Surat Younus

Surah: 10

Verse: 53

سورة يونس

وَ یَسۡتَنۡۢبِئُوۡنَکَ اَحَقٌّ ہُوَ ؕ ؔ قُلۡ اِیۡ وَ رَبِّیۡۤ اِنَّہٗ لَحَقٌّ ۚ ؕ ؔ وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ ﴿۵۳﴾٪  10

And they ask information of you, [O Muhammad], "Is it true?" Say, "Yes, by my Lord. Indeed, it is truth; and you will not cause failure [to Allah ]."

اور وہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا عذاب واقعی سچ ہے؟ آپ فرما دیجئے کہ ہاں قسم ہے میرے رب کی وہ واقعی سچ ہے اور تم کسی طرح اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَسۡتَنۡۢبِئُوۡنَکَ
اور وہ پوچھتے ہیں آپ سے
اَحَقٌّ
کیا سچ ہے
ہُوَ
وہ
قُلۡ
کہہ دیجیے
اِیۡ
ہاں
وَرَبِّیۡۤ
قسم ہے میرے رب کی
اِنَّہٗ
بیشک وہ
لَحَقٌّ
یقینا حق ہے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتُمۡ
تم
بِمُعۡجِزِیۡنَ
عاجز کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَسۡتَنۡۢبِئُوۡنَکَ
اور وہ پوچھتے ہیں آپ سے
اَحَقٌّ
کیا واقعی حق ہے
ہُوَ
وہ
قُلۡ
آپ فرما دیں
اِیۡ
ہاں
وَرَبِّیۡۤ
قسم ہے میرے رب کی
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَحَقٌّ
یقیناً حق ہے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتُمۡ
تم
بِمُعۡجِزِیۡنَ
ہر گز عاجز کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And they ask information of you, [O Muhammad], "Is it true?" Say, "Yes, by my Lord. Indeed, it is truth; and you will not cause failure [to Allah ]."

اور وہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا عذاب واقعی سچ ہے؟ آپ فرما دیجئے کہ ہاں قسم ہے میرے رب کی وہ واقعی سچ ہے اور تم کسی طرح اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ آیا یہ واقعی سچ ہے ؟ آپ ان سے کہئے : میرے پروردگار کی قسم ! یہ بالکل سچ ہے اور تم اسے روک نہیں سکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیاوہ واقعی حق ہے؟آپ فرمادیں کہ ہاں میرے رب کی قسم! یقیناًوہ حق ہے اورتم ہرگزعاجزکرنے والے نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they want you to tell them whether it is true. Say, |"Yes, by my Lord, it is true. And you cannot frustrate (His plan).|"

اور تجھ سے خبر پوچھتے ہیں کیا سچ ہے یہ بات، تو کہہ البتہ قسم میرے رب کی یہ سچ ہے، اور تم تھکا نہ سکو گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ واقعی حق ہے ؟ آپ کہہ دیجیے کہ ہاں میرے رب کی قسم ! یقیناً وہ حق ہے اور تم (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They ask you if what you say is true? Tell them: 'Yes, by my Lord, this is altogether true, and you have no power to prevent the chastisement from befalling.'

پھر پوچھتے ہیں کیا واقعی یہ سچ ہے جو تم کہہ رہے ہوِ کہو میرے رب کی قسم ، یہ بالکل سچ ہے اور تم اتنا بل بوتا نہیں رکھتے کہ اسے ظہور میں آنے سے روک دو ۔ ؏ ۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ ( آخرت کا عذاب ) واقعی سچ ہے ؟ کہو دو کہ : میرے پروردگار کی قسم یہ بالکل سچ ہے ، اور تم ( اللہ کو ) عاجز نہیں کرسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) کافر تجھ سے دریافت کرتے ہیں کیا یہ عذاب یا قیامت کا ہونا) سچ ہے کہہ دے ہاں ہاں بیشک میرے مالک کی قسم یہ سچ ہے اور تم (ہم کو) تھکا نہیں سکتے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ سے خبر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے ؟ فرما دیجئے کہ ہاں میرے پروردگار کی قسم ! بیشک یہ سچ ہے اور تم (جان بچا کر) اسے عاجز نہ کرسکوگے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے ہیں کہ کیا واقعی عذاب آنے والا ہے۔ آپ کہہ دیجیے کہ ہاں ہاں میرے رب کی قسم یہ بات بالکل سچ ہے اور تم اللہ کو عاجز و بےبس نہیں کرسکو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم سے دریافت کرتے ہیں کہ آیا یہ سچ ہے۔ کہہ دو ہاں خدا کی قسم سچ ہے اور تم (بھاگ کر خدا کو) عاجز نہیں کرسکو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they ask thee to tell them if it be-true. Say thou: yeal by my Lord, It, Is the veary truth, and ye shall not be able to escape.

