Surat Younus

Surah: 10

Verse: 41

سورة يونس

وَ اِنۡ کَذَّبُوۡکَ فَقُلۡ لِّیۡ عَمَلِیۡ وَ لَکُمۡ عَمَلُکُمۡ ۚ اَنۡتُمۡ بَرِیۡٓـئُوۡنَ مِمَّاۤ اَعۡمَلُ وَ اَنَا بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۱﴾

And if they deny you, [O Muhammad], then say, "For me are my deeds, and for you are your deeds. You are disassociated from what I do, and I am disassociated from what you do."

اور اگر آپ کو جھٹلاتے رہیں تو یہ کہہ دیجئے کہ میرے لئے میرا عمل اور تمہارے لئے تمہارا عمل ، تم میرے عمل سے بری ہو اور میں تمہارے عمل سے بری ہوں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کَذَّبُوۡکَ
وہ جھٹلائیں آپ کو
فَقُلۡ
تو کہہ دیجیے
لِّیۡ
میرے لیے ہے
عَمَلِیۡ
عمل میرا
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے ہے
عَمَلُکُمۡ
عمل تمہارا
اَنۡتُمۡ
تم
بَرِیۡٓـئُوۡنَ
بری الذمہ ہو
مِمَّاۤ
اس سے جو
اَعۡمَلُ
میں عمل کرتا ہوں
وَاَنَا
اور میں
بَرِیۡٓءٌ
بری الذمہ ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کَذَّبُوۡکَ
وہ تجھے جھٹلائیں
فَقُلۡ
تو آپ کہہ دو
لِّیۡ
میرے لیے
عَمَلِیۡ
میرا عمل
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
عَمَلُکُمۡ
تمہارا عمل ہے
اَنۡتُمۡ
تم
بَرِیۡٓـئُوۡنَ
بری ہو
مِمَّاۤ
اس سے جو
اَعۡمَلُ
میں کرتا ہوں
وَاَنَا
اور میں
بَرِیۡٓءٌ
بری ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And if they deny you, [O Muhammad], then say, "For me are my deeds, and for you are your deeds. You are disassociated from what I do, and I am disassociated from what you do."

اور اگر آپ کو جھٹلاتے رہیں تو یہ کہہ دیجئے کہ میرے لئے میرا عمل اور تمہارے لئے تمہارا عمل ، تم میرے عمل سے بری ہو اور میں تمہارے عمل سے بری ہوں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر وہ آپ کو جھٹلا دیں تو ان سے کہئے کہ میرے لئے میرا عمل ہے اور تمہارے لیے تمہارا۔ تم اس سے بری الذمہ ہو جو میں کرتا ہوں اور میں اس سے بری الذمہ ہوں جو تم کر رہے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ تجھے جھٹلائیں تو کہہ دوکہ میرے لیے میراعمل ہے اورتمہارے لیے تمہارا عمل ،جو کچھ میں کرتا ہوں اس سے تم بری ہواورجوکچھ تم عمل کرتے ہواس سے میں بری ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they belie you, say, |"For me, my deed, and for you, your deed. You are not accountable for what I do and I am not accountable for what you do.|"

اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو کہہ میرے لئے میرا کام اور تمہارے لئے تمہارا کام تم پر ذمہ نہیں میرے کام کا اور مجھ پر ذمہ نہیں جو تم کرتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو آپ کہیے کہ میرے لیے میرا عمل ہے اور تمہارے لیے تمہارا عمل۔ تم بری ہو میرے عمل کی ذمہ داری سے اور میں بری ہوں تمہارے اعمال کی ذمہ داری سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if they reject you as false, tell them: 'My deeds are for myself and your deeds for yourselves. You will not be held responsible for my deeds, nor I for your deeds.

اگر یہ تجھے جھٹلاتے ہیں تو کہہ دے کہ میرا عمل میرے لیے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لیے ، جو کچھ میں کرتا ہوں اس کی ذمہ داری سے تم بَری ہو اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی ذمہ داری سے میں بَری ہوں ۔ 49

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اگر یہ تمہیں جھٹلائیں تو ( ان سے ) کہہ دو کہ : میرا عمل میرے لیے ہے ، اور تمہارا عمل تمہارے لیے ، جو کام میں کرتا ہوں اس کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے اور جو کام تم کرتے ہو اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) اگر ایسی کھلی دلیل بیان کرنے پر بھی یہ لوگ تجھ کو جھٹلائیں تو ان سے کہ دے میرا کام میرے لئے اور تمہارا کام تمہارے لئے مبارک رہے میں جو کرتا ہوں (توحید اور خالص خدا کی عبادت) اس کا میں ذمہ دار ہوں اور جو تم کرتے ہو شرک اور بت پرستی اس کے تم ذمہ دار ہو 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو فرمادیجئے کہ میرے واسطے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل ہے تمہارا اس سے تعلق نہیں جو میں کرتا ہوں اور جو تم کرتے ہو میں اس سے بےتعلق ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر اگر وہ آپ کو بھی جھٹلاتے ہیں تو کہہ دیجیے میرا عمل میرے لئے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لئے ہے اور جو کچھ میں کرتا ہوں اس کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو کہ مجھ کو میرے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) تم میرے عملوں کا جواب دہ نہیں ہو اور میں تمہارے عملوں کا جوابدہ نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they belie thee, say thou: unto me my work, and unto you your work: ye are quit of that which I work and am quit of that which ye work.

