Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلضَّبْحُ کے معنی سرپٹ دوڑ کے وقت گھورے کے ہانپنے کے ہیں۔ چنانچہ آیت کریمہ: (وَ الۡعٰدِیٰتِ ضَبۡحًا) (۱۰۰:۱) ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتے ہیں۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ یہاں ضَبْحًا کے معنیٰ گھوڑوں کے ہانپنے کی آواز کے ہیں۔ کیونکہ وہ ضَبَاحٌ یعنی لومڑ کی آواز سے یک گونہ مشابہت رکھتی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی دوڑنے کی آواز کے ہیں اور یہ لفظ سرپٹ دوڑنے پر بھی بولا جاتا ہے۔ اور بقول بعض ضَبْحٌ اور ضَبْعٌ دونوں لفظ ہم معنی ہیں اور ان کے معنی گھوڑے کا اپنے بازوؤں کو پوری طرح پھیلا کر دوڑنا کے ہیں۔ اور بعض نے کہا ہے کہ اس کے اصل معنی لکڑی کو جلانا کے ہیں پھر تشبیہ کے طور پر گھوڑے کے دوڑنے پر بھی بولا جاتا ہے جیساکہ سرعت رفتاری میں گھورے کو آگ کے ساتھ تشبیہ دی جاتی ہے۔
Surah:100Verse:1 |
ہانپ کر
panting
|