Surat Hood

Surah: 11

Verse: 70

سورة هود

فَلَمَّا رَاٰۤ اَیۡدِیَہُمۡ لَا تَصِلُ اِلَیۡہِ نَکِرَہُمۡ وَ اَوۡجَسَ مِنۡہُمۡ خِیۡفَۃً ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰی قَوۡمِ لُوۡطٍ ﴿ؕ۷۰﴾

But when he saw their hands not reaching for it, he distrusted them and felt from them apprehension. They said, "Fear not. We have been sent to the people of Lot."

اب جو دیکھا کہ ان کے تو ہاتھ بھی اس کی طرف نہیں پہنچ رہے تو ان سے اجنبیت محسوس کر کے دل ہی دل میں ان سے خوف کرنے لگے انہوں نے کہا ڈرو نہیں ہم تو قوم لوط کی طرف بھیجے ہوئے آئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاٰۤ
اس نے دیکھا
اَیۡدِیَہُمۡ
ہاتھوں ان کے
لَاتَصِلُ
نہیں وہ پہنچتے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
نَکِرَہُمۡ
اس نے اجنبی سمجھا انہیں
وَاَوۡجَسَ
اور اس نے محسوس کیا
مِنۡہُمۡ
ان سے
خِیۡفَۃً
خوف
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَاتَخَفۡ
نہ تم ڈرو
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اُرۡسِلۡنَاۤ
بھیجے گئے ہیں ہم
اِلٰی قَوۡمِ
طرف قوم
لُوۡطٍ
لوط کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
رَاٰۤ
اُ س نے دیکھا
اَیۡدِیَہُمۡ
اُ ن کےہاتھ
لَاتَصِلُ
نہیں پہنچ رہے
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
نَکِرَہُمۡ
اس نے اجنبی جانا اُنہیں
وَاَوۡجَسَ
اور اس نے محسو س کیا
مِنۡہُمۡ
اُ ن سے
خِیۡفَۃً
ایک قسم کا خوف
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَاتَخَفۡ
ڈرو نہیں
اِنَّاۤ
بلاشبہ ہم
اُرۡسِلۡنَاۤ
ہمیں بھیجا گیا ہے
اِلٰی
طرف
قَوۡمِ لُوۡطٍ
قومِ لوط کی
Translated by

Juna Garhi

But when he saw their hands not reaching for it, he distrusted them and felt from them apprehension. They said, "Fear not. We have been sent to the people of Lot."

اب جو دیکھا کہ ان کے تو ہاتھ بھی اس کی طرف نہیں پہنچ رہے تو ان سے اجنبیت محسوس کر کے دل ہی دل میں ان سے خوف کرنے لگے انہوں نے کہا ڈرو نہیں ہم تو قوم لوط کی طرف بھیجے ہوئے آئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب دیکھا کہ ان (مہمانوں) کے ہاتھ کھانے کے طرف نہیں بڑھتے تو انھیں مشتبہ سمجھا اور دل میں خوف محسوس کرنے لگے (یہ صورت حال دیکھ کر) وہ کہنے لگے : ڈرو نہیں ! ہم لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توجب دیکھا ان کے ہاتھ اُس کی طرف نہیں پہنچ رہے تو انہیں اجنبی جانااور ان سے ایک قسم کاخوف محسوس کیا،انہوں نے کہا: ’’ڈرو نہیں بلاشبہ ہمیں قومِ لوط کی طرف بھیجا گیاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when he noticed their hands not reaching for it, he found them strange and felt a bit of fright from them. They said, |"Be not frightened. We have been sent to the people of Lit.|"

پھر جب دیکھا ان کے ہاتھ نہیں آتے کھانے پر تو کھٹکا اور دل میں ان سے ڈرا، وہ بولے مت ڈر ہم بھیجے ہوئے آئے ہیں طرف قوم لوط کی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب آپ نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں تو آپ نے ان میں اجنبیت پائی اور ان کی طرف سے ایک خوف محسوس کیا انہوں نے کہا : آپ ڈرئیے نہیں اصل میں تو ہم بھیجے گئے ہیں قوم لوط کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When he perceived that their hands could not reach it, he mistrusted them, and felt afraid of them. They said: 'Do not be afraid. We have been sent to the people of Lot.

مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہوگیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا ۔ 76 انہوں نے کہا ڈرو نہیں ، ہم تو لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں77 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس ( بچھڑے ) کی طرف نہیں بڑھ رہے ، تو وہ ان سے کھٹک گئے ، اور ان کی طرف سے دل میں خوف محسوس کیا ۔ ( ٤٠ ) فرشتوں نے کہا : ڈریے نہیں ، ہمیں ( آپ کو بیٹے کی خوشخبری سنانے اور ) لوط کی قوم کے پاس بھیجا گیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب ابراہیم نے دیکھا وہ اپنے ہاتھ بچھڑے کی طرف نہیں بڑھاتے تو برا مانا (یا ان کو نیا اور اجنبی سمجھا) اور دل ہی دل میں ڈر گیا 3 انہوں نے کہا مت ڈر ہم لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (ہم فرشتے ہیں تیرے مالک کے بھیجے ہوئے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب انہوں نے دیکھا کے ان کے ہاتھ اس (کھانے) کی طرف نہیں بڑھتے تو ان سے کھٹکے اور (ان کو اجنبی جان کر) دل میں ان سے ڈر محسوس کیا انہوں (فرشتوں) نے کہا خوف مت کیجئے بیشک ہم لوط (علیہ السلام) کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب (ابراہیم) نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں تو وہ ان سے خوف محسوس کرنے لگے۔ (فرشتوں نے) کہا کہ خوف نہ کھایئے۔ بیشک ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں جاتے (یعنی وہ کھانا نہیں کھاتے) تو ان کو اجنبی سمجھ کر دل میں خوف کیا۔ (فرشتوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیے، ہم قوم لوط کی طرف (ان کے ہلاک کرنے کو) بھیجے گئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he beheld that their hands reached it not he misliked them, and ccnceived a fear of them. They said fear not verily we are sent unto the people of Lut.

