جب غلام، آقا کی چوری کرے تو کیا اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا، نیز بھاگے ہوئے غلام کا حکم کیا ہے، جب وہ چوری کرے - جب غلام، آقا کی چوری کرے تو کیا اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا، نیز بھاگے ہوئے غلام کا حکم کیا ہے، جب وہ چوری کرے - چور کی حد کے ابواب - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation
Chapter 4 of چور کی حد کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب غلام چوری کرے تو اسے فروخت کر دو، اگرچہ نصف اوقیہ کے عوض بیچنا پڑے۔
Takhreej
(۶۷۶۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، عمر بن ابی سلمۃ ضعیف فیمایتفرد بہ، أخرجہ ابوداود: ۴۴۱۲، والنسائی: ۸/ ۹۱، وابن ماجہ: ۲۵۸۹ (انظر: ۸۴۵۱)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ جائے، راوی نے ایک بار یہ الفاظ کہے: جب غلام چوری کرے تو اسے فروخت کر دے، اگرچہ بیس درہم کے عوض فروخت کرنا پڑے۔
Takhreej
(۶۷۶۵) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… یہ حدیث تو ضعیف ہے، البتہ درج ذیل حدیث ملاحظہ کریں:
سیدنا علیb سے روایت ہے کہ نبی کریمa کی ایک لونڈی نے زنا کیا اور آپ a نے مجھے حکم دیا کہ میں اس پر حد قائم کروں، لیکن جب میں اس کے پاس آیا تو اس کو اس حال میں پایا کہ ابھی اس کا نفاس کا خون خشک نہیں ہوا تھا، میں نبی کریمaکے پاس واپس آ گیااور آپ a کو صورتحال پر مطلع کیا۔ آپ a نے فرمایا: ((إِذَا جَفَّتْ مِنْ دَمِہَا فَأَقِمْ عَلَیْہَا الْحَدَّ، أَقِیْمُوْا الْحُدُوْدَ عَلٰی مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔…)) ’’جب اس کا خون خشک ہو جائے تو پھر اس کو حد لگانا،اپنے غلاموں پر بھی حدیں قائم کیا کرو۔‘‘ دیکھیں: حدیث نمبر (۶۷۲۱)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غلاموں اور لونڈیوں پر حدود نافذ کی جائیں گی، جب تک ان کو مستثنی کرنے والی کوئی واضح نص نہ آ جائے۔
امام مالک، امام شافعی اور عام اہل علم کییہی رائے ہے کہ چوری کی حدّ غلام اور لونڈی پر نافذ کی جائے گی۔