Surat Hood

Surah: 11

Verse: 103

سورة هود

اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّمَنۡ خَافَ عَذَابَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ ذٰلِکَ یَوۡمٌ مَّجۡمُوۡعٌ ۙ لَّہُ النَّاسُ وَ ذٰلِکَ یَوۡمٌ مَّشۡہُوۡدٌ ﴿۱۰۳﴾

Indeed in that is a sign for those who fear the punishment of the Hereafter. That is a Day for which the people will be collected, and that is a Day [which will be] witnessed.

یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے نشان عبرت ہے جو قیامت کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ وہ دن جس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ ، وہ دن ہے جس میں سب حاضر کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ ایک نشانی ہے
لِّمَنۡ
اس کے لے جو
خَافَ
ڈرے
عَذَابَ
عذاب سے
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کے
ذٰلِکَ
یہ ہے
یَوۡمٌ
دن
مَّجۡمُوۡعٌ
جمع کیے جائیں گے
لَّہُ
اس کے لے
النَّاسُ
لوگ
وَذٰلِکَ
اور یہ ہے
یَوۡمٌ
دن
مَّشۡہُوۡدٌ
حاضری کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
یقیناً ایک نشانی ہے
لِّمَنۡ
اس کے لیے جو
خَافَ
ڈرے
عَذَابَ
عذاب سے
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کے
ذٰلِکَ
وہ
یَوۡمٌ
دن
مَّجۡمُوۡعٌ
سب جمع کیے جا ئیں گے
لَّہُ
جس کے لیے
النَّاسُ
لوگ
وَذٰلِکَ
اور وہ
یَوۡمٌ
دن ہوگا
مَّشۡہُوۡدٌ
حا ضر کیے جائیں
Translated by

Juna Garhi

Indeed in that is a sign for those who fear the punishment of the Hereafter. That is a Day for which the people will be collected, and that is a Day [which will be] witnessed.

یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے نشان عبرت ہے جو قیامت کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ وہ دن جس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ ، وہ دن ہے جس میں سب حاضر کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص آخرت کے عذاب سے ڈرے اس کے لئے بھی اس میں نشان عبرت ہے۔ وہ ایسا دن ہوگا جس میں سب لوگ اکٹھے کئے جائیں گے اور اس دن جو کچھ ہوگا سب کی موجودگی میں ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ اس میں یقیناًایک نشانی ہے اس کے لیے جو آخرت کے عذاب سے ڈرے ،وہ ایسادن ہے جس کے لئے سب جمع کیے جائیں گے اوروہ حاضری کادن ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In this there is a sign for the one who fears the punish¬ment of the Hereafter. That is a day when all the peo¬ple shall be gathered together, and that is a day having everyone present.

اس بات میں نشانی ہے اس کو جو ڈرتا ہے آخرت کے عذاب سے، وہ ایک دن ہے جس میں جمع ہوں گے سب لوگ اور وہ دن ہے سب کے پیش ہونے کا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتے ہوں وہ ایک ایسا دن ہے جس میں لوگوں کو جمع کیا جائے گا اور وہ دن ہے پیشی کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely in that is a sign for him who fears the chastisement of the Hereafter. That will be a Day when all men shall be mustered together; that will be a Day when whatever happens shall be witnessed by all.

حقیقت یہ ہے کہ اس میں ایک نشانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو عذاب آخرت کا خوف کرے ۔ 105 وہ ایک دن ہوگا جس میں سب لوگ جمع ہوں گے اور پھر جو کچھ بھی اس روز ہوگا سب کی آنکھوں کے سامنے ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان ساری باتوں میں اس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو ۔ وہ ایسا دن ہوگا جس کے لیے تمام لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا ، اور وہ ایسا دن ہوگا جسے سب کے سب کھلی آنکھوں دیکھیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان واقعات میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے اس کو ایمان ہے) آخرت کا دن وہ ہے جس دن سب لوگ (ایک میدان میں) اکٹھا ہوں گے اور وہ دیکھنے کا دن ہوگا (سب وہاں حاضر ہوں گے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ان (واقعات) میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو یہ وہ دن ہوگا جس میں سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور یہی وہ دن ہوگا جب (سب لوگ اللہ کے روبرو) حاضر کیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان واقعات میں ان لوگوں کے لئے بڑی عبرت ہے جو عذاب آخرت سے ڈرتے ہیں۔ وہ دن ایسا ہوگا کہ اس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ سب کی حاضری کا دن ہو گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان (قصوں) میں اس شخص کے لیے جو عذاب آخرت سے ڈرے عبرت ہے۔ یہ وہ دن ہوگا جس میں سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور یہی وہ دن ہوگا جس میں سب (خدا کے روبرو) حاضر کیے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily herein is a sign unto him who feareth the torment of the Hereafter. That is a Day whereon mankind shall be gathered together, and that is a Day to be witnessed.

