Surat ul Bayyina

Surah: 98

Verse: 5

سورة البينة

وَ مَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِیَعۡبُدُوا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ ۬ ۙ حُنَفَآءَ وَ یُقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ذٰلِکَ دِیۡنُ الۡقَیِّمَۃِ ؕ﴿۵﴾

And they were not commanded except to worship Allah , [being] sincere to Him in religion, inclining to truth, and to establish prayer and to give zakah. And that is the correct religion.

انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص رکھیں ۔ ابراہیم حنیف کے دین پر اور نماز کوقائم رکھیں اور زکوۃ دیتے رہیں یہی ہے دین سیدھی ملت کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اُمِرُوۡۤا
وہ حکم دیے گئے تھے
اِلَّا
مگر
لِیَعۡبُدُوا
یہ کہ وہ عبادت کریں
اللّٰہَ
اللہ کی
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کرنے والے
لَہُ
اس کے لیے
الدِّیۡنَ
دین کو
حُنَفَآءَ
یکسو ہو کر
وَیُقِیۡمُوا
اور وہ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَیُؤۡتُوا
اور وہ ادا کریں
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَذٰلِکَ
اور یہ ہے
دِیۡنُ
دین
الۡقَیِّمَۃِ
درست
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں 
اُمِرُوۡۤا
انہیں حکم دیا گیا 
اِلَّا
سوائے
لِیَعۡبُدُوا
کہ وہ  عبادت کر یں 
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ  کی 
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کرنے والے ہوں
لَہُ
اس کے لیے 
الدِّیۡنَ
دین کو 
حُنَفَآءَ
ایک طرف ہو نے والے 
وَیُقِیۡمُوا
اور قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز 
وَیُؤۡتُوا
اور ادا کریں 
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ 
وَذٰلِکَ
اور یہی ہے 
دِیۡنُ
دین 
الۡقَیِّمَۃِ
مضبوط 
Translated by

Juna Garhi

And they were not commanded except to worship Allah , [being] sincere to Him in religion, inclining to truth, and to establish prayer and to give zakah. And that is the correct religion.

انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص رکھیں ۔ ابراہیم حنیف کے دین پر اور نماز کوقائم رکھیں اور زکوۃ دیتے رہیں یہی ہے دین سیدھی ملت کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انہیں حکم تو یہی دیا گیا تھا کہ خالصتا اللہ کی مکمل حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی عبادت کریں، پوری طرح یکسو ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی درست دین ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہیں اس کے سواکوئی حکم نہیں دیاگیاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں اس حال میں کہ وہ دین کواللہ تعالیٰ کے لیے خالص کرنے والے،یکسوہونے والے ہوں اورنمازقائم کریں اورزکوٰۃ دیں اور یہی مضبوط دین ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

while they were not ordered but to worship Allah, making their submission exclusive for him with integrity, and to establish salah and pay zakah. And that is the way of the straight religion.

اور ان کو حکم یہی ہوا کہ بندگی کریں اللہ کے خالص کر کے اس کے واسطے بندگی ابراہیم کی راہ پر اور قائم رکھیں نماز اور دیں زکوٰة اور یہ ہے راہ مضبوط لوگوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہیں حکم نہیں ہوا تھا مگر یہ کہ وہ بندگی کریں اللہ کی اپنی اطاعت کو اس کے لیے خالص کرتے ہوئے بالکل یکسو ہو کر اور (یہ کہ) نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی ہے سیدھا (اور سچا) دین۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yet all that they had been commanded was that they serve Allah, with utter sincerity, devoting themselves exclusively to Him, and that they establish Prayer and pay Zakah. That is the Right Faith.

اور ان کو اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے ، بالکل یکسو ہو کر ، اور نماز قائم کریں اور زکوة دیں ۔ یہی نہایت صحیح و درست دین ہے ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ‌انہیں ‌اس ‌كے ‌سوا ‌كوئی ‌اور ‌حكم ‌نہیں ‌دیا ‌گیا ‌تھا ‌كہ ‌وہ ‌اللہ ‌كی ‌عبادت ‌اس ‌طرح ‌كریں ‌كہ ‌بندگی ‌كو ‌بلكل ‌یكسو ‌ہوكر ‌صرف ‌اسی ‌كے ‌لیے ‌خالص ‌ركھیں ، ‌اور ‌نماز ‌قائم ‌كریں ‌اور ‌زكواة ‌ادا ‌كریں ، ‌اور ‌یہی ‌سیدھی ‌سچی ‌امت ‌كا ‌دین ‌ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

حالانکہ) اہل کتاب کو خود انکی کتابوں میں یہی حکم ہوا تھا کہ ایک طرف کے ہو کر اللہ کو پوچیں خلاص اس کی بندگی کریں اور نماز کو درستی سے ادا کریں اور زکوا 1 دیا کریں اور یہی دین ٹھیک ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو حکم تو یہی ملا تھا کہ اخلاص کے ساتھ یکسو ہو کر اللہ کی عبادت کریں اور نماز پڑھیں اور زکوٰۃ دیں اور یہی سچا دین ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ ان اہل کتاب کو صرف یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ ایک طرف ہو کر خالص اللہ کی عبادت و بندگی کریں۔ نماز کو قائم کریں، زکوٰۃ ادا کریں اور یہی (سب سے) بہتر دین ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they were commanded not but that they should worship Allah, keeping religion pure for him, as upright men, and that they should establish prayer and give the poor-rate, And that is the right religion.

