Surat Younus

Surah: 10

Verse: 93

سورة يونس

وَ لَقَدۡ بَوَّاۡنَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ مُبَوَّاَ صِدۡقٍ وَّ رَزَقۡنٰہُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡا حَتّٰی جَآءَہُمُ الۡعِلۡمُ ؕ اِنَّ رَبَّکَ یَقۡضِیۡ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فِیۡمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۹۳﴾

And We had certainty settled the Children of Israel in an agreeable settlement and provided them with good things. And they did not differ until [after] knowledge had come to them. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ

اور ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا رہنے کو دیا اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں ۔ سو انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم پہنچ گیا یقینی بات ہے کہ آپ کا رب ان کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
بَوَّاۡنَا
ٹھکانہ دیا ہم نے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
مُبَوَّاَ
ٹھکانہ
صِدۡقٍ
سچا / عمدہ
وَّرَزَقۡنٰہُمۡ
اور رزق دیا ہم نے انہیں
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاکیزہ چیزوں سے
فَمَا
تو نہیں
اخۡتَلَفُوۡا
انہوں نے اختلاف کیا
حَتّٰی
یہاں تک کہ
جَآءَہُمُ
آگیا ان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
اِنَّ
بیشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
یَقۡضِیۡ
وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
اس میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
بَوَّاۡنَا
ٹھکانا دیا ہم نے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
مُبَوَّاَ
ٹھکانا
صِدۡقٍ
عزت کا
وَّرَزَقۡنٰہُمۡ
اور رزق دیا ہم نے انہیں
مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
پاک چیزوں سے
فَمَا
تو نہیں
اخۡتَلَفُوۡا
انہوں نے باہم اختلاف کیا
حَتّٰی
حتیٰ کہ
جَآءَہُمُ
آ گیا ان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
رب آپ کا
یَقۡضِیۡ
فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
یَوۡمَ
روز
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فِیۡمَا
اس میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡہِ
اس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
اختلاف کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We had certainty settled the Children of Israel in an agreeable settlement and provided them with good things. And they did not differ until [after] knowledge had come to them. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ

اور ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا رہنے کو دیا اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں ۔ سو انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم پہنچ گیا یقینی بات ہے کہ آپ کا رب ان کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کے لئے یقینا عمدہ جگہ دی اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں دیں۔ پھر انہوں نے باہم اس وقت اختلاف کیا جبکہ ان کے پاس علم آچکا تھا۔ یقینا آپ کا پروردگار ان میں قیامت کے دن ان باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے بنی اسرائیل کوٹھکانادیا تھا،باعزت ٹھکانا اور اُنہیں پاک چیزوں میں سے رزق دیا تھا تواُنہوں نے باہم اختلاف نہیں کیاحتیٰ کہ ان کے پاس علم آگیا،یقیناآپ کا رب ان کے درمیان قیامت کے روز اس کافیصلہ کر دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely We gave the children of Isra&il a proper place to live, and provided them with good things. So they did not disagree until knowledge came to them. Surely, Allah will decide between them on the Doomsday, about what they used to dispute.

اور جگہ دی ہم نے بنی اسرائیل کو پسندیدہ جگہ اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں سو ان میں پھوٹ نہیں پڑی یہاں تک کہ پہنچی ان کو خبر، بیشک تیرا رب ان میں فیصلہ کرے گا قیامت کے دن جس بات میں کہ ان میں پھوٹ پڑی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بنی اسرائیل کو بہت ہی عمدہ جگہ فراہم کردی اور ہم نے انہیں پاکیزہ روزی دی پھر انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم آگیا یقیناً آپ کا رب فیصلہ کرے گا ان کے مابین قیامت کے دن جن چیزوں میں وہ اختلاف کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We settled the Children of Israel in a blessed land, and provided them with all manner of good things. They only disagreed among themselves after knowledge (of the truth had) come to them. Surely your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning their disagreements.

ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانہ دیا 94 اور نہایت عمدہ وسائلِ زندگی انہیں عطا کیے ۔ پھر انہوں نے بہم اختلاف نہیں کیا مگر اس وقت جب کہ علم ان کے پاس آچکا تھا ۔ 95 یقیناً تیرا ربّ قیامت کے روز ان کے درمیان اس چیز کا فیصلہ کر دے گا جس میں وہ اختلاف کر تے رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے بنو اسرائیل کو ایسی جگہ بسایا جو صحیح معنی میں بسنے کے لائق جگہ تھی ، اور ان کو پاکیزہ چیزوں کا رزق بخشا ۔ پھر انہوں نے ( دین حق کے بارے میں ) اس وقت تک اختلاف نہیں کیا جب تک ان کے پس علم نہیں آگیا ۔ ( ٣٧ ) یقین رکھو کہ جن باتوں میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے ، ان کا فیصلہ تمہارا پروردگار قیامت کے دن کرے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے بنی اسرائیل کو شام یا مصر کے ملک میں ایک اچھے ٹھکانے پر جگہ دی 11 اور کھانے کو عمدہ چیزیں عنایت کیں پھر انہوں نے دین کی باتوں میں اس وقت اختلاف کیا جب عمل ان کے پاس آچکا 2 ۃ بیشک اے پیغمبر تیرا مالک قیامت کے دن جن باتوں میں وہ (دنیا میں) اختلاف کرتے رہے ان کا فیصلہ کر دے گا 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا بنی اسرائیل کو ہم نے رہنے کی عمدہ جگہ دی اور نہیں کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں پھر وہ باوجود علم آجانے کے اختلاف کرتے رہے بیشک آپ کا پروردگار ان میں قیامت کے دن فیصلہ فرما دے گا جس چیز میں وہ اختلاف کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور البتہ یقینا ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کے لئے بہت اچھا ٹھکانا عطا کیا اور ہم نے ان کو کھانے پینے کی بہترین چیزیں دیں اور انہوں نے باہم اختلاف کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم آگیا۔ یقینا آپ کا رب ان کے درمیان اس چیز کا فیصلہ قیامت کے دن کر دے گا جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کو عمدہ جگہ دی اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں لیکن وہ باوجود علم ہونے کے اختلاف کرتے رہے۔ بےشک جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کردے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We settled the Children of Isra'il into a secure settlement, and We provided them with good things; nor they differed until there had come unto them the knowledge. Verily thine Lord shall judge between them on the Day of Resurrection as to that wherein they have been differing.

اور ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا دیا اور ہم نے انہیں نفیس چیزوں کا رزق عطا کیا ۔ سو انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم (حق) آگیا ۔ یقیناً آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان کے درمیان ان امور میں جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے فیصلہ کردے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو عزت کا ٹھکانہ دیا اور ان کو اچھا رزق بخشا اور انہوں نے نہیں اختلاف برپا کیا مگر اس وقت جبکہ ان کے پاس علم آگیا ۔ تیرا رب ، ان چیزوں کے باب میں جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ، قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے بنی اسرائیل کو بہترین ٹھکانا عطا کیا اورانہیں پاکیزہ چیزوں میں سے روزی عطا فرمائی پھر علم ( حق ) ان کے پاس آجانے کے بعد انہوں نے اختلاف کیا ۔ بلاشبہ قیامت کے دن آپ کا رب ان کے درمیان جن چیزوں میں اختلاف کیا کرتے تھے فیصلہ فرما دے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کے لیے عمدہ جگہ دی، اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں دیں۔ لیکن وہ باوجود علم ہونے کے اختلاف کرتے رہے، بیشک جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے رہے تمہارا رب قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کر دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے بنی اسرائیل کو بہت عمدہ ٹھکانا دیا اور انھیں طرح طرح کی پاکیزہ چیزیں عطا کیں، پھر انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس پہنچ گیا علم (حق اور حقیقت کا) یقیناً تمہارا رب (قطعی اور عملی طور پر) فیصلہ فرما دے گا ان کے درمیان ان تمام باتوں کا جن میں یہ لوگ اختلاف کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے بنی اسرا ئیل کو رہنے کے لئے یقیناعمدہ جگہ دی اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں دیں پھرانہوں نے باہم اس وقت اختلاف کیا جب ان کے پاس علم آ چکا تھایقیناآپ کارب قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کافیصلہ کردے گاجن میں وہ آپس میں اختلا ف کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو عزت کی جگہ دی ( ف۱۹٦ ) اور انھیں ستھری روزی عطا کی تو اختلاف میں نہ پڑے ( ف۱۹۷ ) مگر علم آنے کے بعد ( ف۱۹۸ ) بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان میں فیصلہ کردے گا جس بات میں جھگڑتے تھے ( ف۱۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فی الواقع ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کے لئے عمدہ جگہ بخشی اور ہم نے انہیں پاکیزہ رزق عطا کیا تو انہوں نے کوئی اختلاف نہ کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم و دانش آپہنچی ۔ بیشک آپ کا رب ان کے درمیان قیامت کے دن ان امور کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ( حسب الوعدہ ) بنی اسرائیل کو ( رہنے کے لئے ) بہت اچھا ٹھکانا دیا اور پاکیزہ چیزوں سے ان کی روزی کا انتظام کیا پس جب تک ان کے پاس توراۃ وغیرہ کی شکل میں علم نہیں آگیا تب تک انہوں نے باہم اختلاف نہیں کیا ۔ ( پھر جان بوجھ کر اختلاف کیا ) ۔ یقینا آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ان باتوں میں جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We settled the Children of Israel in a beautiful dwelling-place, and provided for them sustenance of the best: it was after knowledge had been granted to them, that they fell into schisms. Verily Allah will judge between them as to the schisms amongst them, on the Day of Judgment.

