Surat ul Humaza
Surah: 104
Verse: 1
سورة الهمزة
وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۣ ۙ﴿۱﴾
Woe to every scorner and mocker
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا غیبت کرنے والا ہو ۔
وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۣ ۙ﴿۱﴾
Woe to every scorner and mocker
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا غیبت کرنے والا ہو ۔
وَیۡلٌ
ہلاکت ہے
|
لِّکُلِّ
واسطے ہر
|
ہُمَزَۃٍ
عیب لگانے والے
|
لُّمَزَۃِۣ
غیبت کرنے والے کے
|
وَیۡلٌ
بڑی ہلاکت ہے
|
لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ
ہر بہت طعنہ دینے والے کے لیے
|
لُّمَزَۃِۣ
بہت عیب لگانے والے کے لیے
|
Woe to every scorner and mocker
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا غیبت کرنے والا ہو ۔
بڑی ہلاکت ہے ہربہت طعنہ دینے والے،بہت عیب لگانے والے کے لئے ۔
Woe to every backbiter, derider
خرابی ہے ہر طعنہ دینے والے عیب چننے والے کی
بڑی خرابی ہے ہر اس شخص کے لیے جو لوگوں کے عیب ُ چنتا رہتا ہے اور طعنے دیتا رہتا ہے۔
Woe to every fault-finding backbiter;
تباہی ہے ہر اس شخص کے لیے جو ﴿منہ در منہ﴾ لوگوں پر طعن اور ﴿پیٹھ پیچھے﴾ برائیاں کرنے کا خوگر ہے ۔ 1
بڑی خرابی ہے اس شخص کی جو پیٹھ پیچھے دوسروں پر عیب لگانے والا ( اور ) منہ پر طعنے دینے کا عادی ہو ۔ ( ١ )
ہر اس شخص کے لئے بربادی ہے جو عیب نکالنے اور طعنے دینے والا ہے
Woe Unto every slanderer, traducer,
کم بختی ہے پس پشت عیب جوئی کرنے والے کے لئے اور طعنہ دینے والے کے لئے
بڑی خرابی (اور تباہی) ہے ہر ایسے شخص کے لیے جو خوگر (و عادی) ہو منہ در منہ طعن (وتشنیع) کا اور پیٹھ پیچھے عیب لگانے کا
بڑی ہلاکت ہے ہرایسے شخص کے لئےجو ( دوسروں کے ) عیب ٹٹولنے والا ، غیبت کرنے والا ہو
( ۱ ) خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے ( ف۲ )
ہر اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو ( روبرو ) طعنہ زنی کرنے والا ہے ( اور پسِ پشت ) عیب جوئی کرنے والا ہے
تباہی ہے ہر اس شخص کیلئے جو ( رُوبرُو ) طعن و تشنیع کرنے والا ( اور پسِ پشت ) عیب جوئی کرنے والا ہے ۔
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کے لیے جو پس پشت عیب نکالنے والا ہو (اور) رو دررو طعنہ دینے والا ہو۔
اس شخص کے لیے تباہی ہے جو لوگوں کی عیب جوئی اور غیبت کرنے والا ہے
تباہی ہے ہر اس شخص کے لئے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے ،
بڑی خرابی ہے ہر اس شخص کے لیے جو عیب نکالنے والا ہو، طعنہ دینے والا ہو،