اور اگر وہ آپ کو جھٹلاتے رہیں تو کہہ دیجیے کہ میرا عمل میرے لئے اور تمہارا عمل تمہارے لئے ہے تم اس سے بری الذمہ ہو کہ جس پر میں عمل کررہا ہوں اور میں اس سے بری الذمہ ہوں کہ جس پر تم عمل کررہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو کہہ دو: میرے لئے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل ۔ تم بری ہو میرے عمل کی ذمہ داری سے اور میں بری ہوں تمہارے عمل کی ذمہ داریوں سے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر وہ آپ ( ﷺ ) کو جھٹلائیں تو آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ میرے لیے میرا عمل ہے اور تمہارے لیے تمہارا عمل ہے میں جو کرتا ہوں اس سے تم بری ہو اور تم جو کرتے ہو اس سے میں بری ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو کہ میرے لیے میرا عمل اور تمہارے لیے تمہارا عمل، تم اس سے بری الذمہ ہو جو میں کرتا ہوں اور میں اس سے جو تم کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ لوگ (ان دلائل کے بعد بھی) آپ کو جھٹلاتے ہی جائیں تو آپ ان سے (آخری بات کے طور پر) کہہ دیں کہ میرے لئے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل نہ تم میرے کسی عمل کے جواب دہ ہو اور نہ ہی میں تمہارے کسی عمل کا،

Translated by

Noor ul Amin

وہ اگر آپ کو جھٹلائیں توکہہ دیں :’’میرے لئے میرا عمل اور تمہارے لئے تمہارا عمل تم اس سے بری ہو جو میں کرتاہوں اور میں اس سے بری ہوں جو تم کررہے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ تمہیں جھٹلائیں ( ف۱۰٤ ) تو فرما دو کہ میرے لیے میری کرنی اور تمہارے لیے تمہاری کرنی ( اعمال ) ( ف۱۰۵ ) تمہیں میرے کام سے علاقہ نہیں اور مجھے تمہارے کام سے تعلق نہیں ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو فرما دیجئے کہ میرا عمل میرے لئے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لئے ، تم اس عمل سے بری الذمہ ہو جو میں کرتا ہوں اور میں ان اَعمال سے بری الذمہ ہوں جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو فرما دیجیے! میرا عمل میرے لئے ہے اور تمہارا تمہارے لئے جو کچھ میں کرتا ہوں اس سے تم بری الذمہ ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they charge thee with falsehood, say: "My work to me, and yours to you! ye are free from responsibility for what I do, and I for what ye do!"

Translated by

Muhammad Sarwar

If they call you a liar, tell them, "Let each one of us follow his own way. You will not be responsible for what I do and I will not be responsible for what you do".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they belie you, say: "For me are my deeds and for you are your deeds! You are innocent of what I do, and I am innocent of what you do!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they call you a liar, say: My work is for me and your work for you; you are clear of what I do and I am clear of what you do.

Translated by

William Pickthall

And if they deny thee, say: Unto me my work, and unto you your work. Ye are innocent of what I do, and I am innocent of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर वे आपको झुठलाते हैं तो कह दीजिए कि मेरा अमल मेरे लिए है और तुम्हारा अमल तुम्हारे लिए, तुम उससे बरी हो जो मैं करता हूँ और मैं भी उससे बरी हूँ जो तुम कर रहे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان دلائل کے بعد بھی) اگر آپ کو جھٹلاتے رہیں تو (بس اخیر کی بات) یہ کہہ دیجیئے (اچھا صاحب) میرا کیا ہوا مجھ کو ملے گا اور تمہارا کیا ہوا تم کو ملے گا تم میرے کیئے ہوئے کے جوابدہ نہیں ہو اور میں تمہارے کیے ہوئے کا جوابدہ نہیں ہوں۔ (41)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر انہوں نے جھٹلادیاتو فرما دیں کہ میرے لیے میرا عمل ہے اور تمہارے لیے تمہارا عمل ہے، تم اس سے بری ہو جو میں کرتا ہوں اور میں اس سے بری ہوں جو تم کر رہے ہو۔ “ (٤١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر یہ تجھے جھٹلاتے ہیں تو کہ دے کہ میرا عمل میرے لئے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لئے ، جو کچھ میں کرتا ہوں اس کی ذمہ داری سے تم بری ہو اور جو کچھ تم کررہے ہو اس کی ذمہ داری سے میں بری ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ فرما دیجئے کہ میرے لئے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل ہے تم اس سے بری ہو جو میں کام کرتا ہوں اور جن کاموں کو تم کرتے ہو میں ان سے بری ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو کہہ میرے لیے میرا کام اور تمہارے لیے تمہارا کام تم پر ذمہ نہیں میرے کام کا اور مجھ پر ذمہ نہیں جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر اگر یہ آپ کی تکذیب کرتے رہیں تو آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میرا عمل میرے لئے اور تمہارا کرنا تمہارے لئے ہیں جو کچھ کرتا ہوں اس کے تم جوابدہ نہیں ہو اور تم جو کچھ کرتے ہو اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں