76.Had the sole demand of Moses and Aaron (peace be on him) been the liberation of the Israelites, Pharaoh and his courtiers would not have suspected that the spread of these Prophets' message would transform the religion of the land and that the supremacy of Pharaoh and his courtiers would be undermined. What made them uneasy was the fact that Prophet Moses (peace be on him) was inviting the people of Egypt to the true faith and that this posed a threat to the whole polytheistic way of life which was the very cornerstone of the predominance of Pharaoh and his chiefs and clergy. (For further details see Towards Understanding the Qur'an, al-A'raf7, n. 44 and al-Mu'min 40, n. 43 -Ed.)
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :76
ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام کا اصل مطالبہ رہائی بنی اسرائیل ہوتا تو فرعون اور اس کے درباریوں کو یہ اندیشہ کرنے کی کوئی ضرورت نہ تھی کہ ان دونوں بزرگوں کی دعوت پھیلنے سے سرزمین مصر کا دین بدل جائے گا اور ملک میں ہمارے بجائے ان کی بڑائی قائم ہو جائے گی ۔ ان کے اس اندیشے کی وجہ تو یہی تھی کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اہل مصر کو بندگی حق کی طرف دعوت دے رہے تھے اور اس سے وہ مشرکانہ نظام خطرے میں تھا جس پر فرعون کی بادشاہی اور اس کے سرداروں کی سرداری اور مذہبی پیشواؤں کی پیشوائی قائم تھی ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو الاعراف ، حاشیہ نمبر ٦٦ ۔ المومن ، حاشیہ نمبر ٤۳ ) ۔