TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

کرتے (اور قمیص) کی لمبائی کتنی ہو؟۔ - کرتے (اور قمیص) کی لمبائی کتنی ہو؟۔ - Chapters on dress - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 9 of Chapters on dress in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 9 of 47 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ،‏‏‏‏ عَنْ سَالِمٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِيهِ،‏‏‏‏ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ الْإِسْبَالُ فِي الْإِزَارِ،‏‏‏‏ وَالْقَمِيصِ وَالْعِمَامَةِ مَنْ جَرَّ شَيْئًا خُيَلَاءَ،‏‏‏‏ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو بَكْرٍ:‏‏‏‏ مَا أَغْرَبَهُ.
It was narrated from Salim, from his father, that the Prophet (ﷺ) said: “Hanging down may apply to the waist wrap, shirt or turban. Whoever lets any of these drag out of pride, Allah will not look at him on the Day of Resurrection.”
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اسبال»: تہبند، کرتے ( قمیص ) اور عمامہ ( پگڑی ) میں ہوتا ہے جو اسے محض تکبر اور غرور کے سبب گھسیٹے تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف قیامت کے روز نہیں دیکھے گا ۱؎۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کہتے ہیں کہ یہ کتنی غریب روایت ہے
Takhreej
«سنن ابی داود/اللباس ۳۰ (۴۰۹۴)،(تحفة الأشراف:۶۷۶۸)
Explanation
تہبند لٹکانا سخت گناہ ہے اور اس میں بڑی وعید آئی ہے، ایک روایت میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے تہبندلٹکانے والوں کو نماز اور وضو دونوں کے دہرانے کا حکم دیا، اکثر علماء کے نزدیک یہ حکم تشدد اور تہدید کے طور پر تھا کیونکہ وضو ٹوٹنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، بہرحال تہبند لٹکا کے نماز پڑھنا بڑی خرابی کی بات ہے کہ اس میں نماز صحیح نہ ہونے کا اندیشہ ہے، جو غرور اور کبر کی وجہ سے ایسا کرے تو وہ مزید دھمکی کا مستحق ہے کہ اس نے دو کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا۔ اور جس کی تہبند خود بخود کبھی ٹخنوں کے نیچے ہو جاتی ہے جیسا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں وارد ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو اور ٹخنے سے نیچے لٹکانا کچھ تہبند سے خاص نہیں ہے بلکہ ہر ایک کپڑے میں مقدار سنت یا مقدار ضرورت سے اور ٹخنوں تک بڑھانے کی رخصت ہے، اس سے نیچے پہننا حرام ہے، اسی طرح عمامہ کا شملہ نصف پشت سے زیادہ لٹکانا بدعت و حرام ہے، اور اسراف ہے۔
3576
Sahih

Chapters

47
01
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کا بیان
7 Hadith
02
آدمی نیا کپڑے پہنے تو کیا دعا پڑھے؟۔
2 Hadith
03
ممنوع لباس کا بیان
3 Hadith
04
اونی کپڑا پہننے کا بیان
4 Hadith
05
سفید کپڑوں کا بیان
3 Hadith
06
فخر و غرور سے ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانے والے پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
07
تہبند اور پاجامہ کہاں تک لٹکا ہو؟۔
3 Hadith
08
قمیص اور کرتا پہننے کا بیان
1 Hadith
09
کرتے (اور قمیص) کی لمبائی کتنی ہو؟۔
1 Hadith
10
قمیص (اور کرتے) کی آستین کتنی لمبی ہو؟۔
1 Hadith
11
گریبان کے بٹن کھلے رکھنے کا بیان
1 Hadith
12
پاجامہ پہننے کا بیان
1 Hadith
13
عورت کے کپڑے کا دامن (نچلا حصہ) کتنا لمبا ہو؟
4 Hadith
14
سیاہ عمامہ (کالی پگڑی) کا بیان
3 Hadith
15
دونوں کندھوں کے درمیان عمامہ (پگڑی) لٹکانے کا بیان
1 Hadith
16
ریشمی کپڑے پہننے کی حرمت کا بیان
4 Hadith
17
جن لوگوں کو ریشم پہننے کی اجازت دی گئی ان کا بیان۔
1 Hadith
18
کپڑے میں ریشمی گوٹ لگانے کی رخصت کا بیان
2 Hadith
19
عورتوں کے ریشم اور سونا پہننے کا بیان
4 Hadith
20
مردوں کے سرخ لباس پہننے کا بیان
2 Hadith
21
مردوں کے لیے پیلے کپڑے پہننے کی کراہت کا بیان
3 Hadith
22
مردوں کے لیے زرد (پیلے) لباس کا بیان
1 Hadith
23
جو چاہو پہنو بس اسراف اور تکبر نہ ہو (یعنی فضول خرچی اور گھمنڈ سے ہٹ کر ہر لباس پہنو)۔
1 Hadith
24
جو شخص شہرت اور ناموری کے لیے پہنے اس پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
25
مردار کا چمڑا رنگنے (دباغت) کے بعد پہننے کا بیان
4 Hadith
26
مردار کی کھال اور پٹھے سے فائدہ نہ اٹھانے کے قائلین کی دلیل کا بیان
1 Hadith
27
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی کیسی تھی؟۔
2 Hadith
28
جوتے پہننے اور اتارنے کا بیان
1 Hadith
29
ایک پاؤں میں جوتا پہن کر چلنے کا بیان
1 Hadith
30
کھڑے ہو کر جوتا پہننے کا بیان
2 Hadith
31
کالے موزے پہننے کا بیان
1 Hadith
32
مہندی کا خضاب لگانے کا بیان
3 Hadith
33
کالے خضاب کے استعمال کا بیان۔
2 Hadith
34
خضاب میں زرد رنگ کے استعمال کا بیان
2 Hadith
35
جس نے خضاب نہیں لگایا اس کا بیان
3 Hadith
36
کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان
5 Hadith
37
بڑے بال رکھنے کی کراہت کا بیان
1 Hadith
38
قزع سے ممانعت کا بیان
2 Hadith
39
انگوٹھی کے نقش کا بیان
3 Hadith
40
سونے کی انگوٹھی پہننے سے ممانعت کا بیان
3 Hadith
41
انگوٹھی کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھنے کا بیان
2 Hadith
42
داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا بیان
1 Hadith
43
انگوٹھے میں انگوٹھی پہننے کا بیان
1 Hadith
44
گھر میں تصاویر رکھنے کا بیان
4 Hadith
45
تصویروں کو پامال اور روندی جانے والی جگہوں میں رکھنے کا بیان
1 Hadith
46
سرخ زین پوش کا بیان
1 Hadith
47
چیتے کی کھال سواری پر رکھ کر بیٹھنے کا بیان
2 Hadith
No chapter matched that.