ سَبْعٍ أَوْ خَامِسَةٍ أَوْ ثَالِثَةٍ أَوْ اخِرِ لَيْلَة The Night of Al-Qadr occurs during the last ten (nights). Whoever stands for them (in prayer) seeking their reward, then indeed Allah will forgive his previous sins and his latter sins. It is an odd night: the ninth, or the seventh, or the fifth, or the third or the last night (of Ramadan). The Messenger of Allah also said, إِنَّ أَمَارَةَ لَيْلَةِ الْقَدْرِ أَنَّهَا صَافِيَةٌ بَلْجَةٌ كَأَنَّ فِيهَا قَمَرًا سَاطِعًا سَاكِنَةٌ سَاجِيَةٌ لاَا بَرْدَ فِيهَا وَلاَا حَرَّ وَلاَا يَحِلُّ لِكَوْكَبٍ يُرْمَى بِهِ فِيهَا حَتْى يُصْبِحَ وَإِنَّ أَمَارَتَهَا أَنَّ الشَّمْسَ صَبِيحَتَهَا تَخْرُجُ مُسْتَوِيَةً لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ مِثْلَ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَلاَ يَحِلُّ لِلشَّيْطَانِ أَنْ يَخْرُجَ مَعَهَا يَوْمَيِذ Verily, the sign of the Night of Al-Qadr is that it is pure and glowing as if there were a bright, tranquil, calm moon during it. It is not cold, nor is it hot, and no shooting star is permitted until morning. Its sign is that the sun appears on the morning following it smooth having no rays on it, just like the moon on a full moon night. Shaytan is not allowed to come out with it (the sun) on that day. This chain of narration is good. In its text there is some oddities and in some of its wordings there are things that are objectionable. Abu Dawud mentioned a section in his Sunan that he titled, "Chapter: Clarification that the Night of Al-Qadr occurs during every Ramadan." Then he recorded that `Abdullah bin `Umar said, "The Messenger of Allah was asked about the Night of Al-Qadr while I was listening and he said, هِيَ فِي كُلِّ رَمَضَان (It occurs during every Ramadan.)" The men of this chain of narration are all reliable, but Abu Dawud said that Shu`bah and Sufyan both narrated it from Ishaq and they both considered it to be a statement of the Companion (Ibn `Umar, and thus not the statement of the Prophet). It has been reported that Abu Sa`id Al-Khudri said, "The Messenger of Allah performed Itikaf during the first ten nights of Ramadan and we performed Itikaf with him. Then Jibril came to him and said, `That which you are seeking is in front of you.' So the Prophet performed Itikaf during the middle ten days of Ramadan and we also performed Itikaf with him. Then Jibril came to him and said; `That which you are seeking is ahead of you.' So the Prophet stood up and gave a sermon on the morning of the twentieth of Ramadan and he said, مَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعِيَ فَلْيَرْجِعْ فَإِنِّي رَأَيْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ وَإِنِّي أُنْسِيتُهَا وَإِنَّهَا فِي الْعَشْرِ الاَْوَاخِرِ فِي وِتْرٍ وَإِنِّي رَأَيْتُ كَأَنِّي أَسْجُدُ فِي طِينٍ وَمَاء Whoever performed Itikaf with me, let him come back (for Itikaf again), for verily I saw the Night of Al-Qadr, and I was caused to forget it, and indeed it is during the last ten (nights). It is during an odd night and I saw myself as if I were prostrating in mud and water. The roof of the Masjid was made of dried palm-tree leaves and we did not see anything (i.e., clouds) in the sky. But then a patch of wind-driven clouds came and it rained. So the Prophet lead us in prayer until we saw the traces of mud and water on the forehead of the Messenger of Allah , which confirmed his dream." In one narration it adds that - this occurred on the morning of the twenty-first night (meaning the next morning). They both (Al-Bukhari and Muslim) recorded it in the Two Sahihs. Ash-Shafi`i said, "This Hadith is the most authentic of what has been reported." It has also been said that it is on the twenty-third night due to a Hadith narrated from `Abdullah bin Unays in Sahih Muslim. It has also been said that it is on the twenty-fifth night due to what Al-Bukhari recorded from Ibn Abbas that the Messenger of Allah said, الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الاَْوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فِي تَاسِعَةٍ تَبْقَى فِي سَابِعَةٍ تَبْقَى فِي خَامِسَةٍ تَبْقَى Seek it in the last ten (nights) of Ramadan. In the ninth it still remains, in the seventh it still remains, in the fifth it still remains. Many have explained this Hadith to refer to the odd nights, and this is the most apparent and most popular explanation. It has also been said that it occurs on the twenty-seventh night because of what Muslim recorded in his Sahih from Ubay bin Ka`b that the Messenger of Allah mentioned that it was on the twenty-seventh night. Imam Ahmad recorded from Zirr that he asked Ubayy bin Ka`b, "O Abu Al-Mundhir! Verily, your brother Ibn Mas`ud says whoever stands for prayer (at night) the entire year, will catch the Night of Al-Qadr." He (Ubayy) said, "May Allah have mercy upon him. Indeed he knows that it is during the month of Ramadan and that it is the twenty-seventh night." Then he swore