Surat Younus

Surah: 10

Verse: 78

سورة يونس

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِتَلۡفِتَنَا عَمَّا وَجَدۡنَا عَلَیۡہِ اٰبَآءَنَا وَ تَکُوۡنَ لَکُمَا الۡکِبۡرِیَآءُ فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَا نَحۡنُ لَکُمَا بِمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۷۸﴾

They said, "Have you come to us to turn us away from that upon which we found our fathers and so that you two may have grandeur in the land? And we are not believers in you."

وہ لوگ کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو اس طریقہ سے ہٹا دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اور تم دونوں کو دنیا میں بڑائی مل جائے اور ہم تم دونوں کو کبھی نہ مانیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا تو آیا ہے تو ہمارے پاس
لِتَلۡفِتَنَا
تاکہ تو پھیر دے ہمیں
عَمَّا
اس سے جو
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے آباؤ اجداد کو
وَتَکُوۡنَ
اور ہوجائے
لَکُمَا
تم دونوں کے لیے
الۡکِبۡرِیَآءُ
بڑائی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور نہیں
نَحۡنُ
ہم
لَکُمَا
تم دونوں کو
بِمُؤۡمِنِیۡنَ
ماننے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا تم آئے ہو ہمارے پاس
لِتَلۡفِتَنَا
تاکہ آپ پھیر دیں ہمیں
عَمَّا
اس سے جو
وَجَدۡنَا
پایا ہم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰبَآءَنَا
اپنے باپ دادا کو
وَتَکُوۡنَ
اور ہو
لَکُمَا
تم دونوں کی
الۡکِبۡرِیَآءُ
بڑائی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور ہر گز نہیں
نَحۡنُ
ہم
لَکُمَا
تم دونوں کے لیے
بِمُؤۡمِنِیۡنَ
ہر گز ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

They said, "Have you come to us to turn us away from that upon which we found our fathers and so that you two may have grandeur in the land? And we are not believers in you."

وہ لوگ کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو اس طریقہ سے ہٹا دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اور تم دونوں کو دنیا میں بڑائی مل جائے اور ہم تم دونوں کو کبھی نہ مانیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمیں اس طریقہ سے پھیر دو جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا ہے اور ملک میں تم دونوں کی بڑائی قائم ہوجائے ؟ ہم تو تمہاری بات ماننے والے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہاتم ہمارے پاس آئے ہو کہ ہمیں اس راستے سے پھیردوجس پر ہم نے اپنے باپ داداکوپایاہے؟ اورزمین میں تم دونوں کی بڑائی قائم ہو؟اورہم تم دونوں کے لیے ہرگزایمان لانے والے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Have you come to us that you may turn us from what we found our fathers on, and that you both have supremacy on earth? We are not going to believe in you.|"

بولے کیا تو آیا ہے کہ ہم کو پھیر دے اس رستہ سے جس پر پایا ہم نے اپنے باپ داداؤں کو اور تم دونوں کو سرداری مل جائے اس ملک میں، اور ہم نہیں ہیں تم کو ماننے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمیں پھیر دو ان طریقوں سے جن پر پایا ہم نے اپنے آباء و اَجداد کو اور تم دونوں کی بڑائی قائم ہوجائے زمین میں ؟ اور ہم ہرگز تم دونوں کی بات ماننے والے نہیں ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They replied: 'Have you come to turn us away from the way of our forefathers that the two of you might become supreme in the land? We shall never accept what the two of you say.'

انہوں نے جواب دیا کیا تو اس لیے آیا ہے کہ ہمیں اس طریقے سے پھیر دے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور زمین میں بڑائی تم دونوں کی قائم ہو جائے؟ 76 تمہاری بات تو ہم ماننے والے نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگے : کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ جس طور طریقے پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اس سے ہمیں برگشتہ کردو ، اور اس سرزمین میں تم دونوں کی چودھراہٹ قائم ہوجائے؟ ہم تو تم دونوں کی بات ماننے والے نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ جس طریقہ پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اس سے ہم کو پھیر دے اور تم دونوں بھائیوں کو ملک کی سرداری مل جائے اور ہم تو تم دونوں کی بات ماننے والے نہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ جس (راہ) پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اس سے ہم کو پھیر دو اور ملک میں تم دونوں کی سرداری ہوجائے ؟ اور ہم تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہنے لگے کہ تم (دونوں) ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو جس طریقہ پر پایا تھا اس کو چھوڑ دیں اور تم دونوں کو ملک میں برتری حاصل ہوجائے اور ہم تم دونوں کو کبھی نہیں مانیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ جس (راہ) پر ہم اپنے باپ دادا کو پاتے رہے ہیں اس سے ہم کو پھیردو۔ اور (اس) ملک میں تم دونوں کی ہی سرداری ہوجائے اور ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: art thou come unto us to turn us aside from that faith whereon We found our fathers, and that the greatness in the land shall be unto you twain! And for the sake of you twain we are not going to be believers.

