Surat Hood

Surah: 11

Verse: 27

سورة هود

فَقَالَ الۡمَلَاُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖ مَا نَرٰىکَ اِلَّا بَشَرًا مِّثۡلَنَا وَ مَا نَرٰىکَ اتَّبَعَکَ اِلَّا الَّذِیۡنَ ہُمۡ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاۡیِ ۚ وَ مَا نَرٰی لَکُمۡ عَلَیۡنَا مِنۡ فَضۡلٍۭ بَلۡ نَظُنُّکُمۡ کٰذِبِیۡنَ ﴿۲۷﴾

So the eminent among those who disbelieved from his people said, " We do not see you but as a man like ourselves, and we do not see you followed except by those who are the lowest of us [and] at first suggestion. And we do not see in you over us any merit; rather, we think you are liars."

اس کی قوم کے کافروں کے سرداروں نے جواب دیا کہ ہم تو تجھے اپنے جیسا انسان ہی دیکھتے ہیں اور تیرے تابعداروں کو بھی ہم دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ واضح طور پر سوائے نیچ لوگوں کے اور کوئی نہیں جو بے سوچے سمجھے ( تمہاری پیروی کر رہے ہیں ) ہم تو تمہاری کسی قسم کی برتری اپنے اوپر نہیں دیکھ رہے ، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھ رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَالَ
تو کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
جنہوں ‌نے
کَفَرُوۡا
كفر ‌كیا ‌تھا
مِنۡ قَوۡمِہٖ
اس ‌كی ‌قوم ‌میں ‌سے
مَا
نہیں
نَرٰىکَ
‌ہم ‌دیكھتے ‌تجھے
اِلَّا
مگر
بَشَرًا
ایک انسان
مِّثۡلَنَا
اپنے جیسا
وَمَا
اور نہیں
نَرٰىکَ
ہم دیکھتے تجھے
اتَّبَعَکَ
کہ پیروی کی تیری
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
ہُمۡ
وہ
اَرَاذِلُنَا
کمتر ہیں ہم سے
بَادِیَ
بظاہر
الرَّاۡیِ
دیکھنے میں
وَمَا
اور نہیں
نَرٰی
ہم دیکھتے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡنَا
اپنے اوپر
مِنۡ فَضۡلٍۭ
کوئی فضیلت
بَلۡ
بلکہ
نَظُنُّکُمۡ
ہم سمجھتے ہیں تمہیں
کٰذِبِیۡنَ
جھوٹے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَالَ
تو کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ قَوۡمِہٖ
اس کی قوم میں سے
مَا
نہیں
نَرٰىکَ
ہم دیکھتے آپ کو
اِلَّا
مگر
بَشَرًا
انسان
مِّثۡلَنَا
اپنے جیسا
وَمَا
اور نہیں
نَرٰىکَ
ہم دیکھتے تجھے
اتَّبَعَکَ
پیروی کی ہو تیری
اِلَّا
علاوہ
الَّذِیۡنَ
جو لوگ ہیں
ہُمۡ
وہ
اَرَاذِلُنَا
ہمارے کم ترین افراد
بَادِیَ الرَّاۡیِ
سطحی رائے رکھنے والے
وَمَا
اور نہیں
نَرٰی
ہم دیکھتے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡنَا
اپنے آپ پر
مِنۡ فَضۡلٍۭ
کوئی بر تر ی
بَلۡ
بلکہ
نَظُنُّکُمۡ
ہم سمجھتے ہیں تمہیں
کٰذِبِیۡنَ
جھوٹا
Translated by

Juna Garhi

So the eminent among those who disbelieved from his people said, " We do not see you but as a man like ourselves, and we do not see you followed except by those who are the lowest of us [and] at first suggestion. And we do not see in you over us any merit; rather, we think you are liars."

