Surat Hood

Surah: 11

Verse: 46

سورة هود

قَالَ یٰنُوۡحُ اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنۡ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صَالِحٍ ٭ ۫ ۖ فَلَا تَسۡئَلۡنِ مَا لَـیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلۡمٌ ؕ اِنِّیۡۤ اَعِظُکَ اَنۡ تَکُوۡنَ مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ ﴿۴۶﴾

He said, "O Noah, indeed he is not of your family; indeed, he is [one whose] work was other than righteous, so ask Me not for that about which you have no knowledge. Indeed, I advise you, lest you be among the ignorant."

اللہ تعالٰی نے فرمایا اے نوح یقیناً وہ تیرے گھرانے سے نہیں ہے اس کے کام بالکل ہی ناشائستہ ہیں تجھے ہرگز وہ چیز نہ مانگنی چاہیے جس کا تجھے مطلقا علم نہ ہو میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے اپنا شمار کرانے سے باز رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
یٰنُوۡحُ
اے نوح
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَیۡسَ
نہیں تھا
مِنۡ اَہۡلِکَ
تیرے گھروالوں میں سے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَمَلٌ
ایک عمل ہے
غَیۡرُ
غیر
صَالِحٍ
صالح
فَلَا
تو نہ
تَسۡئَلۡنِ
تو سوال کرمجھ سے
مَا
اس کا جو
لَـیۡسَ
نہیں
لَکَ
تجھے
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَعِظُکَ
میں نصیحت کرتا ہوں تجھے
اَنۡ
کہ
تَکُوۡنَ
نہ تو ہوجا
مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
جاہلوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
۔(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا
یٰنُوۡحُ
اے نوح
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَیۡسَ
نہیں
مِنۡ اَہۡلِکَ
تیرے گھر والوں میں سے
اِنَّہٗ
بے شک وہ
عَمَلٌ
۔(ایسا ) عمل ہے
غَیۡرُ صَالِحٍ
اچھا نہیں
فَلَا تَسۡئَلۡنِ
لہٰذا نہ تم سوال کرو مجھ سے
مَا
جو
لَـیۡسَ
نہیں ہے
لَکَ
تمہیں
بِہٖ
جس کا
عِلۡمٌ
علم
اِنِّیۡۤ
بلاشبہ میں
اَعِظُکَ
میں نصیحت کرتا ہوں تمہیں
اَنۡ
یہ کہ (نہ)
تَکُوۡنَ
تم ہو جاؤ
مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
جا ہلوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

He said, "O Noah, indeed he is not of your family; indeed, he is [one whose] work was other than righteous, so ask Me not for that about which you have no knowledge. Indeed, I advise you, lest you be among the ignorant."

اللہ تعالٰی نے فرمایا اے نوح یقیناً وہ تیرے گھرانے سے نہیں ہے اس کے کام بالکل ہی ناشائستہ ہیں تجھے ہرگز وہ چیز نہ مانگنی چاہیے جس کا تجھے مطلقا علم نہ ہو میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے اپنا شمار کرانے سے باز رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے جواب دیا : نوح وہ تیرے اہل سے نہیں تھا کیونکہ اس کے عمل اچھے نہ تھے لہذا جس بات کا تمہیں علم نہیں اس کا مجھ سے سوال نہ کرو۔ میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ جاہلوں کی سی درخواست نہ کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:’’اے نوح!یقیناوہ تیرے گھروالوں میں سے نہیں،بے شک وہ تو ایسا عمل ہے جواچھا نہیں لہٰذامجھ سے ایسا سوال نہ کروجس کاتمہیں علم نہیں ہے،بلاشبہ میں تمہیں اس سے نصیحت کرتاہوں یہ کہ تم جاہلوں میں سے ہو(نہ)جاؤ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 Nuh, surely, he is not a part of your family. In-deed, he is (a man of) bad deeds. So do not ask Me something of which you have no knowledge. I counsel you not to be among the ignorant.

فرمایا اے نوح وہ نہیں تیرے گھر والوں میں اس کے کام ہیں خراب سو مت پوچھ مجھ سے جو تجھ کو معلوم نہیں، میں نصیحت کرتا ہوں تجھ کو کہ نہ ہوجائے تو جاہلوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے فرمایا کہ اے نوح ! وہ تمہارے اہل میں سے نہیں ہے اس کے اعمال غیر صالح ہیں تو آپ مجھ سے اس چیز کا سوال نہ کریں جس کے بارے میں آپ کو علم نہیں میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ جذبات سے مغلوب ہوجانے والوں میں سے نہ بنیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In response Noah was told: 'Most certainly he is not of your family; verily he is of unrighteous conduct. So do not ask of Me for that concerning which you have no knowledge. I admonish you never to act like the ignorant ones.

“ جواب میں ارشاد ہوا ” اے نوح ، وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے ، وہ تو ایک بگڑا ہوا کام ہے49 ، لہٰذا تو اس بات کی مجھ سے درخواست نہ کر جس کی حقیقت تو نہیں جانتا ، میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو جاہلوں کی طرح نہ بنا لے ۔ 50

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے فرمایا : اے نوح ! یقین جانو وہ تمہارے گھر والوں میں سے نہیں ہے ، وہ تو ناپاک عمل کا پلندہ ہے ۔ لہذا مجھ سے ایسے چیز نہ مانگو جس کی تمہیں خبر نہیں ، میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نادانوں میں شامل نہ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے نوح وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں 9 ہے اس کے کن اچھے نہیں تو جو بات تجھ کو معلوم نہیں (جن کی حقیقت تو نہیں جانتاض وہ مجھ سے مت 10 مانگ میں تجھ کو نادانوں میں شر کی ہونے سے ڈراتا ہوں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوا اے نوح (علیہ السلام) ! بیشک وہ آپ کے اہل میں سے نہیں ہے یقینا اس کے اعمال ناشائستہ ہیں سو مجھ سے ایسی چیز کی درخواست نہ کریں جس کی آپ کو خبر نہیں۔ بیشک میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بنیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے کہا کہ اے نوح یہ تمہارے گھر والوں میں سے نہیں ہے۔ اس لئے کہ اس کا کوئی عمل صالح نہیں ہے۔ مجھ سے ایسی بات کا سوال نہ کرو جس کا تمہیں علم نہیں ہے۔ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نادانوں میں سے نہ بنو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے فرمایا کہ نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ہے وہ تو ناشائستہ افعال ہے تو جس چیز کی تم کو حقیقت معلوم نہیں ہے اس کے بارے میں مجھ سے سوال ہی نہ کرو۔ اور میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بنو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: O Nuh! verily he is not of thy household; verily he is of unrighteous Conduct; wherefore ask Me not that whereof thou hast no knowledge; verily I exhort thee not to be of the ignorants.

(اللہ نے) فرمایا اے نوح (علیہ السلام) یہ تمہارے گھروالوں ہی میں سے نہیں ۔ یہ ایک تباہ کار شخص ہے ۔ سو مجھ سے ایسی چیز کی درخواست نہ کرو جس کی تمہیں خبر نہ ہو میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم (آیندہ کہیں) نادان بن جاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: اے نوح۱ وہ تمہارے اہل میں سے نہیں ہے ۔ وہ نہایت نابکار ہے ۔ مجھ سے اس چیز کیلئے درخواست نہ کرو ، جس کے باب میں تمہیں کچھ علم نہیں ۔ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم جاہلوں میں سے نہ بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے فرمایا اے نوح!وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے اس کے کام اچھے نہیں ہیں ۔ پس جس کا تمہیںعلم نہ ہو اس کے بارے میں مجھ سے سوال نہ کیا کرو میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ نادانوں میںسے نہ ہوجانا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے فرمایا کہ اے نوح ! وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے اس کے اعمال اچھے نہیں تو مجھ سے مت سوال کر جس کا تمہیں علم نہیں اور میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ نہ ہوجانا نادانوں میں سے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جواب میں ارشاد ہوا کہ اے نوح، وہ تمہارے گھر والوں میں سے نہیں ہے، کیونکہ اس کے عمل اچھے نہیں ہیں، پس تم مجھ سے اس بات کی درخواست نہ کرو جس کی حقیقت کا تمہیں علم نہیں، میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ مبادا کہیں تم جاہلوں میں سے ہوجاؤ،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے جواب دیاکہ :’’نوح وہ تیرے اہل سے نہیں تھاکیونکہ اس کے عمل اچھے نہ تھے لہٰذاجس بات کاتمہیں علم نہیں اس کامجھ سے سوال نہ کرمیں تجھے نصیحت کرتاہوں کہ جاہلوں کی سی درخواست نہ کرو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا اے نوح! وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ( ف۹۹ ) بیشک اس کے کام بڑے نالائق ہیں ، تو مجھ سے وہ بات نہ مانگ جس کا تجھے علم نہیں ( ف۱۰۰ ) میں تجھے نصیحت فرماتا ہوں کہ نادان نہ بن ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہو: اے نوح! بیشک وہ تیرے گھر والوں میں شامل نہیں کیونکہ اس کے عمل اچھے نہ تھے ، پس مجھ سے وہ سوال نہ کیا کرو جس کا تمہیں علم نہ ہو ، میں تمہیں نصیحت کئے دیتا ہوں کہ کہیں تم نادانوں میں سے ( نہ ) ہو جانا