پھر جب (ابراہیم علیہ السلام) نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس (کھانے) کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں تو ان سے متوحش ہوئے اور ان سے دل میں خوفزدہ ہوئے ۔ وہ بولے کہ ڈرئیے نہیں ہم تو قوم لوط (علیہ السلام) کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں تو اس نے ان میں اجنبیت پائی اور ان کی طرف سے ایک خدشہ محسوس کیا ۔ وہ بولے کہ تم کوئی اندیشہ نہ کرو ، ہم تو قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب ابراھیم ( علیہ السلام ) نے دیکھا ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے تو وحشت محسوس فرمائی اور دل ہی دل میں ان سے ڈرے فرشتوں نے کہاڈرئیے نہیں ہم تو قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں جاتے (وہ کھانا نہیں کھا رہے) تو ان کو اجنبی سمجھ کر دل میں خوف آیا۔ فرشتوں نے کہا خوف نہ کیجئے ہم قوم لوط کی طرف ان کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب آپ نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے، تو آپ نے ان کو اجنبی سمجھ کر اپنے دل میں ایک خوف سا محسوس کیا، تب انہوں نے کہا ڈرو نہیں، ہمیں تو دراصل (آپ کی طرف نہیں، بلکہ) قوم لوط کی طرف (ان کو عذاب دینے کے لئے) بھیجا گیا ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب دیکھاکہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں توانہیں انجان سمجھ کردل میں خوف محسوس کرنے لگے وہ کہنے لگے:ڈرونہیں ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں پہنچتے ان کو اوپری سمجھا اور جی ہی جی میں ان سے ڈرنے لگا ، بولے ڈریے نہیں ہم قوم لوط کی طرف ( ف۱٤۹ ) بھیجے گئے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ( ابراہیم علیہ السلام نے ) دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس ( کھانے ) کی طرف نہیں بڑھ رہے تو انہیں اجنبی سمجھا اور ( اپنے ) دل میں ان سے کچھ خوف محسوس کرنے لگے ، انہوں نے کہا: آپ مت ڈریئے! ہم قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس ( کھانے ) کی طرف نہیں بڑھ رہے تو انہیں اجنبی خیال کیا اور دل ہی دل میں ان سے خوف محسوس کیا ۔ انہوں نے کہا آپ ڈریں نہیں ۔ ہم تو ( اللہ کی طرف سے ) قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when he saw their hands went not towards the (meal), he felt some mistrust of them, and conceived a fear of them. They said: "Fear not: We have been sent against the people of Lut."

Translated by

Muhammad Sarwar

but when he saw that their hands did not reach out for it, he could not know who they were and became afraid of them. They said, "Do not be afraid; we are God's angelic Messengers sent to the people of Lot."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when he saw their hands went not towards it (the meal), he mistrusted them, and conceived a fear of them. They said: "Fear not, we have been sent against the people of Lut."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when he saw that their hands were not extended towards it, he deemed them strange and conceived fear of them. They said: Fear not, surely we are sent to Lut's people.

Translated by

William Pickthall

And when he saw their hands reached not to it, he mistrusted them and conceived a fear of them. They said: Fear not! Lo! we are sent unto the folk of Lot.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब देखा कि उनके हाथ खाने की तरफ़ नहीं बढ़ रहे हैं तो खटक गए और दिल ही दिल में उन से डरे, उन्होंने कहा कि डरो नहीं हम लूत (अलै॰) की क़ौम की तरफ़ भेजे गए हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب ابراہیم (علیہ السلام) نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کھانے تک نہیں بڑھتے تو ان سے متوحش ہوئے اور ان سے دل میں خوف زدہ ہوئے وہ فرشتے کہنے لگے ڈرو مت ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں۔ (1) (70)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب دیکھا ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھتے تو انہیں اجنبی جانا اور ان سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا ڈرو نہیں ہم لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہوگیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا ‘ انہوں نے کہا ، ڈرو نہیں ، ہم تو لوط کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب ابراہیم نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس کی طرف نہیں پہنچ رہے ہیں تو ان کی طرف سے خوفزدہ ہوگئے انہوں نے کہا آپ ڈریں نہیں بیشک ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب اس نے دیکھے ان کے ہاتھ نہیں پہنچتے اس کی طرف وہ ان سے ڈرا اور محسوس کیا ان سے خوف وہ بولے تم ڈرو مت بیشک ہم بھیجے گئے ہیں طرف قوم لوط

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ابراہیم (علیہ السلام) نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ اس بھنے ہوئے گوشت کی طرف نہیں بڑھتے تو ابراہیم (علیہ السلام) نے ان کو اجنبی سمجھا اور دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ابراہیم (علیہ السلام) ڈرو نہیں ہم فرشتے ہیں جو لوط (علیہ السلام) کی قوم کے لئے بھیجے گئے ہیں