Surat Younus

Surah: 10

Verse: 9

سورة يونس

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہۡدِیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِاِیۡمَانِہِمۡ ۚ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۹﴾

Indeed, those who have believed and done righteous deeds - their Lord will guide them because of their faith. Beneath them rivers will flow in the Gardens of Pleasure

یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا نعمت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
یَہۡدِیۡہِمۡ
راہ نمائی کرے گا انکی
رَبُّہُمۡ
رب ان کا
بِاِیۡمَانِہِمۡ
بوجہ ان کے ایمان کے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہِمُ
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
فِیۡ جَنّٰتِ
باغات میں
النَّعِیۡمِ
نعمتوں والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کی ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
یَہۡدِیۡہِمۡ
ہدایت دے گا انہیں
رَبُّہُمۡ
رب ان کا
بِاِیۡمَانِہِمۡ
ان کے ایمان کی وجہ سے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہِمُ
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
فِیۡ جَنّٰتِ
باغوں میں
النَّعِیۡمِ
نعمتوں کے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have believed and done righteous deeds - their Lord will guide them because of their faith. Beneath them rivers will flow in the Gardens of Pleasure

یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا نعمت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان کے ایمان کی وجہ سے ان کا پروردگار انہیں ایسے نعمتوں والے باغوں کی راہ دکھلائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں اُن کارب انہیں ان کے ایمان کی وجہ سے انہیں ہدایت دے گا، نعمت کے باغوں میں ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who believed and did good deeds, their Lord will guide them by virtue of their belief, rivers flowing beneath them in the Gardens of Bliss.

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور کام کئے اچھے ہدایت کرے گا ان کو رب ان کا ان کے ایمان سے، بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں باغوں میں آرام کے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ان کا رب ان کے ایمان کے باعث ان کو پہنچا دے گا نعمتوں والے باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely those who believe (in the truths revealed in the Book) and do righteous deeds their Lord will guide them aright because of their faith. Rivers shall flow beneath them in the Gardens of Bliss.

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے ﴿یعنی جنہوں نے ان صداقتوں کو قبول کرلیا جو اس کتاب میں پیش کی گئی ہیں﴾ اور نیک اعمال کرتے رہے انہیں ان کا ربّ ان کے ایمان کی وجہ سے سیدھی راہ چلائے گا ، نعمت بھری جنتّوں میں ان کے نیچے نہریں بہیں گی ، 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( دوسری طرف ) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کے ایمان کی وجہ سے ان کا پروردگار انہیں اس منزل تک پہنچائے گا کہ نعمتوں سے بھرے باغات میں ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کا مالک ایمان کی وجہ سے ان کو جنت کا راستہ دکھائے گا 2 ان کے تلے ہر وقت عیش کے باغوں میں نہری پڑی بہ رہی ہونگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کا پروردگار ان کے ایمان کی وجہ سے ان کو (جنت کی طرف) راہ دکھائے گا کہ ان نعمت کے باغوں کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کی وجہ سے راہ ہدایت عطا کرے گا اور وہ ان کو ایسی راحت بھیر جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو پروردگار ان کے ایمان کی وجہ سے (ایسے محلوں کی) راہ دکھائے گا (کہ) ان کے نیچے نعمت کے باغوں میں نہریں بہہ رہی ہوں گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believe and do righteous works, their Lord will guide them because of their faith. Beneath them will flow rivers in Gardens of Delight.

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے ان کا پروردگار انہیں پہنچا دے گا (ان کی منزل تک) بوجہ انکے ایمان کے ان کے نیچے نہریاں بہ رہی ہوں گی عیش (ومسرت) کے باغوں میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ، اللہ ان کے ایمان کی بدولت ان کو ( ان کی منزل پر ) پہنچائے گا ، ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، نعمت کے باغوں میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کیے ان کا رب ان کے ایمان کی وجہ سے انہیں نعمتوں کے باغوں میں پہنچا دے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو اللہ تعالیٰ ان کے ایمان کی وجہ سے ایسے محلوں کی راہ دکھائے گا کہ انکے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ نعمتوں سے بھرے باغات ہونگے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس کے برعکس جو لوگ ایمان لائے اور (اس کے مطابق) انہوں نے نیک کام بھی کئے، بیشک ان کا رب ان کو نوازے گا ہدایت (کے نور) سے، ان کے ایمان (و یقین) کی بناء پر بہہ رہی ہوں گی ان کے نیچے سے طرح طرح کی نہریں، نعمتوں بھری جنتوں میں

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان کے ایمان کی وجہ سے ان کارب انہیں ایسے نعمتوں والے باغوں کی راہ دکھلائے گاجن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب انھیں راہ دے گا ( ف۱٦ ) ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی نعمت کے باغوں میں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ان کا رب ان کے ایمان کے باعث ( جنتوں تک ) پہنچا دے گا ، جہاں ان ( کی رہائش گاہوں ) کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی ( یہ ٹھکانے ) اُخروی نعمت کے باغات میں ( ہوں گے )

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ۔ ان کا پروردگار ان کے ایمان کی بدولت انہیں اس منزل مقصود تک پہنچائے گا ۔ یعنی وہ نعمتِ الٰہی کے ان باغوں میں ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe, and work righteousness,- their Lord will guide them because of their faith: beneath them will flow rivers in gardens of bliss.

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers receive, through their faith, guidance from their Lord to the bountiful gardens wherein streams flow.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who believe and do deeds of righteousness, their Lord will guide them through their faith; under them will flow rivers in the Gardens of delight (Paradise).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who believe and do good, their Lord will guide them by their faith; there shall flow from beneath them rivers in gardens of bliss.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who believe and do good works, their Lord guideth them by their faith. Rivers will flow beneath them in the Gardens of Delight,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जो लोग ईमान लाए और नेक काम किए, अल्लाह उनके ईमान की बदौलत उनको उनके मक़सद तक पहुँचा देगा, उनके नीचे नहरें बहती होंगी नेमत के बाग़ों में।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور) یقینا جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کیے انکا رب ان کو بوجہ ان کے مومن ہونے کے ان کے مقصد (یعنی جنت) تک پہنچا دے گا ان کے (مسکن کے) نیچے نہریں جاری ہوں گی چین کے باغوں میں۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے، ان کا رب ان کے ایمان کی وجہ سے ان کی رہنمائی کرے گا، ان کے نیچے سے جنت کے باغوں میں نہریں بہتی ہوں گی۔ “ (٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے (یعنی جنہوں نے ان صداقتوں کو قبول کرلیا جو اس کتاب میں پیش کی گئی ہیں) اور نیک اعمال کرتے رہے انہیں ان کا رب ان کے ایمان کی وجہ سے سیدھی راہ چلائے گا ، نعمت بھری جنتوں میں ان کے نیچے نہریں بہیں گی ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کا رب ان کے ایمان کی وجہ سے انہیں راہ بتادے گا ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی۔ نعمت کے باغوں میں ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور کام کیے اچھے ہدایت کرے گا ان کو رب ان کے ایمان سے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں باغوں میں آرام کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے تو ان کو ان کے ایمان کی وجہ سے ان کا رب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا ان کی شان یہ ہوگی کہ وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