Surat Hood

Surah: 11

Verse: 37

سورة هود

وَ اصۡنَعِ الۡفُلۡکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ وَحۡیِنَا وَ لَا تُخَاطِبۡنِیۡ فِی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ۚ اِنَّہُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ ﴿۳۷﴾

And construct the ship under Our observation and Our inspiration and do not address Me concerning those who have wronged; indeed, they are [to be] drowned."

اور ایک کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی سے تیار کر اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کوئی بات چیت نہ کر وہ پانی میں ڈبو دیئے جانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاصۡنَعِ
اور تو بنا
الۡفُلۡکَ
کشتی
بِاَعۡیُنِنَا
ہماری نگاہوں کے سامنے
وَوَحۡیِنَا
اور ہماری وحی کے مطابق
وَلَا
اور نہ
تُخَاطِبۡنِیۡ
تو مخاطب ہونا مجھ سے
فِی الَّذِیۡنَ
ان کے بارے میں جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
مُّغۡرَقُوۡنَ
غرق کیے جانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاصۡنَعِ
اور آپ بنا ئیں
الۡفُلۡکَ
کشتی
بِاَعۡیُنِنَا
ہماری آنکھوں کے سامنے
وَوَحۡیِنَا
اور ہماری وحی کے مطا بق
وَلَا تُخَاطِبۡنِیۡ
اور نہ آپ بات کریں مجھ سے
فِی الَّذِیۡنَ
اُن کے بارے میں
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
اِنَّہُمۡ
بے شک وہ
مُّغۡرَقُوۡنَ
غرق کیے جانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And construct the ship under Our observation and Our inspiration and do not address Me concerning those who have wronged; indeed, they are [to be] drowned."

اور ایک کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی سے تیار کر اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کوئی بات چیت نہ کر وہ پانی میں ڈبو دیئے جانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم کے مطابق ایک کشتی بناؤ اور ان ظالموں کے بارے میں مجھ سے گفتگو (سفارش) نہ کرنا۔ یہ سب غرق ہونے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہماری وحی کے مطابق اور ہماری آنکھوں کے سامنے آپ کشتی بنائیں اورجن لوگوں نے ظلم کیا ان کے بارے میں مجھ سے بات نہ کریں، بے شک وہ سب غرق کیے جانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And make an ark under Our eyes and ac-cording to Our revelation. And do not speak to Me about those who crossed the limits - they are to be drowned.|"

اور بنا کشتی روبرو ہمارے اور ہمارے حکم سے اور نہ بات کر مجھ سے ظالموں کے حق میں یہ بیشک غرق ہوں گے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اب) آپ کشتی بنائیے ہماری نگاہوں کے سامنے اور ہماری ہدایات کے مطابق اور جو ظالم ہیں ان کے بارے میں اب مجھ سے بات نہ کیجیے گا اب) یہ سب کے سب غرق کیے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and build the Ark under Our eyes and Our direction. And do not supplicate Me concerning those who have engaged in wrong-doing. They are doomed to be drowned.

اور ہماری نگرانی میں ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنانی شروع کر دو ۔ اور دیکھو ، جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حق میں مجھ سے کوئی سفارش نہ کرنا ، یہ سارے کے سارے اب ڈوبنے والے ہیں ۔ 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کی مدد سے کشتی بناؤ ، ( ١٨ ) اور جو لوگ ظالم بن چکے ہیں ان کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کرنا ۔ یہ اب غرق ہو کر رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم کے موافق کشتی تیار کر اور ظالموں کے مقدیم میں مجھ سے مت بول 4 وہ ضرور ڈوبیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہمارے روبرو کشتی بنائیں اور ہماری وحی کے مطابق۔ اور غلط کاروں کے بارے ہم سے کچھ نہ کہیے بیشک وہ (ضرور) غرق کردیئے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم سے ایک کشتی (جہاز) بنائیے اور کافروں کے بارے میں کوئی بات (سفارش) نہ کیجیے کیونکہ وہ سب غرق کئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ایک کشتی ہمارے حکم سے ہمارے روبرو بناؤ۔ اور جو لوگ ظالم ہیں ان کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا کیونکہ وہ ضرور غرق کردیئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And make thou the ark under Our eyes and Our Revelation; and address Me not regarding those that have done wrong; verily they are to be drowned.

اور تم کشتی ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم سے تیار کرو ۔ اور مجھ سے ان لوگوں کے باب میں گفتگو نہ کرنا جنہوں نے ظلم کیا ہے وہ ڈوب کر رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم کشتی بناؤ ، ہماری نگرانی میں اور ہماری ہدایت کے مطابق اور ان ظالموں کی باب میں اب ہم سے کچھ نہ کہیو ، یہ تو غرق ہوکر رہیں گے!

Translated by

Mufti Naeem

اور ہماری نگرانی اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بنائیے اور جن لوگوں نے ظلم کیا ان لوگوں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کیجئے بلا شبہ وہ سب غرق کردیئے جائیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ایک کشتی ہمارے حکم سے ہمارے سامنے بنائو، اور جو لوگ ظالم ہیں ان کے بارے میں ہمیں کچھ نہ کہنا، کیونکہ وہ ضرور غرق کردیے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم بناؤ ایک (عظیم الشان) کشتی ہماری نگرانی میں، اور ہماری وحی کے مطابق، اور ان لوگوں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کرنا جو اڑے رہے اپنے ظلم (اور کفر و انکار) پر، کہ انہوں نے بہرحال غرق ہو کر رہنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم کے مطابق ایک کشتی بنائواوران ظالموں کے بارے میں مجھ سے گفتگو ( سفارش ) نہ کرنایہ سب غرق ہونے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کشتی بناؤ ہمارے سامنے ( ف۷۷ ) اور ہمارے حکم سے اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرنا ( ف۷۸ ) وہ ضرور ڈوبائے جائیں گے ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ہمارے حکم کے مطابق ہمارے سامنے ایک کشتی بناؤ اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے ( کوئی ) بات نہ کرنا ، وہ ضرور غرق کئے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہماری نگرانی اور ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بناؤ ۔ اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات ( سفارش ) نہ کرنا ( کیونکہ ) یقینا یہ سب لوگ غرق ہو جانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But construct an Ark under Our eyes and Our inspiration, and address Me no (further) on behalf of those who are in sin: for they are about to be overwhelmed (in the Flood)."

Translated by

Muhammad Sarwar

but to build the Ark under the supervision and guidance of his Lord. He was also told not to address any words to Him concerning the unjust for they were all to be drowned.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And construct the ship under Our Eyes and with Our revelation, and address Me not on behalf of those who did wrong; they are surely to be drowned."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And make the ark before Our eyes and (according to) Our revelation, and do not speak to Me in respect of those who are unjust; surely they shall be drowned.

Translated by

William Pickthall

Build the ship under Our eyes and by Our inspiration, and speak not unto Me on behalf of those who do wrong. Lo! they will be drowned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमारे रूबरू और हमारे हुक्म से आप कश्ती बनाइए और ज़ालिमों के हक़ में मुझ से बात न कीजिए, बेशक ये लोग डूबने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (تم اس طوفان سے بچنے کے لیے) ہماری نگرانی اور ہمارے حکم سے کشتی تیار کرلو اور (یہ سن لو کہ) مجھ سے کافروں (کی نجات) کے بارے میں کچھ گفتگو مت کرنا (کیونکہ) وہ سب غرق کیے جاویں گے۔ (4) (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی کے مطابق کشتی بناؤ اور مجھ سے ظالموں کے بارے میں گفتگو نہ کرنا یقیناً وہ غرق کیے جائیں گے۔ “ (٣٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہماری نگرانی میں ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنانی شروع کردو۔ اور دیکھو جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حق میں مجھ سے کوئی سفارش نہ کرنا ، یہ سارے کے سارے اب ڈوبنے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہمارے حکم سے کشتی بنا لیجئے اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے خطاب نہ کرنا۔ بلاشبہ یہ لوگ غرق کئے جانے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بنا کشتی روبرو ہمارے اور ہمارے حکم سے اور نہ بات کر مجھ سے ظالموں کے حق میں یہ بیشک غرق ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ایک کشتی ہماری حفاظت میں اور ہمارے حکم سے تیار کرلے اور ان نافرمان لوگوں کے بارے میں مجھ سے کوئی گفتگو نہ کر کیوں کہ یہ سب غرق کئے جائیں گے