by Allah. Zirr then said, "How do you know that" Ubayy replied, By a sign or an indication that he (the Prophet) informed us of. It rises that next day having no rays on it -- meaning the sun." Muslim has also recorded it. It has been said that it is the night of the twenty-ninth. Imam Ahmad bin Hanbal recorded from `Ubadah bin As-Samit that he asked the Messenger of Allah about the Night of Decree and he replied, فِي رَمَضَانَ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الاَْوَاخِرِ فَإِنَّهَا فِي وِتْرٍ إِحْدَى وَعِشْرِينَ أَوْ ثَلَإثٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ أَوْ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ فِي اخِرِ لَيْلَة Seek it in Ramadan in the last ten nights. For verily, it is during the odd nights, the twenty-first, or the twenty-third, or the twenty-fifth, or the twenty-seventh, or the twenty-ninth, or during the last night. Imam Ahmad also recorded from Abu Hurayrah that the Messenger of Allah said about the Night of Al-Qadr, إِنَّهَا لَيْلَةُ سَابِعَةٍ أَوْ تَاسِعَةٍ وَعِشْرِينَ وَإِنَّ الْمَلَيِكَةَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ فِي الاَْرْضِ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ الْحَصَى Verily, it is during the twenty-seventh or the twenty-ninth night. And verily, the angels who are on the earth during that night are more numerous than the number of pebbles. Ahmad was alone in recording this Hadith and there is nothing wrong with its chain of narration. At-Tirmidhi recorded from Abu Qilabah that he said, "The Night of Al-Qadr moves around (i.e., from year to year) throughout the last ten nights." This view that At-Tirmidhi mentions from Abu Qilabah has also been recorded by Malik, Ath-Thawri, Ahmad bin Hanbal, Ishaq bin Rahuyah, Abu Thawr, Al-Muzani, Abu Bakr bin Khuzaymah and others. It has also been related from Ash-Shafi`i, and Al-Qadi reported it from him, and this is most likely. And Allah knows best. Supplication during the Night of Decree It is recommended to supplicate often during all times, especially during the month of Ramadan, in the last ten nights, and during the odd nights of it even more so. It is recommended that one say the following supplication a lot: "O Allah! Verily, You are the Oft-Pardoning, You love to pardon, so pardon me." This is due to what Imam Ahmad recorded from `A'ishah, that she said, "O Messenger of Allah! If I find the Night of Al-Qadr what should I say" He replied, قُولِي اللْهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي Say: "O Allah! Verily, You are the Oft-Pardoning, You love to pardon, so pardon me." At-Tirmidhi, An-Nasa'i and Ibn Majah have all recorded this Hadith. At-Tirmidhi said, "This Hadith is Hasan Sahih." Al-Hakim recorded it in his Mustadrak (with a different chain of narration) and he said that it is authentic according to the criteria of the two Sheikhs (Al-Bukhari and Muslim). An-Nasa'i also recorded it. This is the end of the Tafsir of Surah Al-Qadr, and all praise and blessings are due to Allah.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

5۔ 1 یعنی اس میں شر نہیں۔ یا اس معنی میں سلامتی والی ہے کہ مومن اس رات کو شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں یا فرشتے اہل ایمان کو سلام عرض کرتے ہیں، یا فرشتے ہی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ شب قدر کے لئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطور خاص یہ دعا بتلائی ہے، اللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُو تُحِبُّ العَفْوَ فَاعْفُ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٤] اس آیت کے بھی دو مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ جو فرشتے نازل ہوتے ہیں وہ ساری رات اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں کے لیے امن و سلامتی کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس میں جتنے بھی فیصلے کیے جاتے ہیں وہ سب خیر و سلامتی پر ہی مبنی ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہ اگر کسی فرد کی ہلاکت یا کسی قوم کی تباہی کے متعلق فیصلہ کیا جائے تو وہ بھی اہل زمین کی خیر و سلامتی پر مبنی ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(١) سلمھی حتی مطلع الفجر :” سلم “ خبر مقدم اور ” ھی “ مبتدا موخر ہے، یعنی وہ رات طلوع فجر تک سراسر سلامتی ہے ۔ مغرب سے فجر تک رات بھر اس میں اہل ایمان شیطان کے شر اور ہر قسم کے فتنے سے سلامت رہتے ہیں اور اپنے دلوں میں عجیب اطمینان و سکون اور سلامتی محسوس کرتے ہیں۔ (٢) لیلتہ القدر، اس کی تلاش اور اعتکاف کے مسئال و فضائل کے لئے کتب احادیث کا مطلاعہ فرمائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Verse [ 5] سَلَامٌ (Peace it is till the rising of dawn.) The word Salam [ peace ] stands for a complete sentence meaning &it is all peace, equanimity and complete goodness, having no evil in it.