اس کی قوم کے کافروں کے سرداروں نے جواب دیا کہ ہم تو تجھے اپنے جیسا انسان ہی دیکھتے ہیں اور تیرے تابعداروں کو بھی ہم دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ واضح طور پر سوائے نیچ لوگوں کے اور کوئی نہیں جو بے سوچے سمجھے ( تمہاری پیروی کر رہے ہیں ) ہم تو تمہاری کسی قسم کی برتری اپنے اوپر نہیں دیکھ رہے ، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھ رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو اس کی قوم کے کافر سرداروں نے جواب دیا : ہم تو تجھے اپنے ہی جیسا ? دمی خیال کرتے ہیں اور جو تیرے پیروکار ہیں وہ بادی النظر میں ہمیں کمینے معلوم ہوتے ہیں۔ پھر تم لوگوں کو ہم پر کسی طرح کی فضیلت بھی نہیں بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا ہی سمجھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواس کی قوم میں سے سرداروں نے کہاجنہوں نے کفرکیا: ’’ہم تمہیں اپنے جیسا انسان ہی دیکھتے ہیں اور ہم نہیں دیکھتے کہ سطحی رائے رکھنے والے ہمارے کم ترین افرادکے علاوہ کسی نے بھی تیری پیروی کی ہواورہم نہیں دیکھتے اپنے آپ پرتمہاری کوئی برتری بلکہ ہم تمہیں جھوٹاہی سمجھتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, the chiefs of his people, who disbelieved, said, |"We see (that) you are nothing but a man like us. And we do not see you followed by anyone but by the lowest among us who are of shallow opinion, and we do not see in you any superiority over us; rather, think you are liars.

پھر بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم کے ہم کو تو تو نظر نہیں آتا مگر ایک آدمی ہم جیسا اور دیکھتے نہیں کوئی تابع ہوا ہو تیرا مگر جو ہم میں نیچ قوم ہے بلا تامل اور ہم نہیں دیکھتے تم کو اوپر اپنے کچھ بڑائی بلکہ ہم کو تو خیال ہے کہ تم سب جھوٹے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس کی قوم کے ان سرداروں نے کہا جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی تھی کہ ہم نہیں دیکھتے (اے نوح) آپ کو مگر اپنے جیسا ایک انسان اور ہم نہیں دیکھتے مگر یہ کہ آپ کی پیروی کرنے والے بظاہر ہم میں ادنیٰ درجے کے لوگ ہیں اور ہمیں نظر نہیں آتی اپنے مقابلے میں تم لوگوں میں کوئی بھی فضیلت بلکہ ہمارا گمان تو یہی ہے کہ تم لوگ جھوٹے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The notables among Noah's own people, who had refused to follow him, responded: 'We merely consider you a human being like ourselves. Nor do we find among those who follow you except the lowliest of our folk, the men who follow you without any proper reason. We see nothing in you to suggest that you are any better than us. Rather, we believe you to be liars.'