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوا ۔ اے نوح وہ تیرے اہل میں سے نہیں ہے وہ تو مجسم عملِ بد ہے پس جس چیز کا تمہیں علم نہیں ہے اس کے بارے میں مجھ سے سوال نہ کر میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ جاہلوں میں سے نہ ہو جانا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O Noah! He is not of thy family: For his conduct is unrighteous. So ask not of Me that of which thou hast no knowledge! I give thee counsel, lest thou act like the ignorant!"

Translated by

Muhammad Sarwar

His Lord replied, "He is not one of your family. He is a man of unrighteous deeds. Do not ask me about that which you have no knowledge. I advise you not to become an ignorant person."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O Nuh! Surely, he is not of your family; verily, his work is unrighteous, so ask not of Me that of which you have no knowledge! I admonish you, lest you should be one of the ignorant."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O Nuh! surely he is not of your family; surely he is (the doer of) other than good deeds, therefore ask not of Me that of which you have no knowledge; surely I admonish you lest you may be of the ignorant

Translated by

William Pickthall

He said: O Noah! Lo! he is not of thy household; lo! he is of evil conduct, so ask not of Me that whereof thou hast no knowledge. I admonish thee lest thou be among the ignorant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः ऐ नूह! वह तुम्हारे घर वालों में से नहीं, उसके काम ख़राब हैं, पस मुझसे उस चीज़ के लिए सवाल न करो जिसका तुम्हें इल्म नहीं, मैं तुमको नसीहत करता हूँ कि तुम नादानों में से न बनो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے نوح (علیہ السلام) یہ شخص ( ہمارے علم ازلی میں) تمہارے (ان) گھر والوں میں نہیں (جو ایمان لا کر نجات پاویں گے بلکہ ( یہ خاتمہ تک) تباہ کار (یعنی کافر رہنے والا) ہے سو مجھ سے ایسی (محتمل) چیز کی درخواست مت کرو جس کی تم کو خبر نہیں میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم (آئندہ) نادان نہ بن جاؤ (یعنی ایسی دعا نادانی کی بات ہے) ۔ (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمایا اے نوح ! بلا شک تیرا بیٹا تیرے گھر والوں سے نہیں۔ بیشک اس کا عمل صالح نہیں پس مجھ سے اس بات کا سوال نہ کرنا جس کا تجھے کچھ علم نہیں۔ بیشک میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ تو جاہلوں میں سے ہوجائے۔ “ (٤٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جواب میں ارشاد ہوا اے نوح وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے ، وہ تو ایک بگڑا ہوا کام ہے ، لہذا تو اس بات کی مجھ سے درخواست نہ کر جس کی حقیقت نہیں جانتا ، میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو جاہلوں کی طرح نہ بنا لے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے نوح بلاشبہ وہ تیرے اہل میں سے نہیں ہے۔ بیشک اس کا عمل درست نہیں سو تو مجھ سے اس چیز کا سوال نہ کر جس کا تجھے علم نہیں۔ میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ نادانوں میں شامل نہ ہونا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا اے نوح وہ نہیں تیرے گھر والوں میں اس کے کام ہیں خراب سو مت پوچھ مجھ سے جو تجھ کو معلوم نہیں میں نصیحت کرتا ہوں تجھ کو کہ نہ ہوجائے تو جاہلوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا نے کہا اے نوح یہ بیٹا تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے کیونکہ اس کے کام ناشائستہ ہیں مجھ سے کسی ایسی چیز کی درخواست نہ کر جس کی تجھ کو خبر نہ ہو میں تجھ کو نصیحت کرتا ہوں کہ کہیں تو نادانوں میں شامل نہ ہوجائے