بیشک ان (واقعات) میں اس کے لئے نشانی ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو ۔ وہ ایسادن ہوگا کہ اس میں (کل) انسان جمع کئے جائیں گے اور وہ دن ہے حاضری کا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانی ہے ، جو عذابِ آخرت سے ڈریں ۔ وہ ایک ایسا دن ہوگا ، جس کیلئے سارے ہی لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور وہ حاضری کا دن ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ان واقعات میں ان کے لئے ( عبرت کی ) نشانی ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے یہ وہ دن ہے جس دن سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور یہ وہ دن ہے جسمیں سب کو حاضر کیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈریں۔ وہ ایک دن ہے جس میں سب لوگ جمع ہوں گے اور وہ سب کے پیش ہونے کا دن ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلا شبہ اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ہر اس شخص کے لئے جو ڈرتا ہے آخرت کے عذاب سے، یہ وہ ہولناک دن ہوگا، جس میں جمع کیا جائے گا سب لوگوں کو اور یہ وہ دن ہوگا جس میں پیشی ہوگی ہر کسی کی،

Translated by

Noor ul Amin

جو شخص آخرت کے عذاب سے ڈرے اس کے لئے اس میں عبرت ہے وہ ایسادن ہوگاجس میں سب لوگ اکھٹے کئے جائیں گے اورجو کچھ ہوگا سب کی موجودگی میں ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اس میں نشانی ( ف۲۰۹ ) ہے اس کے لیے جو آخرت کے عذاب سے ڈرے وہ دن ہے جس میں سب لوگ ( ف۲۰۱ ) اکٹھے ہوں گے اور وہ دن حاضری کا ہے ( ف۲۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ان ( واقعات ) میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے ۔ یہ ( روزِ قیامت ) وہ دن ہے جس کے لئے سارے لوگ جمع کئے جائیں گے اور یہی وہ دن ہے جب سب کو حاضر کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اس بات میں ( عبرت کی ) نشانی ہے اس شخص کے لئے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے وہ ایسا دن ہے جس میں سب لوگ اکھٹے کئے جائیں گے اور وہ ( سب کے ) پیش ہونے کا دن ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In that is a Sign for those who fear the penalty of the Hereafter: that is a Day for which mankind will be gathered together: that will be a Day of Testimony.

Translated by

Muhammad Sarwar

In this there is, certainly, a lesson for those who fear the torment of the next life in which all people will be gathered together

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed in that (there) is a sure lesson for those who fear the torment of the Hereafter. That is a Day whereon mankind will be gathered together, and that is a Day when all will be present.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely there is a sign in this for him who fears the chastisement of the hereafter; this is a day on which the people shall be gathered together and this is a day that shall be witnessed.

Translated by

William Pickthall

Lo! herein verily there is a portent for those who fear the doom of the Hereafter. That is a day unto which mankind will be gathered, and that is a day that will be witnessed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसमें उन लोगों के लिए निशानी है जो आख़िरत के अज़ाब से डरें, वह एक ऐसा दिन है जिसमें सब लोग जमा होंगे और वह हाज़िरी का दिन होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان واقعات میں اس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو (5) وہ (آخرت کے دن) ایسا ہوگا کہ اس میں تمام آدمی جمع کیے جائیں گے اور وہ سب کی حاضری کا دن ہے۔ (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً اس میں اس شخص کے لیے ایک نشانی ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرے۔ یہ وہ دن ہے۔ جس دن سب لوگ جمع کیے جائیں گے اور یہ دن وہ ہے۔ جس میں سب حاضر کیے جائیں گے۔ “ (١٠٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ اس میں ایک نشانی ہے ، ہر اس شخص کے لیے جو عذاب آخرت کا خوف کرے۔ وہ ایک دن ہوگا جس میں سب لوگ جع ہوں گے اور پھر جو کچھ بھی اس ورز ہوگا سب کی آنکھوں کے سامنے ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اس میں اس شخص کے لیے عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو۔ یہ ایسا دن ہوگا جس میں تمام آدمی جمع کئے جائیں گے اور یہ وہ دن ہوگا جو سب کی حاضری کا دن ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس بات میں نشانی ہے اس کو جو ڈرتا ہے آخرت کے عذاب سے وہ ایک دن ہے جس میں جمع ہوں گے سب لوگ اور وہ دن ہے سب کے پیش ہونے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ ان واقعات میں اس شخص کیلئے بڑی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے یوم آخرت وہ دن ہے جس دن سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور یہی سب کے حاضر کئے جانے کا دن ہے