جواب میں اس کی قوم کے سردار ، جنہوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا تھا ، بولے ہماری نظر میں تو تم اس کے سوا کچھ نہیں ہو کہ بس ایک انسان ہو ہم جیسے ۔ 31 اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری قوم میں سے بس ان لوگوں نے جو ہمارے ہاں اراذل تھے بے سوچے سمجھے تمہاری پیروی اختیار کر لی ہے ۔ 32 اور ہم کوئی چیز بھی ایسی نہیں پاتے جس میں تم لوگ ہم سے کچھ بڑھے ہوئے ہو 33 ، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر ان کی قوم کے وہ سردار لوگ جنہوں نے کفر اختیار کرلیا تھا ، کہنے لگے کہ : ہمیں تو اس سے زیادہ ( تم میں ) کوئی بات نظر نہیں آرہی کہ تم ہم جیسے ہی ایک انسان ہو ، اور ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ صرف وہ لوگ تمہارے پیچھے لگے ہیں جو ہم میں سب سے زیادہ بے حیثیت ہیں ، اور وہ بھی سطحی طور پر رائے قائم کرکے ۔ اور ہمیں تم میں کوئی ایسی بات بھی دکھائی نہیں دیتی جس کی وجہ سے ہم پر تمہیں کوئی فضیلت حاصل ہو ، بلکہ ہمارا خیال تو یہ ہے کہ تم سب جھوٹے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تب اس کی قوم کے سردار جو کافر تھے (نوح سے) کہنے لگے ہم تو یہی دیکھتے ہیں تو ہماری طرح ایک آدمی ہے 2 اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ صرف ان لوگوں نے تیری پیروی کی ہے جو ہم میں رذالے ہیں 3 وہ بھی اوپر کی عقل سے 4 اور ہم تو تم کو کسی بات میں اپنے سے زیادہ پاتے 5 بلکہ تم کو جھوٹا سمجھتے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ان کی قوم کے سرداروں نے جو کافر تھے کہا کہ تم کو اپنے ہی جیسا ایک آدمی سمجھتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تمہاری پیروی بھی ان ہی لوگوں نے کی جو ہم میں ادنیٰ درجے کے ہیں (اور وہ بھی) ظاہر رائے سے (یعنی غور وخوض سے نہیں کی) اور ہم تمہاری اپنے اوپر کسی طرح کی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ ہم تم کو جھوٹا خیال کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان قوموں کے کافر سرداروں نے کہا کہ ہم تو تمہیں اپنے جیسا انسان ہی سمجھتے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ تمہارے پیچھے وہ لوگ چل رہے ہیں جو ہم میں سے رذیل ہیں اور بےسوچے سمجھے (تمارے ساتھ ہیں) ہم تو تمہارے اندر ایسی کوئی بات محسوس نہیں کرتے جس میں تم ہم سے بڑھے ہوئے ہو۔ بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹوں میں سے سمجھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ ہم تم کو اپنے ہی جیسا ایک آدمی دیکھتے ہیں اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ تمہارے پیرو وہی لوگ ہوئے ہیں جو ہم میں ادنیٰ درجے کے ہیں۔ اور وہ بھی رائے ظاہر سے (نہ غوروتعمق سے) اور ہم تم میں اپنے اوپر کسی طرح کی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The chiefs of those who disbelieved among his people said: we behold thee except as a human being like us, and we behold not any follow thee except the meanest of us, by an immature opinion; nor We behold in you any exellency over us; nay! we deem you liars.

اس پر ان کی قوم میں جو سردار تھے وہ بولے کہ ہم تو تم کو اپنا ہی جیسا ایک انسان دیکھتے ہیں ۔ اور ہم تو بس یہی دیکھتے ہیں کہ تمہارے پیرو وہی ہوئے ہیں جو ہم میں سے بالکل رذیل ہیں (اور وہ بھی) سرسری رائے سے ۔ اور ہم تم لوگوں میں کوئی بات (اپنے سے) زیادہ بھی نہیں مانتے بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا ہی سمجھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس کی قوم کے ان سربراہوں نے ، جنہوں نے کفر کیا ، جواب دیا کہ ہم تو تم کو بس اپنے ہی جیسا ایک آدمی دیکھتے ہیں اور ہم ( تمہاری پیروی کرنے والوں میں ) انہی کو پاتے ہیں جو ہمارے اندر کے ذلیل لوگ بے سمجھے بوجھے تمہارے پیچھے لگ گئے ہیں اور ہم تم لوگوں کیلئے اپنے مقابل میں کوئی خاص امتیاز بھی نہیں دیکھ رہے ہیں ۔ بلکہ ہم تو تم کو بالکل جھوٹا خیال کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان کی قوم کے سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا ہوا تھاکہا ہم تمہیں اپنے جیسا انسان ہی دیکھتے ہیں اور ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ تمہاری پیروی انہیں لوگوں نے اختیار کر رکھی ہے جو ہم میں کم تر درجہ کے لوگ ہیں ( وہ بھی ) سرسری رائے سے اور ہم اپنے اوپر تمہاری کوئی فضیلت بھی نہیں دیکھتے بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کی قوم کے کافر سردار کہنے لگے کہ ہم تم کو اپنے ہی جیسا ایک انسان دیکھتے ہیں اور تمہارے ماننے والے وہی لوگ ہیں جو ہم میں ادنیٰ درجے کے ہیں بلا تامل اور ہم تم میں اپنے اوپر کوئی فضلیت نہیں دیکھتے بلکہ ہمارا خیال ہے کہ تم سب جھوٹے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے جواب میں آپ کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ ہم تو تم کو اپنے ہی جیسا ایک بشیر (اور انسان) دیکھتے ہیں، اور ہمیں تمہاری پیروی کرنے والے بھی بس وہی لوگ نظر آرہے ہیں، جو کہ ہم میں سب سے گھٹیا ہیں، وہ بھی محض سرسری نظر سے، اور ہمیں اپنے مقابلے میں تمہاری لئے کوئی بڑائی نظر نہیں آتی، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

