The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلنَّوْبُ:کسی چیز کا بار بار لوٹ کر آنا۔یہ نَابَ (ن) نَوْبَۃَ وَنَوْبًا کا مصدر ہے اور شہد کی مکھی کو نَوْبٌ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنی قرارگاہ کی طرف لوٹ کر جاتی ہے۔ نَابَتُہٗ نَائِبَۃٌ:یعنی اسے ایسی مصیبت پہنچی جس کے دوبارہ آنے کا بھی امکان ہے۔ (اَلْاِنَابَتْہُ اِلَی اﷲِ:توبہ اور اخلاص عمل کے ساتھ اﷲ تعالیٰ کی طرف لوٹنا۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ خَرَّ رَاکِعًا وَّ اَنَابَ) (۳۸۔۲۴) اور جھک کر گرپڑے اور خدا کی طرف رجوع کیا۔ (وَاِلَیْکَ اَنَبْنَا) (۶۰۔۴۰) اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں۔ (وَاَنِیبُوْا اِلٰی رَبِکُمْ) (۳۹۔۵۴) اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو۔ (مُنِیْبیْنَ اِلَیْہِ) (۳۰۔۳۱) (مومنو!) اس (خدا) کی طرف رجوع کیے رہو۔ فُلَانٌ یَنْتَابُ فُلَانَا:وہ اس کے پاس آتا جاتا ہے۔
7 results