Surat Hood

Surah: 11

Verse: 38

سورة هود

وَ یَصۡنَعُ الۡفُلۡکَ ۟ وَ کُلَّمَا مَرَّ عَلَیۡہِ مَلَاٌ مِّنۡ قَوۡمِہٖ سَخِرُوۡا مِنۡہُ ؕ قَالَ اِنۡ تَسۡخَرُوۡا مِنَّا فَاِنَّا نَسۡخَرُ مِنۡکُمۡ کَمَا تَسۡخَرُوۡنَ ﴿ؕ۳۸﴾

And he constructed the ship, and whenever an assembly of the eminent of his people passed by him, they ridiculed him. He said, "If you ridicule us, then we will ridicule you just as you ridicule.

وہ ( نوح ) کشتی بنانے لگے ان کی قوم کے جو سردار ان کے پاس سے گزرے وہ ان کا مذاق اڑاتے وہ کہتے اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو ہم بھی تم پر ایک دن ہنسیں گے جیسے تم ہم پر ہنستے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَصۡنَعُ
اور وہ بنا رہا تھا
الۡفُلۡکَ
کشتی
وَکُلَّمَا
اور جب کبھی
مَرَّ
گزرتے
عَلَیۡہِ
اس پر
مَلَاٌ
سردار
مِّنۡ قَوۡمِہٖ
اس کی قوم میں سے
سَخِرُوۡا
وہ مذاق کرتے
مِنۡہُ
اس سے
قَالَ
وہ کہتا
اِنۡ
اگر
تَسۡخَرُوۡا
تم مذاق اڑاتے ہو
مِنَّا
ہم سے
فَاِنَّا
تو بے شک ہم بھی
نَسۡخَرُ
ہم مذاق کریں گے
مِنۡکُمۡ
تم سے
کَمَا
جیسے
تَسۡخَرُوۡنَ
تم مذاق کررتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَصۡنَعُ
اور وہ بناتا رہا تھا
الۡفُلۡکَ
کشتی
وَکُلَّمَا
اور جب بھی
مَرَّ
گزرتے
عَلَیۡہِ
اس کے پاس سے
مَلَاٌ
سردار
مِّنۡ قَوۡمِہٖ
اس کی قوم کے
سَخِرُوۡا
وہ مذاق اڑا تے
مِنۡہُ
اس کا
قَالَ
اُس نے کہا
اِنۡ
اگر
تَسۡخَرُوۡا
تم مذاق کرتے ہو
مِنَّا
ہم سے
فَاِنَّا
تو یقیناً ہم
نَسۡخَرُ
مذاق کریں گے
مِنۡکُمۡ
تم سے
کَمَا
جیسا کہ
تَسۡخَرُوۡنَ
تم مذاق کررہے ہو
Translated by

Juna Garhi

And he constructed the ship, and whenever an assembly of the eminent of his people passed by him, they ridiculed him. He said, "If you ridicule us, then we will ridicule you just as you ridicule.

وہ ( نوح ) کشتی بنانے لگے ان کی قوم کے جو سردار ان کے پاس سے گزرے وہ ان کا مذاق اڑاتے وہ کہتے اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو ہم بھی تم پر ایک دن ہنسیں گے جیسے تم ہم پر ہنستے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نوح نے کشتی بنانا شروع کی تو جب بھی اس کی قوم کے سردار وہاں سے گزرتے تو اس کا تمسخر اڑاتے۔ نوح نے کہا : اگر (آج) تم ہمارا تمسخر اڑاتے ہو تو ہم بھی (ایک دن) تمہارا ایسے ہی تمسخر اڑائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنوح کشتی بناتارہا،اورجب بھی اس کی قوم کے سرداراس کے پاس سے گزرتے تو وہ اس کا مذاق اُڑاتے ،اُس نے کہاکہ اگرتم ہم سے مذاق کرتے ہو تو یقیناًہم بھی تم سے مذاق کریں گے،جیساکہ تم مذاق کررہے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he started making the Ark. And whenever the chieftains of his people passed by him, they mocked at him. He said, |"If you mock at us, we mock at you like you mock at us:

اور وہ کشتی بناتا تھا اور جب گزرتے اس پر سردار اس کی قوم کے ہنسی کرتے اس سے بولا اگر تم ہنستے ہو ہم سے تو ہم ہنستے ہیں تم سے جیسے تم ہنستے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کشتی بنا رہے تھے اور جب بھی آپ کے پاس سے گزرتے آپ کی قوم کے سردار تو وہ آپ کا مذاق اڑاتے نوح فرماتے کہ اگر (آ ج) تم ہم سے تمسخر کر رہے ہو تو (وہ وقت قریب آنے والا ہے کہ ) ہم بھی تم سے تمسخر کریں گے جیسے کہ اب تم تمسخر کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As Noah was building the Ark, whenever the leading men of his nation passed by him, they would scoff at him. He said: 'If you scoff at us, we too scoff at you in like manner.