حالانکہ انہیں یہی حکم ہوا تھا کہ اللہ کی عبادت اس طرح کریں کہ دین کو اسی کے لئے خالص رکھیں یکسو ہو کر اور نماز کی پابندی رکھیں اور زکوٰۃ دیا کریں یہی طریقہ ہے (ان) درست مضامین کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو حکم یہی ہوا تھا کہ وہ اللہ ہی کی بندگی کریں ، اسی کی خالص اطاعت کے ساتھ ، بالکل یکسو ہوکر اور نماز کا اہتمام رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور یہی سیدھی ملت کا دین ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہیں تو فقط اس ( بات ) کا حکم تھا کہ بالکل یکسوہوکر اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے اعتقاد کو خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی درست طریقہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ خلوص دل سے اللہ کی عبادت کریں یکسو ہو کر نماز پڑھیں زکوۃٰ دیں کہ یہی سچا دین ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ ان کو حکم نہیں دیا گیا تھا مگر اس بات کا کہ وہ عبادت (و بندگی) کریں صرف اللہ کی خالص کر کے اس کے لئے اپنے دین کو (ہر شائبہ شرک و ریا سے) یکسو ہو کر اور وہ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی ہے نہایت درست دین

Translated by

Noor ul Amin

اورانہیں حکم تویہی دیا گیاکہ خالص اللہ کی مکمل حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی عبادت کریں ، پوری طرح یکسو ہوکر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی درست دین ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۵ ) اور ان لوگوں کو تو ( ف۱۰ ) یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتے ( ف۱۱ ) ایک طرف کے ہو کر ( ف۱۲ ) اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں اور یہ سیدھا دین ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

حالانکہ انہیں فقط یہی حکم دیا گیا تھا کہ صرف اسی کے لئے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے اﷲ کی عبادت کریں ، ( ہر باطل سے جدا ہو کر ) حق کی طرف یک سُوئی پیدا کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیا کریں اور یہی سیدھا اور مضبوط دین ہے

Translated by

Hussain Najfi

حالانکہ انہیں تو بس یہی حکم دیا گیا تھا کہ دین کو اسی کیلئے خالص کرتے ہوئے اللہ کی عبادت کریں بالکل یکسُو ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہی نہایت ( صحیح اور ) درست دین ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they have been commanded no more than this: To worship Allah, offering Him sincere devotion, being true (in faith); to establish regular prayer; and to practise regular charity; and that is the Religion Right and Straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

They were only commanded to worship God, be uprightly devoted to His religion, steadfast in prayer and pay the zakat. This is truly the eternal religion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they were commanded not, but that they should worship Allah, making religion purely for Him alone, Hunafa', and that they perform Salah and give Zakah, and that is the right religion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they were not enjoined anything except that they should serve Allah, being sincere to Him in obedience, upright, and keep up prayer and pay the poor-rate, and that is the right religion.

Translated by

William Pickthall

And they are ordered naught else than to serve Allah, keeping religion pure for Him, as men by nature upright, and to establish worship and to pay the poor-due. That is true religion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्हें आदेश भी बस यही दिया गया था कि वे अल्लाह की बन्दगी करे निष्ठा एवं विनयशीलता को उस के लिए विशिष्ट करके, बिलकुल एकाग्र होकर, और नमाज़ की पाबन्दी करें और ज़कात दे। और यही है सत्यवादी समुदाय का धर्म

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حالانکہ ان لوگوں کو (کتب سابقہ میں) یہی حکم ہوا تھا کہ اللہ کی اسی طرح عبادت کریں کہ عبادت اسی کے لیے خاص رکھیں (ادیان باطلہ شرکیہ سے) یکسو ہو کر اور نماز کی پابندی رکھیں اور زکوٰة دیا کریں اور یہی طریقہ ہے ان درست مضامین (مذکورہ) کا (بتلایا ہوا) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور انہیں اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں، اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے بالکل یکسو ہو کر نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں یہی مستحکم دین ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان کو اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں ، اپنے دن کو اس کے لئے خالص کرکے ، بالکل یک سو ہوکر ، اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں۔ یہی نہایت صحیح و درست دین ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حالانکہ ان لوگوں کو یہی حکم ہوا تھا کہ اللہ کی اس طرح عبادت کریں کہ عبادت کو اسی کے لیے خاص رکھیں یکسو ہو کر، اور نماز کی پابندی رکھیں اور زکوٰۃ دیا کریں اور یہی طریقہ ہے ان درست مضامین کا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان کو حکم یہی ہوا کہ بندگی کریں اللہ کی خالص کر کے اس کے واسطے بندگی ابراہیم (علیہ السلام) کی راہ پر اور قائم رکھیں نماز اور دیں زکوٰۃ اور یہ ہے راہ مضبوط لوگوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حالانکہ ان اہل کتاب کو صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ وہ یکسو ہو کر خالص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے اعتقاد سے اس کی عبادت کیا کریں اور نماز کی پابندی رکھیں اور زکوٰۃ دیا کریں اور یہی طریقہ درست و مضبوط ہے۔