TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked To Intercede In Legal Punishments - باب: حد میں سفارش کرنا مکروہ ہے - The book on legal punishments (al-hudud) - Jam e Tirmazi with Urdu and English Translation

Chapter 6 of The book on legal punishments (al-hudud) in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 6 of 30 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،‏‏‏‏ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ،‏‏‏‏ عَنْ عُرْوَةَ،‏‏‏‏ عَنْ عَائِشَةَ،‏‏‏‏ أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَرْأَةِ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ،‏‏‏‏ فَقَالُوا:‏‏‏‏ مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ فَقَالُوا:‏‏‏‏ مَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ،‏‏‏‏ حِبُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمَهُ أُسَامَةُ،‏‏‏‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَتَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ ،‏‏‏‏ ثُمَّ قَامَ فَاخْتَطَبَ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ،‏‏‏‏ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ،‏‏‏‏ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ،‏‏‏‏ وَايْمُ اللَّهِ،‏‏‏‏ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ 55 سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب،‏‏‏‏ عَنْ مَسْعُودِ ابْنِ الْعَجْمَاءِ،‏‏‏‏ وَابْنِ عُمَرَ،‏‏‏‏ وَجَابِرٍ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ،‏‏‏‏ وَيُقَالُ:‏‏‏‏ مَسْعُودُ بْنُ الْأَعْجَمِ،‏‏‏‏ وَلَهُ هَذَا الْحَدِيثُ.
Narrated 'Aishah: The Quraish were troubled by the affair of a woman from the tribe of Makhzum who stole. So they said: 'Who will speak about her to the Messenger of Allah (ﷺ)?' They said: 'Who can do it other than Usamah bin Zaid, the one dear to the Messenger of Allah?' So Usamah spoke with him, the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do you intercede about a penalty from Allah's penalties?' Then he stood up and adressed the people saying: 'Those before you were only destroyed because they used to leave a noble person if he stole. And if a weak person stole they would establish the penalty upon him. And by Allah! If Fatimah bint Muhammad stole, then I would cut off her hand.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ قریش قبیلہ بنو مخزوم کی ایک عورت ۱؎ کے معاملے میں جس نے چوری کی تھی، کافی فکرمند ہوئے، وہ کہنے لگے: اس کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون گفتگو کرے گا؟ لوگوں نے جواب دیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہیتے اسامہ بن زید کے علاوہ کون اس کی جرات کر سکتا ہے؟ چنانچہ اسامہ نے آپ سے گفتگو کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کی حدود میں سے ایک حد کے بارے میں سفارش کر رہے ہو؟“ پھر آپ کھڑے ہوئے اور خطبہ دیتے ہوئے آپ نے فرمایا: ”لوگو! تم سے پہلے کے لوگ اپنی اس روش کی بنا پر ہلاک ہوئے کہ جب کوئی اعلیٰ خاندان کا شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے، اور جب کمزور حال شخص چوری کرتا تو اس پر حد جاری کرتے، اللہ کی قسم! اگر محمد کی بیٹی فاطمہ چوری کرتی تو میں اس کا ( بھی ) ہاتھ کاٹ دیتا“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں مسعود بن عجماء، ابن عمر اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- مسعود بن عجماء کو مسعود بن اعجم بھی کہا جاتا ہے، ان سے صرف یہی ایک حدیث آئی ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشہادات ۸ (۲۶۴۸)، والأنبیاء ۵۴ (۳۴۷۵)، وفضائل الصحابة ۱۸ (۳۷۳۲)، والمغازي ۵۳ (۴۳۰۴)، والحدود ۱۱ (۶۷۸۷)، و۱۲ (۶۷۸۸) و۱۴ (۶۸۰۰)، صحیح مسلم/الحدود ۲ (۱۶۸۸)، سنن ابی داود/ الحدود ۴ (۴۳۷۳)، سنن النسائی/قطع السارق ۶ (۴۹۰۶)، سنن ابن ماجہ/الحدود ۶ (۴۵۴۷)، (تحفة الأشراف : ۱۶۵۷۸)، و مسند احمد (۶/۱۶۲)، وسنن الدارمی/الحدود ۵ (۲۳۴۸)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : قبیلہ بنو مخزوم کی اس عورت کا نام فاطمہ بنت اسود تھا، اس کی یہ عادت بھی تھی کہ جب کسی سے کوئی سامان ضرورت پڑنے پر لے لیتی تو پھر اس سے مکر جاتی۔ ۲؎ : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ ” اگر محمد کی بیٹی فاطمہ چوری کرتی “، یہ بالفرض والتقدیر ہے، ورنہ فاطمہ رضی الله عنہا کی شان اس سے کہیں عظیم تر ہے کہ وہ ایسی کسی غلطی میں مبتلا ہوں، قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے سارے اہل بیت کی عفت و طہارت کی خبر دی ہے «إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس أهل البيت ويطهركم تطهيرا» (الأحزاب : ۳۳) فاطمہ رضی الله عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک آپ کے اہل خانہ میں سب سے زیادہ عزیز تھیں اسی لیے ان کے ذریعہ مثال بیان کی گئی۔
1430
Sahih