پاتے وہ بولے کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہمیں ہٹا دے اس (طریقہ) سے جس پر ہم نے اپنے باپ (دادا) کو پایا تھا اور ملک میں بڑائی تم دونوں کے لئے ہوجائے تو ہم تو تم دونوں کو (کبھی) ماننے والے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے: کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہمیں اس طریقہ سے ہٹا دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اور ملک میں سیادت تم دونوں کو حاصل ہوجائے؟ اور ہم تو تم دونوں کی بات کبھی ماننے والے نہیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم ہمارے پاس اس لیے آیاہے کہ ہمیں اس ( طریقے ) سے ہٹا دے جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا تھا اور زمین میں تم دونوں کو بڑائی حاصل ہو جائے اور ہم تو تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ جس راہ پر ہم اپنے باپ دادا کو پاتے رہے ہیں اس سے ہمیں پھیر دو ۔ اور اس ملک میں تم دونوں کی ہی سرداری ہوجائے ؟ اور ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا کہ کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ پھیر دو ہمیں ان طور طریقوں سے جن پر پایا ہم نے اپنے باپ دادا کو ؟ اور تم ہی دونوں کی بڑائی (اور سرداری) قائم ہوجائے اس سرزمین میں، اور (سن لو کہ) ہم کبھی تمہاری بات ماننے والے نہیں ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے: کیا تم ہمارے پاس اسلئے آئے ہو کہ ہمیں اس سے پھیردوجس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور ملک میں تم دونوں کی بڑائی قائم ہوجائے؟ہم تو تمہاری بات ماننے والے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ( ف۱۷۱ ) کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمیں اس ( ف۱۷۲ ) سے پھیر دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اور زمین میں تمہیں دونوں کی بڑائی رہے ، اور ہم تم پر ایمان لانے کے نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: ( اے موسٰی! ) کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ تم ہمیں اس ( طریقہ ) سے پھیر دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو ( گامزن ) پایا اور زمین ( یعنی سرزمینِ مصر ) میں تم دونوں کی بڑائی ( قائم ) رہے؟ اور ہم لوگ تم دونوں کو ماننے والے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے ( جواب میں ) کہا کہ کیا تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ ہمیں اس راہ سے ہٹا دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے ۔ اور اس سر زمین میں تم دونوں ( بھائیوں ) کی بڑائی ( سرداری ) قائم ہو جائے اور ہم تم دونوں کی بات تسلیم کرنے والے نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Hast thou come to us to turn us away from the ways we found our fathers following,- in order that thou and thy brother may have greatness in the land? But not we shall believe in you!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They asked Moses, "Have you come to turn us away from the faith of our fathers and to make yourselves the rulers in the land? We shall never accept your faith."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Have you come to us to turn us away from that we found our fathers following, and that you two may have greatness in the land We are not going to believe you two!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Have you come to us to turn us away from what we found our fathers upon, and (that) greatness in the land should be for you two? And we are not going to believe in you.

Translated by

William Pickthall

They said: Hast thou come unto us to pervert us from that (faith) in which we found our fathers, and that you two may own the place of greatness in the land? We will not believe you two.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि क्या तुम हमारे पास इसलिए आए हो कि हमको उस रास्ते से फेर दो जिस पर हमने अपने बाप-दादा को पाया है और इस मुल्क में तुम दोनों की बड़ाई क़ायम हो जाए, और हम तुम दोनों की बात कभी मानने वाले नहीं हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم کو اس طریقے سے ہٹا دو جس پر ہم نے اپنے بزرگوں کو دیکھا ہے اور اس لیے آئے ہو کہ) تم دونوں کو دنیا میں ریاست اور سرداری مل جائے اور (تم خوب سمجھ لو کہ) ہم تم دونوں کو کبھی نہ مانیں گے۔ (78)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انھوں نے کہا کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہمیں اس راہ سے پھیر دے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور اس سرزمین میں تم دونوں ہی کو بڑائی مل جائے اور ہم تم دونوں کو کسی صورت ماننے والے نہیں ہیں۔ “ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جواب میں کہا کیا تو اس لئے آیا ہے کہ ہمیں اس طریقے سے پھیر دے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور زمین میں بڑائی تم دونوں کی قائم ہوجائے ؟ تمہاری بات تو ہم ماننے والے نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جادو کرنے والے کامیاب نہیں ہوتے۔ وہ کہنے لگے کہ تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ جس چیز پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے تو ہمیں اس سے ہٹا دے۔ اور زمین میں تم دونوں کو سرداری مل جائے اور ہم تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے کیا تو آیا ہے کہ ہم کو پھیر دے اس راستہ سے جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادوں کو اور تم دونوں کو سرداری مل جائے اس ملک میں اور ہم نہیں ہیں تم کو ماننے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

انہوں نے جواب دیا کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ جس طریقہ پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا ہے تو اس طریقہ سے ہم کو ہٹا دے اور تم دونوں بھائیوں کو اس ملک میں سرداری مل جائے اور ہم تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں ہیں