نوح کشتی بنا رہا تھا اور اس کی قوم کے سرداروں میں سے جو کوئی اس کے پاس سے گزرتا تھا وہ اس کا مذاق اڑاتا تھا ۔ اس نے کہا اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ہم بھی تم پر ہنس رہے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ وہ کشتی بنانے لگے ۔ اور جب بھی ان کی قوم کے کچھ سردار ان کے پاس سے گذرتے تو ان کا مذاق اڑاتے تھے ۔ ( ١٩ ) نوح نے کہا کہ : اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو جیسے تم ہنس رہے ہو ، اسی طرح ہم بھی تم پر ہنستے ہیں ۔ ( ٢٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ (یعنے نوح) کشتی بنانے لگا اور جب اس پر اس کی قوم کا ایک گرو گذرتا تو اس سے ٹھٹھا کرتا نوح نے ان سے کہا اگر تم ہم پر آج ٹھٹھے مارتے ہو تو مارلوکل) ہمت م پر ماریں گے جیسے تم ٹھٹھے مارتے ہو 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ (نوح علیہ السلام) کشتی بناتے تھے اور جب ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو ان کا مذاق اڑاتے۔ وہ فرماتے اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ (اللہ کے حکم سے) کشتی تیار کرنے لگے۔ ان کی قوم میں سے جب بھی کوئی سردار گذرتا تو وہ ان کا مذاق اڑاتا۔ (نوح نے ) کہا اگر تم ہمارا مذاقا ڑا رہے ہو تو ہم تم پر اسی طرح ہنسیں گے جس طرح تم (آج) ہنس رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو نوح نے کشتی بنانی شروع کردی۔ اور جب ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو ان سے تمسخر کرتے۔ وہ کہتے کہ اگر تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو جس طرح تم ہم سے تمسخر کرتے ہو اس طرح (ایک وقت) ہم بھی تم سے تمسخر کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he was making the ark; and whenever the chiefs of his people passed by him, they scoffed at him. He said: if ye scoff at us, verily we also scoff at you even as ye scoff at us.

اور (نوح علیہ السلام) کشتی بنانے لگے ۔ اور جب جب ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تھے تو ان سے تمسخر کرتے ۔ (نوح علیہ السلام) بولے اگر تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو ہم بھی تم پر ہنستے ہیں جیسا کہ تم ہنستے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کشتی بنانے لگا اور جب جب اس کی قوم کے بڑوں کی کوئی جماعت اس کے پاس گذرتی تو اس کا مذاق اڑاتی ۔ وہ ان کو جواب دیتا کہ اگر تم ہمارا مذاق اڑارہے ہو تو جس طرح تم مذاق اڑا رہے ہو ، اسی طرح ہم بھی تمہارا مذاق اڑائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نوح ( علیہ السلام ) کشتی بنانے لگے اورجتنی مرتبہ بھی ان کی قوم کے سردار ان کے سامنے سے گذرتے ان کا مذاق اڑاتے آپ ( علیہ السلام ) فرماتے اگر ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو ہم بھی تمہارا مذاق اڑائیں گے جیسا کہ تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو نوح نے کشتی بنانی شروع کردی تو جب ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو ان کا مذاق اڑاتے۔ وہ کہتے کہ ” اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو جس طرح تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو ہم بھی اسی طرح کسی وقت تمہارا مذاق اڑائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (حسب ارشاد خداوندی) نوح اس کشتی کے بنانے میں لگ گئے، تو ان کی قوم کے سرداروں میں سے کوئی ان کے پاس سے گزرتا تو ان کا مذاق اڑاتا، نوح کہتے کہ اگر (آج) تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو (کوئی بات نہیں، کہ کل) ہم بھی اسی طرح تمہارا مذاق اڑائیں گے جس طرح کہ تم ہمارا مذاق اڑا رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