تو اس کی قوم کے کافر سرداروں نے جواب دیا:ہم توتجھے اپنے ہی جیساآدمی خیال کرتے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہے کہ تمہاری پیروی ہم میں سے صرف گھٹیالوگوں نے ہی کی ہےجو ہلکی سمجھ بوجھ والے ہیں پھرتم لوگوں کو ہم پر کسی طرح کی فضیلت بھی نہیں ہے بلکہ ہم توتمہیں جھوٹاسمجھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس کی قوم کے سردار جو کافر ہوئے تھے بولے ہم تو تمہیں اپنے ہی جیسا آدمی دیکھتے ہیں ( ف۵٤ ) اور ہم نہیں دیکھتے کہ تمہاری پیروی کسی نے کی ہو مگر ہمارے کمینوں نے ( ف۵۵ ) سرسری نظر سے ( ف۵٦ ) اور ہم تم میں اپنے اوپر کوئی بڑائی نہیں پاتے ( ف۵۷ ) بلکہ ہم تمہیں ( ف۵۸ ) جھوٹا خیال کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ان کی قوم کے کفر کرنے والے سرداروں اور وڈیروں نے کہا: ہمیں تو تم ہمارے اپنے ہی جیسا ایک بشر دکھائی دیتے ہو اور ہم نے کسی ( معزز شخص ) کو تمہاری پیروی کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے ہمارے ( معاشرے کے ) سطحی رائے رکھنے والے پست و حقیر لوگوں کے ( جو بے سوچے سمجھے تمہارے پیچھے لگ گئے ہیں ) ، اور ہم تمہارے اندر اپنے اوپر کوئی فضیلت و برتری ( یعنی طاقت و اقتدار ، مال و دولت یا تمہاری جماعت میں بڑے لوگوں کی شمولیت الغرض ایسا کوئی نمایاں پہلو ) بھی نہیں دیکھتے بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اس پر ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ ( اے نوح ) ہم تو تمہیں اس کے سوا کچھ نہیں دیکھتے کہ تم ہم جیسے ایک انسان ہو ۔ اور ہم تو یہی دیکھ رہے ہیں کہ جن لوگوں نے آپ کی پیروی کی ہے وہ ہم میں سے بالکل رذیل لوگ ہیں اور انہوں نے بھی بے سوچے سمجھے سرسری رائے سے کی ہے اور ہم تم میں اپنے اوپر کوئی برتری نہیں دیکھتے بلکہ تم لوگوں کو جھوٹا خیال کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the chiefs of the Unbelievers among his people said: "We see (in) thee nothing but a man like ourselves: Nor do we see that any follow thee but the meanest among us, in judgment immature: Nor do we see in you (all) any merit above us: in fact we think ye are liars!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers among his people said, "We do not believe that you are any better than the rest of us; we see that only the worthless hasty ones, the lowliest among us follow you. Thus, we do not think that you are superior to us, rather you are all liars."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The chiefs who disbelieved among his people said: "We see you but a man like ourselves, nor do we see any follow you but the meanest among us and they (too) followed you without thinking. And we do not see in you any merit above us, in fact we think you are liars."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But the chiefs of those who disbelieved from among his people said: We do not consider you but a mortal like ourselves, and we do not see any have followed you but those who are the meanest of us at first thought and we do not see in you any excellence over us; nay, we deem you liars.