Translated by

Muhammad Sarwar

We settled the children of Israel in a blessed land and provided them with pure sustenance. They did not create differences among themselves until after the knowledge had come to them. God will judge their differences on the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We settled the Children of Israel in an honorable dwelling place, and provided them with good things, and they differed not until the knowledge came to them. Verily, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection in that in which they used to differ.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We lodged the children of Israel in a goodly abode and We provided them with good things; but they did not disagree until the knowledge had come to them; surely your Lord will judge between them on the resurrection day concerning that in which they disagreed.

Translated by

William Pickthall

And We verily did allot unto the Children of Israel a fixed abode, and did provide them with good things; and they differed not until the knowledge came unto them. Lo! thy Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that wherein they used to differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने बनी-इस्राईल को अच्छा ठिकाना दिया और उनको पाकीज़ा चीज़ें खाने के लिए दीं, फिर उन्होंने इख़्तिलाफ़ नहीं किया मगर उस वक़्त जबकि उनके पास इल्म आ चुका था, यक़ीनन आपका रब क़यामत के दिन उनके दरमियान उस चीज़ का फ़ैसला कर देगा जिस में वे इख़्तिलाफ़ करते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے (غرق فرعون کے بعد بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا رہنے کو دیا (4) اور ہم نے ان کو نفیس چیزیں (جنات و عیون وغیرہ سے) کھانے کو دیں انہوں نے (جہل کی وجہ سے) اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس (احکام کا) علم پہنچ گیا یقینی بات ہے کہ آپ کا رب ان (اختلاف کرنے والوں) کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ (عملی) کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔ (93)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور البتہ تحقیق ہم نے بنی اسرائیل کو ٹھکا نہ دیا، باعزت ٹھکا نہ، اور انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا پھر انہوں نے اختلاف نہیں کیا، یہاں تک کہ ان کے پاس علم آگیا، بلاشبہ تیرا رب قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا دیا اور نہایت عمدہ وسائل زندگی انہیں عطا کیے پھر انہوں نے باہم اختلاف نہیں کیا مگر اس وقت جب کہ علم ان کے پاس آچکا تھا۔ یقینہ تیرا رب قیامت کے روز ان کے درمیان اس چیز کا فیصلہ کر دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کا اچھا ٹھکانہ دیا اور انہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں سو انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم پہنچ گیا۔ بلاشبہ آپ کا رب قیامت کے دن ان چیزوں میں ان کے درمیان فیصلے فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جگہ دی ہم نے بنی اسرائیل کو پسندیدہ جگہ اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں سو ان میں پھوٹ نہیں پڑی یہاں تک کہ پہنچی ان کو خبر بیشک تیرا رب ان میں فیصلہ کرے گا قیامت کے دن جس بات میں کہ ان میں پھوٹ پڑی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کے لئے ایک اچھا ٹھکانا دیا اور انہیں کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں پھر انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس صحیح علم پہونچ گیا بیشک آپ کا رب قیامت کے دن ان کے مابین ان امور کا فیصلہ کردے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے