Surat Hood

Surah: 11

Verse: 18

سورة هود

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ؕ اُولٰٓئِکَ یُعۡرَضُوۡنَ عَلٰی رَبِّہِمۡ وَ یَقُوۡلُ الۡاَشۡہَادُ ہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ کَذَبُوۡا عَلٰی رَبِّہِمۡ ۚ اَلَا لَعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾

And who is more unjust than he who invents a lie about Allah ? Those will be presented before their Lord, and the witnesses will say, "These are the ones who lied against their Lord." Unquestionably, the curse of Allah is upon the wrongdoers.

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور سارے گواہ کہیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ باندھا خبردار ہو کہ اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑ لے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
یُعۡرَضُوۡنَ
جو پیش کیے جائیں گے
عَلٰی رَبِّہِمۡ
اپنے رب پر
وَیَقُوۡلُ
اور کہیں گے
الۡاَشۡہَادُ
گواہ
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَذَبُوۡا
جھوٹ بولا
عَلٰی رَبِّہِمۡ
اپنے رب پر
اَلَا
خبردار
لَعۡنَۃُ
لعنت ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ
پر ظالموں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
کَذِبًا
کوئی جھوٹ
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
یُعۡرَضُوۡنَ
پیش کیے جا ئیں گے
عَلٰی رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے سامنے
وَیَقُوۡلُ
اور کہیں گے
الۡاَشۡہَادُ
گواہ
ہٰۤؤُلَآءِ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَذَبُوۡا
جھوٹ کہا
عَلٰی رَبِّہِمۡ
اپنے رب پر
اَلَا
سن لو
لَعۡنَۃُ
لعنت ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالی ٰکی
عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ
ظا لموں پر
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than he who invents a lie about Allah ? Those will be presented before their Lord, and the witnesses will say, "These are the ones who lied against their Lord." Unquestionably, the curse of Allah is upon the wrongdoers.

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور سارے گواہ کہیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ باندھا خبردار ہو کہ اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ افترا کرے۔ ایسے لوگ اپنے پروردگار کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ واہی ۔ دیں گے کہ یہی لوگ تھے جو اپنے پروردگار پر جھوٹ باندھتے تھے۔ دیکھو ! ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس سے بڑاظالم کون ہے جواﷲ تعالیٰ پرکوئی جھوٹ گھڑے؟یہ لوگ اپنے رب کے سامنے پیش کیے جائیں گے اورگواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پرجھوٹ کہاتھا، سن لو! ظالموں پر اﷲ تعالیٰ کی لعنت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more unjust than the one who forges a lie against Allah? They shall be presented before their Lord, and the witnesses shall say, |"These are the ones who lied against their Lord. Beware, the curse of Allah lies on the unjust,

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ وہ لوگ روبرو آئیں گے اپنے رب کے اور کہیں گے گواہی دینے والے یہی ہیں جنہوں نے جھوٹ کہا تھا اپنے رب پر سن لو پھٹکار ہے اللہ کی ناانصاف لوگوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا یہ وہ لوگ ہیں جو پیش کیے جائیں گے اپنے رب کے سامنے اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ کہا تھا اپنے رب پر آگاہ ہوجاؤ ! ایسے ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And who is a greater wrong-doer than he who invents a lie against Allah? Such men will be set forth before their Lord and witnesses will say: 'These are the ones who lied against their Lord. Lo! Allah's curse be upon the wrong-doers;

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے ۔ 20 ایسے لوگ اپنے رب کے حضور پیش ہونگے اور گواہ شہادت دیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ گھڑا تھا ۔ سنو ! خدا کی لعنت ہے ظالموں پر 21 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟ ایسے لوگوں کی ان کے رب کے پاس پیشی ہوگی ، اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ : یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹی باتیں لگائی تھیں ۔ ( ١٣ ) سب لوگ سن لیں کہ اللہ کی لعنت ہے ان ظالموں پر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا 1 یہ لوگ (قیامت کے دن) اپنے مالک کے سامنے لائے جائیں گے اور گواہ گواہی دیں گے انہی لوگوں نے اپنے مالک پر جھوٹ بولا تھا سن لو اللہ تعالیٰ کی ظالموں پر پھٹکار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ جوڑ لے کر ایسے لوگ اپنے پروردگار کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور (اعمال کے) گواہ (فرشتے) کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا لو ! کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور وہ گواہ شہادت دیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کی تھیں۔ سنو ! کہ ایسے ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے ایسے لوگ خدا کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا۔ سن رکھو کہ ظالموں پر الله کی لعنت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who doth greater wrong than he who fabricateth a lie against Allah! these shall be set before their Lord, and the witnesses shall say; these are they who lied against their Lord. Lo! the curse of Allah shall fall on the wrong-doers-

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ گڑھے ایسے لوگ اپنے پروردگار کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی نسبت جھوٹ باتیں لگائی تھیں ۔ سنو سنو کہ اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ گھڑیں ۔ ان لوگوں کی پیشی ان کے رب کے سامنے ہوگی اور گواہ گواہی دیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے رب پر جھوٹ بولتے ہیں ۔ آگاہ کہ اللہ کی لعنت ہے ان ظالموں پر!

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹ گڑنے والے اور سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا یہ لوگ اپنے رب کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہی دینے والے کہیں گے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی طرف نسبت کر کے جھوٹ بولا سن لو! ظالموں پر اللہ ( تعالیٰ ) کی لعنت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھے ؟ ایسے لوگ اللہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے، اور گواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔ سن لو کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے ؟ ایسے لوگوں کو (کل قیامت کے دن) پیش کیا جائے گا ان کے رب کے حضور، اور گواہ کہیں گے کہ یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ گھڑا تھا اپنے رب پر آگاہ رہو کہ اللہ کی لعنت (اور پھٹکار) ہے ایسے ظالموں پر،

Translated by

Noor ul Amin

اوراس سے بڑھ کرظالم کون ہےجو اللہ پر جھوٹ باندھے ایسے لوگ اپنے رب کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ گواہی دیں گے یہی لوگ تھےجو اپنے رب پر جھوٹ باندھتے تھے دیکھو!ظالموں پر اللہ کی لعنت ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف٤۱ ) اور اپنے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے ( ف٤۲ ) اور گواہ کہیں گے یہ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا ، ارے ظا لموں پر خدا کی لعنت ( ف٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے ، ایسے ہی لوگ اپنے رب کے حضور پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے: یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا ، جان لو کہ ظالموں پر اﷲ کی لعنت ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے ایسے لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پیش کئے جائیں گے ۔ اور گواہ گواہی دیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹا بہتان باندھا ۔ خبردار ان ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who doth more wrong than those who invent a life against Allah? They will be turned back to the presence of their Lord, and the witnesses will say, "These are the ones who lied against their Lord! Behold! the Curse of Allah is on those who do wrong!-

Translated by

Muhammad Sarwar

Who are more unjust than those who ascribe falsehood to God? When such people are brought into the presence of their Lord, the witness will say, "These are the ones who told lies about their Lord. Certainly God will condemn the unjust

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who does more wrong than he who invents a lie against Allah. Such will be brought before their Lord, and the witnesses will say,"These are the ones who lied against their Lord!" No doubt! The curse of Allah is on the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than he who forges a lie against Allah? These shall be brought before their Lord, and the witnesses shall say: These are they who lied against their Lord. Now surely the curse of Allah is on the unjust.

Translated by

William Pickthall

Who doeth greater wrong than he who inventeth a lie concerning Allah? Such will be brought before their Lord, and the witnesses will say: These are they who lied concerning their Lord. Now the curse of Allah is upon wrong-doers,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उससे बढ़कर ज़ालिम कौन है जो अल्लाह पर झूठ घड़े, ऐसे लोग अपने रब के सामने पेश होंगे और गवाही देने वाले कहेंगे कि ये वे लोग हैं जिन्होंने अपने रब पर झूठ घड़ा था, सुन लो! अल्लाह की लानत है ज़ालिमों के ऊपर।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے (5) ایسے لوگ (قیامت کے روز) اپنے رب کے سامنے پیش کیے جاویں گے اور (اعمال کے) گواہ فرشتے (علی اعلان) یوں کہیں گے کہ یہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے اپنے رب کی نسبت جھوٹی باتیں لگائی تھیں سب سن لو کہ ایسے ظالموں پر خدا کی (زیادہ) لعنت ہے۔ (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ بولے ؟ یہ اپنے رب کے سا منے پیش کیے جائیں گے اور گواہ کہیں گے یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا۔ سن لو ! ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔ “ (١٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے ؟ ایسے لوگ اپنے رب کے حضور پیش ہوں گے اور گواہ شہادت دیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ گھڑا تھا۔ سنو ! خدا کی لعنت ہے ظالموں پر

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا۔ یہ لوگ اپنے رب پر پیش کئے جائیں گے اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی طرف نسبت کر کے جھوٹ بولا۔ خبردار ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ وہ لوگ رو برو آئیں گے اپنے رب کے اور کہیں گے گواہی دینے والے یہی ہیں جنہوں نے جھوٹ کہا تھا اپنے رب پر سن لو پھٹکار ہے اللہ کی ناانصاف لوگوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس سے بڑھ کر کون شخص ظالم ہوسکتا ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے یہ لوگ اپنے رب کی پیشی میں حاضر کئے جائیں گے اور گواہی دینے والے یوں گواہی دیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا سن لو کہ ایسے ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے