TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

قاتل سے قصاص اسی طرح لیا جائے گا جس طرح اس نے قتل کیا ہے - قاتل سے قصاص اسی طرح لیا جائے گا جس طرح اس نے قتل کیا ہے - The chapters on blood money - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 24 of The chapters on blood money in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 24 of 36 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَخَ رَأْسَ امْرَأَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ فَقَتَلَهَا، ‏‏‏‏‏‏فَرَضَخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ .
It was narrated from Anas bin Malik that : a Jew crushed the head of a woman between two rocks and killed her, so the Messenger of Allah (ﷺ) crushed his head between two rocks.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک عورت کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچل ڈالا، تو رسول اللہ صلیاللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے ساتھ وہی سلوک کیا ۱؎۔
Takhreej
«صحیح البخاری/الوصایا ۵ (۲۷۴۶)، الطلاق ۲۴ (تعلیقاً)، الدیات ۴ (۶۸۷۶)،۵ (۶۸۷۷)،۱۲ (۶۸۸۴)، صحیح مسلم/الحدود ۳ (۱۶۷۲)، سنن ابی داود/الدیات ۱۰ (۴۵۲۷ مختصراً)، سنن الترمذی/الدیات ۶ (۱۳۹۴)، سنن النسائی/المحاربة ۷ (۴۰۴۹)،(تحفة الأشرا ف:۱۳۹۱)، القسامة ۸ (۴۷۴۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۱۶۳،۱۸۳،۲۰۳،۲۶۷)، سنن الدارمی/الدیات ۴ (۲۴۰۰)
Explanation
اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ بڑے پتھر سے اگر کوئی مارے جس سے آدمی مر جاتا ہے تو اس میں قصاص واجب ہوتا ہے اس لیے کہ وہ قتل عمد ہے، اس میں قصاص واجب ہو گا۔
2665
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهَا:‏‏‏‏ أَقَتَلَكِ فُلَانٌ؟ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّانِيَةَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّالِثَةَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ نَعَمْ، ‏‏‏‏‏‏فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ .
It was narrated from Anas bin Malik that : a Jew killed a girl for her jewelry. He asked her (as she was dying): “Did so-and-so kill you?” and she gestured with her head to say no. Then he asked her again, and she gestured with her head to say no. he asked her a third time and she gestured with her head to say yes. So the Messenger of Allah (ﷺ) killed him (by crushing his head) between two rocks.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک لڑکی کو اس کے زیورات کی خاطر مار ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکی سے ( اس کی موت سے پہلے ) پوچھا: کیا تجھے فلاں نے مارا ہے؟ لڑکی نے سر کے اشارہ سے کہا: نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے کے متعلق پوچھا: ( کیا فلاں نے مارا ہے؟ ) دوبارہ بھی اس نے سر کے اشارے سے کہا: نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسرے کے متعلق پوچھا: تو اس نے سر کے اشارے سے کہا: ہاں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی کو دو پتھروں کے درمیان رکھ کر قتل کر دیا ۱؎۔
Takhreej
«صحیح البخاری/الطلاق ۲۴ (۵۲۹۵)، تعلیقاً، الدیات ۴ (۶۸۷۷)،۵ (۶۸۷۹)، صحیح مسلم/الحدود ۳ (۱۶۷۲)، سنن ابی داود/الدیات ۱۰ (۴۵۲۹)، سنن النسائی/القسامة ۸ (۴۷۴۶)،(تحفة الأشراف:۱۶۳۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۱۷۱،۲۰۳)
Explanation
اس وجہ سے کہ یہودی نے جرم کا اقرار کیا جب پکڑا گیا۔
2666
Sahih

Chapters

36
01
مسلمان کو ناحق قتل کرنے پر وارد وعید کا بیان
6 Hadith
02
کیا مومن کے قاتل کی توبہ قبول ہے؟۔
2 Hadith
03
مقتول کے ورثاء کو تین باتوں میں سے کسی ایک بات کا اختیار ہے
2 Hadith
04
قتل عمد میں مقتول کے ورثاء دیت پر راضی ہو جائیں تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
05
قتل عمد کے مشابہ یعنی غلطی سے قتل میں دیت سخت ہے
3 Hadith
06
قتل خطا کی دیت
3 Hadith
07
دیت عاقلہ (قاتل اور اس کے خاندان والوں) پر ہے ورنہ بیت المال سے دی جائے گی
2 Hadith
08
قصاص یا دیت لینے میں جو مقتول کے ورثاء کے آڑے آئے اس کے گناہ کا بیان
1 Hadith
09
جن چیزوں میں قصاص نہیں بلکہ دیت ہے ان کا بیان
2 Hadith
10
زخمی کرنے والا بدلے میں فدیہ دے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
11
«جنین» (پیٹ کے بچے) کی دیت کا بیان
3 Hadith
12
دیت کی میراث کا بیان
2 Hadith
13
کافر کی دیت کا بیان
1 Hadith
14
قاتل مقتول کی وراثت کا حقدار نہ ہو گا
2 Hadith
15
عورت کی دیت اس کے عصبہ (باپ کے رشتہ داروں) پر ہے اور اس کی میراث اس کی اولاد کو ملے گی
2 Hadith
16
دانت میں قصاص کا بیان
1 Hadith
17
دانتوں کی دیت کا بیان
2 Hadith
18
انگلیوں کی دیت کا بیان
3 Hadith
19
ہڈی ظاہر کر دینے والے زخم کی دیت کا بیان
1 Hadith
20
ایک آدمی نے دوسرے کے ہاتھ میں دانت کاٹا، اس کے ہاتھ کھینچنے پر کاٹنے والے کے آگے کے دو دانت گر گئے تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
21
کافر کے بدلے مسلمان قتل نہ کیا جائے گا
3 Hadith
22
باپ کو اپنی اولاد کے بدلے قتل نہ کرنے کا بیان
2 Hadith
23
کیا آزاد کو غلام کے بدلے قتل کیا جائے گا؟
2 Hadith
24
قاتل سے قصاص اسی طرح لیا جائے گا جس طرح اس نے قتل کیا ہے
2 Hadith
25
صرف تلوار سے قصاص لینے کا بیان
2 Hadith
26
دوسرے کے جرم اور گناہ میں کسی اور کے نہ پکڑا جائے گا۔
4 Hadith
27
جن چیزوں میں نہ دیت ہے نہ قصاص ان کا بیان
4 Hadith
28
قسامہ کا بیان
2 Hadith
29
جس شخص نے اپنے غلام کا مثلہ کیا (یعنی اس کا کوئی عضو کاٹ دیا) تو وہ آزاد ہو جائے گا
2 Hadith
30
قاتلوں میں اہل ایمان کے سب سے بہتر ہونے کا بیان
2 Hadith
31
مسلمانوں کے خون برابر ہیں
3 Hadith
32
ذمی کافر کو قتل کرنے والے کے گناہ کا بیان
2 Hadith
33
کسی کو امان دینے کے بعد قتل کرنا کیسا ہے؟۔
2 Hadith
34
قاتل کو معاف کر دینے کا بیان
2 Hadith
35
قصاص معاف کر دینے کا بیان
2 Hadith
36
حاملہ عورت پر قصاص واجب ہو تو اس کا قصاص کب ہو گا؟۔
1 Hadith
No chapter matched that.