& [ Qurtubi ]. Some scholars treat the word Salamun as a sentence qualifying مِّن كُلِّ أَمْرٍ min kulli amrin, meaning &the angels come with every such matter which is good and peace&. [ Mazhari ]. هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ‌ The concluding expression of the verse means the blessings of the Night of Qadr are not restricted to any particular part of the night. They start descending at the fall of night and continue till the break of dawn. Special Note According to the verse &The Night of Power is better than a thousand months& which equals eighty-three years and four months. Obviously, each year will contain a laylatul Qadr which will be better than a thousand months. As a result, the Night of Qadr will recur ad infinitum, that is, repeat or continue without an end. For this reason, some of the commentators say the expression &more than a thousand months& does not include nights of Qadr. Thus this should not pose any problem. [ Ibn Kathir on the authority of Mujahid ]. On account of geographical positions, the time will vary from place to place. As a result, the Night of Qadr will not occur in all the regions of the world simultaneously. This is not a problem because people of each location should calculate and consecrate the night and receive its blessings according to their geographical position. Allah, the Pure and Exalted, knows best. Ruling If anyone performs the ` Isha& and Fajr salahs in congregation, he will receive the blessings and reward of the Night of Qadr. The more one performs acts of worship in this night, the more he shall receive its blessings. It is recorded in Sahih of Muslim that Sayyidna ` Uthman (رض) narrates that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: |"If a person performs his ` Isha& salah in congregation, he will attain the blessings of spending half the night in devotion; and if he performs Fajr salah in congregation, he will attain the blessings of spending the entire night in devotion.|" Al-Hamdulillah The Commentary on Surah Al-Qadr Ends here

سلم، عبارت کی اصل سلم ہے۔ لفظ ھی حذف کردیا گیا، معنے یہ ہیں کہ یہ رات سلام اور سلامتی ہی ہے اور خیر ہی خیر ہے اس میں شرکا نام نہیں (قرطبی) اور بعض حضرات نے تقدیر عابرت سلام ہو قرار دے کر اس کو من کل امر کی صفت بنایا اور معنی یہ ہوئے کہ یہ فرشتے ہر ایسا امرلے کر آتے ہیں جو خیر وسلام ہے۔ (مظہری) ھی حتی مطلع الفجر، یعنی لیلتہ القدر کی یہ برکات رات کے کسی خاص حصہ کی ساتھ مخصوص نہیں، شروع رات سے طلوع فجر تک ایک ہی حکم ہے۔ فائدہ :۔ ان آیات میں لیلتہ القدر کو ایک ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے اور ظاہر ہے کہ ان ایک ہزار مہینوں کے اندر بھی ہر سال ایک شب قدر آئے گی تو حساب کس طرح بنے گا۔ ائمہ تفسیر نے فرمایا کہ یہاں ایک ہزار مہینوں سے وہ مراد ہیں جن میں شب قدر شامل نہ ہو اس لئے کوئی اشکال نہیں (کذاذکرہ ابن کثیر عن مجاہد) اختلاف مطالع کے سبب مختلف ملکوں اور شہروں میں شب قدر مختلف دنوں میں ہو تو اس میں کوئی اشکال نہیں، کیونکہ ہر جگہ کے اعتبار سے جو رات شب قدر قرار پائے گی اس جگہ اسی رات میں شب قدر کے برکات حاصل ہوں گے۔ واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم۔ مسئلہ :۔ جس شخص نے شب قدر میں عشاء اور صبح کی نماز جماتع سے پڑھ لی اس نے بھی اس رات کا ثواب پا لیا اور جو شخص جتنا زیادہ کرے گا زیادہ ثواب پائی گی صحیح مسلم میں حضرت ثمان غنی کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس شخص نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرلی تو آدھی رات کے قیام کا ثواب پا لیا اور جس نے صبح کی نماز بھی جماعت سے ادا کرلی تو پوری رات جاگنے عبادت کرنے کا ثواب حاصل کرلیا۔ تمت سورة القدر بحمدا للہ 7 رمضان 1391 ھ

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

سَلٰمٌ۝ ٠ ۛ ہِيَ حَتّٰى مَطْلَــعِ الْفَجْرِ۝ ٥ ۧ سلام السِّلْمُ والسَّلَامَةُ : التّعرّي من الآفات الظاهرة والباطنة، قال : بِقَلْبٍ سَلِيمٍ [ الشعراء/ 89] ، أي : متعرّ من الدّغل، فهذا في الباطن، وقال تعالی: مُسَلَّمَةٌ لا شِيَةَ فِيها [ البقرة/ 71] ، فهذا في الظاهر، وقد سَلِمَ يَسْلَمُ سَلَامَةً ، وسَلَاماً ، وسَلَّمَهُ الله، قال تعالی: وَلكِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ [ الأنفال/ 43] ، وقال : ادْخُلُوها بِسَلامٍ آمِنِينَ [ الحجر/ 46] ، أي : سلامة، وکذا قوله : اهْبِطْ بِسَلامٍ مِنَّا[هود/ 48] . والسّلامة الحقیقيّة ليست إلّا في الجنّة، إذ فيها بقاء بلا فناء، وغنی بلا فقر، وعزّ بلا ذلّ ، وصحّة بلا سقم، كما قال تعالی: لَهُمْ دارُ السَّلامِ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ الأنعام/ 127] ، أي : السلام ة، قال : وَاللَّهُ يَدْعُوا إِلى دارِ السَّلامِ [يونس/ 25] ، وقال تعالی: يَهْدِي بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوانَهُ سُبُلَ السَّلامِ [ المائدة/ 16] ، يجوز أن يكون کلّ ذلک من السّلامة . وقیل : السَّلَامُ اسم من أسماء اللہ تعالیٰ «1» ، وکذا قيل في قوله : لَهُمْ دارُ السَّلامِ [ الأنعام/ 127] ، والسَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ [ الحشر/ 23] ، قيل : وصف بذلک من حيث لا يلحقه العیوب والآفات التي تلحق الخلق، وقوله : سَلامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ [يس/ 58] ، سَلامٌ عَلَيْكُمْ بِما صَبَرْتُمْ [ الرعد/ 24] ، سلام علی آل ياسین «2» كلّ ذلک من الناس بالقول، ومن اللہ تعالیٰ بالفعل، وهو إعطاء ما تقدّم ذكره ممّا يكون في الجنّة من السّلامة، وقوله : وَإِذا خاطَبَهُمُ الْجاهِلُونَ قالُوا سَلاماً [ الفرقان/ 63] ، أي : نطلب منکم السّلامة، فيكون قوله ( سلاما) نصبا بإضمار فعل، وقیل : معناه : قالوا سَلَاماً ، أي : سدادا من القول، فعلی هذا يكون صفة لمصدر محذوف . وقوله تعالی: إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقالُوا سَلاماً قالَ سَلامٌ [ الذاریات/ 25] ، فإنما رفع الثاني، لأنّ الرّفع في باب الدّعاء أبلغ «3» ، فكأنّه تحرّى في باب الأدب المأمور به في قوله : وَإِذا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْها [ النساء/ 86] ، ومن قرأ سلم «4» فلأنّ السّلام لمّا کان يقتضي السّلم، وکان إبراهيم عليه السلام قد أوجس منهم خيفة، فلمّا رآهم مُسَلِّمِينَ تصوّر من تَسْلِيمِهِمْ أنهم قد بذلوا له سلما، فقال في جو ابهم : ( سلم) ، تنبيها أنّ ذلک من جهتي لکم كما حصل من جهتكم لي . وقوله تعالی: لا يَسْمَعُونَ فِيها لَغْواً وَلا تَأْثِيماً إِلَّا قِيلًا سَلاماً سَلاماً [ الواقعة/ 25- 26] ، فهذا لا يكون لهم بالقول فقط، بل ذلک بالقول والفعل جمیعا . وعلی ذلک قوله تعالی: فَسَلامٌ لَكَ مِنْ أَصْحابِ الْيَمِينِ [ الواقعة/ 91] ، وقوله : وَقُلْ سَلامٌ [ الزخرف/ 89] ، فهذا في الظاهر أن تُسَلِّمَ عليهم، وفي الحقیقة سؤال اللہ السَّلَامَةَ منهم، وقوله تعالی: سَلامٌ عَلى نُوحٍ فِي الْعالَمِينَ [ الصافات/ 79] ، سَلامٌ عَلى مُوسی وَهارُونَ [ الصافات/ 120] ، سَلامٌ عَلى إِبْراهِيمَ [ الصافات/ 109] ، كلّ هذا تنبيه من اللہ تعالیٰ أنّه جعلهم بحیث يثنی __________ عليهم، ويدعی لهم . وقال تعالی: فَإِذا دَخَلْتُمْ بُيُوتاً فَسَلِّمُوا عَلى أَنْفُسِكُمْ [ النور/ 61] ، أي : ليسلّم بعضکم علی بعض . ( س ل م ) السلم والسلامۃ کے معنی ظاہری اور باطنی آفات سے پاک اور محفوظ رہنے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : بِقَلْبٍ سَلِيمٍ [ الشعراء/ 89] پاک دل ( لے کر آیا وہ بچ جائیگا یعنی وہ دل جو دغا اور کھوٹ سے پاک ہو تو یہ سلامت باطن کے متعلق ہے اور ظاہری عیوب سے سلامتی کے متعلق فرمایا : مُسَلَّمَةٌ لا شِيَةَ فِيها[ البقرة/ 71] اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو ۔ پس سلم یسلم سلامۃ وسلاما کے معنی سلامت رہنے اور سلمۃ اللہ ( تفعیل ) کے معنی سلامت رکھنے کے ہیں ۔ جیسے فرمایا : وَلكِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ [ الأنفال/ 43] لیکن خدا نے ( تمہیں ) اس سے بچالیا ۔ ادْخُلُوها بِسَلامٍ آمِنِينَ [ الحجر/ 46] ان میں سلامتی اور ( خاطر جمع ) سے داخل ہوجاؤ ۔ اسی طرح فرمایا :۔ اهْبِطْ بِسَلامٍ مِنَّا[هود/ 48] ہماری طرف سے سلامتی کے ساتھ ۔۔۔ اترآؤ ۔ اور حقیقی سلامتی تو جنت ہی میں حاصل ہوگی جہاں بقائ ہے ۔ فنا نہیں ، غنا ہے احتیاج نہیں ، عزت ہے ذلت نہیں ، صحت ہے بیماری نہیں چناچہ اہل جنت کے متعلق فرمایا :۔ لَهُمْ دارُ السَّلامِ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ الأنعام/ 127] ان کے لیے سلامتی کا گھر ہے ۔ وَاللَّهُ يَدْعُوا إِلى دارِ السَّلامِ [يونس/ 25] اور خدا سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے ۔ يَهْدِي بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوانَهُ سُبُلَ السَّلامِ [ المائدة/ 16] جس سے خدا اپنی رضامندی پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے ۔ ان تمام آیات میں سلام بمعنی سلامتی کے ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہاں السلام اسمائے حسنیٰ سے ہے اور یہی معنی آیت لَهُمْ دارُ السَّلامِ [ الأنعام/ 127] میں بیان کئے گئے ہیں ۔ اور آیت :۔ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ [ الحشر/ 23] سلامتی امن دینے والا نگہبان ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وصف کلام کے ساتھ موصوف ہونے کے معنی یہ ہیں کہ جو عیوب و آفات اور مخلوق کو لاحق ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سب سے پاک ہے ۔ اور آیت :۔ سَلامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ [يس/ 58] پروردگار مہربان کی طرف سے سلام ( کہاجائیگا ) سَلامٌ عَلَيْكُمْ بِما صَبَرْتُمْ [ الرعد/ 24] اور کہیں گے ) تم رحمت ہو ( یہ ) تمہاری ثابت قدمی کا بدلہ ہے ۔ سلام علی آل ياسین «2» کہ ایسا پر سلام اور اس مفہوم کی دیگر آیات میں سلام علیٰ آیا ہے تو ان لوگوں کی جانب سے تو سلامتی بذریعہ قول مراد ہے یعنی سلام علی ٰ الخ کے ساتھ دعا کرنا اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے سلامتی بالفعل مراد ہے یعنی جنت عطافرمانا ۔ جہاں کہ حقیقی سلامتی حاصل ہوگی ۔ جیسا کہ ہم پہلے بیان کرچکے ہیں اور آیت :۔ وَإِذا خاطَبَهُمُ الْجاهِلُونَ قالُوا سَلاماً [ الفرقان/ 63] اور جب جاہل لوگ ان سے ( جاہلانہ ) گفتگو کرتے ہیں ۔ تو سلام کہتے ہیں ۔ مٰیں قالوا سلاما کے معنی ہیں ہم تم سے سلامتی چاہتے ہیں ۔ تو اس صورت میں سلاما منصوب اور بعض نے قالوا سلاحا کے یہ معنی کئے ہیں کہ وہ اچھی بات کہتے ہیں تو اس صورت میں یہ مصدر مخذوف ( یعنی قولا ) کی صٖت ہوگا ۔ اور آیت کریمہ : إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقالُوا سَلاماً قالَ سَلامٌ [ الذاریات/ 25] جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا ۔ انہوں نے بھی ( جواب میں ) سلام کہا ۔ میں دوسری سلام پر رفع اس لئے ہے کہ یہ باب دعا سے ہے اور صیغہ دعا میں رفع زیادہ بلیغ ہے گویا اس میں حضرت ابراہیم نے اس اد ب کو ملحوظ رکھا ہے جس کا کہ آیت : وَإِذا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْها [ النساء/ 86] اور جب تم کوئی دعا دے تو ( جواب میں ) تم اس سے بہتر ( کا مے) سے ( اسے ) دعا دو ۔ میں ھکم دیا گیا ہے اور ایک قرآت میں سلم ہے تو یہ اس بنا پر ہے کہ سلام سلم ( صلح) کو چاہتا تھا اور حضرت ابراہیم السلام ان سے خوف محسوس کرچکے تھے جب انہیں سلام کہتے ہوئے ۔ ستاتو اس کو پیغام صلح پر محمول کیا اور جواب میں سلام کہہ کر اس بات پر متنبہ کی کہ جیسے تم نے پیغام صلح قبول ہو ۔ اور آیت کریمہ : لا يَسْمَعُونَ فِيها لَغْواً وَلا تَأْثِيماً إِلَّا قِيلًا سَلاماً سَلاماً [ الواقعة/ 25- 26] وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے ار نہ گالی گلوچ ہاں ان کا کلام سلام سلام ( ہوگا ) کے معنی یہ ہیں کہ یہ بات صرف بذیعہ قول نہیں ہوگی ۔ بلکہ اور فعلا دونوں طرح ہوگئی ۔ اسی طرح آیت :: فَسَلامٌ لَكَ مِنْ أَصْحابِ الْيَمِينِ [ الواقعة/ 91] تو ( کہا جائیگا کہ ) تم پر پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام میں بھی سلام دونوں معنی پر محمول ہوسکتا ہے اور آیت : وَقُلْ سَلامٌ [ الزخرف/ 89] اور سلام کہدو ۔ میں بظارہر تو سلام کہنے کا حکم ہے لیکن فی الحققیت ان کے شر سے سللامتی کی دعا کرنے کا حکم ہے اور آیات سلام جیسے سلامٌ عَلى نُوحٍ فِي الْعالَمِينَ [ الصافات/ 79]( یعنی ) تمام جہان میں نوح (علیہ السلام) پر سلام کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ۔ ۔ سَلامٌ عَلى مُوسی وَهارُونَ [ الصافات/ 120] ابراہیم پر سلام ۔ سَلامٌ عَلى إِبْراهِيمَ [ الصافات/ 109] میں اس بات پر تنبیہ ہی کہ اللہ تعالیٰ نے ان انبیاء ابراہیم کو اس قدر بلند مرتبہ عطا کیا تھا کہ لوگ ہمیشہ ان کی تعریف کرتے اور ان کے لئے سلامتی کے ساتھ دعا کرتے رہیں گے اور فرمایا : فَإِذا دَخَلْتُمْ بُيُوتاً فَسَلِّمُوا عَلى أَنْفُسِكُمْ [ النور/ 61] اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے ( گھر والوں ) کو سلام کیا کرو ۔ یعنی تم ایک دوسرے کو سلام کہاکرو ۔ حَتَّى حَتَّى حرف يجرّ به تارة كإلى، لکن يدخل الحدّ المذکور بعده في حکم ما قبله، ويعطف به تارة، ويستأنف به تارة، نحو : أكلت السمکة حتی رأسها، ورأسها، ورأسها، قال تعالی: لَيَسْجُنُنَّهُ حَتَّى حِينٍ [يوسف/ 35] ، وحَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] . ويدخل علی الفعل المضارع فينصب ويرفع، وفي كلّ واحد وجهان : فأحد وجهي النصب : إلى أن . والثاني : كي . وأحد وجهي الرفع أن يكون الفعل قبله ماضیا، نحو : مشیت حتی أدخل البصرة، أي : مشیت فدخلت البصرة . والثاني : يكون ما بعده حالا، نحو : مرض حتی لا يرجونه، وقد قرئ : حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ [ البقرة/ 214] ، بالنصب والرفع «1» ، وحمل في كلّ واحدة من القراء تین علی الوجهين . وقیل : إنّ ما بعد «حتی» يقتضي أن يكون بخلاف ما قبله، نحو قوله تعالی: وَلا جُنُباً إِلَّا عابِرِي سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُوا [ النساء/ 43] ، وقد يجيء ولا يكون کذلک نحو ما روي : «إنّ اللہ تعالیٰ لا يملّ حتی تملّوا» «2» لم يقصد أن يثبت ملالا لله تعالیٰ بعد ملالهم حتی ٰ ( حرف ) کبھی تو الیٰ کی طرح یہ حرف جر کے طور پر استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے مابعد غایت ماقبل کے حکم میں داخل ہوتا ہے اور کبھی عاطفہ ہوتا ہے اور کبھی استیناف کا فائدہ دیتا ہے ۔ جیسے اکلت السملۃ حتی ٰ راسھا ( عاطفہ ) راسھا ( جارہ ) راسھا ( مستانفہ قرآن میں ہے ليَسْجُنُنَّهُ حَتَّى حِينٍ [يوسف/ 35] کچھ عرصہ کے لئے نہیں قید ہی کردیں ۔ وحَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] طلوع صبح تک ۔۔۔۔ جب یہ فعل مضارع پر داخل ہو تو اس پر رفع اور نصب دونوں جائز ہوتے ہیں اور ان میں ہر ایک کی دو وجہ ہوسکتی ہیں نصب کی صورت میں حتی بمعنی (1) الی آن یا (2) گی ہوتا ہے اور مضارع کے مرفوع ہونے ایک صورت تو یہ ہے کہ حتی سے پہلے فعل ماضی آجائے جیسے ؛۔ مشیت حتی ادخل ۔ البصرۃ ( یعنی میں چلا حتی کہ بصرہ میں داخل ہوا ) دوسری صورت یہ ہے کہ حتیٰ کا مابعد حال واقع ہو جیسے مرض حتی لایرجون و دو بیمار ہوا اس حال میں کہ سب اس سے ناامید ہوگئے ) اور آیت کریمۃ ؛۔ حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ [ البقرة/ 214] یہاں تک کہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پکار اٹھے ۔ میں یقول پر رفع اور نصب دونوں منقول ہیں اور ان ہر دو قرآت میں دونوں معنی بیان کئے گئے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ حتیٰ کا مابعد اس کے ماقبل کے خلاف ہوتا ہے ۔ جیسا ک قرآن میں ہے : وَلا جُنُباً إِلَّا عابِرِي سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُوا [ النساء/ 43] ۔ اور جنابت کی حالت میں بھی نماز کے پاس نہ جاؤ ) جب تک کہ غسل ( نہ ) کرو ۔ ہاں اگر بحالت سفر رستے چلے جارہے ہو اور غسل نہ کرسکو تو تیمم سے نماز پڑھ لو ۔ مگر کبھی اس طرح نہیں بھی ہوتا جیسے مروی ہے ۔ اللہ تعالیٰ لاتمل حتی تملو ا ۔ پس اس حدیث کے یہ معنی نہیں ہیں کہ تمہارے تھک جانے کے بعد ذات باری تعالیٰ بھی تھک جاتی ہے ۔ بلکہ معنی یہ ہیں کہ ذات باری تعالیٰ کو کبھی ملال لاحق نہیں ہوتا ۔ طَلَعَ طَلَعَ الشمسُ طُلُوعاً ومَطْلَعاً. قال تعالی: وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ [ طه/ 130] ، حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] ، والمَطْلِعُ : موضعُ الطُّلُوعِ ، حَتَّى إِذا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَطْلُعُ عَلى قَوْمٍ [ الكهف/ 90] ، وعنه استعیر : طَلَعَ علینا فلانٌ ، واطَّلَعَ. قال تعالی: هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ [ الصافات/ 54] ، فَاطَّلَعَ [ الصافات/ 55] ، قال : فَأَطَّلِعَ إِلى إِلهِ مُوسی[ غافر/ 37] ، وقال : أَطَّلَعَ الْغَيْبَ [ مریم/ 78] ، لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلى إِلهِ مُوسی[ القصص/ 38] ، واسْتَطْلَعْتُ رأيَهُ ، وأَطْلَعْتُكَ علی كذا، وطَلَعْتُ عنه : غبت، والطِّلاعُ : ما طَلَعَتْ عليه الشمسُ والإنسان، وطَلِيعَةُ الجیشِ : أوّل من يَطْلُعُ ، وامرأةٌ طُلَعَةٌ قُبَعَةٌ «1» : تُظْهِرُ رأسَها مرّةً وتستر أخری، وتشبيها بالطُّلُوعِ قيل : طَلْعُ النَّخْلِ. لَها طَلْعٌ نَضِيدٌ [ ق/ 10] ، طَلْعُها كَأَنَّهُ رُؤُسُ الشَّياطِينِ [ الصافات/ 65] ، أي : ما طَلَعَ منها، وَنَخْلٍ طَلْعُها هَضِيمٌ [ الشعراء/ 148] ، وقد أَطْلَعَتِ النّخلُ ، وقوسٌ طِلَاعُ الكفِّ : ملءُ الكفِّ. ( ط ل ع ) طلع ( ن ) الشمس طلوعا ومطلعا کے معنی آفتاب طلوع ہونے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ [ طه/ 130] اور سورج کے نکلنے سے پہلے ۔۔۔۔۔ تسبیح وتحمید کیا کرو ۔ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] طلوع صبح تک ۔ اور مطلع کے معنی ہیں طلوع ہونیکی جگہ قرآن میں ہے : ۔ حَتَّى إِذا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَطْلُعُ عَلى قَوْمٍ [ الكهف/ 90] یہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع کرتا ہے ۔۔۔۔۔ اسی سے استعارہ کے طور طلع علینا فلان واطلع کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ہیں کسی کے سامنے ظاہر ہونا اور اوپر پہنچ کر نیچے کی طرف جھانکنا قرآن میں ہے : ۔ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ [ الصافات/ 54] بھلا تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو اتنے میں وہ خود جھانکے گا ۔ فَاطَّلَعَ [ الصافات/ 55] پھر اوپر جاکر موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کو دیکھ لوں ۔ أَطَّلَعَ الْغَيْبَ [ مریم/ 78] کیا اس نے غیب کی خبر پالی ۔ لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلى إِلهِ مُوسی[ القصص/ 38] تاکہ میں موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں ۔ استطعت ( میں نے اس کی رائے معلوم کی ۔ اطلعت علٰی کذا میں نے تمہیں فلان معاملہ سے آگاہ کردیا طلعت عنہ میں اس سے پنہاں ہوگیا ( اضداد الطلاع ہر وہ چیز جس پر سورج طلوع کرتا ہو یا ( 2 ) انسان اس پر اطلاع پائے طلعیۃ الجیش ہر اول دستہ امرء ۃ طلعۃ قبعۃ وہ عورت جو بار بار ظاہر اور پوشیدہ ہو اور طلوع آفتاب کی مناسبت سے طلع النخل کا محاورہ استعمال ہوتا ہے اور اس کے معنی درخت خرما کے غلاف کے ہیں جس کے اندر اس کا خوشہ ہوتا ہے قرآن میں ہے : ۔ لَها طَلْعٌ نَضِيدٌ [ ق/ 10] جن کا گا بھاتہ بتہ ہوتا ہے طَلْعُها كَأَنَّهُ رُؤُسُ الشَّياطِينِ [ الصافات/ 65] ان کے شگوفے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر ۔ وَنَخْلٍ طَلْعُها هَضِيمٌ [ الشعراء/ 148] اور کھجوریں جن کے شگوفے لطیف ونازک ہوتے ہیں ۔ الطلعت النخل کھجور کا شگوفے دار ہونا ۔ قو س طلاع الکھف کمان جس سے مٹھی بھر جائے ۔ فجر الْفَجْرُ : شقّ الشیء شقّا واسعا كَفَجَرَ الإنسان السّكرَيقال : فَجَرْتُهُ فَانْفَجَرَ وفَجَّرْتُهُ فَتَفَجَّرَ. قال تعالی: وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُوناً [ القمر/ 12] ، وَفَجَّرْنا خِلالَهُما نَهَراً [ الكهف/ 33] ، فَتُفَجِّرَ الْأَنْهارَ [ الإسراء/ 91] ، تَفْجُرَ لَنا مِنَ الْأَرْضِ يَنْبُوعاً [ الإسراء/ 90] ، وقرئ تفجر . وقال : فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتا عَشْرَةَ عَيْناً [ البقرة/ 60] ، ومنه قيل للصّبح : فَجْرٌ ، لکونه فجر اللیل . قال تعالی: وَالْفَجْرِ وَلَيالٍ عَشْرٍ [ الفجر/ 1- 2] ، إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كانَ مَشْهُوداً [ الإسراء/ 78] ، وقیل : الفَجْرُ فجران : الکاذب، وهو كذَنَبِ السَّرْحان، والصّادق، وبه يتعلّق حکم الصّوم والصّلاة، قال : حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيامَ إِلَى اللَّيْلِ [ البقرة/ 187] . ( ف ج ر ) الفجر کے معنی کسی چیز کو وسیع طور پر پھا ڑ نے اور شق کردینے کے ہیں جیسے محاورہ ہے فجر الانسان السکری اس نے بند میں وسیع شکاف ڈال دیا فجرتہ فانفجرتہ فتفجر شدت کے ساتھ پانی کو پھاڑ کر بہایا قرآن میں ہے : ۔ وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُوناً [ القمر/ 12] اور زمین میں چشمے جاری کردیئے ۔ وَفَجَّرْنا خِلالَهُما نَهَراً [ الكهف/ 33] اور دونوں میں ہم نے ایک نہر بھی جاری کر رکھی تھی اور اس کے بیچ میں نہریں بہا نکالو ۔ تَفْجُرَ لَنا مِنَ الْأَرْضِ يَنْبُوعاً [ الإسراء/ 90] جب تک کہ ہمارے لئے زمین میں سے چشمے جاری ( نہ) کردو ۔ اور ایک قرآت میں تفجر ( بصیغہ تفعیل ) ہے ۔ فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتا عَشْرَةَ عَيْناً [ البقرة/ 60] تو پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ اور اسی سے صبح کو فجر کہا جاتا ہے کیونکہ صبح کی روشنی بھی رات کی تاریکی کو پھاڑ کر نمودار ہوتی ہے ۔ قرآن میں ہے : وَالْفَجْرِ وَلَيالٍ عَشْرٍ [ الفجر/ 1- 2] فجر کی قسم اور دس راتوں کی ۔ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كانَ مَشْهُوداً [ الإسراء/ 78] کیونکہ صبح کے وقت قرآن پڑھنا موجب حضور ( ملائکہ ) ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ فجر دو قسم پر ہے ایک فجر کا ذب جو بھیڑیئے کی دم کی طرح ( سیدھی روشنی سی نمودار ہوتی ہے دوم فجر صادق جس کے ساتھ نماز روزہ وغیرہ احکام تعلق رکھتے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيامَ إِلَى اللَّيْلِ [ البقرة/ 187] یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری رات کی ) سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے پھر روزہ ( رکھ کر ) رات تک پورا کرو

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٥{ سَلٰــمٌ قف } ” سراسر سلامتی ہے۔ “ اس سلامتی کے بہت سے پہلو ہیں ۔ مثلاً اس رات میں لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور عبادت کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ { ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ ۔ } ” یہ (رات) رہتی ہے طلوع فجر تک۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

