Surat Hood

Surah: 11

Verse: 100

سورة هود

ذٰلِکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡقُرٰی نَقُصُّہٗ عَلَیۡکَ مِنۡہَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیۡدٌ ﴿۱۰۰﴾

That is from the news of the cities, which We relate to you; of them, some are [still] standing and some are [as] a harvest [mowed down].

بستیوں کی یہ بعض خبریں جنہیں ہم تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں ان میں سے بعض تو موجود ہیں اور بعض ( کی فصلیں ) کٹ گئی ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
کچھ خبریں ہیں
الۡقُرٰی
بستوں کی
نَقُصُّہٗ
ہم بیان کرتے ہیں انہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡہَا
ان میں سے
قَآئِمٌ
کچھ قائم ہیں
وَّحَصِیۡدٌ
اور کچھ جڑ کٹ چکی ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
چند خبریں ہیں
الۡقُرٰی
بستیوں کی
نَقُصُّہٗ
ہم بیان کرتے ہیں وہ
عَلَیۡکَ
آپ کو
مِنۡہَا
اس میں سے
قَآئِمٌ
بعض کھڑی ہیں
وَّحَصِیۡدٌ
اور کچھ کاٹی جاچکی ہیں
Translated by

Juna Garhi

That is from the news of the cities, which We relate to you; of them, some are [still] standing and some are [as] a harvest [mowed down].

بستیوں کی یہ بعض خبریں جنہیں ہم تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں ان میں سے بعض تو موجود ہیں اور بعض ( کی فصلیں ) کٹ گئی ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ان بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو موجود ہیں اور کچھ اجڑ چکی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ بستیوں کی چند خبریں ہیں جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں، ان میں سے بعض کھڑی ہیں اورکچھ کاٹی جاچکی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is a part of stories of the towns that We narrate to you. Some of them are standing, and (some) harvested.

یہ تھوڑے سے حالات ہیں بستیوں کے ہم سناتے ہیں تجھ کو بعض ان میں سے اب تک قائم ہیں اور بعض کی جڑ کٹ گئی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہیں ان بڑی بڑی بستیوں کی کچھ اہم خبریں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان میں ایسی بھی ہیں جو ابھی قائم ہیں اور ایسی بھی ہیں جو بالکل ختم ہوگئیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is an account of some towns which We recount to you. Of them some are still standing and some have been mown down.

یہ چند بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے بعض اب بھی کھڑی ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ان بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ ( بستیاں ) وہ ہیں جو ابھی اپنی جگہ کھڑی ہیں ، ( ٥٩ ) اور کچھ کٹی ہوئی فصل ( کی طرح بے نشان ) بن چکی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) یہ چند خبریں ہیں بستیوں کی جو ہم تجھ سے بیان بیان کرتے ہیں ان میں کچھ بستیاں تو اب تک قائم ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ (پرانی) بستیوں کے حالات ہیں جو ہم آپ سے بیان فرماتے ہیں ان میں سے کچھ (کے آثار) تو باقی ہیں اور بعض کا بالکل خاتمہ ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ کچھ بستیوں کے حالات تھے جنہیں ہم نے آپ کے سامنے بیان کردیا ہے۔ ان میں سے بعض باقی ہیں اور بعض بالکل مٹ چکی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (پرانی) بستیوں کے تھوڑے سے حالات ہیں جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو باقی ہیں اور بعض کا تہس نہس ہوگیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is from the stories of the Cities which We recount unto thee: of them some are standing and some mown down.

یہ ان بستیوں کی بعض خبریں تھیں جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں (بعض) ان میں سے قائم ہیں اور (بعض) ختم ہی ہوگئیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ بستیوں کی سرگزشتیں ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ تو قائم ہیں اور کچھ مٹ مٹا گئیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ان بستیوں کی بعض خبریں کو ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں بعض بستیاں انمیں باقی ہیں اوربعض بالکل ختم ہوگئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ بستیوں کی کچھ کہانیاں ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو قائم ہیں اور کچھ مٹ مٹا گئیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ کچھ حالات ہیں ان ان بستیوں کے جو ہم سناتے ہیں آپ کو (اے پیغمبر ! ) ان میں سے کچھ تو اب تک کھڑی ہیں، اور کچھ کی فصل کٹ چکی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

بستیوں کی یہ چندخبریں ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان میں سے بعض بستیاں موجود ہیں اور بعض مٹ چکی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ بستیوں ( ف۲۰۰ ) کی خبریں ہیں کہ ہم تمہیں سناتے ہیں ( ف۲۰۱ ) ان میں کوئی کھڑی ہے ( ف۲۰۲ ) اور کوئی کٹ گئی ( ف۲۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے رسولِ معظم! ) یہ ( ان ) بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان میں سے کچھ برقرار ہیں اور ( کچھ ) نیست و نابود ہوگئیں

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) یہ ان بستیوں کی چند خبریں ہیں جو ہم آپ کے سامنے بیان کر رہے ہیں ۔ ان ( بستیوں ) میں سے کچھ تو اب تک قائم ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے ( بالکل اجڑ گئی ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

These are some of the stories of communities which We relate unto thee: of them some are standing, and some have been mown down (by the sickle of time).

Translated by

Muhammad Sarwar

Such were the stories of the nations of the past which We tell to you, (Muhammad). Some of them were destroyed and some of them have survived.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is some of the news of the (population of) towns which We relate unto you; of them, some are (still) standing, and some have been (already) reaped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is an account of (the fate of) the towns which We relate to you; of them are some that stand and (others) mown down.

Translated by

William Pickthall

That is (something) of the tidings of the townships (which were destroyed of old). We relate it unto thee (Muhammad). Some of them are standing and some (already) reaped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये बस्तियों के कुछ हालात हैं जो हम आपको सुना रहे हैं, उनमें से बअज़ अब तक क़ायम हैं और बअज़ मिट गईं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ غارت شدہ بستیوں کے بعض حالات تھے جن کو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں (سو) بعض بستیاں تو ان میں ( اب بھی) قائم ہیں (2) اور بعض کا بالکل خاتمہ ہوگیا ہے۔ (100)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ ان بستیوں کی خبریں ہیں جو ہم آپ پر بیان کرتے ہیں ان میں سے کچھ قائم ہیں اور کچھ نیست و نابود ہوچکی ہیں۔ “ (١٠٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ چند بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ، ان میں سے بعض اب بھی کھڑی ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ بستیوں کی خبریں ہیں جن کو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان میں سے بعض بستیاں قائم ہیں اور بعض بالکل ختم ہوگئیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ تھوڑے سے حالات ہیں بستیوں کے کہ ہم سناتے ہیں تجھ کو بعض ان میں سے اب تک قائم ہیں اور بعض کی جڑ کٹ گئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو ان کو دیا گیا اے پیغمبر یہ چند بستیوں کے بعض حالات ہیں جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان میں سے کچھ تو اب تک موجود ہیں اور بعض بستیاں معدوم ہوچکی ہیں