اور یہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا وہ (عذاب) برحق ہے ؟ آپ کہہ دیجیے کہ ہاں میرے پروردگار کی قسم ہے کہ وہ برحق ہے اور تم کسی طرح (اللہ کو) ہر انہیں سکتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات واقعی ہے؟ کہہ دو کہ ہاں! میرے رب کی قسم! یہ شدنی ہے اور تم قابو سے باہر نہیں نکل سکو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) سے پوچھتے ہیں کیا یہ ( عذاب ) حق ہے؟ آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے ہاں میرے رب کی قسم بلاشبہ وہ حق ہی ہے اور تم ( اﷲتعالیٰ کو ) عاجز کرنے والے نہیں ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے ؟ کہہ دو ہاں ! اللہ کی قسم سچ ہے تو تم بھاگ کر اللہ کو عاجز نہیں کرسکو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پوچھتے ہیں آپ سے کہ کیا واقعی یہ حق ہے ؟ تو کہو، ہاں قسم ہے میرے رب کی، یہ قطعی طور پر حق ہے، اور تم عاجز کردینے والے نہیں ہو،

Translated by

Noor ul Amin

نیز وہ آپ سے پوچھتے ہیں یہ واقعی سچ ہے آپ کہہ دیجئے میرے رب کی قسم سچ ہے اور تم روک نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم سے پوچھتے ہیں کیا وہ ( ف۱۳۳ ) حق ہے ، تم فرماؤ ، ہاں! میرے رب کی قسم بیشک وہ ضرور حق ہے ، اور تم کچھ تھکا نہ سکو گے ( ف۱۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا ( دائمی عذاب کی ) وہ بات ( واقعی ) سچ ہے؟ فرما دیجئے: ہاں میرے رب کی قسم یقیناً وہ بالکل حق ہے ۔ اور تم ( اپنے انکار سے اللہ کو ) عاجز نہیں کرسکتے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے؟ ( جو آپ کہتے ہیں؟ ) کہیے ہاں خدا کی قسم یہ بالکل سچ ہے اور تم ( خدا کو ) عاجز و بے بس نہیں بنا سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They seek to be informed by thee: "Is that true?" Say: "Aye! by my Lord! it is the very truth! and ye cannot frustrate it!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They ask you, "Is that (punishment) true?" Tell them, "It certainly is. I swear by my Lord. You can not escape from (God's retribution)".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they ask you to inform them (saying): "Is it true" Say: "Yes! By my Lord! It is the very truth! And you cannot escape it!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they ask you: Is that true? Say: Aye! by my Lord! it is most surely the truth, and you will not escape.

Translated by

William Pickthall

And they ask thee to inform them (saying): Is it true? Say: Yea, by my Lord, verily it is true, and ye cannot escape.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे आपसे पूछते हैं कि क्या यह बात सच है, कह दीजिए कि हाँ मेरे रब की क़सम! यह सच है और तुम उसको थका न सकोगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ (غایت تعجب و انکار سے) آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا وہ (عذاب) واقعی امر ہے آپ فرما دیجیئے کہ ہاں قسم میرے رب کی وہ واقعی امر ہے اور تم کسی طرح خدا کو عاجز نہیں کرسکتے (کہ وہ عذاب دینا چاہے اور تم بچ جاؤ) ۔ (53)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ آپ سے پوچھتے ہیں کیا یہی حق ہے ؟ تو فرما دیجیے ہاں ! مجھے اپنے رب کی قسم ! یقیناً یہی حق ہے اور تم ہرگز عاجز کرنے والے نہیں ہو۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر پوچھتے ہیں کیا واقعی یہ سچ ہے جو تم کہ رہے ہو ؟ کہو میرے رب کی قسم ، یہ بالکل سچ ہے ، اور تم اتنا بل بوتا نہیں رکھتے کہ اسے ظہور میں آنے سے روک دو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کیا یہ حق ہے ؟ آپ فرما دیجئے ہاں میرے رب کی قسم بلاشبہ وہ حق ہے اور تم عاجز کرنے والے نہیں ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ سے خبر پوچھتے ہیں کیا سچ ہے یہ بات تو کہہ البتہ قسم میرے رب کی یہ سچ ہے اور تم تھکا نہ سکو گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ جو کچھ تو کہتا ہے کیا وہ واقعی حق بات ہے آپ کہہ دیجئے ہاں میرے رب کی قسم وہ ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے اور تم کسی طرح خدا کو عاجز نہیں کرسکتے