5 That is, the entire Night, from evening till morning, is peace, free from every evil and mischief.

سورة القدر حاشیہ نمبر : 5 یعنی شام سے صبح تک وہ پوری رات خیر ہی خیر ہے ۔ ہر شر اور فتنے سے پاک ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(97:5) ہی حتی مطلع الفجر : ہی مبتدا۔ حتی مطلع الفجر اس کی خبر، ہی ای لیلۃ القدر۔ یہ رات غروب آفتاب سے لے کر طلوع فجر تک رہتی ہے۔ (ایسر التفاسیر)

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 یعنی اس میں اہل ایمان شیطان کے شر سے سلامتی میں رہتے ہیں۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس میں فرشتے اہل ایمان پر سلام بھیجتے ہیں۔ لیلتہ القدر کی فضیلت میں متعدد روایات ثابت ہیں جنہیں حدث کی کتابوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

8۔ یہ نہیں کہ اس شب کے کسی حصہ خاص میں یہ برکت ہو اور کسی میں نہ ہو، لیلة القدر کے متعلق ایک اشکال یہ ہے کہ اختلاف مطالع و مغارب کی وجہ سے لیلة القدر کا ہر جگہ جدا ہونا لازم آتا ہے، جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی استحالہ لازم نہیں آتا کہ یہ برکات کسی کو کسی وقت میں ملیں اور کسی کو دوسرے وقت میں، اسی طرح ملائکہ کا نزول ہر جگہ مختلف وقت میں ہوا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ھی حتی ................ الفجر (5:97) ” یہ طلوع فجر تک ہے “۔ ہم اہل ایمان اس بات پر مامور ہیں کہ اس جشن نوبہاراں کو بھی نہ بھلائیں۔ یہ اچھی یادیں ہیں ، اور ان یادوں کو تازہ رکھنے کے لئے ہمارے نبی نے ہمارے لئے بہت ہی سہل طریقے بتائے ہیں تاکہ ہماری روحیں اس سرچشمے سے مربوط ہیں۔ اور وہ عظیم کائناتی واقعہ انہیں یاد رہے جو اس رات میں وقوع پذیر ہوا۔ وہ یوں کہ حضور نے ہمیں تاکید فرمائی کہ ہر سال اس رات کو اللہ کی عبادت میں کھڑے رہو اور رمضان شریف کی آخری دس راتوں میں اسے تلاش کرو ، صحیح حدیث ہے : تحروالیلة القدر فی العشر الاواخر من رمضان۔ ” شب قدر کو رمضان کی آخری راتوں میں تلاش کرو “۔ اور صحیحین ہی کی ایک دوسری روایت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : من قام لیلة القدر ایمانا واحتسابا غفرلہ ماتقدم من ذنبہ۔ ” جس شخص نے شب قدر میں اللہ کی عبادت ایمان اور حسبتہ اللہ کی حالت میں کی اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے “۔ اسلام محض ظاہری رسومات اور اشکال کا نام نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عبادت کے سلسلے میں فرمایا : ایمنا واحتسابا ” یعنی ایمان اور اخلاص کے ساتھ “ تاکہ یہ قیام و عبادت اعلیٰ مقاصد کے لئے ہو جو اس رات میں متعین ہوئے اور احتساب کے طور پر یعنی خالص اللہ کے لئے ان دوشرائط سے انسانی دل میں ایسے حقائق جاگزیں ہوتے ہیں۔ جو انسان کو ان معانی کے ساتھ مربوط کردیتے ہیں جن کے لئے قرآن نازل ہوا۔ اسلامی نظام زندگی کا یہ طریقہ ہے کہ وہ ایمان وعمل ، ضمیر کے اندر موجود معتقدات اور عملی عبادات کے درمیان ربط پیدا کرتا ہے اور نظام عبادات اس طرح تجویز کرتا ہے جس کے ذریعہ انسان کے ضمیر و شعور میں وہ عقائد اچھی طرح مستحکم ہوجائیں اور زندہ مشکل میں موجود ہوں اور یہ نظریہ و عقائد محض افکار کی حد تک محدود نہ ہوں بلکہ ان کا عملی اور زندہ اظہار بھی ہو۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسلامی نظام زندگی اور نظام عبادت دراصل ایک بہترین نظام ہے جوان حقائق کو زندہ کرتا ہے اور انسانی ضمیر و شعور میں بھی اور عمل اور طرز عمل میں بھی زندہ اور متحرک کرتا ہے ، ان حقائق کا محض ذہنی ادراک ، بغیر عمل و عبادت کے ، ان عقائد ونظریات کو ثبات وقرار نہیں بخش سکتا۔ عبادات وعمل کے بغیر نہ فرد کی زندگی اور نہ سوسائٹی میں یہ حقائق زندہ اور متحرک ہوسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لیلة القدر کی یہ یاد اور اس میں ایمان اور خلوص کے ساتھ عبادت کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اور یہ اسلامی نظام زندگی کے منہاج اور طریقہ کار ایک خاص پہلو ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سَلٰمٌ یہ رات سراپا سلامتی ہے پوری رات فرشتے ان لوگوں پر سلام بھیجتے رہتے ہیں جو اللہ کے ذکر و عبادت میں لگے رہتے ہیں اور بعض حضرات نے اس کا یہ مطلب بتایا کہ شب قدر پوری کی پوری سلامتی اور خیر والی ہے اس میں شر نام کو نہیں ہے اس میں شیطان کسی کو برائی پر ڈال دے یا کسی کو تکلیف پہنچا دے اس کی طاقت سے باہر ہے۔ (ذكرہ فی معالم التنزیل) ﴿هِيَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (رح) ٠٠٥﴾ (یہ رات فجر طلوع ہونے تک رہتی ہے) اس میں یہ بتادیا کہ لیلۃ القدر رات کے کسی حصے کے ساتھ مخصوص نہیں ہے شروع حصے سے لے کر صبح صادق ہونے تک برابر شب قدر اپنی خیرات اور برکات کے ساتھ باقی رہتی ہے۔ فائدہ : وجہ تسمیہ لیلۃ القدر اس نام سے کیوں موسوم کی گئی ؟ اس کے بارے میں بعض حضرات نے تو یہ فرمایا ہے کہ چونکہ اس رات میں عبادت گزاروں کا شرف بڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے یہاں ان کے اعمال کی قدردانی بہت زیادہ ہوجاتی ہے اس لیے شب قدر کہا گیا۔ اور بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ چونکہ اس رات میں تمام مخلوقات کا نوشتہ آئندہ سال کے اسی رات کے آنے تک ان فرشتوں کے حوالے کردیا جاتا ہے جو کائنات کی تدبیر اور تنفیذ امور کے لیے مامور ہیں اس لیے اس کو لیلۃ القدر کے نام سے موسوم کیا گیا اس میں ہر انسان کی عمر اور مال اور رزق اور بارش وغیرہ کی مقادیر مقررہ فرشتوں کے حوالہ کردی جاتی ہیں۔ محققین کے نزدیک چونکہ سورة دُخان کی آیت ﴿فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيْمٍۙ٠٠٤﴾ کا مصداق شب قدر ہی ہے۔ اس لیے یہ کہنا درست ہے کہ شب قدر میں آئندہ سال پیش ہونے والے امور کا فیصلہ کردیا جاتا ہے یعنی لوح محفوظ سے نقل کر کے فرشتوں کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ شعبان کی پندرھویں شب جسے لیلۃ البرات کہا جاتا ہے کہ اس کی جو فضیلتیں وارد ہوئی ہیں جن کی اسانید ضعیف ہیں ان میں حضرت عائشہ (رض) کی روایت میں یہ بھی ہے کہ شعبان کی پندرھویں رات کو لکھ دیا جاتا ہے کہ اس سال میں کونسا بچہ پیدا ہوگا اور کس آدمی کی موت ہوگی اور اس رات میں بنی آدم کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں اسی میں ان کے رزق نازل ہوتے ہیں۔ مشکوٰۃ المصابیح صفحہ ١١٥ میں یہ حدیث کتاب الدعوات للامام البیہقی سے نقل کی ہے جسے محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے اور بعض حضرات نے شب قدر اور شب برات کے فیصلوں کے بارے میں یہ توجیہ کی ہے کہ ممکن ہے کہ واقعات شب برات میں لکھ دیئے جاتے ہوں اور شب قدر میں فرشتوں کے حوالے کردیئے جاتے ہوں۔ صاحب بیان القرآن نے سورة ٴ دخان کی تفسیر میں یہ قول نقل کیا ہے اور لکھا ہے کہ احتمال کے لیے ثبوت کی حاجت نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ فائدہ : چونکہ شب قدر رات میں ہوتی ہے اس لیے اختلاف مطالع کے اعتبار سے مختلف ملکوں اور شہروں میں شب قدر مختلف اوقات میں ہو تو اس سے کوئی اشکال لازم نہیں آتا کیونکہ بمشیت الٰہی ہر جگہ کے اعتبار سے جو رات شب قدر ہوگی وہاں اس رات کی برکات حاصل ہوں گی۔ فائدہ : جس قدر ممکن ہو سکے شب قدر کو عبادت میں گزارے، کچھ بھی نہیں تو کم از کم مغرب اور عشاء فجر کی نماز تو جماعت سے پڑھ ہی لے اس کا بھی بہت زیادہ ثواب ملے گا، انشاء اللہ تعالیٰ ۔ حضرت عثمان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھ لی گویا اس نے آدھی رات نماز میں قیام کیا اور جس نے عشاء کی نماز باجماعت پڑھ لی گویا اس نے پوری رات نماز پڑھ لی۔ (رواہ مسلم صفحہ ٢٣٢: ج ١) وھذا آخر تفسیر سورة القدر والحمد للہ الذی اکرم ھذہ الامة بھا وانعم علیھا والصلٰوة والسلام علی سید الرسل الذی انزلت علیہ وجاء بھا وعلی الہ وصحبہ ومن تلاھا عمل بھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

5:۔ ” سلام “ اس رات کی برکات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ رات سراپا امن و سلامتی اور خیر ہے اور اس میں کوئی شر نہیں ہوتا۔ امام نافع مدنی فرماتے ہیں ای لیلۃ القدر سلامۃ و خیر کلہا لاشرفیہا (قرطبی) ۔ لیلۃ القدر کی یہ خیر و برکت صبح صادق کی نمود تک ہے کیونکہ طلوع صبح سے رات ختم ہوجاتی ہے۔ سورة القدر ختم ہوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(5) یہ رات سرتاسر سلامتی ہے وہ طلوع فجر تک رہتی ہے یعنی انتظام عالم کے متعلق جو معاملات اور جو کام اس سال میں مقدر ہیں ان کے نفاذ کی تعین کے لئے فرشتے آتے ہیں یا امور خیر لے کر فرشتے نازل ہوتے ہیں یا ہر قسم کی روحانی برکتیں اور باطنی حیات لے کر نازل ہوتے ہیں روح سے مراد حضرت جبرئیل (علیہ السلام) ہیں۔ جیسا کہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے یا روح سے کوئی اور بہت بڑا فرشتہ مراد ہے یا روح سے فرشتوں کی کوئی اور جماعت مراد ہے جس کو فرشتے بھی صرف اسی رات کو دیکھتے ہیں یہ رات سلامتی ہے یعنی یہ رات اطمینان اور دل جمعی کی رات ہے یا یہ کہ فرشتوں کے سلام کی رات ہے۔ جیسا کہ روایات میں آتا ہے کہ اس رات ہر عبادت کرنیوالے پر فرشتے گزرتے ہیں اور ہر مومن اور ہر مومنہ پر سلام بھیجتے ہیں یا پروردگار عالم کا سلام پہنچاتے ہیں یا ہر عبادت گزار مومن اور مومنہ کے لئے سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔ غرض شام سے لے کر صبح صادق تک یہی سلسلہ جاری رہتا ہے یہاں تک کے طلوع فجر ہوجائے یعنی طلوع فجر تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ شب قدر کے متعلق صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے بیشمار اقوال ہیں احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ رات رمضان المبارک کے آخری عشرے کی کوئی طاق رات ہے صحابہ (رض) کی اکثریت اس کی قائل ہے کہ یہ ستائیسویں شب ہے۔ بہرحال رمضان کے آخری عشرے کی تمام طاق راتوں میں اس کو تلاش کرنا چاہیے اکثر علماء کا قول ہے کہ یہ رات کسی ایک تاریخ کے ساتھ مقید نہیں بلکہ کسی رمضان میں کوئی تاریخ اور کسی رمضان میں کوئی تاریخ چناچہ اکثر بزرگوں کا تجربہ یہ ہے کہ ہر رمضان میں یہ رات مختلف طاق راتوں میں ہوتی ہے صاحب نزہتہ المجالس اپنے والد کا تجربہ اس طرحبیان کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ اگر ایک شنبہ اور چہار شنبہ کو ہوگی تو یہ شب قدر انیسویں شب کو ہوگی اور اگر رمضان کی پہلی دوشنبہ کی ہوگی تو شب قدراکیسویں شب کو ہوگی اور اگر پہلی تاریخ سہ شنبہ اور جمعہ کو ہوگی تو شب قدر ستائیسویں شب کو ہوگی اور اگر پہلی تاریخ پنج شنبہ کو ہوگی تو شب قدر پچسیویں شب کو ہوگی اور اگر پہلی تاریخ رمضان کی شنبہ کو ہوگی تو شب قدر تیسویں شب کو ہوگی۔ واللہ اعلم بہتر یہی ہے کہ آخری عشرے کی تمام طاق راتوں میں تلاش کیا جائی اس رات میں کوئی خاص عبادت مشروع نہیں ہے نماز ہو قرآن کا پڑھنا ہو اور کسی قسم کا ذکر وشغل ہو۔ البتہ ایک دعا حضرت عائشہ (رض) کی روایت میں مرفوعاً آتی ہے کہ اگر شب قدر کو پائے تو اس میں یہ دعا پڑھے۔ اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں من اور کہا یقول اللھم انک عفو تحب العفوفاعف عنی۔ بہرحال شب قدر میں عبادت کرنے کا بہت ثواب منقول ہے۔ من قامہ لیلۃ القدر ایمانا واحتساباً غفرلہ ماتقدم من ذنبہ۔ یعنی ایمان اور ثواب کی امید سے جس نے لیلۃ القدر میں عبادت کی تو اس کے تمام گزرے ہوئے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں یعنی تمام صغیرہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں شاید اول اسی شب میں شروع ہوا قرآن اترنا پھر ہمیشہ اس میں یہ تین صفتیں اللہ نے رکھیں اس رات میں جو نیکی کرے گویا ہزار مہینے کی اور دنیا کے جو کام مقدر ہیں اس میں نیچے اترتے ہیں اور اللہ کی طرف سے چین اور دل جمعی اترتی رہتی ہے ساری رات عبادت حلاوت سے ہوتی ہے وہ رات قرآن سے دریافت ہوا کہ رمضان میں ہے حدیث سے معلوم ہوا کہ آخر د ہے میں طاق راتوں میں اکیسویں سے ستائیسویں تک الغیب عنداللہ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) نے ستائیسویں تک فرمایا یہ شاید انتیسویں تک ہوگا تب سے سہوہوا۔