Translated by

William Pickthall

The chieftains of his folk, who disbelieved, said: We see thee but a mortal like us, and we see not that any follow thee save the most abject among us, without reflection. We behold in you no merit above us - nay, we deem you liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसकी क़ौम के सरदारों ने जिन्होंने इनकार किया था कहा कि हम तो तुमको बस अपने जैसा एक आदमी देखते हैं और हम नहीं देखते कि किसी ने तुम्हारे ताबेदारी की हो सिवाए उनके जो हम में बेहैसियत और नासमझ लोग हैं, और हम नहीं देखते कि तुमको हमारे ऊपर कोई बड़ाई हासिल हो; बल्कि हम तो तुमको झूठा ख़्याल करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان کی قوم میں جو کافر سردار تھے وہ (جواب میں) کہنے لگے کہ ہم تو تم کو اپنا ہی جیسا آدمی دیکھتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارا اتباع انہیں لوگوں نے کیا ہے جو ہم میں بالکل رذیل ہیں ( جن کی عقل اکثر خفیف ہوتی ہے پھر) وہ (اتباع) بھی محض سرسری رائے سے اور ہم تم لوگوں میں (یعنی تم میں اور مسلمانوں میں) کوئی بات اپنے سے زیادہ بھی نہیں پاتے بلکہ ہم تم کو (بالکل) جھوٹا سمجھتے ہیں۔ (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کی قوم میں سے وہ سردار جنہوں نے کفر کیا کہتے کہ ہم تجھے نہیں دیکھتے مگر اپنے جیسا ایک انسان اور ہم تجھے نہیں دیکھتے کہ ان لوگوں کے سوا کسی نے تیری پیروی کی ہو جو ہم میں سے کم تر ہیں سرسری رائے کے ساتھ اور ہم تمہارے لیے اپنے آپ پر کوئی برتری نہیں دیکھتے بلکہ ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں۔ “ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جواب میں اس کی قوم کے سردار ، جنہوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا تھا ، بولے : ہماری نظر میں تو تم اس کے سوا کچھ نہیں ہو کہ بس ایک انسان ہو ہم جیسے۔ اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری قوم میں سے بس ان لوگوں نے جو ہمارے ہاں ارذل تھے ، بےسوچے سمجھے تمہاری پیروی اختیار کرلی ہے۔ اور ہم کوئی چیز بھی ایسی نہیں پاتے جس میں تم لوگ ہم سے کچھ بڑھے ہوئے ہو ، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس پر سرداروں نے کہا جو کافر تھے کہ ہم تمہیں اپنے ہی جیسا آدمی دیکھ رہے ہیں اور جو لوگ تمہارا اتباع کرنے والے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ ہم میں ذلیل ترین لوگ ہیں جو سر سری رائے میں تمہارے ساتھ ہوئے۔ اور ہم اپنے اوپر تمہاری کوئی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم کے ہم کو تو تو نظر نہیں آتا مگر ایک آدمی ہم جیسا اور دیکھتے نہیں کوئی تابع ہوا ہو تیرا، مگر جو ہم میں نیچ قوم ہیں بلا تأمل اور ہم نہیں دیکھتے تم کو اوپر اپنے کچھ بڑائی بلکہ ہم کو تو خیال ہے کہ تم سب جھوٹے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر اس کی قوم کے ان سرداروں نے جو کافر تھے یوں کہا ہم تو تجھ کو اپنا ہی جیسا ایک آدمی دیکھتے ہیں اور ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جو لوگ تیرے پیرو ہوئے ہیں وہ صرف ہمارے ہاں کے چند رذیل ہیں جو سطحی رائے سے تیرے پیرو ہوگئے ہیں اور ہم تم لوگوں میں اپنے سے کوئی برتری بھی نہیں پاتے بلکہ ہم تو تم کو جھوٹا سمجھتے ہیں