Surat Younus

Surah: 10

Verse: 72

سورة يونس

فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ فَمَا سَاَلۡتُکُمۡ مِّنۡ اَجۡرٍ ؕ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ ۙوَ اُمِرۡتُ اَنۡ اَکُوۡنَ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۷۲﴾

And if you turn away [from my advice] then no payment have I asked of you. My reward is only from Allah , and I have been commanded to be of the Muslims."

پھر بھی اگر تم اعراض ہی کئے جاؤ تو میں نے تم سے کوئی معاوضہ تو نہیں مانگا میرا معاوضہ تو صرف اللہ ہی کے ذمہ ہے اور مجھ کو حکم کیا گیا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے رہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ پھیرلو تم
فَمَا
تو نہیں
سَاَلۡتُکُمۡ
مانگا میں نے تم سے
مِّنۡ اَجۡرٍ
کوئی اجر
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَاُمِرۡتُ
اور میں حکم دیا گیا ہوں
اَنۡ
کہ
اَکُوۡنَ
میں ہوجاؤں
مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ
فرما بر داروں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ موڑا تم نے
فَمَا
تو نہیں
سَاَلۡتُکُمۡ
میں نے مانگی تم سے
مِّنۡ اَجۡرٍ
کوئی اجرت
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
میری اجرت
اِلَّا
مگر
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَاُمِرۡتُ
اور مجھے حکم دیا گیا ہے
اَنۡ
یہ کہ
اَکُوۡنَ
میں ہو جاؤں
مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ
فرمانبرداروں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And if you turn away [from my advice] then no payment have I asked of you. My reward is only from Allah , and I have been commanded to be of the Muslims."

پھر بھی اگر تم اعراض ہی کئے جاؤ تو میں نے تم سے کوئی معاوضہ تو نہیں مانگا میرا معاوضہ تو صرف اللہ ہی کے ذمہ ہے اور مجھ کو حکم کیا گیا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے رہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر تم (میری نصیحت سے) اعراض کرتے ہو تو میں تم سے کوئی مزدوری تو نہیں مانگتا (جو بند ہوجائے گی) میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبردار بن کر رہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگرتم نے منہ موڑا تو میں نے تم سے کوئی اُجرت نہیں مانگی ، میری اُجرت اﷲ تعالیٰ ہی کے ذمہ ہے اورمجھے حکم دیا گیاہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو جاؤں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, if you turn away, then, I have asked for no reward from you. My reward is with none except Allah, and I have been commanded to be among those who submit.|"

پھر اگر منہ پھیرو گے تو میں نے نہیں چاہی تم سے مزدوری، میری مزدوری ہے اللہ پر، اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں فرماں بردار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر تم (اس سے ) اعراض کرو تو میں نے تم لوگوں سے (کبھی) کوئی اجر تو نہیں مانگا میرا اجر تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں اس کے فرمانبردار بندوں میں سے رہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you turned your back on my admonition (what harm did you cause me?) I had asked of you no reward, for my reward lies only with Allah, and I am commanded to be of those who totally submit (to Allah)

تم نے میری نصیحت سے منہ موڑا ﴿ تو میرا کیا نقصان کیا﴾ میں تم سے کسی اجر کا طلبگار نہ تھا ، میرا اجر تو اللہ کے ذمّہ ہے ۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ﴿ خواہ کوئی مانے یا نہ مانے﴾ میں خود مسلم بن کر رہوں ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر تم نے منہ موڑے رکھا تو میں نے تم سے اس ( تبلیغ ) پر کوئی اجرت تو نہیں مانگی ( ٣٠ ) میرا اجر کسی اور نے نہیں ، اللہ نے ذمے لیا ہے ، اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبردار لوگوں میں شامل رہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر تم (میری بات ماننے سے) منہ پھیر لو (تو میں تم سے کچھ مزدوری تو مانگتا نہ تھا (کہ میرا نقصان ہو) میری مزدوری تو خدا ہی پر ہے 1 اور اسی کی طرف سے مجھ کو حکم ہوا کہ فرمانبرداروں میں شریک رہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر تم سے منہ پھیرلیا تو میں نے تو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگا میرا معاوضہ تو اللہ کے ذمے ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے رہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر تم نے میری اتباع نہ کی (تو مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے) میں نے تم سے کوئی اجرت تو نہیں مانگی۔ میری اجرت (اجر وثواب) تو صرف اللہ کے ذمے ہے مجھے تو اسی کا حکم دیا گیا ہے کہ میں فرماں برداروں میں سے ہو جائوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو (تم جانتے ہو کہ) میں نے تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگا۔ میرا معاوضہ تو خدا کے ذمے ہے۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں رہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If then ye turn away, I have asked of you no hire, my hire is only with Allah, and I am commanded to be of those who submit.