Chapters

30
01
Chapter: What Has Been Related About Those From Whom Punishment Is Not Required
باب: جن پر حد واجب نہیں ان کا بیان
1 Hadith
02
Chapter: What Has Been Related About Averting Legal Punishments
باب: حد کے دفع کرنے کا بیان
1 Hadith
03
Chapter: What Has Been Related About Covering (The Faults Of) The Muslim
باب: مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالنے کا بیان
2 Hadith
04
Chapter: What Has Been Related About Prompting In Cases Of The Legal Punishments
باب: حد والے جرم کی تحقیق میں تلقین کرنے کا بیان
1 Hadith
05
Chapter: What Has Been Related About Averting The Legal Punishments From The One Who Confessed If He Changes His Mind
باب: مجرم اپنے اقرار سے پھر جائے تو اس سے حد ساقط کرنے کا بیان
2 Hadith
06
Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked To Intercede In Legal Punishments
باب: حد میں سفارش کرنا مکروہ ہے
1 Hadith
07
Chapter: What Has Been Related About Confirming Stoning
باب: رجم کے ثبوت کا بیان
2 Hadith
08
Chapter: What Has Been Related About Stoning The Married Adulterer
باب: شادی شدہ کو رجم (سنگسار) کرنے کا بیان
2 Hadith
09
Chapter: Something Else About That Refraining From Stoning The Pregnant Woman Until She Gives Birth
باب: بچہ جننے کے بعد حاملہ کو رجم کرنے کا بیان
1 Hadith
10
Chapter: What Has Been Related About Stoning The People Of The Book
باب: اہل کتاب کو رجم کرنے کا بیان
2 Hadith
11
Chapter: What Has Been Related About Banishment
باب: (زانی کو) شہر بدر کرنے کا بیان
1 Hadith
12
Chapter: What Has Been Related About: The Legal Punishments Are Atonement For Those Who Recieve Them
باب: حدود کا نفاذ سزا یافتہ کے گناہوں کا کفارہ ہے
1 Hadith
13
Chapter: What Has Been Related About Establishing Legal Punishments Upon The Slave Girl
باب: لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان
2 Hadith
14
Chapter: What Has Been Related About Legal Punishment For The Drunkard
باب: شرابی کی حد کا بیان
2 Hadith
15
Chapter: What Has Been Related About: Whoever Drinks Wine Then Lash Him, And Whoever Does It A Fourth Time, Then Kill Him
باب: شرابی کو کوڑے لگانے اور چوتھی بار شراب پینے پر اسے قتل کر دینے کا بیان
1 Hadith
16
Chapter: What Has Been Related About: For How Much (Wealth) Is The Thief's Hand Cut Off ?
باب: کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟
2 Hadith
17
Chapter: What Has Been Related About Hanging The Hand Of The Thief (Around His Neck)
باب: چور کا ہاتھ (کاٹنے کے بعد) گردن میں لٹکانے کا بیان
1 Hadith
18
Chapter: What Has Been Related About The Traitor, The Embezzler And The Plunderer
باب: خائن، اچکے اور لٹیرے (ڈاکو) کا بیان
1 Hadith
19
Chapter: What Has Been Related About Not Cutting The Hand For (Date) Fruits Or Palm Marrow
باب: پھل اور کھجور کے گابھے کی چوری میں ہاتھ نہ کاٹے جانے کا بیان
1 Hadith
20
Chapter: What Has Been Related About The Hands No Being Cut In Battles
باب: دوران جنگ چور کے ہاتھ نہ کاٹے جانے کا بیان
1 Hadith
21
Chapter: What Has Been Related About A Man Having Relations With The Slave Girl Of His Wife
باب: بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کرنے والے کے حکم کا بیان
2 Hadith
22
Chapter: What Has Been Relates About A Woman Who Is Forced To Commit Adultery
باب: زنا پر مجبور کی گئی عورت کے حکم کا بیان
2 Hadith
23
Chapter: What Has Been Related About One Who Commits Bestiality
باب: جانور سے وطی (جماع) کرنے والے کا بیان
1 Hadith
24
Chapter: What Has Been Related About The Punishment Of The Sodomite
باب: اغلام باز کی سزا کا بیان
2 Hadith
25
Chapter: What Has Been Related About The Apostate
باب: مرتد (اسلام سے پھر جانے والے) کی سزا کا بیان
1 Hadith
26
Chapter: What Has Been Related About One Who Brandishes A Weapon
باب: مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے کا بیان
1 Hadith
27
Chapter: What Has Been Related About The Legal Punishment For The Sahir
باب: جادوگر کی سزا کا بیان
1 Hadith
28
Chapter: What Has Been Related About The One Who Steals From The Spoils Of War, And What Is To Be Done To Him
باب: مال غنیمت میں خیانت کرنے والے کا بیان
1 Hadith
29
Chapter: What Has Been Related About One Who Says To Another: O You Effeminate
باب: دوسرے کو مخنث (ہجڑا) کہنے والے کے حکم کا بیان
1 Hadith
30
Chapter: What Has Been Related About At-Taz'ir (Unregulated Punishments)
باب: تعزیر (تادیبی کاروائی) کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.