نوح نے کشتی بنانی شروع کی توجب بھی اس کے قوم کے سرداروہاں سے گزرتے تواس کاتمسخراڑاتے نوح نے کہا:اگر تم ہمارا تمسخراڑاتے ہو تو ہم بھی ایک دن تمہاراایساہی تمسخر اڑ ائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نوح کشتی بناتا ہے اور جب اس کی قوم کے سردار اس پر گزرتے اس پر ہنستے ( ف۸۰ ) بولا اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ایک وقت ہم تم پر ہنسیں گے ( ف۸۱ ) جیسا تم ہنستے ہو ( ف۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نوح ( علیہ السلام ) کشتی بناتے رہے اور جب بھی ان کی قوم کے سردار اُن کے پاس سے گزرتے ان کا مذاق اڑاتے ۔ نوح ( علیہ السلام انہیں جوابًا ) کہتے: اگر ( آج ) تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو ( کل ) ہم بھی تم سے تمسخر کریں گے جیسے تم تمسخر کر رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ نوح ( ع ) کشتی بنانے لگے اور جب بھی ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو وہ ان کا مذاق اڑاتے وہ ( نوح ) کہتے اگر ( آج ) تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو ( کل کلاں ) ہم بھی تمہارا اسی طرح مذاق اڑائیں گے جس طرح تم اڑا رہے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Forthwith he (starts) constructing the Ark: Every time that the chiefs of his people passed by him, they threw ridicule on him. He said: "If ye ridicule us now, we (in our turn) can look down on you with ridicule likewise!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Noah) started to build the Ark but whenever some of his people passed by, they would mock him. He in return would reply, "Mock us, but just as you mock us, we, too, will mock you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as he was constructing the ship, whenever the chiefs of his people passed by him, they mocked at him. He said: "If you mock at us, so do we mock at you likewise for your mocking."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he began to make the ark; and whenever the chiefs from among his people passed by him they laughed at him. He said: If you laugh at us, surely we too laugh at you as you laugh (at us).

Translated by

William Pickthall

And he was building the ship, and every time that chieftains of his people passed him, they made mock of him. He said: Though ye make mock of Us, yet We mock at you even as ye mock;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नूह (अलै॰) कश्ती बनाने लगे, और जब कभी उनकी क़ौम के कोई सरदार उनके पास से गुज़रते वे उनका मज़ाक़ उड़ाते, नूह (अलै॰) कहते: अगर तुम हमारा मज़ाक़ उड़ाते हो तो हम भी तुम पर एक दिन हँसेंगे जैसे तुम हम पर हँसते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ کشتی تیار کرنے لگے اور (اثنائے تیاری میں) جب کبھی ان کی قوم میں سے کسی رئیس گروہ کا ان پر گزر ہوتا تو ان سے ہنسی کرتے آپ فرماتے کہ اگر تم ہم پر ہنستے رہو تو ہم تم پر ہنستے ہیں جیسا تم ہم پر ہنستے ہو۔ (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ بنا تا ہے کشتی اور جب بھی وہ گزرا اس پر سردار سے اس کی قوم تو اس سے مذاق کرتے۔ وہ کہتا اگر تم ہم سے مذاق کرتے ہو تو ہم تم سے مذاق کریں گے جس طرح تم مذاق کرتے ہو۔ “ (٣٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نوح کشتی بنا رہا تھا اور اس کی قوم کے سرداروں میں سے جو کوئی اس کے پاس سے گزرتا تھا وہ اس کا مذاق اڑتا تھا۔ اس نے کہا اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ہم بھی تم پر ہنس رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ کشتی بنا رہے تھے اور جب ان کی قوم کے سرداران پر گزرتے تھے تو ان سے ہنسی کرتے تھے۔ وہ جواب دیتے تھے کہ اگر تم ہم پر ہنس رہے ہو تو بلاشبہ ہم تم پر ہنسیں گے جیسا کہ تم ہنسی کر رہے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ کشتی بناتا تھا   اور جب گزرتے اس پر سردار اس کی قوم کے ہنسی کرتے اس سے بولا اگر تم ہنستے ہو ہم سے تو ہم ہنستے ہیں تم سے جیسے تم ہنستے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نوح (علیہ السلام) نے کشتی بنانے کا کام شروع کردیا اور جب کبھی ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گزرتے تو نوح (علیہ السلام) پر ہنستے نوح (علیہ السلام) جواب دیتا کہ اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ہم بھی تم پر ایک دن ہنسیں گے جس طرح تم ہم پر ہنس رہے ہو