اور اگر تم اعراض ہی کئے جاؤ سو میں تم سے (کوئی) معاوضہ نہیں مانگتا میرا معاوضہ تو بس اللہ ہی کے ذ مہ ہے اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں فرمان برداروں میں رہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر تم اعراض کرو گے تو میں نے تم سے کوئی اجر نہیں مانگا ۔ میرا اجر تو بس اللہ ہی پر ہے اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے بنوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر تم منہ موڑے رہو تو میں نے تو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگا میرا معاوضہ تو صرف اﷲ ( تعالیٰ ) ہی پر ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اطاعت کرنے والوں میں سے رہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم نے منہ پھیرلیا تو تم جانتے ہو کہ میں نے تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگا، میرا معاوضہ تو اللہ کے ذمہ ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں رہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (یہ بھی دیکھو کہ) اگر تم نے منہ موڑے ہی رکھا تو (اس میں میرا کیا نقصان ؟ کہ) میں نے تو تم سے کوئی اجر نہیں مانگا، میرا اجر تو بس اللہ ہی پر ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں بہر حال فرمانبرداروں سے رہوں،

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم پھربھی مجھ سے منہ پھیر لوگے ، تومیں نے تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگی ، میراجرتواللہ کے ذمہ ہے اور مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں مسلمان بن کررہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر تم منہ پھیرو ( ف۱٦۳ ) تو میں تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا ( ف۱٦٤ ) میرا اجر تو نہیں مگر اللہ پر ( ف۱٦۵ ) اور مجھے حکم ہے کہ میں مسلمانوں سے ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو اگر تم نے ( میری نصیحت سے ) منہ پھیر لیا ہے تو میں نے تم سے کوئی معاوضہ تو نہیں مانگا ، میرا اجر تو صرف اللہ ( کے ذمۂ کرم ) پر ہے اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں ( اس کے حکم کے سامنے ) سرِ تسلیم خم کئے رکھوں

Translated by

Hussain Najfi

اب اگر ( اس کے باوجود ) تم روگردانی کرتے ہو ( تو تمہارا ہی نقصان ہے میرا کیا نقصان ہے ) میں نے تم سے کوئی اجر تو نہیں مانگا ۔ میرا اجر تو اللہ کے ذمے ہے مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ میں اس کے فرمانبردار بندوں سے ہو کر رہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But if ye turn back, (consider): no reward have I asked of you: my reward is only due from Allah, and I have been commanded to be of those who submit to Allah's will (in Islam)."

Translated by

Muhammad Sarwar

If you turn away from my preaching, it will not harm me; I shall receive my reward from God who has commanded me to become a Muslim."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"But if you turn away, then no reward have I asked of you, my reward is only from Allah, and I have been commanded to be of the Muslims."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if you turn back, I did not ask for any reward from you; my reward is only with Allah, and I am commanded that I should be of those who submit.

Translated by

William Pickthall

But if ye are averse I have asked of you no wage. My wage is the concern of Allah only, and I am commanded to be of those who surrender (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अगर तुम मुँह मोड़ लोगे तो मैंने तुमसे कोई मज़दूरी नहीं मांगी है, मेरा अज्र तो अल्लाह ही के ज़िम्मे है और मुझको हुक्म दिया गया है कि मैं फ़रमाँबरदारों में से रहूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر بھی اگر تم اعراض ہی کیے جاؤ تو (یہ سمجھو کہ) میں تم سے (اس تبلیغ پر) کوئی معاوضہ تو نہیں مانگا اور میں تم سے کیوں مانگتا کیونکہ) میرا معاوضہ تو صرف (حسب وعدہ کرم) اللہ ہی کے ذمے ہے (4) اور چونکہ مجھ کو حکم کیا گیا ہے کہ میں اطاعت کرنے والوں میں رہوں۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ پھر اگر تم منہ موڑ لو تو میں نے تم سے کوئی اجر نہیں مانگا، میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی کے ذمے نہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرماں برداروں سے ہوں۔ “ (٧٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے میری نصیحت سے منہ موڑا (تو میرا کیا نقصان کیا) میں تم سے کسی اجر کا طلب گار نہ تھا ، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ (خواہ کوئی مانے یا نہ مانے) میں خود مسلم بن کر رہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر تم روگردانی کرو تو میں نے تم سے کسی معاوضہ کا سوال تو کیا نہیں۔ میرا اجر تو صرف اللہ پر ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے رہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر منہ پھیرو گے تو میں نے نہیں چاہی تم سے مزدوری میری مزدوری ہے اللہ پر اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں فرماں بردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس پر بھی اگر تم اعراض ہی کرتے رہو تو تم جانتے ہو کہ میں نے تم سے کوئی معاوضہ تو طلب نہیں کیا میرا معاوضہ تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور مجھ کو تو یہ حکم کیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے رہو